EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
يَا سَالِخَ النَّهَارِ مِنَ اللَّيْلِ فَاِذَا نَحْنُ مُظْلِمُوْنَ
اے رات سے دن کے نکالنے والے اس کے بعد ہم پر تاریکی چھا گئی
وَمُجْرِي الشَّمْسِ لِمُسْتَقَرِّهَا بِتَقْدِيْرِكَ، يَا عَزِيْزُ يَا عَلِيْمُ،
اور اے سورج کو اپنے حکم سے اس کی منزل پر لانے والے اے خدائے عزیز و علیم
وَمُقَدِّرَ الْقَمَرِ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيْمِ،
اور اے چاند کی منزلیں معیّن کرنے والے یہاں تک کہ وہ آخر میں سوکھی خرمے کی شاخ جیسا ہوگیا۔
يَا نُوْرَ كُلِّ نُوْرٍ،
اے نور کے نور
وَمُنْتَهٰى كُلِّ رَغْبَةٍ،
اے ہر آرزو کی آخری منزل
وَوَلِيَّ كُلِّ نِعْمَةٍ،
اور ہر نعمت کے مالک
يَا اَللهُ يَا رَحْمٰنُ،
اے اللہ! اے رحمٰن!
يَا اَللهُ يَا قُدُّوْسُ،
اے اللہ! اے پاکیزہ صفات!
يَا اَحَدُ يَا وَاحِدُ يَا فَرْدُ
اے یکتا! اے اکیلے! اے تنہا!
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ،
اے اللہ! اے اللہ! اے اللہ
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے بہترین نام
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلند ترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِهِ،
میرا تجھ سے سوال ہے کہ حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور آج کی رات میرا نام نیک بختوں میں
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
اور میری روحِ شہداء میں
وَاِحْسَانِي فِي عِلِّيِّيْنَ،
اور میری نیکیاں مقامِ علیّین میں قرار دے دے
وَاِسَاۤءَتِي مَغْفُوْرَةً،
اور میرے گناہوں کو بخش دے۔
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
مجھے وہ یقین دے جو دل سے پیوست ہو،
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّيْ،
وہ ایمان دے جو شک کو دور کردے
وَتُرْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور مجھے اپنی تقسیم سے راضی بنادے۔
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِى الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور جلتی ہوئی جہنّم کی آگ سے محفوظ فرما
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغَبَةَ اِلَيْكَ
ہمیں اس رات میں اپنے ذکر اپنے شکر، اپنی طرف رغبت توجہ
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
اور ان تمام چیزوں کی توفیق دے جن کی توفیق حضرت محمدؐ وآل محمدؐ علیہم السلام کو عنایت فرمائی ہے۔