بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُۙ(1)
(1) جب خدا کی مدد اور فتح کی منزل آجائے گی
وَرَاَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِىْ دِيْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًا ۙ(2)
(2) اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ دین خدا میں فوج در فوج داخل ہورہے ہیں
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا(3)
(3) تو اپنے رب کی حمد کی تسبیح کریں او ر اس سے استغفار کریں کہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے