ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا مَنْ اِذَا اسْتَعَذْتُ بِهِ اَعَاذَنِىْ وَ اِذَا اسْتَجَرْتُ بِهِ عِنْدَ الشَّدَاۤئِدِ اَجَارَنِىْ وَ اِذَا اسْتَغَثْتُ بِهِ عِنْدَ النَّوَاۤئِبِ اَغَاثَنِىْ وَ اِذَاسْتَنْصَرْتُ بِهِ عَلٰى عَدُوِّىْ نَصَرَنِىْ وَ اَعَانَنِىْ اِلَيْكَ الْمَفْزَعُ وَ اَنْتَ الثِّقَةُ فَاقْمَعْ عَنِّىْ مَنْ اَرَادَنِىْ وَاغْلِبْ لِىْ مَنْ كَادَنِىْ يَا مَنْ قَالَ اِنْ يَنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ يَا مَنْ نَجَّا نُوْحًا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ يَا مَنْ نَجَّا لُوْطًا مِنَ
اے وہ پروردگار کہ جب میں نے اس سے پناہ مانگی تو پناہ دے دی۔ جو اس کی پناہ میں آیا تو اس نے اپنی پناہ میں لے لیا۔ جب مصائب کی فریاد کی تو فریاد کو پہنچ گیا۔ جب دشمن کے مقابلے میں مدد مانگی تو مدد کردی۔ جب اعانت کا مطالبہ کیا تو اس نے اعانت کردی۔ خدایا تو ہی میرا بھروسہ ہے۔ اب میرا بُرا چاہنے والے کا قلع قمع کردے، مکر کرنے والے پر مجھ کر غالب بنادے۔ اے خدا جس نے خود کہا کہ اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا۔ اے وہ پروردگار جس نے نوحؑ کو ظالم قوم سے نجات دلائی اور لوطؑ کو فاسق قوم سے بچایا اور ہودؑ کو تعدی کرنے والوں سے محفوظ رکھا اور پیغمبرؐ کو کافروں سے نجات دلائی۔ اب مجھے میرے اور اپنے دشمنوں سے نجات دے دے۔ اے خدائے رحمٰن و رحیم دشمنوں کا کوئی بس نہیں ہے اس پر جو قرآن کی پناہ میں رہے یا رحمٰن کی پناہ میں رہے، رحمٰن کا غلبہ عرش الٰہی پر ہے۔ خدایا تیرا انتقام سخت ہے۔ وہ پروردگار ہی وہ ہے جو ابتدا کرنے والا ہے۔ اسی کی بارگاہ میں بازگشت ہے۔ وہ خدائے غفور و ودود ہے، صاحبِ عرشِ مجید ہے اور جو چاہے وہ کرنے والا ہے۔ اگر لوگ اس سے منہ موڑلیں تو میرے واسطے وہی خدا کافی ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
الْقَوْمِ الْفَاسِقِيْنَ يَا مَنْ نَجَّا هُوْدًا مِنَ الْقَوْمِ الْعَادِيْنَ يَا مَنْ نَجَّا مُحَمَّدًا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِيْنَ نَجِّنِىْ مِنْ اَعْدَاۤئِىْ وَ اَعْدَاۤئِكَ بِاَسْمَاۤئِكَ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ لَا سَبِيْلَ لَهُمْ عَلٰى مَنْ تَعَوَّذَ بِالْقُرْاٰنِ وَاسْتَجَارَكَ بِالرَّحِيْمِ الرَّحْمٰنِ اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيْدٌ اِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيْدُ وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ذُوْا الْعَرْشِ الْمَجِيْدِ فَعَالٌ لِمَا يُرِيْدُ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِىَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۔