EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ بَهَآئِكَ بِاَبْهَاهُ
خدایا میں تیرے انوار میں سے نورانی ترین مراتبِ انوار سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ بَهَآئِكَ بَهِىٌّ،
اور تیری ہر نورانیت نورانی ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِبَهَآئِكَ كُلِّهِ،
لہٰذا میں تیری ہر نورانیت کے ذریعہ سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ جَمَالِكَ بِاَجْمَلِهِ
خدایا میں تیرے جمیل ترین جمال کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ جَمَالِكَ جَمِيْلٌ،
اور تیرا ہر جمال جمیل ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِجَمَالِكَ كُلِّهِ،
لہٰذا تیرے ہر جمال کے ذریعہ سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ جَلَالِكَ بِاَجَلِّهِ
خدایا میں تیرے جلیل ترین جلال کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ جَلَالِكَ جَلِيْلٌ،
حالانکہ تیرا ہر جلال جلیل ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِجَلَالِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر جلال کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ عَظَمَتِكَ بِاَعْظَمِهَا
خدایا میں تیری عظیم ترین عظمت کا واسطہ دے رہا ہوں
وَكُلُّ عَظَمَتِكَ عَظِيْمَةٌ،
اور تیری ہر عظمت عظیم ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِعَظَمَتِكَ كُلِّهَا،
لہٰذا میں تیری ہر عظمت کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ نُوْرِكَ بِاَنْوَرِهِ
خدایا میں تیرے نورانی ترین نور کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ نُوْرِكَ نَيِّرٌ،
اور تیرا ہر نور نورانی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِنُوْرِكَ كُلِّهِ،
لہٰذا تیرے ہر نور کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ رَحْمَتِكَ بِاَوْسَعِهَا
خدایا میں تیری وسیع ترین رحمت کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ رَحْمَتِكَ وَاسِعَةٌ،
جب کہ تیری ہر رحمت وسیع ترین ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِرَحْمَتِكَ كُلِّهَا،
اور میں تیری ہر رحمت کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ كَلِمَاتِكَ بِاَتَمِّهَا
خدایا میں تیرے کامل ترین کلمات کے ذریعہ سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ كَلِمَاتِكَ تَامَّةٌ،
جب کہ تیرے تمام کلمات کامل ہیں
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِكَلِمَاتِكَ كُلِّهَا،
اور میں تیرے ہر کلمہ کے ذریعہ سے سوال کررہا ہوں ۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ كَمَالِكَ بِاَكْمَلِهِ
خدایا میں تیرے اکمل ترین کمال کے ذریعہ سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ كَمَالِكَ كَامِلٌ،
حالانکہ تیرا ہر کمال کامل ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِكَمَالِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر کمال کے ذریعہ سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ اَسْمَآئِكَ بِاَكْبَرِهَا
خدایا میں تیرے عظیم ترین نام کے ذریعہ سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ اَسْمَآئِكَ كَبِيْرَةٌ،
جب کہ تیرا ہر نام عظیم ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِاَسْمَآئِكَ كُلِّهَا،
اور میں تیرے ہر نام کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ عِزَّتِكَ بِاَعَزِّهَا
خدایا میں تیری عظیم ترین عزّت کے ذریعہ سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ عِزَّتِكَ عَزِيْزَةٌ،
جب کہ تیری ہر عزّت عزیز ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِعِزَّتِكَ كُلِّهَا،
اور میں ہر عزّت کے ذریعہ سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ مَشِيَّتِكَ بِاَمْضَاهَا
خدایا میں تیری نافذ ترین مشیّت کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ مَشِيَّتِكَ مَاضِيَةٌ،
جب کہ تیری ہر مشیّت نافذ ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِمَشِيَّتِكَ كُلِّهَا،
اور میں ہر مشیّت کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ قُدْرَتِكَ بِالْقُدْرَةِ الَّتِي اسْتَطَلْتَ بِهَا عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ
خدایا میں تیری اس قدرت کے وسیلہ سے جو ہر شئی پر حاوی ہے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ قُدْرَتِكَ مُسْتَطِيْلَةٌ،
اور تیری ہر قدرت حاوی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِقُدْرَتِكَ كُلِّهَا،
اور میں تیری ہر قدرت کے ذریعہ سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ عِلْمِكَ بِاَنْفَذِهِ
خدایا میں تیرے نافذ ترین علم کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ عِلْمِكَ نَافِذٌ،
اور تیرا ہر علم نافذ ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِعِلْمِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر علم کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ قَوْلِكَ بِاَرْضَاهُ
خدایا میں تیرے پسندیدہ ترین قول کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ قَوْلِكَ رَضِيٌّ،
جب کہ تیرا ہر قول پسندیدہ ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِقَوْلِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر قول کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ مَسَاۤئِلِكَ بِاَحَبِّهَا اِلَيْكَ
خدایا میں تیرے محبوب ترین مسائل کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّہَا اِلَيْكَ حَبِيْبَةٌ،
جب کہ تمام مسائل تیری نگاہ میں محبوب ہیں
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِمَسَاۤئِلِكَ كُلِّهَا،
اور میں تیرے جملہ مسائل کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ شَرَفِكَ بِاَشْرَفِهِ
خدایا میں تیرے شریف ترین شرف کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ شَرَفِكَ شَرِيْفٌ،
جب کہ تیرا ہر شرف شریف ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِشَرَفِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر شرف کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ سُلْطَانِكَ بِاَدْوَمِهِ
خدایا میں تیرے دائمی اقتدار کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ سُلطَانِكَ دَاۤئِمٌ،
جب کہ تیرا ہر اقتدار دائمی ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِسُلْطَانِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر اقتدار کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ مُلْكِكَ بِاَفْخَرِهِ
خدایا میں تیرے بہترین ملک کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ مُلْكِكَ فَاخِرٌ،
جب کہ تیرا ہر ملک بہترین ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِمُلْكِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر ملک کے وسیلہ سے دعا کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ عُلُوِّكَ بِاَعْلَاهُ
خدایا میں تیری بلندترین بلندی کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ عُلُوِّكَ عَالٍ،
اور تیری ہر بلندی بلند ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِعُلُوِّكَ كُلِّهِ،
لہٰذا میں تیری ہر بلندی کے وسیلہ سے دعا کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ مَنِّكَ بِاَقْدَمِهِ
خدایا میں تیرے قدیم ترین احسان کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ مَنِّكَ قَدِيْمٌ،
جب کہ تیرا ہر احسان قدیم ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِمَنِّكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر احسان کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ آيَاتِكَ بِاَكْرَمِهَا
خدایا میں تیری کریم ترین آیات کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
وَكُلُّ اٰيَاتِكَ كَرِيْمَةٌ،
جب کہ تیری تمام آیتیں کریم ہیں
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِاٰيَاتِكَ كُلِّهَا،
اور میں تیری تمام آیات کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِمَا اَنْتَ فِيْهِ مِنَ الشَّاْنِ وَالْجَبَرُوْتِ،
خدایا میرا سوال اس شان و جبروت کے وسیلہ سے ہے جو تیرے لیے ہے
وَاَسْاَلُكَ بِكُلِّ شَاْنٍ وَحْدَهُ جَبَرُوْتٍ وَحْدَهَا،
اور میں تیری ہر شان اور تیری ہر جبروت کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِمَا تُجِيْبُنِيْ بِهِ حِيْنَ اَسْاَلُكَ فَاَجِبْنِيْ يَا اَللهُ۔
خدایا میں ہر اس وسیلہ سے سوال کررہا ہوں جس کے ذریعہ تو دعا کو قبول کرلیتا ہے لہٰذا مالک میری دعا کو قبول کرلے۔