ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَعُوْذُ بِاللّٰهِ الَّذِىْ سَكَنَ لَهُ مَا فِى الْبَرِّ وَالْبَحْرِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی جس کے حکم سے ہر چیز ٹھہری ہوئی ہے جو خشکی و تری
وَ مَا فِى السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
آسمانوں اور زمین میں ہے
وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔
اور وہ سننے جاننے والا ہے۔
اَوَلَمْ يَرَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا
آیا کافروں نے نہیں دیکھا ہے
اَنَّ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ
کہ زمین و آسمان
كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا
باہم جڑے ہوئے تھے تو ہم نے ایک دوسرے سے الگ کیا
وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَاۤءِ كُلَّ شَيْئٍ حَيٍّ
اور ہم نے ہر چیز کو پانی سے زندہ کیا کیا
اَفَلَا يُؤْمِنُوْنَ۔
وہ اب بھی ایمان نہ لائیں گے؟
اِنَّ اللّٰهَ يُمْسِكُ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا
یقیناً اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ
وَ لَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِهِ
جگہ سے ہٹنے نہ پائیں اگر وہ ہٹ جائیں تو اس کے علاوہ کوئی انہیں روک نہیں سکتا
اِنَّهُ كَانَ حَلِيْمًا غَفُوْرًا۔
یقیناً وہ بردبار اور بخشنے والا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
كَمْ مِنْ نِعْمَةٍ لِلّٰهِ فِىْ عِرْقٍ سَاكِنٍ
کتنی نعمتیں ہیں اللہ کی جو ساکن رگوں میں پائی جاتی ہیں۔
حٰمٓ عٓسٓقٓ
حٓمٓ۔ عسٓق
لَا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَ
اس سے انہیں نہ سردرد ہوتا ہے نہ ان کا خون بہتا ہے
مِنْ كَلَامِ الرَّحْمٰنِ خَمَدَتِ النِّيْرَانُ
یہ اللہ کا کلام ہے جس کے طفیل میں آگ بجھ گئی۔
وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اور کوئی طاقت اللہ کے علاوہ نہیں ہے۔
وَ جَالَ نَفْعُ الدَّوَاۤءِ فِيْكَ
دوا کا فائدہ اس انداز سے ہوگا
كَمَا يَجُوْلُ مَاۤءُ الرَّبِيْعِ فِى الْغُصْنِ۔
جس طرح بہار کا پانی شاخوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔