ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا جَاعِلَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ اٰيَتَيْنِ،
اے رات و دن کو نشانیاں قرار دینے والے،
يَا مَنْ مَحَا اٰيَةَ اللَّيْلِ
اے وہ جس نے رات کی نشانی کو مٹاکر
وَجَعَلَ اٰيَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً
دن کی نشانی کو روشن بنایا
لِتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِنْهُ وَرِضْوَانًا،
تا کہ لوگ اس کے فضل اور رضا کو حاصل کرسکیں۔
يَا مُفَصِّلَ كُلِّ شَيْءٍ تَفْصِيْلًا،
اے ہر شئی کو مفصل بیان کرنے والے،
يَا مَاجِدُ يَا وَهَّابُ،
اے خدائے بزرگ اے عطا کرنے والے،
يَا اَللهُ يَا جَوَادُ،
اے اللہ، اے جواد،
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ،
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ،
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے بہترین نام،
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلند ترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
میرا تجھ سے سوال ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور میرے نام کو آج کی رات نیک بختوں میں
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ
میری روح کو شہیدوں میں
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيِّيْنَ،
میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو بخش دے
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
مجھے وہ یقین دے جو دل سے پیوست ہو
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّيْ،
اور وہ ایمان دے جو شک کو زائل کردے
وَتُرْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور مجھے میرے مقسوم سے راضی کردے
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
اور دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً،
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور جہنّم کی بھڑکتی آگ سے محفوظ فرما
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ
آج کی رات اپنا ذکر، اپنا شکر، اپنی طرف توجہ،
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
رغبت اور توبہ اور تمام چیزوں کو توفیق دے جن کی توفیق حضرت محمدؐ و آل محمدؐ صلوات اللہ علیہم کو دی ہے۔