ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا خَازِنَ اللَّيْلِ فِى الْهَوَاۤءِ،
اے رات کو ہوا میں ذخیرہ کرنے والے
وَخَازِنَ النُّوْرِ فِى السَّمَاۤءِ،
اور نور کو آسمان میں جمع کرنے والے
وَمَانِعَ السَّمَاۤءِ اَنْ تَقَعَ عَلَى الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِهِ
اور آسمان کو زمین پر اس کے حکم کے بغیر گرنے سے روک دینے والے
وَحَابِسَهُمَا اَنْ تَزُوْلَا،
اور دونوں کو زوال سے بچا لینے والے
يَا عَلِيْمُ يَا عَظِيْمُ،
اے خدائے علیم و عظیم،
يَا غَفُوْرُ يَا دَآئِمُ،
اے خدائے غفور و دائم،
يَا اَللهُ يَا وَارِثُ،
اے اللہ، اے وارث زمین ،
يَا بَاعِثَ مَنْ فِي الْقُبُوْرِ،
اے مُردوں کو زندہ کرنے والے،
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ،
اے اللہ، اے اللہ ، اے اللہ،
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے بہترین نام،
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلندترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور احسانات ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور میرے نام کو آج کی رات نیک بختوں میں،
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيِّيْنَ،
اور میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو بخش دے
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ
اور مجھے وہ یقین دے جو دل سے پیوست ہو
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّيْ،
اور وہ ایمان دے جو مجھ سے شک کو دور رکھے
وَتُرْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور مجھے میرے مقسوم سے راضی کردے
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
اور دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور جہنّم کی جلتی آگ سے نجات عطا فرما۔
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ
مجھے آج کی رات اپنے ذکر، اپنے شکر، اپنی طرف رغبت،
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
توجہ، توبہ اور ان تمام چیزوں کی توفیق دے جن کی توفیق حضرات محمدؐ و آل محمدؐ صلوات اللہ علیہم کو دی ہے۔