ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُ اَكْبَرُ
خدا بہت بزرگ ہے
اَللّٰهُ اَكْبَرُ
خدا بہت بزرگ ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ
اور خدا بزرگ تر ہے۔
اَللّٰهُ اَكْبَرُ
خدا بہت بزرگ ہے۔
وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ
اور ساری حمد اسی کے لیے ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى مَا هَدَانَا
حمدِ خدا ہے کہ جو اس نے ہدایت دی ہے
وَ لَهُ الشُّكْرُ عَلٰى مَاۤ اَوْلَانَا۔
اور اس کا شکر ہے جو اس نے نعمتیں عطا کی ہیں۔
يَا ذَا الْمَنِّ وَ الطَّوْلِ
اے صاحبِ احسان و کرم
يَا ذَا الْجُوْدِ
اے صاحبِ جود و عطا
يَا مُصْطَفِيَ مُحَمَّدٍ وَ نَاصِرَهُ
اے حضرت محمدؐ کے انتخاب کرنے والے اور مددگار
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اغْفِرْ لِيْ كُلَّ ذَنْبٍ اَحْصَيْتَهُ
اور میرے ان تمام گناہوں کو معاف کردے
وَ هُوَ عِنْدَكَ فِيْ كِتَابٍ مُبِيْنٍ۔
جو تیرے شمار میں ہیں اور تیری کتابِ مبین میں لکھے ہوئے ہیں۔
اَتُوْبُ اِلَى اللهِ
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
یَا ذَا الْحَوْلِ
اے صاحبِ قوّت
یَا ذَا الطَّوْلِ
اے صاحبِ کرم
يَا مُصْطَفِيًا مُحَمَّدً وَ نَاصِرَہُ،
اے حضرت محمدؐ کے انتخاب کرنے والے اور مددگار
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاغْفِرْلَیْ کُلَّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُهُ
اور میرے ان تمام گناہوں کو بخش دے
وَ نَسِیْتُهُ اَنَا وَهُوَ عِنْدَکَ فِیْ کِتَابٍ مُبِیْنٍ
جنھیں میں بھول گیا مگر تیرے پاس کتابِ مبین میں محفوظ ہیں۔
اَتُوبُ اِلَى اللهِ
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
يَا دَاۤئِمَ الْفَضْلِ عَلَى الْبَرِيَّةِ
اے مخلوقات پر ہمیشہ فضل و کرم کرنے والے،
يَا بَاسِطَ الْيَدَيْنِ بِالْعَطِيَّةِ
اور دونوں ہاتھ سے عطا کرنے والے،
يَا صَاحِبَ الْمَوَاهِبِ السَّنِيَّةِ
اے عظیم ترین عطایا کے مالک
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
خَيْرِ الْوَرٰى سَجِيَّةً
جو اپنے کردار میں تمام کائنات سے افضل و برتر ہیں
وَ اغْفِرْ لَنَا يَا ذَا الْعُلٰى
اور اے خدائے بلند و برتر معاف فرما دے
فِي هٰذِهِ الْعَشِيَّةِ۔
ہمارے گناہوں کو آج کی شام۔