ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اَسْاَلُكَ بِاَنَّ لَكَ الْحَمْدَ
اے خدا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ حمد تیرے ہی لیے ہے
وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ
تو ایک اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔
وَ اَنَّكَ وَاحِدٌ اَحَدٌ صَمَدٌ
تو ایک اکیلا ہے بے نیاز ہے۔
لَمْ تَلِدْ وَ لَمْ تُوْلَدْ
نہ کسی کا فرزند اور نہ تیرا کوئی فرزند ہے
وَ لَمْ يَكُنْ لَكَ كُفُوًا اَحَدٌ
اور نہ تیرا کوئی کفو ہے
وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَ رَسُوْلُكَ
اور بے شک محمدؐ تیرے بندہ اور رسول ہیں۔
صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ۔
تیرا درود ہو ان پر اور ان کی آل پر
يَا مَنْ هُوَ كُلَّ يَوْمٍ فِي شَاْنٍ
اے وہ خدا جس کی ہر روز ایک شان ہے۔
كَمَا كَانَ مِنْ شَاْنِكَ اَنْ تَفَضَّلْتَ عَلَيَّ
تیرے شایانِ شان تھا کہ تو نے مجھ پر فضل کرکے
بِاَنْ جَعَلْتَنِي‏مِنْ اَهْلِ اِجَابَتِكَ
اپنے مقبول الدعا لوگوں میں
وَ اَهْلِ دِيْنِكَ
اور اپنے دین دار بندوں میں
وَ اَهْلِ دَعْوَتِكَ
اور اپنے داعیوں میں قرار دیا ہے۔
وَ وَفَّقْتَنِيْ لِذٰلِكَ فِيْ مُبْتَدَاِ خَلْقِيْ
ابتدائے خلقت ہی سے مجھ کو اس کی توفیق عطا کی
تَفَضُّلًا مِنْكَ وَ كَرَمًا وَ جُوْدًا
اپنے فضل و کرم اور جود و عطا سے۔
ثُمَّ اَرْدَفْتَ الْفَضْلَ فَضْلًا
پھر فضل کے بعد دوسرا فضل
وَ الْجُوْدَ جُوْدًا
اور جود کے بعد دوسرا جود
وَ الْكَرْمَ كَرَمًا
اور کرم کے بعد دوسرا کرم کیا
رَأْفَةً مِنْكَ وَ رَحْمَةً
اپنی مہربانی اور رحمت سے
اِلٰیۤ اَنْ جَدَّدْتَ ذٰلِكَ الْعَهْدَ لِيْ تَجْدِيْدًا
یہاں تک کہ اس عہد کو میرے لیے تجدید کیا
بَعْدَ تَجْدِيْدِكَ خَلْقِيْ
میری خلقت کے بعد
وَ كُنْتُ نَسْيًا مَنْسِيًّا
اور میں تو بالکل بھلایا ہوا تھا
نَاسِيًا سَاهِيًا غَافِلًا
یا سہو و نسیان میں تیری نعمت سے غافل تھا
فَاَتْمَمْتَ نِعْمَتَكَ
مگر تو نے اپنی نعمت کو مکمل کیا
بِاَنْ ذَكَّرْتَنِيْ ذٰلِكَ
کہ مجھ کو اُسے یاد دلایا
وَ مَنَنْتَ بِهٖ عَلَيَّ
اور اس کے ذریعہ مجھ پر احسان کیا
وَ هَدَيْتَنِيْ لَهٗ
اور اس کے لیے میری ہدایت کی
فَلْيَكُنْ مِنْ شَأْنِكَ
تو اب تیری شان یہ ہونا چاہیے
يَاۤ اِلٰهِيْ وَ سَيِّدِيْ وَ مَوْلَايَ
اے میرے معبود اور سردار و مولا
اَنْ تُتِمَّ لِيْ ذٰلِكَ وَ لَا تَسْلُبْنِيْهِ
کہ تو اس نعمت کو میرے لیے مکمل کردے اور موت کے وقت تک مجھ سے سلب نہ کرنا
حَتّٰى تَتَوَفَّانِيْ عَلٰى ذٰلِكَ
تا کہ میری موت اس حال میں ہو
وَ اَنْتَ عَنِّيْ رَاضٍ
کہ تو مجھ سے راضی ہو
فَاِنَّكَ اَحَقُّ الْمُنْعِمِيْنَ
کیوں کہ تو نعمت عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ حقدار ہے
اَنْ تُتِمَّ نِعْمَتَكَ عَلَيَّ۔
کہ اپنی نعمت کو مجھ پر مکمل کرے۔
اَللّٰهُمَّ سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا
خدایا ہم نے سنا اور اطاعت کی
وَ اَجَبْنَا دَاعِيَكَ بِمَنِّكَ
اور تیرے بلانے والے کی آواز پر لبیک کہی تیرے لطف کی وجہ سے
فَلَكَ الْحَمْدُ
پس تیرے ہی لیے حمد ہے،
غُفْرَانَكَ رَبَّنَا
تیری بخشش درکار ہے پروردگار
وَ اِلَيْكَ الْمَصِيْرُ
اور تیری ہی جانب بازگشت ہے۔
اٰمَنَّا بِاللهِ وَحْدَهٗ
ہم اس خدا پر ایمان لائے جو ایک ہے
لَا شَرِيْكَ لَهٗ
جس کا کوئی شریک نہیں ہے
وَ بِرَسُوْلِهٖ مُحَمَّدٍ
اور اس کے رسول محمدؐ پر
صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَآلِهِ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
وَ صَدَّقْنَا وَ اَجَبْنَا دَاعِيَ اللهِ
اور ہم نے تصدیق کی اور اللہ کی جانب بلانے والے کی دعوت لبیک کہی
وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فِيْ مُوَالَاةِ مَوْلَانَا
اور ہم نے رسول کا اتباع کیا اپنے مولا کی
وَ مَوْلَى الْمُؤْمِنِيْنَ
اور مومنین کے مولا
اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
امیرالمومنین
عَلِيِّ بْنِ اَبِيْ طَالِبٍ
علیؑ بن ابی طالبؑ کی دوستی میں
عَبْدِ اللهِ وَ اَخِيْ رَسُوْلِهٖ
جو اللہ کے بندہ اور اس کے رسول کے بھائی ہیں
وَ الصِّدِّيْقِ الْاَكْبَرِ
اور صدیق اکبر ہیں
وَ الْحُجَّةِ عَلٰى بَرِيَّتِهِ
اور خدا کی حجّت ہیں اس کی مخلوق پر
الْمُؤَيِّدِ بِهٖ نَبِيُّهٗ
اور ان کے ذریعہ خدا نے اپنے نبی
وَ دِينُهُ الْحَقَّ الْمُبِيْنَ
اور دینِ برحق کی تائید کی ہے
عَلَمًا لِدِيْنِ اللهِ
اور وہ دین خدا کی نشانی
وَ خَازِنًا لِعِلْمِهٖ
اور اس کے علم کے خزینہ دار ہیں
وَ عَيْبَةِ غَيْبِ اللهِ
اور غیب خدا کا مرکز ہیں
وَ مَوْضِعِ سِرِّ اللهِ
اور اللہ کے راز کا مقام ہیں
وَ اَمِيْنَ اللهِ عَلٰى خَلْقِهٖ
اور اللہ کے امین ہیں اس کی مخلوق پر
وَ شَاهِدَهُ فِيْ بَرِيَّتِهٖ۔
اور شاہد ہیں اس کی مخلوق پر۔
اَللّٰهُمَّ رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا
اے خدا ہمارے پروردگار ہم نے ایمان کے لیے آواز دینے والے کی آواز کو سنا
يُنَادِيْ لِلْاِيْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا
کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر تو ہم ایمان لے آئے۔
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا
ہمارے پروردگار ہمارے گناہوں کو بخش دے
وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا
اور ہماری برائیوں کو معاف کردے
وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ
اور نیکوکاروں کے ساتھ ہم کو موت دے۔
رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلٰى‏ رُسُلِكَ
ہمارے پروردگار جس کا تو نے اپنے پیغمبروں کی زبانی وعدہ کیا ہے وہ دے دے
وَ لَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اور ہم کو روزِ قیامت رسوا نہ کرنا۔
اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ۔
بے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ہے
فَاِنَّا يَا رَبَّنَا بِمَنِّكَ وَ لُطْفِكَ
پروردگار ہم نے تیرے لطف و احسان کی وجہ سے تیرے بلانے والے کی
اَجَبْنَا دَاعِيَكَ
دعوت پر لبیک کہی
وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ وَ صَدَّقْنَاهُ
اور رسول کا اتباع کیا اور اس کی تصدیق کی
وَ صَدَّقْنَا مَوْلَى الْمُؤْمِنِيْنَ
اور مومنین کے مولا کے بھی تصدیق کی
وَ كَفَرْنَا بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوْتِ
اور جبت و طاغوت کا انکار کیا
فَوَلِّنَا مَا تَوَلَّيْنَا
لہٰذا تو ہماری ولایت اور ایمان کی حفاظت فرما
وَ احْشُرْنَا مَعَ اَئِمَّتِنَا
اور ہم کو ہمارے ائمہ کے ساتھ محشور کر۔
فَاِنَّا بِهِمْ مُؤْمِنُوْنَ مُوْقِنُوْنَ
ہم ان پر ایمان و ایقان رکھے ہوئے ہیں
وَ لَهُمْ مُسَلِّمُوْنَ
اور ان کے سامنے سر تسلیم خم کیے ہیں
اٰمَنَّا بِسِرِّهِمْ وَ عَلَانِيَتِهِمْ
ہم ان کے پوشیدہ اور ظاہر امور پر ایمان لائے ہیں،
وَ شَاهِدِهِمْ وَ غَاۤئِبِهِمْ
حاضر و غائب،
وَ حَيِّهِمْ وَ مَيِّتِهِمْ
زندہ و مردہ سب پر ایمان لائے ہیں
وَ رَضِيْنَا بِهِمْ اَئِمَّةً
اور ہم ان کی امامت،
وَ قَادَةً وَ سَادَةً
قیادت اور سرداری پر راضی ہیں
وَ حَسْبُنَا بِهِمْ
اور ہمارے لیے وہ کافی ہیں
بَيْنَنَا وَ بَيْنَ اللهِ دُوْنَ خَلْقِهٖ
ہمارے اور خدا کے درمیان
لَا نَبْتَغِيْ بِهِمْ بَدَلًا
اور ہم ان کا کوئی بدل نہیں چاہتے ہیں
وَ لَا نَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهِمْ وَلِيْجَةً
اور ان کے علاوہ کسی کا تقرّب نہیں تلاش کرتے
وَ بَرِئْنَا اِلَی اللهِ
اور ہم اللہ کی طرف برائت چاہتے ہیں
مِنْ كُلِّ مَنْ نَصَبَ لَهُمْ حَرْبًا
ہر اس شخص سے جو ان سے جنگ کرے چاہے
مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
وہ جنوں میں ہو یا انسانوں میں
مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ
اوّلین و آخرین کے
وَ كَفَرْنَا بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوْتِ
اور ہم نے انکار کیا ہے جبت اور طاغوت
وَ الْاَوْثَانِ الْاَرْبَعَةِ
اور چاروں بتوں اور ان کے ماننے والوں
وَ اَشْيَاعِهِمْ وَ اَتْبَاعِهِمْ
اور اتباع کرنے والوں کا
وَ كُلِّ مَنْ وَالَاهُمْ
اور ہر اس شخص کا جس نے
مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
جن وانس میں ان سے محبت کی ہے
مِنْ اَوَّلِ الدَّهْرِ اِلٰیۤ اٰخِرِهٖ
زمانہ کے آغاز سے لے کر انتہا تک۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّا نُشْهِدُكَ
خدایا میں تجھ کو گواہ بناتا ہوں
اَنَّا نَدِيْنُ بِمَا دَانَ بِهٖ مُحَمَّدٌ وَ اٰلُ مُحَمَّدٍ
کہ میں اس دین پر ہوں جس کو محمدؐ و آل محمدؐ نے دین کہا ہے
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمْ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
وَ قَوْلُنَا مَا قَالُوْا
اور ہمارا قول وہی ہے جو ان کا قول ہے
وَ دِيْنُنَا مَا دَانُوْا بِهٖ
اور ہمارا دین وہی ہے جو ان کا دین ہے
مَا قَالُوْا بِهٖ قُلْنَا
جو انھوں نے کہا وہ ہم نے کہا
وَ مَا دَانُوْا بِهٖ دِنَّا
اور جو دین ان کا ہے وہی ہمارا ہے
وَ مَاۤ اَنْكَرُوْا اَنْكَرْنَا
اور جس سے انھوں نے انکار کیا ہم نے بھی انکار کیا
وَ مَنْ وَالَوْا وَالَيْنَا
اور جس کو انھوں نے دوست رکھا ہم نے بھی دوست رکھا
وَ مَنْ عَادَوْا عَادَيْنَا
اور جس کو انھوں نے دشمن رکھا ہم نے بھی اسے دشمن رکھا
وَ مَنْ لَعَنُوْا لَعَنَّا
اور جس پر انھوں نے لعنت کی ہم نے بھی کی
وَ مَنْ تَبَرَّءُوْا مِنْهُ تَبَرَّاْنَا مِنْهُ
اور جس سے وہ بری ہیں ہم بھی بری ہیں
وَ مَنْ تَرَحَّمُوْا عَلَيْهِ تَرَحَّمْنَا عَلَيْهِ
جس پر انھوں نے رحم کیا ہم نے بھی رحم کیا،
اٰمَنَّا وَ سَلَّمْنَا
ایمان لائے سر تسلیم خم کیا،
وَ رَضِيْنَا وَ اتَّبَعْنَا مَوَالِيَنَا
راضی رہے اور اپنے مولا کا اتباع کیا۔
صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِمْ۔
اللہ کا درود ہو ان پر۔
اَللّٰهُمَّ فَتَمِّمْ لَنَا ذٰلِكَ وَ لَا تَسْلُبْنَاهُ
خدایا ہمارے لیے اس کو مکمل کردے اور اس کو ہم سے چھین نہ لینا
وَ اجْعَلْهُ مُسْتَقِرًّا ثَابِتًا عِنْدَنَا
اور اس کو ہمارے نزدیک مستقر اور ثابت بنا دینا
وَ لَا تَجْعَلْهُ مُسْتَعَارًا
اور اس کو عاریت نہ قرار دینا
وَ اَحْيِنَا مَاۤ اَحْيَيْتَنَا عَلَيْهِ
اور ہم کو زندہ رکھنا اسی پر
وَ اَمِتْنَا اِذَاۤ اَمَتَّنَا عَلَيْهِ
اور موت دینا اسی پر
اٰلُ مُحَمَّدٍ اَئِمَّتُنَا
جس پر ہمارے ائمہ آل محمدؐ کو زندہ رکھا ہے اور موت دی ہے۔
فَبِهِمْ نَأْتَمُّ
ہم انھیں کو امام کہتے ہیں۔
وَ اِيَّاهُمْ نُوَالِيْ
انھیں سے محبّت کرتے ہیں
وَ عَدُوَّهُمْ عَدُوَّ اللهِ نُعَادِيْ
اور ان کے دشمن کو جو خدا کا دشمن ہے دشمن رکھتے ہیں۔
فَاجْعَلْنَا مَعَهُمْ فِيْ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
تو ہم کو دنیا و آخرت میں ان کے ساتھ قرار دے دے
وَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ
اور مقرّبین میں قرار دے دے
فَاِنَّا بِذٰلِكَ رَاضُوْنَ
ہم اس پر راضی ہیں
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے سب سے بڑے رحم کرنے والے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
حمد اللہ کے لیے ہے
شُكْرً الِلّٰهِ
شکر ہے خدا کے لیے
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا۔۔۔
پروردگار ہم نے اس منادی کو سنا جو۔۔۔۔۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ نَبِيِّكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نبی محمدؐ کے حق کے واسطہ سے
وَ عَلِيٍّ وَلِيِّكَ
اور تیرے ولی علیؑ کے حق کے واسطہ سے
وَ الشَّأْنِ وَ الْقَدْرِ الَّذِيْ خَصَصْتَهُمَا بِهِ دُوْنَ خَلْقِكَ
اور اس شان و مقام کے واسطہ سے جس سے تو نے ان دونوں حضرات کو مخصوص کیا ہے۔
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ عَلِيٍّ
تو درود نازل کر محمدؐ و علیؑ پر
وَ اَنْ تَبْدَاَ بِهِمَا فِيْ كُلِّ خَيْرٍ عَاجِلٍ
اور ہر نیکی و خوبی ان دونوں کو سب سے پہلے عطا کر۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
۟اِلْاَئِمَّةِ الْقَادَةِ
جو امام ہیں قائد ہیں
وَ الدُّعَاةِ السَّادَةِ
اور خدا کی طرف بلانے والے، سردار،
وَ النُّجُوْمِ الزَّاهِرَةِ
درخشندہ ستارے،
وَ الْاَعْلَامِ الْبَاهِرَةِ
روشن نشانی
وَ سَاسَةِ الْعِبَادِ
اور بندوں کے پیشوا ہیں
وَ اَرْكَانِ الْبِلَادِ
اور شہرِ توحید کے ستون ہیں
وَ النَّاقَةِ الْمُرْسَلَةِ
اور اس کے بھیجے ہوئے اونٹ
وَ السَّفِيْنَةِ النَّاجِيَةِ
اور نجات دینے والے سفینہ کے مانند ہیں
الْجَارِيَةِ فِيْ اللُّجَجِ الْغَامِرَةِ
جو دریا کی گہرائی میں چلنے والے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
خُزَّانِ عِلْمِكَ
جو تیرے علم کے خزینہ دار
وَ اَرْكَانِ تَوْحِيْدِكَ
اور تیری توحید کے رکن
وَ دَعَاۤئِمِ دِيْنِكَ
اور تیرے دین کے ستون
وَ مَعَادِنِ كَرَامَتِكَ
اور تیرے کرم کے معدن
وَ صَفْوَتِكَ مِنْ بَرِيَّتِكَ
اور تیری مخلوق میں منتخب
وَ خِيَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
اور تیری مخلوق میں بہترین ہیں۔
الْاَتْقِيَاۤءِ الْاَنْقِيَاۤءِ
متقی، پاک و پاکیزہ،
النُّجَبَاۤءِ الْاَبْرَارِ
نیک کردار بہترین ہیں
وَ الْبَابِ الْمُبْتَلٰى بِهِ النَّاسُ
اور وہ دروازے ہیں جن پر لوگوں کا آنا لازم ہے
مَنْ اَتَاهُ نَجَا
کہ جو اس پر آگیا اس نے نجات پائی
وَ مَنْ اَبَاهُ هَوٰى،
اور جس نے انکار کیا وہ ہلاک ہوگیا۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
اَهْلِ الذِّكْرِ الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِمَسْاَلَتِهِمْ
جو صاحبانِ ذکر ہیں اور جن سے مسائل معلوم کرنے کا تو نے حکم دیا ہے
وَ ذَوِيْ الْقُرْبَى الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِمَوَدَّتِهِمْ
اور وہ ذی القربیٰ ہیں جن کی محبّت کا تو نے حکم دیا ہے
وَ فَرَضْتَ حَقَّهُمْ
اور جن کے حق کو فرض کیا ہے
وَ جَعَلْتَ الْجَنَّةَ مَعَادَ مَنِ اقْتَصَّ اٰثَارَهُمْ
اور جنّت کو اس کا گھر قرار دیا ہے جو ان کی پیروی کرے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
كَمَاۤ اَمَرُوْا بِطَاعَتِكَ
جیسے کہ انھوں نے تیری اطاعت کا حکم دیا ہے
وَ نَهَوْا عَنْ مَعْصِيَتِكَ
اور تیری معصیت سے روکا ہے
وَ دَلُّوْا عِبَادَكَ عَلٰى وَحْدَانِيَّتِكَ
اور تیری وحدانیت کی طرف تیرے بندوں کی رہنمائی کی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ
خدایا میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں محمدؐ کے حق کے واسطہ سے
نَبِيِّكَ وَ نَجِيْبِكَ
جو تیرے نبی، نجیب،
وَ صَفْوَتِكَ وَ اَمِيْنِكَ
منتخب اور امین
وَ رَسُوْلِكَ اِلٰى خَلْقِكَ
اور رسول ہیں تیری مخلوق کی طرف۔
وَ بِحَقِّ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
اور امیرالمومنینؑ کے حق کے واسطہ سے
وَ يَعْسُوْبِ الدِّيْنِ
جو یعسوب الدین
وَ قَاۤئِدِ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِيْنَ
اور نیک لوگوں کے قائد
الْوَصِيِّ الْوَفِيِّ
اور وصی ہیں، وفادار ہیں،
وَ الصِّدِّيْقِ الْاَكْبَرِ
صدیق اکبر
وَ الْفَارُوْقِ بَيْنَ الْحَقِّ وَ الْبَاطِلِ
اور حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے
وَ الشَّاهِدِ لَكَ
اور تیرے لیے گواہ ہیں
وَ الدَّآلِّ عَلَيْكَ
اور تیری طرف رہنمائی کرنے والے ہیں
وَ الصَّادِعِ بِاَمْرِكَ
اور تیرے امر کے پہنچانے والے ہیں
وَ الْمُجَاهِدِ فِيْ سَبِيْلِكَ
اور تیری راہ میں جہاد کرنے والے ہیں
لَمْ تَأْخُذْهُ فِيْكَ لَوْمَةُ لَاۤئِمٍ
اور تیرے بارے ملامت کرنے والوں کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے ہیں
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ،
درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَنْ تَجْعَلَنِيْ فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ
اور مجھ کو آج کے دن
الَّذِيْ عَقَدْتَ فِيْهِ لِوَلِيِّكَ الْعَهْدَ فِيْۤ اَعْنَاقِ خَلْقِكَ
(جس میں تو نے اپنے ولی کے لیے اپنی مخلوق کی گردن میں طوق عہد ڈالا ہے
وَ اَكْمَلْتَ لَهُمُ الدِّيْنَ
اور ان کی ولایت کی وجہ سے دین کو مکمل کیا ہے)
مِنَ الْعَارِفِيْنَ بِحُرْمَتِهِ
اس کی عزّت کے پہچاننے والوں
وَ الْمُقِرِّيْنَ بِفَضْلِهِ
اور اس کی فضیلت کا اقرار کرنے والوں،
مِنْ عُتَقَاۤئِكَ وَ طُلَقَاۤئِكَ مِنَ النَّارِ
اپنے جہنّم سے آزادی اور چھٹکارا پانے والوں میں قرار دے دے
وَ لَا تُشْمِتَ بِيْ حَاسِدِيْ النِّعَمِ
اور اپنی نعمت سے حسد کرنے والوں سے مجھ کو آسودہ رکھنا۔
اَللّٰهُمَّ فَكَمَا جَعَلْتَهُ عِيْدَكَ الْاَكْبَرَ
خدایا جس طرح تو نے اس کو عیدِ اکبر قرار دیا ہے
وَ سَمَّيْتَهُ فِيْ السَّمَاۤءِ يَوْمَ الْعَهْدِ الْمَعْهُوْدِ
اور اس کا نام آسمان میں روزِ عہد معہود
وَ فِي الْاَرْضِ يَوْمَ الْمِيْثَاقِ الْمَأْخُوْذِ وَ الْجَمْعِ الْمَسْئُوْلِ
اور زمین میں روزِ میثاق ماخوذ اور جمع مسئول قرار دیا ہے۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَقْرِرْ بِهِ عُيُوْنَنَا
اور اس سے ہماری آنکھوں کو ان کے جمال سے روشن کردے
وَ اجْمَعْ بِهِ شَمْلَنَا
اور ہماری پراکندگی کو جمع کردے
وَ لَا تُضِلَّنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا
اور ہماری ہدایت کے بعد ہم کو گمراہ نہ ہونے دینا
وَ اجْعَلْنَا لِاَنْعُمِكَ مِنَ الشَّاكِرِيْنَ
اور ہم کو اپنی نعمت کا شکر کرنے والوں میں قرار دے دے
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَرَّفَنَا فَضْلَ هٰذَا الْيَوْمِ
خدا کی حمد ہے جس نے ہم کو اس روز کی فضیلت پہچنوائی
وَ بَصَّرَنَا حُرْمَتَهُ
اور اس کی عزّت دکھلائی
وَ كَرَّمَنَا بِهِ
اور ہم کو اس سے مکرّم
وَ شَرَّفَنَا بِمَعْرِفَتِهِ
اور اس کی معرفت سے مشرّف کیا
وَ هَدَانَا بِنُوْرِهِ
اور ہماری ہدایت کی اپنے نور سے۔
يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ
اے اللہ کے رسولؐ !
يَاۤ اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ
اے امیرالمومنینؑ !
عَلَيْكُمَا وَ عَلٰى عِتْرَتِكُمَا
آپ دونوں پر اور آپ کی عترت
وَ عَلٰى مُحِبِّيْكُمَا مِنِّيْۤ اَفْضَلُ السَّلَامِ
اور آپ سے محبّت کرنے والوں پر بہترین سلام ہو
مَا بَقِيَ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ
جب تک دن رات باقی رہیں
وَ بِكُمَاۤ اَتَوَجَّهُ اِلَى اللّٰهِ رَبِّيْ وَ رَبِّكُمَا
اور آپ دونوں کے وسیلہ سے اپنے رب اور آپ کے رب کی جانب متوجہ ہوں
فِيْ نَجَاحِ طَلِبَتِيْ
اپنی طلب کی کامیابی میں
وَ قَضَاۤءِ حَوَاۤئِجِيْ
اور اپنی حاجت کے پورا ہونے میں
وَ تَيْسِيْرِ اُمُوْرِيْۤ
اور اپنے امور کے آسان ہونے میں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں محمدؐ و آل محمدؐ کے حق کے واسطہ سے
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَنْ تَلْعَنَ مَنْ جَحَدَ حَقَّ هٰذَا الْيَوْمِ
اور اس پر لعنت کر جو اس روز کے حق کا انکار کرے
وَ اَنْكَرَ حُرْمَتَهُ
اور اس کی حرمت کا منکر ہو
فَصَدَّ عَنْ سَبِيْلِكَ لِاِطْفَاۤءِ نُوْرِكَ
اور لوگوں کو روک دے تیرے دین کی راہ سے تیرے نور کو بجھانے کے لیے
فَاَبَى اللّٰهُ اِلَّاۤ اَنْ يُتِمَّ نُوْرَهُ
جب کہ تو نے بھی طے کردیا ہے کہ اپنے نور کو مکمل کرے گا۔
اَللّٰهُمَّ فَرِّجْ عَنْ اَهْلِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ نَبِيِّكَ
خدایا اپنے نبی محمدؐ کے اہل بیت کو کشایش عطا کر
وَ اكْشِفْ عَنْهُمْ وَ بِهِمْ عَنِ الْمُؤْمِنِيْنَ الْكُرُبَاتِ
اور ان سے اور ان کے ذریعہ مومنین سے تکلیفوں کو دور کردے۔
اَللّٰهُمَّ امْلَأِ الْاَرْضَ بِهِمْ عَدْلًا
خدایا ان کے ذریعہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے
كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَ جَوْرًا
جیسا کہ وہ ظلم جور سے بھری ہوئی ہو
وَ اَنْجِزْ لَهُمْ مَا وَعَدْتَهُمْ
اور جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اسے پورا کردے کہ
اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ۔
تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّكِيْنَ
حمد ہے خدا کی جس نے ہم کو متمسکین میں قرار دیا ہے
بِوِلَايَةِ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْاَئِمَّةِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
امیرالمومنین علیہ السلام اور ائمہ علیہم السلام کی ولایت کے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَكْرَمَنَا بِهٰذَا الْيَوْمِ
حمد ہے خدا کی جس نے ہم کو اس دن کے ذریعہ مکرم کیا
وَ جَعَلَنَا مِنَ الْمُوْفِيْنَ بِعَهْدِهِ اِلَيْنَا
اور اس کے عہد کے پورا کرنے والوں میں قرار دیا
وَ مِيْثَاقِهِ الَّذِيْ وَاثَقَنَا بِهِ
اور اس میثاق کا پورا کرنے والا بنایا جس کا ہم سے عہد لیا ہے
مِنْ وِلَايَةِ وُلَاةِ اَمْرِهِ
یعنی اپنے اولیاء امر کی
وَ الْقُوَّامِ بِقِسْطِهِ
اور ذمّہ دارانِ عدالت کی محبّت
وَ لَمْ يَجْعَلْنَا مِنَ الْجَاحِدِيْنَ
اور ہم کو روزِ قیامت کا انکار
وَ الْمُكَذِّبِيْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِ۔
اور تکذیب کرنے والوں میں نہیں قرار دیا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ جَعَلَ كَمَالَ دِيْنِهِ
حمد ہے اس خدا کی جس نے اپنے دین کو مکمل کیا
وَ تَمَامَ نِعْمَتِهِ
اور اپنی نعمت کو تمام کیا
بِوِلَايَةِ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
امیرالمومنین
عَلِيِّ بْنِ اَبِيْ طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ۔
علیؑ بن ابی طالبؑ علیہ السلام کی ولایت کے ذریعہ