اَللّٰهُمَّ اَنْتَ صَاحِبُنَا
خدایا تو ہی ہمارا ساتھی ہے۔
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ
لہٰذا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَفْضِلْ عَلَيْنَا
اور ہم پر اپنا فضل وکرم فرما۔
اَللّٰهُمَّ بِنِعْمَتِكَ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ
خدایا تیری ہی نعمت سے نیکیوں کی تکمیل ہوتی ہے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ
لہٰذا محمدؐ آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَتْمِمْهَا عَلَيْنَا
اور ان نیکیوں کو ہمارے لیے تمام کردے ۔
عاۤئِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ
ہم جہنّم سے خدا کی پناہ چاہتے ہیں
عَاۤئِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ
جہنّم سے خدا کی پناہ چاہتے ہیں
عَاۤئِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ۔
جہنّم سے خدا کی پناہ چاہتے ہیں۔
يَا فَالِقَهُ مِنْ حَيْثُ لَاۤ اَرَىٰ
اے صبح کی ایجاد کرنے والے وہاں سے جسے ہم نے نہیں دیکھا
وَمُخْرِجَهُ مِنْ حَيْثُ اَرَىٰ
اور اس طرح سامنے لانے والے جیسے ہم دیکھ رہے ہوں ۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ
محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما
وَاجْعَلْ اَوَّلَ يَوْمِنَا هٰذَا صَلَاحًا
ہماری آج کے دن کا آغاز صلاح
وَاَوْسَطَهُ فَلَاحًا
اور درمیانی حصّہ فلاح
وَاٰخِرَهُ نَجَاحًا۔
اور آخری حصّہ کامیابی قرار دے دے
اَللّٰهُمَّ اِنِّى اُشْهِدُكَ
خدایا ہم تجھے گواہ قرار دیتے ہیں کہ
اَنَّهُ مَاۤ اَصْبَحَ بِىْ مِنْ نِعْمَةٍ
اس صبح ہمارے پاس جو نعمت
اَوْ عَافِيَةٍ فِىْ دِيْنٍ اَوْ دُنْيَا
یا دین و دنیا کی عافیت ہے
فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ
وہ سب تیرے ہی کرم سے ہے۔ تو خدائے وحدۂ لا شریک ہے۔
لَكَ الْحَمْدُ
تیرے لیے حمد ،
وَلَكَ الشُّكْرُ بِهَا عَلَىَّ
تیرے لیے شکر ہے۔
حَتّٰى تَرْضٰی وَبَعْدَ الرِّضَا۔
یہاں تک کہ تو راضی ہوجائے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
پاک ہے خدا
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ
اور ساری حمد خدا کے لیے ہے۔
وَلَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اور اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَاللّٰهُ اَكْبَرُ۔
اور اللہ بڑا ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
صرف وہی خدائے وحدۂ لا شریک ہے۔
لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ
اسی کے لیے ملک اور اسی کے لیے حمد ہے۔
يُحْيِىْ وَيُمِيْتُ وَيُمِيْتُ وَيُحْيِىْ
وہی زندگی اور موت دینے والا ہے۔ وہی موت کے بعد زندگی دینے والا ہے۔
وَهُوَ حَىُّ لَا يَمُوْتُ
وہ ہمیشہ زندہ ہے۔ اس کے لیے موت نہیں ہے۔
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
ساری نیکیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں
وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ۔
اور وہ ہر شئے پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّى اَسْئَلُكَ بِاِقْبَالِ نَهَارِكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں دن کے آتے وقت
وَاِدْبَارِ لَيْلِكَ
اور رات کے جاتے وقت ۔
وَحُضُوْرِ صَلَوَاتِكَ
نمازوں کے اوقات میں ،
وَاَصْوَاتِ دُعاۤئِكَ
دعاؤں کے اوقات میں
وَتَسْبِيْحِ مَلَاۤئِكَتِكَ
اور ملائکہ سے تسبیح کے اوقات میں
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَتُوْبَ عَلَىَّ
اور ہماری توبہ کو قبول فرما کہ
اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ۔
تو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔