بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
يَا خَالِقَ الْخَلْقِ
اے مخلوقات کے پیدا کرنے والے،
وَ يَا بَاسِطَ الرِّزْقِ
وسیع رزق دینے والے،
وَ يَا فَالِقَ الْحَبِّ
دانے کو شگافتہ کرنے والے،
وَ يَا بَارِئَ النَّسَمِ
زندگیوں کو عطا کرنے والے،
وَ مُحْيِى الْمَوْتٰى
مُردوں کو زندہ کرنے،
وَ مُمِيْتَ الْاَحْيَاۤءِ
زندہ کو موت دینے والے،
وَ دَاۤئِمَ الثَّبَاتِ
ہمیشہ باقی رہنے والے
وَ مُخْرِجَ النَّبَاتِ
اور نباتات کو زمین سے باہر لانے والے۔
اِفْعَلْ بِىْ مَاۤ اَنْتَ اَهْلُهُ
ہمارے ساتھ وہ برتاؤ کرنا جس کا تو اہل ہے
وَ لَاتَفْعَلْ بِىْ مَاۤ اَنَا اَهْلُهُ
وہ برتاؤ نہ کرنا جس کے ہم اہل ہیں۔
وَ اَنْتَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
تو صاحبِ تقویٰ بھی ہے اور صاحبِ مغفرت بھی۔