ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنَّ اِبْلِيْسَ عَبْدٌ مِنْ عَبِيْدِكَ
خدایا ابلیس تیرے بندوں میں سے وہ بندہ ہے
يَرَانِىْ مِنْ حَيْثُ لَاۤ اَرَاهُ
جو مجھے دیکھ رہا ہے اور میں اُسے نہیں دیکھ رہا ہوں
وَ اَنْتَ تَرَاهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَرَاكَ
مگر تو اسے وہاں سے دیکھ رہا ہے جہاں وہ بھی نہیں دیکھتا ہے۔
وَ اَنْتَ اَقْوٰى عَلٰۤى اَمْرِهِ كُلِّهِ
تو بہرحال مجھ سے زیادہ قوّت رکھتا ہے
وَ هُوَ لَايَقْوٰى عَلٰى شَيْئٍ مِنْ اَمْرِكَ
اور وہ تیرے کسی امر پر طاقت نہیں رکھتا ہے،
اَللّٰهُمَّ فَاَنَا اَسْتَعِيْنُ بِكَ عَلَيْهِ يَا رَبِّ
لہٰذا خدایا میں اس کے مقابلے میں تجھ سے مدد چاہتا ہوں
فَاِنِّىْ لَا طَاقَةَ لِىْ بِهِ
اس لیے کہ میرے پاس اس کے مقابلے کی طاقت نہیں ہے
وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ لِىْ عَلَيْهِ اِلَّا بِكَ يَا رَبِّ
اور اس کے مقابلے میں کوئی قوّت و طاقت نہیں ہے سوائے تیرے۔
اَللّٰهُمَّ اِنْ اَرَادَنِىْ فَاَرِدْهُ
خدایا اگر وہ میرے لیے بُرائی چاہے تو تو اس کا بُرا کردے،
وَ اِنْ كَادَنِىْ فَكِدْهُ
اگر مجھ سے مکّاری کرے
وَاكْفِنِىْ شَرَّهُ
تو اس کا بدلہ دے دے۔
وَاجْعَلْ كَيْدَهُ فِىْ نَحْرِهِ
مجھے اس کے شر سے محفوظ فرما اور اس کے مکر کو اسی کی طرف پلٹا دے
بِرَحْمَتِكَ يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اپنی رحمت کے وسیلے سے یا ارحم الراحمین
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهٖ الطَّاهِرِيْنَ۔
اللہ! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرمائے۔