ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
جو یکتا ہے اس کا کوئی ثانی نہیں
لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
حکومت اس کی اور حمد اسی کی ہے
يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ
وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے
وَ هُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ
وہ ایسا زندہ ہے جسے موت نہیں بھلائی
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
اسی کے پاس ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَيْتَ
اے معبود! جو کچھ تو دے اُسے کوئی روکنے والا نہیں
وَ لَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ
اور جو کچھ تو روکے وہ کوئی دے نہیں سکتا
وَ لَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ۔
اور نفع نہیں دیتا کسی کا نصیب سوائے تیری دی ہوئی خوش بختی کے۔
اِلَهًا وَاحِدًا اَحَدًا
وہ معبود یگانہ،
فَرْدًا صَمَدًا
یکتا، تنہا اور بے نیاز ہے
لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَ لَا وَلَدًا۔
نہ اس کی کوئی زوجہ ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ الطَّاهِرِيْنَ
اور خدا کی رحمت ہو حضرت محمدؐ اور اس کی پاکیزہ آلؑ پر
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔
اور نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر وہ جو بلند وہ بزرگ خدا سے ہے۔