ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
زیاراتِ مخصوصہ روز ولادت باسعادت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہٖ
(روز ولادت باسعادت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہٖ۔ یہ زیارت شیخ مفیدؒ، شہیدؒ اور سید بن طاؤسؒ نے نقل کی ہے حضرت امام جعفر صادقؑ نے ۱۷؍ ربیع الاول کو امیرالمومنینؑ کی زیارت اس زیارت کے ساتھ کی اور اس کو ثقہ جلیل محمد بن مسلم ثقفی کو تعلیم دے کر فرمایا کہ جب روضہ امیرالمومنینؑ میں آؤ تو غسل کرو، پاکیزہ لباس پہنو اور اچھی خوشبو سے اپنے کو معطر کرو اور سکون و وقار کے ساتھ چلو اور جب باب السّلام پر یعنی حرم مطہر کے دروازہ پر پہنچو تو رو بقبلہ کھڑے ہو کر ۳۳؍ مرتبہ
اَللهُ اَكْبَرُ
کہو اور پھر پڑھو)
اَللهُ اَكْبَرُ
سلام ہو رسول خدا پر۔ سلام ہو اللہ کی بہترین مخلوق پر۔ سلام ہو بشارت دینے والے ڈرانے والے روشن چراغ پر اور اللہ کی رحمت اور برکات ہو۔ سلام ہو ہر گناہ سے پاک و پاکیزہ منزہ پر۔ سلام ہو درخشندہ نشانی پر۔ سلام ہو مدد کئے ہوئے اور تائید کئے ہوئے انسان پر۔ سلام ہو ابوالقاسم محمدؐ پر۔ اور اللہ کی رحمت اور برکات ہو۔ سلام ہو اللہ کے مرسل نبیوں اور نیک بندوں پر سلام ہو اللہ کے ان فرشتوں پر جو اس حرم کے گرد ہیں اور اس ضریح مبارک کی پناہ حاصل کرنے والے ہیں۔
(پھر قبر کے نزدیک جا کر پڑھے۔)
اَلسَّلَامُ عَلٰى رَسُوْلِ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے وصیوں کے وصی۔ سلام ہو آپ پر اےشہداء کے سردار۔ سلام ہو آپ پر اے اللہ کی عظیم نشانی۔ سلام ہو آپ پر اے اہل عبا کی پانچویں فرد۔ سلام ہو آپ پراے روشن چہرہ والے متقیوں کے قائد۔ سلام ہو آپ پر اے اولیاء کی پناہ گاہ۔ سلام ہو آپ پر اے توحید کا اقرار کرنے والے نجیب افراد کی زینت۔ سلام ہو آپ پر اے دوستوں میں خالص دوست۔ سلام ہو آپ پر اے امین اماموں کے والد بزرگوار۔ سلام ہو آپ پر اے حوض کوثر کے مالک و ساقی اور لواء احمدکے اٹھانے والے۔ سلام ہو آپ پر اے جنت اور جہنم کے تقسیم کرنے والے۔ سلام ہو آپ پر اے علوم کے دریا اور فقیروں کی پناہ گاہ۔ سلام ہو آپ پر جو کعبہ میں پیدا ہوئے اور جس کا آسمان پر سیدۃ النساء سے عقد کیا گیا اور اس کے گواہ منتخب ملائکہ سماوات بنے ہیں۔سلام ہو آپ پر اے چراغِ روشنی۔ سلام ہو آپ پراے وہ جس کونبی نے مخصوص کیا بزرگ عطیہ خلافت کے ساتھ۔ سلام ہو آپ پر اے وہ ذات جو سو گئی خاتم الانبیاء کے بستر پر اور ان کو دشمنوں کے شر سے اپنے ذریعہ بچا لیا۔ سلام ہو آپ پر اے وہ جس کے لئے سورج پلٹا تاکہ شمعون الصفا کی مثال ہوجائے۔ سلام ہو آپ پر اے وہ ذات جس کے نام کے ذریعہ اور اس کے بھائی کےنام کے ذریعہ خدا نے نوح کے سفینہ کو نجات دے دی جب پانی کی موجوں میں تلاطم سے خطرہ مین پڑ گیا تھا۔ سلام ہو آپ پر جس کے اور جس کے بھائی کے نام کے ذریعہ آدم کی توبہ قبول کی گئی جب کہ وہ ترک اولیٰ میں مبتلا تھے۔ سلام ہو آپ پر اے نجات کی کشتی کہ جو اس پر سوار ہوا نجات پا گیا اور جس نے علیٰحدگی اختیا رکی وہ ہلاک ہو گیا۔ سلام ہوآپ پر جس نے اژدہے اور جنگل کے بھیڑیئے سے گفتگو کی۔ سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے امیر اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں۔ سلام ہو آپ پر اے انکار کرنے والوں اور رجوع کرنے والوں پر اللہ کی حجت۔ سلام ہو آپ پر اے انکار کرنے والوں اور رجوع کرنے والوں پر اللہ کی حجت۔ سلام ہو آپ پر اے عقل مندوں کے امام۔ سلام ہو آپ پر اے وہ ذات جس کے پاس علم کتاب ہے۔ سلام ہو آپ پر اے روزِ قیامت کے میزان۔ سلام ہو آپ پر اے وہ ذات جو صرف حق کے ذریعہ فیصلہ کرنے والی ہے۔ سلام ہو آپ پر اے محراب میں انگوٹھی کا صدقہ دینے والے۔ سلام ہو آپ پر اے وہ ذات جس کو خدا نے روز خندق مومنین کے لئے کافی قرار دے دیا ہے۔ سلام ہو آپ پر جس نے خدا کی خالص وحدانیت تسلیم کی اور اس کی طرف رخ کیا۔ سلام ہو آپ پر اے خیبر کے کافروں کو قتل کرنے والے اور دروازۂ خیبر کو اکھاڑنے والے۔ سلام ہو آپ پر جس کو بہترین مخلوقات رسول نے اپنے بستر پر سونے کی دعوت دی تو اس نے نفس کو موت کے حوالہ کرنے کا عزم کر لیا اور لبیک کہی۔ سلام ہو آپ پر جس کے لئے طوبیٰ اور بہترین مقام ہے اور رحمت خدا وبرکات ہو۔ سلام ہو آپ پر اے حفاظت دین کے نگہبان اور سیدوں کے سردار۔ سلام ہو آپ پر اے صاحبِ معجزات۔ سلام ہو آپ پرجس کی فضیلت میں سورہ والعادیات نازل ہوا۔ سلام ہو آپ پر جس کا نام آسمان کے پردوں پر لکھا گیا۔ سلام ہو آپ پر اے عجائبات اور آیات کے ظاہر کرنے والے۔ سلام ہو آپ پراے غزوات کےامیر۔ سلام ہو آپ پر اے ماضی و مستقبل خبر دینے والے۔ سلام ہو آپ پر اے صحرا کے بھیڑیئے سے کلام کرنے والے۔ سلام ہو آپ پر اے کنکری پر مہر لگانے والے اور مشکلات کو حل کرنے والے۔ سلام ہو آپ پر جس کے جنگ میں حملوں سے ملائکہ سماوات نے تعجب کیا۔ سلام ہو آپ پر جس نے رسول سے نجویٰ کیا اور اس سے پہلے صدقہ بھی دیا۔ سلام ہو آپ پر اے نیک اور سردار اماموں کے والد بزرگوار اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں۔ سلام ہو آپ پر اے رسولؐ خدا کے بعد آنے والے۔ سلام ہو آپ پر اے بہترین موروث کے علم کے وارث اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں۔ سلام ہو آپ پر اے وصیوں کے سردار۔ سلام ہو آپ پر اے متقیوں کے امام۔ سلام ہو آپ پر اے غمزدوں کے فریاد رس۔ سلام ہو آپ پر اے مومنوں کی پناہ۔ سلام ہو آپ پر اے دلیلوں کے ظاہر کرنے والے۔ سلام ہو آپ پر اے حالت نماز میں مسکین کو انگوٹھی دینے والے۔ سلام ہو آپ پر اے دہانِ چاہ سے وزنی پتھر اکھاڑنے والے اور شیریں چشمہ کے ظاہر کرنے والے سلام ہو آپ پراے اللہ کی دیکھنے والی آنکھ اور اس کا دست کرم اور تمام مخلوقات میں اور اس کی زبان گویا۔ سلام ہو آپ پر اے نبیوں کے علم کے وارث اور اولین و آخرین کے علم کے امین اور لواء حمد کے اٹھانے والے اور خاتم النبیینؐ کے حوض سے اپنے دوستوں کو سیراب کرنے والے۔ سلام ہو آپ پر اے دین کے سردار اور روشن چہرہ والے پاکیزہ لوگوں کے قائد اور پسندیدۂ خدا ائمہ کے والد کے بزرگوار اور اللہ کی رحمت و برکات آپ پر۔ سلام ہو اللہ کے پسندیدہ نام پر، اس کے روشن چہرہ، اس کے طاقت اور پہلو اور سیدھے راستہ پر۔ سلام ہو امام، متقی، مخلص اور پاکیزہ صفات پر۔ سلام ہو کوکب دری پر۔ سلام ہو امام ابوالحسن علی پر اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں۔ سلام ہو ائمہ ہدایت پر اور تاریکیوں کے چراغ، تقویٰ کی نشانیاں، ہدایت کے میناروں، صاحبانِ عقل اور تمام مخلوقات کی پناہ گاہ، عروۃ الوثقیٰ اور تمام اہلِ دنیا پر حجتِ خدا پر اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں۔ سلام ہو نوروں کے نور پر اور خدائے جبار کی حجت پر اور ائمہ اطہار کے والد بزرگوار پر اور جنت و جہنم کے تقسیم کرنے والے والے پر، آثار کے خبر دینے والے پر، کافروں کے ہلاک کرنے والے پر، خالص شیعوں کو گناہوں کے بوجھ سے نجات دلانے والے پر، آثار کے خبر دینے والے پر،کافروں کے ہلاک کرنے والے پر، خالص شیعوں کو گناہوں کے بوجھ سے نجات دلانے والے پر۔ سلام ہو اس ذات پر جو مخصوص ہوئی طاہرہ، تقیہ جناب معصومہؑ سے جو نبی مختار کی دختر ہیں۔ جو پیدا ہوا ہے پردوں والے گھر خانۂ کعبہ میں جس کی تزویج کی گئی ہے آسمان میں پاکیزہ راضیہ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی والدہ ماجدہ سے، اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں۔ سلام ہو خبر بزرگ پر جس کے بارے میں لوگ اختلاف کرتے ہیں اور اسی کے سامنے پیش ہونے والے ہیں اور ان سے اس کے بارے میںسوال کیا جائے گا۔ سلام ہو اللہ کے روشن نور پر اور اس کی چمکدار روشنی پراور اللہ کی رحمت وبرکات ہوں۔ سلام آپ پر اے اللہ کے ولی اور اس کی حجت ہیں۔ آپ نے راہِ خدا نے جہاد کیا جو جہاد کا حق تھا اور رسول اللہ کے طریقہ پر چلے اور حلال خدا کو حلال اور حرامِ خدا کو حرام قرار دیااور احکامِ خدا کو نافذ کیا اور نماز کو قائم کیا اور زکوٰۃ دی اور امربالمعروف کیا اور نہی عن المنکر کیا اور راہِ خدا میں صبر وتحمل کے کے ساتھ جہاد کیا نصیحت و کوشش کے ساتھ خدا کے نزدیک اس کے اجر عظیم کے ارادہ سے یہاں تک کہ موت آگئی۔ خدا کی لعنت ہو اس پر جس نے آپ کو آپ کے حق سے روکا اور آپ کو آپ کے مقام سے دور رکھا اور خدا کی لعنت ہو اس پر جسے یہ معلوم ہوا اور وہ اس پر راضی ہو گیا۔ میں اللہ اور اس کے ملائکہ اور انبیاء اور سولوں کو گواہ بناتا ہوں کہ میں اس کا دوست ہوں جس نے آپ سے دوستی کی اور اس کا دشمن ہوں جس آپ کا دشمن ہے۔ سلام ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں۔
اَلسَّلَامُ عَلٰى خِيَرَةِ اللّٰهِ
اَلسَّلَامُ عَلَى الْبَشِيْرِ النَّذِيْرِ
السِّرَاجِ الْمُنِيْرِ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلَى الطُّهْرِ الطَّاهِرِ
اَلسَّلَامُ عَلَى الْعَلَمِ الزَّاهِرِ
اَلسَّلَامُ عَلَى الْمَنْصُوْرِ الْمُؤَيَّدِ
اَلسَّلَامُ عَلٰى اَبِي الْقَاسِمِ مُحَمَّدٍ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلٰى اَنْبِيَاۤءِ اللّٰهِ الْمُرْسَلِيْنَ
وَ عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلٰى مَلَاۤئِكَةِ اللّٰهِ
الْحَآفِّيْنَ بِهٰذَا الْحَرَمِ
وَ بِهٰذَا الضَّرِيْحِ اللَّاۤئِذِيْنَ بِهِ۔
(پھر خود کو قبر سے متصل کر کے بوسہ دے اور کہے)
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَصِيَّ الْاَوْصِيَاۤءِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ میرا کلام سن رہے ہیں اور میرے قیام کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور میں اے اللہ کے ولی آپ کے لئے پیغام کے پہنچانے اور ادا کرنے کی گواہی دیتا ہوں، اے میرے مولا، اے حجت خدا، اے امین اللہ، اے ولی خدا میرے اور خدائے عزو جل کے درمیان وہ گناہ حائل ہیں جنھوں نے میری پیٹھ کو سنگین بنا دیا ہے اور مجھ کو نیند سے محروم کر دیا ہے اور ان گناہوں کی یاد میرے دل کو لرزہ میں ڈال رہی ہے اور میں بھاگ کر اللہ کی طرف اور آپ کی طرف آیا ہوں تو اس کے حق کا واسطہ جس نے آپ کو اپنے راز کا امین بنایا ہے اور اپنے خلق کے امر کا محافظ قرار دیا ہے اور آپ کی اطاعت کو اپنی اطاعت سے ملا دیا ہے اور آپ کی دوستی کو اپنی دوستی سے ملا دیا ہے کہ آپ میرے لئے خدا کی بارگاہ میں شفاعت کرنے والے ہو جایئے اور آگ سے بچانے والے ہو جایئے اور زمانہ پر مددگار ہو جایئے۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عِمَادَ الْاَتْقِيَاۤءِ
(پھر قبر سے لپٹ کربوسہ دے اور کہے)
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَلِيَّ الْاَوْلِيَاۤءِ
اے خدا کے ولی، اے حجتِ خدا، اے اللہ کے باب حطہ آپ کا دوست اور زائر اور آپ کی قبر کی پناہ میں آنے والا اور آپ کی بارگاہ میں حاضر ہونے والا اور آپ کے پڑوس میں سامان اتار کر رکھنے والا آپ سے سوال کرتا ہے کہ آپ اس کے شفیع ہو جایئے اللہ کی طرف اس کی حاجت برآری اور مطلب کے پورا کرنے کے لئے دنیا و آخرت میں اس لئے کہ خدا کے نزدیک آپ کا عظیم مرتبہ ہے اور مقبول شفاعت ہے تو اے میرے مولا مجھ کو اپنے اہل عنایت میں داخل کر لیجئے اور اپنے گروہ میں شامل کر لیجئے۔ سلام ہو آپ پر اور آپ کے جوار کے دو پیغمبروں جناب آدم و نوح پر۔ سلام ہو آپ پر اور آپ کے فرزند امام حسنؑ اور امام حسینؑ اور آپ کی ذریت کے ائمہ طاہرین پر اور اللہ کی رحمت اور برکات ہوں۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدَ الشُّهَدَاۤءِ
(پھر چھ رکعت نماز پڑھے۔ دو رکعت امیرالمومنینؑ کے لئے، دو رکعت جناب آدمؑ کے لئے، اور دو رکعت جناب نوحؑ کے لئے، اور خدا سے زیادہ کی قبولیت کی دعا کرے۔)
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اٰيَةَ اللّٰهِ الْعُظْمٰى
(مؤلّف: صاحبِ مزار کبیر نے کہا ہے کہ اس زیارت کو سترہ ربیع الاول کے طلوع آفتاب کے قریب پڑھنا چاہیئے اور علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے کہ یہ بہترین زیارت ہے اور معتبر کتابوں میں معتبر سند کے ساتھ مذکور ہے۔اور بعض روایتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دن سے مخصوص نہیں ہے بلکہ جس وقت بھی اس زیارت کو پڑھے اچھا ہے۔)
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَامِسَ اَهْلِ الْعَبَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا قَاۤئِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِيْنَ الْاَتْقِيَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عِصْمَةَ الْاَوْلِيَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا زَيْنَ الْمُوَحِّدِيْنَ النُّجَبَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَالِصَ الْاَخِلَّاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَالِدَ الْاَئِمَّةِ الْاُمَنَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ وَ حَامِلَ اللِّوَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا قَسِيْمَ الْجَنَّةِ وَ لَظٰى
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ شُرِّفَتْ بِهِ مَكَّةُ وَ مِنٰى
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بَحْرَ الْعُلُوْمِ وَ كَنَفَ [كَهْفَ‏] الْفُقَرَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ وُلِدَ فِي الْكَعْبَةِ
وَ زُوِّجَ فِي السَّمَاۤءِ بِسَيِّدَةِ النِّسَاۤءِ،
وَ كَانَ شُهُوْدُهَا الْمَلَاۤئِكَةَ الْاَصْفِيَاۤءَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مِصْبَاحَ الضِّيَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ خَصَّهُ النَّبِيُّ بِجَزِيْلِ الْحِبَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ بَاتَ عَلٰى فِرَاشِ خَاتَمِ الْاَنْبِيَاۤءِ
وَ وَقَاهُ بِنَفْسِهِ شَرَّ الْاَعْدَاۤءِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ رُدَّتْ لَهُ الشَّمْسُ
فَسَامٰى شَمْعُوْنَ الصَّفَا
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ اَنْجَى اللّٰهُ سَفِيْنَةَ نُوْحٍ بِاسْمِهِ وَ اسْمِ اَخِيْهِ
حَيْثُ الْتَطَمَ الْمَاۤءُ حَوْلَهَا وَ طَمٰى
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ تَابَ اللّٰهُ بِهِ وَ بِاَخِيْهِ عَلٰى اٰدَمَ اِذْ غَوٰى
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا فُلْكَ النَّجَاةِ
الَّذِيْ مَنْ رَكِبَهُ نَجَا
وَ مَنْ تَاَخَّرَ عَنْهُ هَوٰى
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ خَاطَبَ الثُّعْبَانَ وَ ذِئْبَ الْفَلَا
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ،
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ اللّٰهِ عَلٰى مَنْ كَفَرَ وَ اَنَابَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اِمَامَ ذَوِي الْاَلْبَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَعْدِنَ الْحِكْمَةِ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مِيْزَانَ يَوْمِ الْحِسَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا فَاصِلَ الْحُكْمِ النَّاطِقَ بِالصَّوَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْمُتَصَدِّقُ بِالْخَاتَمِ فِي الْمِحْرَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ كَفَى اللّٰهُ الْمُؤْمِنِيْنَ
الْقِتَالَ بِهِ يَوْمَ الْاَحْزَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ اَخْلَصَ لِلّٰهِ الْوَحْدَانِيَّةَ وَ اَنَابَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا قَاتِلَ خَيْبَرَ وَ قَالِعَ الْبَابِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ دَعَاهُ خَيْرُ الْاَنَامِ لِلْمَبِيْتِ عَلٰى فِرَاشِهِ
فَاَسْلَمَ نَفْسَهُ لِلْمَنِيَّةِ وَ اَجَابَ،
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ لَهُ طُوْبٰى وَ حُسْنُ مَاٰبٍ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَلِيَّ عِصْمَةِ الدِّيْنِ وَ يَا سَيِّدَ السَّادَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا صَاحِبَ الْمُعْجِزَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ نَزَلَتْ فِي فَضْلِهِ سُوْرَةُ الْعَادِيَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ كُتِبَ اسْمُهُ فِي السَّمَاۤءِ عَلَى السُّرَادِقَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُظْهِرَ الْعَجَاۤئِبِ وَ الْاٰيَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَمِيْرَ الْغَزَوَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُخْبِرًا بِمَا غَبَرَ وَ بِمَا هُوَاٰتٍ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُخَاطِبَ ذِئْبِ الْفَلَوَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَاتِمَ الْحَصٰى وَ مُبَيِّنَ الْمُشْكِلَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ عَجِبَتْ مِنْ حَمَلَاتِهِ فِي الْوَغٰى مَلَاۤئِكَةُ السَّمَاوَاتِ،
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ نَاجَى الرَّسُوْلَ فَقَدَّمَ بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاهُ الصَّدَقَاتِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَالِدَ الْاَئِمَّةِ الْبَرَرَةِ السَّادَاتِ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا تَالِيَ الْمَبْعُوْثِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ عِلْمِ خَيْرِ مَوْرُوْثٍ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدَ الْوَصِيِّيْنَ [الْمُؤْمِنِيْنَ‏]
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اِمَامَ الْمُتَّقِيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غِيَاثَ الْمَكْرُوْبِيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عِصْمَةَ الْمُؤْمِنِيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُظْهِرَ الْبَرَاهِيْنِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا طٰهٰ وَ يٰسٓ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبْلَ اللّٰهِ الْمَتِيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ تَصَدَّقَ فِي صَلَاتِهِ بِخَاتَمِهِ عَلَى الْمِسْكِيْنِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا قَالِعَ الصَّخْرَةِ عَنْ فَمِ الْقَلِيبِ
وَ مُظْهِرَ الْمَاۤءِ الْمَعِيْنِ،
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عَيْنَ اللّٰهِ النَّاظِرَةَ
وَ يَدَهُ الْبَاسِطَةَ
وَ لِسَانَهُ الْمُعَبِّرَ عَنْهُ فِيْ بَرِيَّتِهِ اَجْمَعِيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ عِلْمِ النَّبِيِّيْنَ
وَ مُسْتَوْدَعَ عِلْمِ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ
وَ صَاحِبَ لِوَاۤءِ الْحَمْدِ
وَ سَاقِيَ اَوْلِيَاۤئِهِ مِنْ حَوْضِ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا يَعْسُوْبَ الدِّيْنِ
وَ قَاۤئِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِيْنَ
وَ وَالِدَ الْاَئِمَّةِ الْمَرْضِيِّيْنَ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلَى اسْمِ اللّٰهِ الرَّضِيِّ
وَ وَجْهِهِ الْمُضِيۤءِ
وَ جَنْبِهِ الْقَوِيِّ
وَ صِرَاطِهِ السَّوِيِّ
اَلسَّلَامُ عَلَى الْاِمَامِ التَّقِيِّ
الْمُخْلِصِ الصَّفِيِّ
اَلسَّلَامُ عَلَى الْكَوْكَبِ الدُّرِيِّ
اَلسَّلَامُ عَلَى الْاِمَامِ اَبِي الْحَسَنِ عَلِيٍّ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلٰى اَئِمَّةِ الْهُدٰى
وَ مَصَابِيْحِ الدُّجٰى
وَ اَعْلَامِ التُّقٰى
وَ مَنَارِ الْهُدٰى
وَ ذَوِي النُّهٰى
وَ كَهْفِ الْوَرٰى
وَ الْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى
وَ الْحُجَّةِ عَلٰىۤ اَهْلِ الدُّنْيَا
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلٰى نُوْرِ الْاَنْوَارِ،
وَ حُجَّةِ الْجَبَّارِ
وَ وَالِدِ الْاَئِمَّةِ الْاَطْهَارِ
وَ قَسِيْمِ الْجَنَّةِ وَ النَّارِ
الْمُخْبِرِ عَنِ الْاٰثَارِ
الْمُدَمِّرِ عَلَى الْكُفَّارِ
مُسْتَنْقِذِ الشِّيْعَةِ الْمُخْلِصِيْنَ مِنْ عَظِيْمِ الْاَوْزَارِ
اَلسَّلَامُ عَلَى الْمَخْصُوْصِ بِالطَّاهِرَةِ التَّقِيَّةِ ابْنَةِ الْمُخْتَارِ
الْمَوْلُوْدِ فِي الْبَيْتِ ذِي الْاَسْتَارِ
الْمُزَوَّجِ فِي السَّمَاۤءِ بِالْبَرَّةِ الطَّاهِرَةِ
الرَّضِيَّةِ الْمَرْضِيَّةِ
وَالِدَةِ الْاَئِمَّةِ الْاَطْهَارِ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلَى النَّبَاِ الْعَظِيْمِ
الَّذِيْ هُمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَ
وَ عَلَيْهِ يُعْرَضُوْنَ
وَ عَنْهُ يُسْاَلُوْنَ
اَلسَّلَامُ عَلٰى نُوْرِ اللّٰهِ الْاَنْوَرِ
وَ ضِيَاۤئِهِ الْاَزْهَرِ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَلِيَّ اللّٰهِ وَ حُجَّتَهُ
وَ خَالِصَةَ اللّٰهِ وَ خَآصَّتَهُ
اَشْهَدُ اَنَّكَ يَا وَلِيَّ اللّٰهِ [وَ حُجَّتَهُ‏]
لَقَدْ جَاهَدْتَ فِي سَبِيْلِ اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهِ،
وَ اتَّبَعْتَ مِنْهَاجَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
وَ حَلَّلْتَ حَلَالَ اللّٰهِ
وَ حَرَّمْتَ حَرَامَ اللّٰهِ
وَ شَرَعْتَ اَحْكَامَهُ
وَ اَقَمْتَ الصَّلَاةَ
وَ اٰتَيْتَ الزَّكَاةَ
وَ اَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ
وَ نَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
وَ جَاهَدْتَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ صَابِرًا نَاصِحًا
مُجْتَهِدًا مُحْتَسِبًا عِنْدَ اللّٰهِ عَظِيْمَ الْاَجْرِ حَتّٰى اَتَاكَ الْيَقِيْنُ
فَلَعَنَ اللّٰهُ مَنْ دَفَعَكَ عَنْ حَقِّكَ
وَ اَزَالَكَ عَنْ مَقَامِكَ
وَ لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ بَلَغَهُ ذٰلِكَ فَرَضِيَ بِهِ
اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ مَلَاۤئِكَتَهُ وَ اَنْبِيَاۤءَهُ وَ رُسُلَهُ
اَنِّيْ وَلِيٌّ لِمَنْ وَالَاكَ
وَ عَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاكَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ۔
اَشْهَدُ اَنَّكَ تَسْمَعُ كَلَامِيْ
وَ تَشْهَدُ مَقَامِيْ
وَ اَشْهَدُ لَكَ يَا وَلِيَّ اللّٰهِ بِالْبَلَاغِ وَ الْاَدَاۤءِ
يَا مَوْلَايَ يَا حُجَّةَ اللّٰهِ
يَا اَمِيْنَ اللّٰهِ يَا وَلِيَّ اللّٰهِ
اِنَّ بَيْنِيْ وَ بَيْنَ اللّٰهِ عَزَّ وَ جَلَّ ذُنُوْبًا
قَدْ اَثْقَلَتْ ظَهْرِيْ
وَ مَنَعَتْنِيْ مِنَ الرُّقَادِ
وَ ذِكْرُهَا يُقَلْقِلُ اَحْشَاۤئِيْ
وَ قَدْ هَرَبْتُ اِلَى اللّٰهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ اِلَيْكَ
فَبِحَقِّ مَنِ ائْتَمَنَكَ عَلٰى سِرِّهِ
وَ اسْتَرْعَاكَ اَمْرَ خَلْقِهِ
وَ قَرَنَ طَاعَتَكَ بِطَاعَتِهِ
وَ مُوَالَاتَكَ بِمُوَالَاتِهِ
كُنْ اِلَى اللّٰهِ شَفِيْعًا
وَ مِنَ النَّارِ مُجِيْرًا
وَ عَلَى الدَّهْرِ ظَهِيْرًا۔
يَا وَلِيَّ اللّٰهِ
يَا حُجَّةَ اللّٰهِ
يَا بَابَ حِطَّةِ اللّٰهِ
وَلِيُّكَ وَ زَاۤئِرُكَ
وَ اللَّاۤئِذُ بِقَبْرِكَ
وَ النَّازِلُ بِفِنَاۤئِكَ
وَ الْمُنِيْخُ رَحْلَهُ فِيْ جِوَارِكَ
يَسْاَلُكَ اَنْ تَشْفَعَ لَهُ اِلَى اللّٰهِ فِي قَضَاۤءِ حَاجَتِهِ
وَ نُجْحِ طَلِبَتِهِ فِي الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
فَاِنَّ لَكَ عِنْدَ اللّٰهِ الْجَاهَ الْعَظِيْمَ
وَ الشَّفَاعَةَ الْمَقْبُوْلَةَ
فَاجْعَلْنِيْ يَا مَوْلَايَ مِنْ هَمِّكَ
وَ اَدْخِلْنِيْ فِي حِزْبِكَ
وَ السَّلَامُ عَلَيْكَ وَ عَلٰى ضَجِيْعَيْكَ اٰدَمَ وَ نُوْحٍ
وَ السَّلَامُ عَلَيْكَ وَ عَلٰى وَلَدَيْكَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ
وَ عَلَى الْاَئِمَّةِ الطَّاهِرِيْنَ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ ۔