ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
اللہ جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
الْحَىُّ الْقَيُّوْمُۚ
زندہ بھی ہے اوراسی سے کل کائنات قائم ہے
لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ‌ؕ
اسے نہ نیند آتی ہے نہ اُونگھ
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ‌ؕ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کا ہے.
مَنْ ذَا الَّذِىْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ‌ؕ
کون ہے جو اس کی بارگاہ میں اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرسکے.
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ‌ۚ
وہ جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو پبُ پشت ہے سب کوجانتا ہے
وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَىْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ
اور یہ اس کے علم کے ایک حّصہ کا بھی احاطہ نہیں کرسکتے مگر وہ جس قدر چاہے.
وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ‌‌ۚ
اس کی کرس علم و اقتدار زمین و آسمان سے وسیع تر ہے
وَلَا يَئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا ‌ۚ
اور اسے ان کے تحفظ میں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی
وَ هُوَ الْعَلِىُّ الْعَظِيْمُ‏(255)
وہ عالی مرتبہ بھی ہے اور صاحبِ عظمت بھی
لَاۤ اِكْرَاهَ فِى الدِّيْنِ‌ۙ 
دین میں کسی طرح کا جبر نہیں ہے.
قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَىِّ‌ۚ
ہدایت گمراہی سے الگ اور واضح ہوچکی ہے.
فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ
اب جو شخص بھی طاغوت کا انکار کرکے اللہ پر ایمان لے آئے
فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى
وہ اس کی مضبوط رسّی سے متمسک ہوگیا ہے
لَا انْفِصَامَ لَهَا‌‌ ؕ
جس کے ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے
وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ‏(256)
اور خدا سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے
اَللّٰهُ وَلِىُّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا
اللہ صاحبانِ ایمان کا ولی ہے
يُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ‌ؕ
وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْۤا اَوْلِيٰٓئُهُمُ الطَّاغُوْتُۙ
اور کفارکے ولی طاغوت ہیں
يُخْرِجُوْنَهُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ‌ؕ
جو انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں میں لے جاتے ہیں
اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ‌‌ۚ
یہی لوگ جہّنمی ہیں
هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ‏(257)
اور وہاں ہمیشہ رہنے والے ہیں
شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
اللہ گواہ ہے کہ اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے،
وَالْمَلَاۤئِكَةُ وَاُوْلُوا الْعِلْمِ
ملائکہ اور صاحبانِ علم گواہ ہیں۔
قاۤئِمًا بِالْقِسْطِ
وہ خدا عادل ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
وہی عزیز و حکیم ہے۔
اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ
دین اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہے
وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتَابَ
اور اہلِ کتاب نے جو بھی جھگڑا ڈالا ہے
اِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جاۤئَهُمُ الْعِلْمُ
وہ سب علم کے آنے کے بعد،
بَغْيًا بَيْنَهُمْ
یہ ان کی زیادتی ہے
وَمَنْ يَكْفُرْ بِاۤيَاتِ اللّٰهِ
اور جو بھی اللہ کی آیات سے انکار کرے گا
فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ۔
خدا بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔
قُلِ اللّٰهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ
خدایا تو مالک الملک ہے،
تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَاۤءُ
جس کو چاہتا ہے ملک دے دیتا ہے،
وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشاۤءُ
جس سے چاہتا ہے ملک لے لیتا ہے،
وَتُعِزُّ مَنْ تَشاۤءُ
جسے چاہتا ہے عزّت دیتا ہے
وَتُذِلُّ مَنْ تَشاۤءُ
جسے چاہتا ہے ذلیل کردیتا ہے۔
بِيَدِكَ الْخَيْرُ
سارا خیر تیرے ہاتھوں میں ہے۔
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ
تو ہر شئے پر قادر ہے
تُوْلِجُ اللَّيْلَ فِى النَّهَارِ
اور رات کو دن میں
وَتُوْلِجُ النَّهَارَ فِى اللَّيْلِ
اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے۔
وَتُخْرِجُ الْحَىَّ مِنَ الْمَيِّتِ
زندہ کو مردہ سے
وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَىِّ
اور مردہ کو زندہ سے نکال لیتا ہے
وَتَرْزُقُ مَنْ تَشاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۔
اور جسے چاہتا ہے بے حساب روزی عنایت فرماتا ہے۔