ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
دُعائے روز شنبہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
بِسْمِ اللهِ كَلِمَةُ الْمُعْتَصِمِيْنَ
آغاز نام خدا سے جو پناہ جویوں کا کلمہ
وَ مَقَالَةُ الْمُتَحَرِّزِيْنَ
اور تحفظ خواہوں کا کلام ہے۔
وَ اَعُوْذُ بِاللهِ تَعَالٰى مِنْ جَوْرِ الْجَاۤئِرِيْنَ
میں خدائے تعالیٰ کے ذریعہ ظالموں کے ظلم،
وَ كَيْدِ الْحَاسِدِيْنَ
حاسدوں کے مکر
وَ بَغْـىِ الظَّالِمِيْنَ
اورستم گروں کے ستم سے پناہ مانگتا ہوں۔
وَ اَحْمَدُهٗ فَوْقَ حَمْدِ الْحَامِدِيْنَ
اس کی حمد تمام حمد گذاروں سے زیادہ۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْوَاحِدُ بِلَا شَرِيْكٍ
پروردگار تو واحد بلا شریک
وَالْمَلِكُ بِلَا تَمْلِيْكٍ
اور بادشاہ بلا تملیک ہے۔
لَا تُضَآدُّ فِىْ حُكْمِكَ
نہ کوئی تیرے حکم سے ٹکرانے ولا ہے،
وَ لَا تُنَازَعُ فِىْ مُلْكِكَ
اور نہ کوئی تیرے ملک کا مقابلہ کرنے والا ہے۔
اَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ
میرا سوال یہ ہے کہ حضرت محمدؐ پر رحمت نازل کر
عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ
جو تیرے بندے اور رسول ہیں۔
وَ اَنْ تُوْزِعَنِىْ مِنْ شُكْرِ نُعْمَاكَ
مجھے اپنی نعمتوں کے شکریہ کی توفیق دے
مَا تَبْلُغُ بِىْ غَايَةَ رِضَاكَ
کہ تو راضی ہو جائے
وَ اَنْ تُعِيْنَنِىْ عَلٰى طَاعَتِكَ
جذبۂ اطاعت،
وَ لُزُوْمِ عِبَادَتِكَ
پابندیٔ عبادت
وَاسْتِحْقَاقِ مَثُوْبَتِكَ
اور استحقاق ثواب پر
بِلُطْفِ عِنَايَتِكَ
میری مدد کر۔
وَ تَرْحَمَنِىْ بِصَدِّىْ عَنْ مَعَاصِيْكَ مَا اَحْيَيْتَنِىْ
مجھے تا حیات گناہوں سے روکے رکھنا
وَ تُوَفِّقَنِىْ لِمَا يَنْفَعُنِىْ مَا اَبْقَيْتَنِىْ
اور ان اعمال کی توفیق دیتے رہنا جو کام آنے والے ہیں۔
وَ اَنْ تَشْرَحَ بِكِتَابِكَ صَدْرِىْ
اپنی کتاب کے لئے میرے سینے کو کشادہ کر دے۔
وَ تَحُطَّ بِتِلَاوَتِهٖ وِزْرِىْ
اس کی تلاوت کے طفیل میرے گناہوں کو ختم کردے۔
وَ تَمْنَحَنِىْ السَّلَامَةَ فِىْ دِيْنِىْ وَ نَفْسِىْ
مجھے نفس اور دین کے بارے میں سلامتی عطا فرما۔
وَلَا تُوْحِشَ بِىْ اَهْلَ اُنْسِىْ
میرے اہل انس کو مجھ سے وحشت نہ ہو۔
وَ تُتِمَّ اِحْسَانَكَ فِيْمَا بَقِىَ مِنْ عُمْرِىْ
سابق کی طرح باقی زندگی میں اپنے
كَمَا اَحْسَنْتَ فِيْمَا مَضٰى مِنْهُ
احسانات کا سلسلہ قائم رکھنا۔
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
تو ارحم الراحمین اور بہترین رحم کرنے والا ہے۔