ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
قُلِ ادْعُوْا اللهَ اَوِ ادْعُوْا الرَّحْمَـٰنَ ۖ
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو
اَيًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنَىٰ ۚ
جس طرح بھی پکارو گے اس کے تمام نام بہترین ہیں
وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا
اور اپنی نمازوں کو نہ چلّا کر پڑھو اور نہ بہت آہستہ آہستہ
وَابْتَغِ بَيْنَ ذَالِكَ سَبِيْلًا وَّقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
بلکہ دونوں کا درمیانی راستہ نکالو اور کہو کہ ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے
الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا ہے
وَّلَمْ يَكُنْ لَّهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ
اور نہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے
وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ ۖ
اور نہ کوئی اس کی کمزوری کی بنا پر اس کاسرپرست ہے
وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا۔
اور پھر باقاعدہ اس کی بزرگی کا اعلان کرتے رہو