(اس کے علاوہ مغرب و عشاء کے درمیان نماز غفیلہ پڑھے جس کی دو رکعتیں ہیں پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد آیہ و ذالنون پڑھے۔ )
وَ ذَا النُّوْنِ اِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا
یاد کرو یونس کو جب وہ قوم کے درمیان سے غضبناک ہو کر
فَظَنَّ اَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ
باہر نکل گئے اور ان کا خیال یہ تھا کہ ہم ان پر کوئی سختی نہیں کریں گے
فَنَادٰى فِي الظُّلُمَاتِ
لیکن آخر میں انھوں نے شکم ماہی کی تاریکیوں سے ہمیں آواز دی کہ
اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَكَ
خدایا تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ تو بے نیاز ہے۔
اِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ
میں نے اپنے اوپر زیادتی کی ہے۔
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَ نَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ
تو ہم نے ان کی دعا قبول کر لی اور انھیں غم سے نجات دے دی کہ
وَ كَذٰلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِيْنَ ۔
ہم اسی طرح صاحبان ایمان کو نجات عطا کرتے رہتے ہیں۔
(اس کے بعد اپنی حاجت کو طلب کرے کہ روایت میں وارد ہوا ہے کہ جو شخص بھی اس نماز کو ادا کر کے اپنی حاجت کو طلب کرے پروردگار اس کی حاجتوں کو ضرور پورا کرے گا۔)
وَعِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ
وہ خدا وہ ہے جس کے پاس غیب کے علم ہیں
لَا يَعْلَمُهَاۤ اِلَّا هُوَؕ
جنھیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔
وَيَعْلَمُ مَا فِى الْبَرِّ وَالْبَحْرِؕ
وہ خشک و تر کی ہر چیز کوجانتا ہے۔
وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَةٍ اِلَّا يَعْلَمُهَا
درخت سےگرنے والےہر پتے کوجانتا ہے۔
وَلَا حَبَّةٍ فِىْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ
زمین کے اندر چھپے ہوئے دانوں کو جانتا ہے
وَلَا رَطْبٍ وَّلَا يَابِسٍ
اور اس نے ہر خشک و تر کو
اِلَّا فِىْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ(59)
کتاب میں جمع کر دیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِمَفَاتِحِ الْغَيْبِ
خدایا میں تجھ سے غیب کے ان خزانوں کے وسیلہ سے
الَّتِيْ لَا يَعْلَمُهَا اِلَّا اَنْتَ
سوال کر رہا ہوں جن کو تیرے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ وَ اَنْ .. تَفْعَلَ بِيْ كَذَا وَ كَذَا۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور میرے ساتھ بہترین سلوک فرما۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ وَلِيُّ نِعْمَتِيْ
خدایا تو میری نعمتوں کا مالک
وَ الْقَادِرُ عَلٰى طَلِبَتِيْ
اور میرے مقاصد کو پورا کرنے پر قادر ہے۔
تَعْلَمُ حَاجَتِيْ
تو میری حاجتوں کو جانتا ہے۔
فَاَسْاَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
میں تجھ سے محمدؐ و آل محمدؐ کے
عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
حق کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ
لَمَّا قَضَيْتَهَا لِيْ۔
تو میری حاجتوں کو پورا کر دے۔