ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
وَ وَاعَدْنَا مُوْسٰى ثَلَاثِيْنَ لَيْلَةً
ہم نے موسیٰؑ سے تیس راتوں کا وعدہ لیا
وَ اَتْمَمْنَاهَا بِعَشْرٍ
اور اس میں دس راتوں کا اضافہ کردیا
فَتَمَّ مِيْقَاتُ رَبِّهِ اَرْبَعِيْنَ لَيْلَةً
اس کے بعد ہماری میقات چالیس دن ہوگئی
وَ قَالَ مُوْسٰى لِاَخِيْهِ هَارُوْنَ اخْلُفْنِيْ فِيْ قَوْمِيْ
اور موسیٰؑ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ قوم میں میری جانشینی کرو
وَ اَصْلِحْ وَ لَا تَتَّبِعْ سَبِيْلَ الْمُفْسِدِيْنَ۔
اصلاح کرو خبردار مفسدوں کے راستہ کی اتباع نہ کرنا
اَللّٰهُمَّ هٰذِهِ الْاَيَّامُ الَّتِيْ فَضَّلْتَهَا عَلَى الْاَيَّامِ وَ شَرَّفْتَهَا
خدایا یہ وہ ایّام ہیں کہ جن کو تو نے ایّام پر فضیلت دی ہے اور شرافتیں دی ہیں
قَدْ بَلَّغْتَنِيْهَا بِمَنِّكَ وَ رَحْمَتِكَ
جب تو نے اپنے احسان و کرم سے وہاں تک پہنچا دیا ہے
فَاَنْزِلْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ
تو ہم پر ان دنوں کی برکتوں کو نازل فرما
وَ اَوْسِعْ عَلَيْنَا فِيْهَا مِنْ نَعْمَاۤئِكَ
اور اپنی نعمتوں کو وسیع کردے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا میرا سوال ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تَهْدِيَنَا فِيْهَا لِسَبِيْلِ الْهُدٰى
اور ہمیں بہترین ہدایت
وَ الْعَفَافِ وَ الْغِنٰى
اور عفّت و بے نیازی
وَ الْعَمَلِ فِيْهَا بِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰىۤ
اور عملِ خیر کے راستہ کی ہدایت فرما۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ يَا مَوْضِعَ كُلِّ شَكْوٰى
خدایا میں تجھ سے سوال کررہا ہوں اے ہر فریاد کی منزل،
وَ يَا سَامِعَ كُلِّ نَجْوٰى
ہر راز کے سننے والے،
وَ يَا شَاهِدَ كُلِّ مَلَاٍ
ہر اجتماع کے حاضر
وَ يَا عَالِمَ كُلِّ خَفِيَّةٍ
اور ہر مخفی شئے کے جاننے والے
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تَكْشِفَ عَنَّا فِيْهَا الْبَلَاۤءَ
اور ان ایّام میں ہم سے بلاؤں کو دور کردے
وَ تَسْتَجِيْبَ لَنَا فِيْهَا الدُّعَاۤءَ
ہماری دعاؤں کو قبول کرلے،
وَ تُقَوِّيَنَا فِيْهَا وَ تُعِيْنَنَا
ہمیں طاقت دے ہماری مدد فرما
وَ تُوَفِّقَنَا فِيْهَا لِمَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَ تَرْضٰى
اور توفیق دے کہ وہ اعمال کریں کہ جن سے تو خوش و راضی ہوجائے
وَ عَلٰى مَا افْتَرَضْتَ عَلَيْنَا مِنْ طَاعَتِكَ
اور جسے تو نے واجب قرار دیا ہے ہماری مدد فرما ان اطاعتوں پر
وَ طَاعَةِ رَسُوْلِكَ وَ اَهْلِ وِلَايَتِكَ
اور اپنے رسول اور اپنے اولیٰ الامر کی اطاعت پر
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
خدایا تو بہترین رحم کرنے والا ہے میرا سوال ہے کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تَهَبَ لَنَا فِيْهَا الرِّضَا
اور ان دنوں میں مجھے اپنی رضا عطا فرما دے۔
اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاۤءِ
اے دعاؤں کے سننے والے
وَ لَا تَحْرِمْنَا خَيْرَ مَا تُنْزِلُ فِيْهَا مِنَ السَّمَاۤءِ
ہمیں ان نعمتوں سے محروم نہ کرنا جن کو آسمان سے نازل کرتا ہے
وَ طَهِّرْنَا مِنَ الذُّنُوْبِ
اور گناہوں سے پاکیزہ بنادینا
يَا عَلَّامَ الْغُيُوْبِ
اے ہر غیب کے جاننے والے
وَ اَوْجِبْ لَنَا فِيْهَا دَارَ الْخُلُوْدِ
میرے لیے ہمیشگی کا گھر جنّت کو لازم قرار دے دے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ لَا تَتْرُكْ لَنَا فِيْهَا ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَهُ
اور ہمارے کسی گناہ کو بغیر مغفرت کے نہ چھوڑنا
وَ لَا هَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَهُ
اور کسی رنج کو بغیر راحت کے نہ چھوڑنا۔
وَ لَا دَيْنًا اِلَّا قَضَيْتَهُ
کوئی قرض نہ رہ جائے مگر یہ کہ ادا ہوجائے
وَ لَا غَاۤئِبًا اِلَّاۤ اَدَّيْتَهُ
اور غائب حاضر ہوجائے۔
وَ لَا حَاجَةً مِنْ حَوَاۤئِجِ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
دنیا و آخرت کی جو حاجت ہو
اِلَّا سَهَّلْتَهَا وَ يَسَّرْتَهَا
وہ آسان اور سہل ہوجائے
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ
اس لیے کہ تو ہر شئے پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ يَا عَالِمَ الْخَفِيَّاتِ
اے پروردگار مخفی امور کے جاننے والے،
يَا رَاحِمَ الْعَبَرَاتِ
آنسوؤں پر رحم کرنے والے،
يَا مُجِيْبَ الدَّعَوَاتِ
دعاؤں کے قبول کرنے والے،
يَا رَبَّ الْاَرَضِيْنَ وَ السَّمَاوَاتِ
زمین و آسمان کے مالک
يَا مَنْ لَا تَتَشَابَهُ عَلَيْهِ الْاَصْوَاتُ
جس کے لیے آوازیں مشتبہ نہیں ہوتیں،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اجْعَلْنَا فِيْهَا مِنْ عُتَقَاۤئِكَ وَ طُلَقَاۤئِكَ مِنَ النَّارِ
اور ہمیں ان دنوں میں جہنّم سے آزاد کیے جانے والوں میں قرار دے
وَ الْفَاۤئِزِيْنَ بِجَنَّتِكَ
جو جنّت میں کامیاب ہوں
وَ النَّاجِيْنَ بِرَحْمَتِكَ
اور تیری رحمت سے عذاب سے نجات حاصل کرلیں
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے بہترین رحم کرنے والے
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ اَجْمَعِيْنَ۔
حضرت محمدؐ اور ان کی آلِ طاہرینؑ پر رحمت نازل فرما۔
(1) اَشْهَدُ اَنْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
(۱) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اس کا کوئی شریک نہیں۔
لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
سارا ملک اور ساری حمد اس کے لیے ہے۔
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
سارا خیر اس کے ہاتھوں میں ہے۔
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ
وہ ہر شئے پر قادر ہے۔
(2) اَشْهَدُ اَنْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
(۲) میں گواہی دیتا ہوں کہ اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اس کا کوئی شریک نہیں۔
اَحَدًا صَمَدًا
وہ واحد و یکتا ہے، بے نیاز ہے،
لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَ لَا وَلَدًا
نہ اس کے لیے کوئی زوجہ ہے نہ اولاد۔
(3) اَشْهَدُ اَنْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
(۳) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
اَحَدًا صَمَدًا
وہ یکتا ہے بے نیاز ہے
لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُوْلَدْ
نہ اس کا کوئی باپ ہے
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ
نہ اولاد ہے اور نہ کوئی ہمسر ہے۔
(4) اَشْهَدُ اَنْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
(۴) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اس کا کوئی شریک نہیں۔
لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
ملک و حمد اس کے لیے ہے
يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ
موت و حیات اس کے ہاتھوں میں ہے۔
وَ هُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ
وہ خود ایسا زندہ ہے کہ جس کے لیے موت نہیں۔
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
ہر خیر اس کے قبضے میں ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ
وہ ہر شئے پر قادر ہے۔
(5) حَسْبِيَ اللّٰهُ وَ كَفٰى
(۵) میرے لیے اللہ ہی کافی ہے۔
سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ دَعَا
وہ ہر دعا کو سن لیتا ہے۔
لَيْسَ وَرَاۤءَ اللّٰهِ مُنْتَهٰى
اس کے علاوہ کوئی اور آخری مرکز نہیں ہے۔
اَشْهَدُ لِلّٰهِ بِمَا دَعَا
اس کے لیے گواہی دیتا ہوں اس شئے کی جس کی اس نے دعوت دی ہے
وَ اَنَّهُ بَرِيْۤ‏ءٌ مِمَّنْ تَبَرَّاَ
اور ہر اس سے بری ہوں جس سے وہ بری ہے
وَ اَنَّ لِلّٰهِ الْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى۔
اور میں گواہ ہوں کہ دنیا و آخرت اسی کے ہاتھ میں ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عَدَدَ اللَّيَالِيْ وَ الدُّهُوْرِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں راتوں اور دنوں کے اعداد کے مطابق۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عَدَدَ اَمْوَاجِ الْبُحُوْرِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور یہ اقرار سمندروں کی موجوں کے برابر ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ رَحْمَتُهُ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُوْنَ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اس کی رحمت ہر ذخیرے سے بہتر ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عَدَدَ الشَّوْكِ وَ الشَّجَرِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں دنیا کے درختوں اور کانٹوں کی تعداد کے برابر۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عَدَدَ الشَّعْرِ وَ الْوَبَرِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے دنیا کے بال اور روئیں کے عدد کے برابر
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عَدَدَ الْحَجَرِ وَ الْمَدَرِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ایک ایک دانہ اور اینٹ کے برابر ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عَدَدَ لَمْحِ الْعُيُوْنِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں آنکھوں کی پلکوں کے جھپکنے کے برابر ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ فِي اللَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَ وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور یہ تسبیح رات میں بھی ہے اور دن میں بھی ہے جب وہ سانس لے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عَدَدَ الرِّيَاحِ فِي الْبَرَارِيْ وَ الصُّخُوْرِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ہواؤں اور پتھروں کے برابر ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مِنَ الْيَوْمِ اِلٰى يَوْمِ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ۔
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور یہ اقرار آج سے لے کر اس دن تک رہے گا جس دن صور پھونکا جائے گا۔