اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
میں اس خدا سے معافی چاہتا ہوں جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ
وہی زندہ اور پائندہ ہے
وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ
اور میں اس کی بارگاہ میں اس طرح توبہ کرتا ہوں
تَوْبَةَ عَبْدٍ خَاضِعٍ
جس طرح ایک بندۂ خاضع و مسکین و ذلیل توبہ کرتا ہے
مِسْكِيْنٍ مُسْتَكِيْنٍ
جس طرح ایک بندۂ خاضع و مسکین و ذلیل توبہ کرتا ہے
لَا يَسْتَطِيْعُ لِنَفْسِهِ صَرْفًا وَ لَا عَدْلًا
جس کے اختیار میں نہ حالات کا بدلنا ہے
وَ لَا نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا
اور نہ کوئی فائدہ ہے اور نہ کوئی نقصان ہے،
وَ لَا حَيَاةً وَ لَا مَوْتًا وَ لَا نُشُوْرًا
نہ موت و زندگی ہے اور نہ حشر و نشر۔
وَ صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ
پروردگار حضرت محمدؐ
وَّ عِتْرَتِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ
اور ان کی طیب و طاہر اور نیک کردار
الْاَخْيَارِ الْاَبْرَارِ
عظیم اولاد پر رحمت
وَ سَلَّمَ تَسْلِيْمًا ۔
اور سلام نازل فرمائے۔