EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
سُبْحَانَ مَنْ يَعْلَمُ جَوَارِحَ القُلُوْبِ
پاکیزہ ہے وہ جو دلوں کے تاثرات کو جانتا ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ يُحْصِي عَدَدَ الذُّنُوْبِ
پاکیزہ ہے وہ جو گناہوں کا شمار رکھتا ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا يَخْفٰى عَلَيْهِ خَافِيَةٌ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِيْنَ
پاکیزہ ہے وہ جس پر زمین و آسمان کی کوئی چیز بھی مخفی نہیں ہے۔
سُبْحَانَ الرَّبِّ الوَدُوْدِ
پاکیزہ ہے خدائے رب مہربان
سُبْحَانَ الفَرْدِ الْوِتْرِ
پاکیزہ ہے خدائے واحد و احد
سُبْحَانَ العَظِيْمِ الْاَعْظَمِ
پاکیزہ ہے خدائے عظیم و اعظم۔
سُبْحَانَ مَنْ لَايَعْتَدِيْ عَلٰى اَهْلِ مَمْلَكَتِهِ
پاکیزہ ہے وہ جو اپنے اہلِ مملکت پر ظلم نہیں کرتا ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا يُؤَاخِذُ اَهْلَ الْاَرْضِ بِاَلْوَانِ الْعَذَابِ
پاکیزہ ہے وہ جو اہلِ زمین کو مختلف عذاب میں مبتلا نہیں کرتا ہے۔
سُبْحَانَ الْحَنَّانِ الْمَنَّانِ
پاکیزہ ہے وہ مہربان کرم کرنے والا
سُبْحَانَ الرَّؤُوْفِ الرَّحِيْمِ
پاکیزہ ہے وہ روؤف و رحیم
سُبْحَانَ الْجَبَّارِ الجَوَادِ
پاکیزہ ہے وہ صاحبِ جبروت و سخاوت،
سُبْحَانَ الْكَرِيْمِ الْحَلِيْمِ
پاکیزہ ہے وہ صاحبِ کرم و حلم
سُبْحَانَ البَصِيْرِ الْعَلِيْمِ
پاکیزہ ہے وہ صاحبِ بصیرت و علم۔
سُبْحَانَ البَصِيْرِ الْوَاسِعِ
پاکیزہ ہے وہ صاحبِ بصیرت و وسعت۔
سُبْحَانَ اللهِ عَلٰى اِقْبَالِ النَّهَارِ
پاکیزہ ہے وہ اور اس کی تسبیح ہے دن کی آمد پر
سُبْحَانَ اللهِ عَلٰى اِدْبَارِ النَّهَارِ
پاکیزہ ہے وہ اور اس کی تسبیح ہے دن کے جانے پر۔
سُبْحَانَ اللهِ عَلٰى اِدْبَارِ اللَّيْلِ وَإِقْبَالِ النَّهَارِ
اس کی تسبیح ہے رات کے جانے پر اور دن کے آنے پر۔
وَلَهُ الْحَمْدُ وَالْمَجْدُ وَالْعَظَمَةُ وَالْكِبْرِيَاۤءُ
اسی کے لیے حمد و بزرگی و عظمت و کبریائی ہے
مَعَ كُلِّ نَفَسٍ وَكُلِّ طَرْفَةِ عَيْنٍ
ہر سانس میں اور ہر پلک جھپکنے میں
وَكُلِّ لَمْحَةٍ سَبَقَ فِي عِلْمِهِ
اور ہر وہ لمحہ جو اس کے لیے گذرا ہے۔
سُبْحَانَكَ مِلْاَ مَا اَحْصٰى كِتَابُكَ
پاکیزہ ہے تو میں تیری تسبیح کرتا ہوں اتنی جس کا احصاء تیری کتاب نے کرلیا ہے۔
سُبْحَانَكَ زِنَةَ عَرْشِكَ
تیری تسبیح کرتا ہوں تیرے عرش کے اعتبار سے تیری تسبیح ،
سُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ۔
تیری پاکیزگی اور تیری تنزیہ کا اقرار کرتا ہوں۔