ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْاِلٰهُ الْقَدِيْمُ
خدایا تو معبود قدیم ہے
وَ هٰذِهِ سَنَةٌ جَدِيْدَةٌ
اور یہ سال جدید ہے
فَاَسْاَلُكَ فِيْهَا الْعِصْمَةَ مِنَ الشَّيْطَانِ
لہٰذا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس میں شیطان سے حفاظت کا
وَ الْقُوَّةَ عَلٰى هٰذِهِ النَّفْسِ الْاَمَّارَةِ بِالسُّوْۤءِ
اور اس نفس پر قوّت کا جو برائی کا حکم دینے والا ہے
وَ الْاِشْتِغَالَ بِمَا يُقَرِّبُنِيْۤ اِلَيْكَ يَا كَرِيْمُ
اور اس کام میں مشغول رہنے کا جو مجھ کو تجھ سے قریب تر کردے، اے کریم
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
اے جلالت اور اکرام والے،
يَا عِمَادَ مَنْ لَا عِمَادَ لَهُ
اے سہارے اس کے جس کا کوئی سہارا نہیں ہے
يَا ذَخِيْرَةَ مَنْ لَا ذَخِيْرَةَ لَهُ
اور اس کا ذخیرہ جس کا کوئی ذخیرہ نہیں ہے۔
يَا حِرْزَ مَنْ لَا حِرْزَ لَهُ
اس کی پناہ جس کی کوئی پناہ نہیں ہے
يَا غِيَاثَ مَنْ لَا غِيَاثَ لَهُ
اور اس کے فریادرس جس کے لیے کوئی فریاد رس نہیں ہے۔
يَا سَنَدَ مَنْ لَا سَنَدَ لَهُ
اے اس کی سند جس کی کوئی سند نہیں ہے
يَا كَنْزَ مَنْ لَا كَنْزَ لَهُ
اور اس کا خزانہ جس کا کوئی خزانہ نہیں ہے
يَا حَسَنَ الْبَلَاۤءِ
اے بہترین آزمائش والے،
يَا عَظِيْمَ الرَّجَاۤءِ
اے عظیم امید،
يَا عِزَّ الضُّعَفَاۤءِ
اے کمزوروں کی عزّت،
يَا مُنْقِذَ الْغَرْقٰى
اے ڈوبنے والے کو بچانے والے،
يَا مُنْجِيَ الْهَلْكٰى
اے ہلاک ہونے والے کو نجات دینے والے،
يَا مُنْعِمُ يَا مُجْمِلُ
اے نعمت دینے والے،
يَا مُفْضِلُ يَا مُحْسِنُ،
اے نیک برتاؤ والے، اے احسان والے،
اَنْتَ الَّذِيْ سَجَدَ لَكَ سَوَادُ اللَّيْلِ وَ نُوْرُ النَّهَارِ
تو ہی وہ ہے جس کو رات کی تاریکی، دن کی روشنی،
وَ ضَوْءُ الْقَمَرِ وَ شُعَاعُ الشَّمْسِ
چاند کی چمک، سورج کی شعاع،
وَ دَوِيُّ الْمَاۤءِ وَ حَفِيْفُ الشَّجَرِ
پانی کی حرکت اور درخت کی سرسراہٹ نے سجدہ کیا ہے۔
يَاۤ اَللّٰهُ لَا شَرِيْكَ لَكَ
اے خدا تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا خَيْرًا مِمَّا يَظُنُّوْنَ
خدایا ہم کو اس سے بہتر قرار دے دے جیسا لوگ خیال کرتے ہیں
وَ اغْفِرْ لَنَا مَا لَا يَعْلَمُوْنَ
اور ہمارے ان گناہوں کو بخش دے جن کو لوگ نہیں جانتے ہیں
وَ لَا تُؤَاخِذْنَا بِمَا يَقُوْلُوْنَ
اور ہم سے مواخذہ نہ کر اس کا جو لوگ کہتے ہیں۔
حَسْبِيَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
اللہ میرے لیے کافی ہے۔ خدا نہیں ہے اس کے علاوہ۔
عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
اسی پر میں نے توکّل کیا ہے اور وہی عرشِ عظیم کا پروردگار ہے۔
اٰمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا
ہم اس پر ایمان لائے اور ہر امر ہمارے پروردگار ہی کی طرف سے ہے
وَ مَا يَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُوْلُوْا الْاَلْبَابِ
اور اسے سوائے عقل والوں کے کوئی سمجھ نہیں سکتا ہے۔
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا
خدایا ہمارے دلوں کو ہدایت کے بعد ٹیڑھا نہ بننے دینا
وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ۔
اور ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما کہ تو ہی رحمت عطا کرنے والا ہے۔