اَشْهَدُ اَنْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے
وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ رَسُوْلُهُ
اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں
وَ اَنَّكَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰهِ
اور آپ ہی حضرت محمدؐ بن عبد اللہ ہیں۔
وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّكَ
اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے پیغامات الٰہی کو پہنچایا ہے
وَ نَصَحْتَ لِاُمَّتِكَ
اور امّت کو نصیحت کی ہے
وَ جَاهَدْتَ فِي سَبِيْلِ اللّٰهِ
اور راہِ خدا میں
بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
حکمت اور نیک موعظہ کے ساتھ جہاد کیا ہے
وَ اَدَّيْتَ الَّذِي عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ
اور جو حق آپ کے ذمّہ تھا اُسے ادا کردیا ہے۔
وَ اَنَّكَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ
آپ نے مومنین پر مہربانی
وَ غَلُظْتَ عَلَى الْكَافِرِيْنَ
اور کافروں پر سختی کی
وَ عَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصًا
اور خلوص کے ساتھ اللہ کی عبادت کی
حَتّٰى اَتَاكَ الْيَقِيْنُ
یہاں تک کہ دنیا سے چلے گئے۔
فَبَلَغَ اللهُ بِكَ اَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُكَرَّمِيْنَ
پروردگار آپ کو مکرّمین کی بلندترین منزل پر پہنچائے۔
الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي اسْتَنْقَذَنَا بِكَ
شکر ہے اس خدا کا جس نے ہم کو آپ کے ذریعہ
مِنَ الشِّرْكِ وَ الضَّلَالِ
شرک اور ضلالت سے نکال لیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَ صَلَوَاتِ مَلاَۤئِكَتِكَ
اور اپنی، اپنے ملائکہ،
وَ اَنْبِيَاۤئِكَ وَ الْمُرْسَلِيْنَ
انبیاء و مرسلین و
وَ عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ
عبادِ صالحین،
وَ اَهْلِ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرَضِيْنَ
تمام اہلِ سماوات و ارض
وَ مَنْ سَبَّحَ لَكَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اور تمام اوّلین و
مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ
آخرین کے تسبیح گذاروں کی صلوات کو حضرت محمدؐ پر قرار دے
عَلٰى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ
جو تیرے بندے، تیرے رسولؐ،
وَ نَبِيِّكَ وَ اَمِيْنِكَ
نبی، امین،
وَ نَجِيْبِكَ وَ حَبِيْبِكَ
تیرے نجیب، تیرے حبیب
وَ صَفِيِّكَ وَ صِفْوَتِكَ
منتخب، پسندیدہ،
وَ خَاصَّتِكَ وَ خَالِصَتِكَ
مخلص اور خالص بندے ہیں
وَ خِيَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
جن کو تو نے منتخب کیا ہے
وَ اَعْطِهِ الْفَضْلَ وَ الْفَضِيْلَةَ
اور انھیں فضل، فضیلت ،
وَ الْوَسِيْلَةَ وَ الدَّرَجَةَ الرَّفِيْعَةَ
وسیلہ اور بلند ترین درجہ عنایت فرمایا ہے۔
وَ ابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُوْدًا
انھیں اس مقامِ محمود تک پہنچا دے
يَغْبِطُهُ بِهِ الْاَوَّلُوْنَ وَ الْاٰخِرُوْنَ
جس پر اوّلین و آخرین غبطہ کریں۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ قُلْتَ
خدایا تو نے فرمایا ہے کہ
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَلَمُوْا اَنْفُسَهُمْ
اگر لوگ اپنے نفس پر ظلم کرنے کے بعد پیغمبرؐ کے پاس آجائیں
جَاۤءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوْا اللهَ
اور اللہ سے استغفار کریں
وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ
اور پیغمبرؐ بھی ان کے حق میں استغفار کردے
لَوَجَدُوْا اللهَ تَوَّابًا رَحِيمًا
تو یقیناً اللہ کو توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پائیں گے۔
اِلٰهِيْ فَقَدْ اَتَيْتُ نَبِيَّكَ مُسْتَغْفِرًا
خدایا میں تیرے نبیؐ کی بارگاہ میں آگیا ہوں استغفار کرتے ہوئے
تَاۤئِبًا مِنْ ذُنُوْبِي،
اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
لہٰذا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اغْفِرْهَا لِيْ
اور میرے گناہوں کو معاف کردے۔
يَا سَيِّدَنَا
اے میرے سردار
اَتَوَجَّهُ بِكَ وَ بِاَهْلِ بَيْتِكَ
میں آپ کے اور آپ کے اہل بیتؑ کے ذریعہ خدا کی طرف متوجہ ہوں
اِلٰى اللّٰهِ تَعَالٰى رَبِّكَ وَ رَبِّي
جو میرا اور آپ کا دونوں کا رب ہے کہ
لِيَغْفِرَ لِي،
وہ میرے گناہوں کو معاف کردے۔
اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں۔
اُصِبْنَا بِكَ يَا حَبِيْبَ قُلُوْبِنَا
اے حبیب قلوب ہم آپ کے غم میں سوگوار ہیں
فَمَا اَعْظَمَ الْمُصِيْبَةَ بِكَ
اور یہ بہت بڑی مصیبت ہے کہ
حَيْثُ انْقَطَعَ عَنَّا الْوَحْيُ
وحی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے
وَ حَيْثُ فَقَدْنَاكَ
اور ہم نے آپ کو کھودیا ہے۔
فَاِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں۔
يَا سَيِّدَنَا يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ
اے میرے سردار، اے خدا کے رسولؐ
صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْكَ وَ عَلٰى اٰلِ بَيْتِكَ [الطَّيِّبِيْنَ] الطَّاهِرِيْنَ
آپ پر اور آپ کے اہل بیت طاہرینؑ پر صلوات ہو۔
هٰذَا يَوْمُ السَّبْتِ وَ هُوَ يَوْمُكَ
یہ دن آپ کا ہے اور اس دن میں
وَ اَنَا فِيْهِ ضَيْفُكَ وَ جَارُكَ
میں آپ کا مہمان ہوں اور پھر آپ کی پناہ میں ہوں
فَاَضِفْنِيْ وَ اَجِرْنِي
لہٰذا آپ میری ضیافت فرمائیں اور مجھے پناہ دیں کہ
فَاِنَّكَ كَرِيْمٌ تُحِبُّ الضِّيَافَةَ
آپ کریم ہیں اور ضیافت کو پسند کرتے ہیں
وَ مَأْمُوْرٌ بِالْاِجَارَةِ
اور پناہ دینے پر مامور ہیں
فَاَضِفْنِيْ وَ اَحْسِنْ ضِيَافَتِيْ
میری ضیافت فرمائیں اور بہترین ضیافت فرمائیں
وَ اَجِرْنَا وَ اَحْسِنْ اِجَارَتَنَا
اور مجھے پناہ دیں اور بہترین پناہ دیں۔
بِمَنْزِلَةِ اللّٰهِ عِنْدَكَ وَ عِنْدَ اٰلِ بَيْتِكَ
آپ کو اس منزلت کا واسطہ جو اللہ کی آپ کے اور آپ کے اہل بیتؑ کے نزدیک ہے
وَ بِمَنْزِلَتِهِمْ عِنْدَهُ
اور آپ سب کی اللہ کے نزدیک ہے
وَ بِمَا اسْتَوْدَعَكُمْ مِنْ عِلْمِهِ
اور اس علم کا واسطہ جو مالک نے آپ کو عنایت کیا ہے کہ
فَاِنَّهُ اَكْرَمُ الْاَكْرَمِيْنَ۔
وہ بہترین کرم کرنے والا ہے۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے رسول خداؐ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اور خدا کی رحمت و برکت ہو آپ پر۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے حضرت محمدؐ بن عبد اللہ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خِيَرَةَ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے برگزیدۂ خدا
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبِيْبَ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے حبیبِ خدا
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا صِفْوَةَ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے دوست مخلص پروردگار
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَمِيْنَ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے امینِ وحی خدا
اَشْهَدُ اَنَّكَ رَسُوْلُ اللّٰهِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسولؐ ہیں
وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰهِ
آپ ہی حضرت محمدؐ بن عبد اللہ ہیں
وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ قَدْ نَصَحْتَ لِاُمَّتِكَ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنی امّت کو نصیحت کی ہے
وَ جَاهَدْتَ فِي سَبِيْلِ رَبِّكَ
راہِ خدا میں جہاد کیا ہے
وَ عَبَدْتَهُ حَتّٰى اَتَاكَ الْيَقِيْنُ
اور تاحیات اس کی عبادت کرتے رہے ہیں
فَجَزَاكَ اللهُ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ
یا رسول اللہؐ خدا آپ کو وہ بہترین جزا دے
اَفْضَلَ مَا جَزٰى نَبِيًّا عَنْ اُمَّتِهِ
جو کسی نبی کو اس کی امّت کی طرف سے دی گئی ہے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر وہ بہترین رحمت نازل فرما
اَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰى اِبْرَاهِيْمَوَ اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ
جو تو نے ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر نازل کی ہے کہ
اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ۔
تو صاحبِ مجد و بزرگواری ہے۔