لَقَدْ جَاۤئَكُمْ رَسُوْلٌ مِنْ اَنْفُسِكُمْ
یقیناً تمہارے پاس تم ہی میں سےایک رسولؐ آ چکا ہے
عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ
کہ تم پر آنے والی سختی اسے ناگوار ہے
حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ
وہ تمہیں بہت چاہتا ہے
بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَؤُفٌ رَحِيْمٌ
مومنوں کے لیے نرم خو مہربان ہے
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِىَ اللّٰهُ
پس اگر وہ منہ موڑ لیں تو کہو کہ مجھے کافی ہے ﷲ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
مگر نہیں معبود مگر وہی
عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ
میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں
وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۔
اور وہ عظمت والے عرش کا مالک ہے۔