ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا فَالِقَ الْاَصْبَاحِ،
اے دامنِ صبح کے چاک کرنے والے،
وَجَاعِلَ اللَّيْلِ سَكَنًا،
اے رات کو وجہِ سکون قرار دینے والے
وَالشَّمْسِ وَالْقَمَرِ حُسْبَانًا،
اور شمس و قمر کا حساب معیّن کرنے والے
يَا عَزِيْزُ يَا عَلِيْمُ،
اے خدائے عزیز و علیم
يَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ،
اے صاحب احسان و کرم،
وَالْقُوَّةِ وَالْحَوْلِ،
صاحبِ قوّت و طاقت،
وَالْفَضْلِ والْاِنْعَامِ،
صاحبِ فضل و انعام
وَالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ،
اور صاحبِ جلال و اکرام،
يَا اَللهُ يَا رَحْمٰنُ،
اے اللہ ، اے رحمٰن،
يَا اَللهُ يَا فَرْدُ يَا وِتْرُ،
اے اللہ، اے یکتا، اے بے مثل،
يَا اَللهُ يَا ظَاهِرُ يَا بَاطِنُ،
اے اللہ، اے ظاہر، اے باطن،
يَا حَيُّ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ،
اے حی تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے لیے بہترین نام،
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلندترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
میرا تجھ سے سوال ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور میرا نام آج کی رات نیک بختوں میں،
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيّيْنَ،
میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو بخش دے۔
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
وہ یقین دے جو میرے دل میں پیوست ہوجائے
وَاِيْمَانًا يَذْهَبُ بِالشَّكِّ عَنِّيْ،
اور وہ ایمان دے جو میرے شک کو دور کردے
وَرِضًى بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور مجھے میرے مقسوم سے راضی کردے۔
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَهً،
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور جہنّم کی بھڑکتی آگ سے نجات عطا فرما۔
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ،
اس رات میں اپنے ذکر، اپنے شکر، اپنی طرف رغبت
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَۃَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
اور توجہ، توبہ اور ان تمام چیزوں کی توفیق دے جو تو نے محمدؐ و آل محمدؐ کو دی ہے۔ تیری رحمت اور تیری صلوات ان سب پر۔