ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
دعا : ۱ - ہر واجب نماز کے بعد
سید بن طاؤسؒ نے امام جعفر صادقؑ اور امام ماسیٰ کاظم علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ ماہِ رمضان میں اول سے آخر تک ہر نماز فریضہ کے بعد یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنيْ حَجَّ بَيْتِكَ الْحَرَامِ
خدایا مجھے حج بیت اللہ کی توفیق عطا فرما
فِي عَامِيْ هٰذَا وَفِيْ كُلِّ عَامٍ
اس سال اور ہر سال جب تک میں زندہ ہوں
مَا اَبْقَيْتَنِيْ فِيْ يُسْرٍ مِنْكَ وَعَافِيَةٍ، وَسَعَةِ رِزْقٍ،
سہولت، عافیت اور وسعت رزق کے ساتھ
وَلَا تُخْلِنِيْ مِنْ تِلْكَ الْمَوَاقِفِ الْكَرِيْمَةِ،
اورمجھے محروم نہ رکھنا ان عظیم مواقف
وَالْمَشَاهِدِ الشَّرِيْفَةِ،
اور محترم مشاہد
وَزِيَارَةِ قَبْرِ نَبِيِّكَ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ،
اور زیارت قبر پیغمبرؐ سے
وَفِيْ جَمِيْعِ حَوَاۤئِجِ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ فَكُنْ لِيْ،
اور میری تمام دنیاوی اور اخروی حاجتوں میں تو میرا ہو جا۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ فِيْـمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ
پروردگار میرا سوال یہ ہے کہ
مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ،
شبِ قدر میں جو تو انسانوں کے مقدّر کا فیصلہ کرتا ہے
مِنَ الْقَضَاۤءِ الَّذِيْ لَا يُرَدُّ وَلَا يُبَدَّلُ،
جس فیصلہ کو کوئی بدل نہیں سکتا ہے
اَنْ تَكْتُبَنِيْ مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ،
اس میں میرے بارے میں لکھ دے کہ میرا شمار ان حجاج بیت اللہ میں ہو
الْمَبْرُوْرِ حَجُّهُمُ،
جن کا حج بہترین
الْمَشْكُوْرِ سَعْيُهُمْ،
اور جن کی سعی مشکور ہو۔
الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُهُمُ،
جن کے گناہ بخشے ہوئے ہوں
الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئَاتُهُمْ،
اور جن کی خطاؤں کی پردہ پوشی کی گئی ہو
وَاجْعَلْ فِيْمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ،
اور اپنے قضاو قدر میں یہ بھی قرار دےدے کہ
اَنْ تُطِيْلَ عُمْرِيْ،
میری عمر طولانی ہو۔
وَتُوَسِّعَ عَلَيَّ رِزْقِيْ،
میرے رزق میں وسعت ہو
وَتُؤَدِّىَ عَنِّيْ اَمَانَتِيْ وَدَيْني
اور میری امانت اور میرے قرض کو توہی ادا کر دے۔
اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
آمین یا ربّ العالمین۔