ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا مَاجِدُ يَا وَاحِدُ يَا كَرِيْمُ
اے خدائے بزرگ، اے خدائے احد، اے کریم،
اَتَوَجَّهُ اِلَيْكَ بِمُحَمَّدٍ نَبِيِّكَ نَبِىِّ الرَّحْمَةِ
میں تیری طرف متوجہ ہوں حضرت محمدؐ کے وسیلے سے جو نبی رحمت ہیں،
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
خدا کی رحمت ان کے اوپر اور ان کی آل پر۔
يَا مُحَمَّدُ يَا رَسُوْلَاللّٰهِ
یا رسول اللہ
اِنِّى اَتَوَجَّهُ بِكَ اِلَى اللّٰهِ
میں آپ کے وسیلے سے پروردگار کی طرف متوجہ ہوں
رَبِّىْ وَ رَبِّكَ وَ رَبِّ كُلِّ شَيْئٍ
جو میرا بھی خدا ہے اور آپ کا بھی خدا ہے۔ ہر شئی کا مالک ہے۔
وَ اَسْئَلُكَ اللّٰهُمَّ اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اَهْلِ بَيْتِهِ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَسْئَلُكَ نَفْحَةً كَرِيْمَةً مِنْ نَفَحَاتِكَ
اور مجھے اپنی طرف سے بہترین تحفہ عنایت فرما،
وَ فَتْحًا يَّسِيْرًا
کامیابی عنایت فرما،
وَ رِزْقًا وَاسِعًا
وہ رزق واسع عنایت فرما
اَلُمُّ بِهِ شَعَثِىْ
جس سے میری پراکندگی دور ہو
وَ اَقْضِىْ بِهِ دَيْنِىْ
اور میرا قرض ادا ہو
وَاَسْتَعِيْنُ بِهِ عَلٰى عِيَالِىْ۔
اور میں اپنے اہل و عیال کی حافظت کرسکوں۔