مصباح متہجد کے مطابق نماز ظہر کے مخصوص تعقیبات
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ الْعَظِيْمُ الْحَلِيْمُ
خدائے عظیم و حلیم کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمُ
اس صاحب عرش کریم کے علاوہ کوئی پروردگار نہیں ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جو ربّ العالمین ہے
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ
خدایا میں تجھ سے رحمت کے اسباب
وَ عَزَاۤئِمَ مَغْفِرَتِكَ
اور مغفرت کے عزائم کا سوال کر رہا ہوں،
وَ الْغَنِيْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ
مجھے ہر نیکی میں حصہ
وَ السَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ اِثْمٍ
اور گناہ سے سلامتی عنایت فرما۔
اَللّٰهُمَّ لَا تَدَعْ لِيْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَهُ
خدایا میرا کوئی گناہ ایسا نہ ہو جسے تو بخش نہ دے
وَ لَا هَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَهُ
اور کوئی رنج ایسا نہ ہو جسے تو دور نہ کردے
وَ لَا سُقْمًا اِلَّا شَفَيْتَهُ
اور کوئی بیماری ایسی نہ ہو جس سے شفا نہ دے دے
وَ لَا عَيْبًا اِلَّا سَتَرْتَهُ
اور کوئی عیب ایسا نہ ہو جسے چھپا نہ دے
وَ لَا رِزْقًا اِلَّا بَسَطْتَهُ
اور کوئی رزق ایسا نہ ہو جس میں وسعت نہ دے دے
وَ لَا خَوْفًا اِلَّا اٰمَنْتَهُ
اور کوئی خوف ایسا نہ ہو جس سے امن نہ دے دے
وَ لَا سُوۤءًا اِلَّا صَرَفْتَهُ
اور کوئی برائی ایسی نہ ہو جسے موڑ نہ دے دے
وَ لَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا وَ لِيَ فِيْهَا صَلَاحٌ اِلَّا قَضَيْتَهَا
اور کوئی حاجت ایسی نہ ہو جس میں کہ تیری رضا اور میرا فائدہ ہو اور تو اسے پورا نہ کردے
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اے ارحم الراحمین میری دعا کو قبول فرما لے
اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
کہ تو ربّ العالمین ہے۔
بِاللّٰهِ اعْتَصَمْتُ
میں خدا ہی سے وابستہ ہوں،
وَ بِاللّٰهِ اَثِقُ
اسی پر اعتماد رکھتا ہوں
وَ عَلَى اللّٰهِ اَتَوَكَّلُ
اور اسی پر بھروسہ کرتا ہوں
اَللّٰهُمَّ اِنْ عَظُمَتْ ذُنُوْبِيْ فَاَنْتَ اَعْظَمُ
خدایا اگر میرے گناہ عظیم ہیں تو تو عظیم تر ہے
وَ اِنْ كَبُرَ [كَثُرَ] تَفْرِيْطِيْ فَاَنْتَ اَكْبَرُ
اور اگر میری کوتاہیاں بڑی ہیں تو تو ان سے بزرگ تر ہے
وَ اِنْ دَامَ بُخْلِيْ فَاَنْتَ اَجْوَدُ
اور اگر میرا بخل دائمی ہے تو تو بہرحال جوادو کریم ہے۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ عَظِيْمَ ذُنُوْبِيْ بِعَظِيْمِ عَفْوِكَ
خدایا میرے عظیم گناہوں کو اپنی عظیم معافی سے معاف کردے
وَ كَثِيْرَ تَفْرِيْطِيْ بِظَاهِرِ كَرَمِكَ
اور میری تمام کوتاہیوں کو اپنے کرم سے بخش دے،
وَ اقْمَعْ بُخْلِيْ بِفَضْلِ جُوْدِكَ
میرے بخل کو اپنے فضل و جود و کرم سے اکھاڑ کر پھینک دے۔
اَللّٰهُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْكَ
خدایا میرے پاس جو نعمت بھی ہے وہ تیری ہی طرف سے ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے،
اَسْتَغْفِرُكَ وَ اَتُوْبُ اِلَيْكَ۔
میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔