بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
اللہ کے نام سے اللہ کی ذات کے سہارے سے ،
وَ مِنَ اللّٰهِ وَ اِلَى اللّٰهِ
اللہ ہی کی طرف سے اور اللہ ہی کی طرف
وَ فِىْ سَبِيْلِ اللّٰهِ
اور اسی کے راستے پر
وَ عَلٰى مِلَّةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ
اور اسی کے رسول کے دین پر ۔
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ اَسْلَمْتُ نَفْسِىْ
خدایا میں نے نفس کو تیرے حوالے کیا۔
وَ اِلَيْكَ وَجَّهْتُ وَجْهِىْ
اے معبود! میں نے خود کو تیرے سپرد کیا ہے
وَ اِلَيْكَ اَلْجَاْتُ ظَهْرِىْ
اپنا رخ تیری طرف کر لیا ہے تجھے اپنا پشت پناہ بنایا ہے
وَ اِلَيْكَ فَوَّضْتُ اَمْرِىْ
اور اپنے معاملے تیرے حوالے کر دیے ہیں
اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِىْ بِحِفْظِ الْاِيْمَانِ
خدایا مجھے حفظ ایمان عطا فرما
مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَ مِنْ خَلْفِىْ
سامنے سے، پشت سے،
وَ عَنْ يَمِيْنِىْ وَ عَنْ شِمَالِىْ
داہنے سے، بائیں سے،
وَ مِنْ فَوْقِىْ وَ مِنْ تَحْتِىْ وَ مَا قِبَلِىْ
اوپر سے، نیچے سے، ہر طرف سے
وَادْفَعْ عَنِّىْ بِحَوْلِكَ وَ قُوَّتِكَ
اور اپنی قوت سے ہر بلا کو مجھ سے دور فرما۔
فَاِنَّهُ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِكَ۔
کیو ں کہ نہیں کوئی طاقت و قوت مگر تجھی سے ہے ۔
يا كَاۤئِنًا قَبْلَ كُلِّشَىْءٍ
اے وہ کہ ہر چیز سے پہلے موجود تھا
وَّ يَا مُكَوِّنَ كُلِّشَىْءٍ
اے وہ کہ ہر چیز کو وجود دینے والا ہے
وَّ يَا بَاقِيًابَعْدَ كُلِّشَىْءٍ
اے وہ کہ ہر چیز کے بعد باقی رہنے والا ہے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ افْعَلْ بِىْ كَذَا وَ كَذَا۔
رحمت نازل فرما محمؐد و آلؑ محمدؐ پر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما ۔