ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
«هٰذَا يَوْمُ الْجُمْعَةُ،
یہ روزِ جمعہ ہے
وَ هُوَ يَوْمُكَ الْمُتَوَقَّعُ فِيْهِ ظُهُوْرَكَ،
اور یہ وہی دن ہے جس میں آپ کے ظہور کی توقع ہے
وَ الْفَرَجُ فِيْهِ لِلْمُؤْمِنِيْنَ عَلٰى يَدِكَ»
اور جس میں آپ کے ہاتھوں مومنوں کو آسودگی ہوگی۔
«اَللّٰهُمَّ ادْفَعْ عَنَّ وَلِيِّكَ وَ خَلِيْفَتِكَ»
اے خدا! اپنے ولی اور خلیفہ کا دفاع کر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم،
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ سَيِّدِ الْمُرْسَلِيْنَ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جو مرسلین کے سردار،
وَ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
انبیاء کے خاتم
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت ہیں۔
الْمُنْتَجَبِ فِي الْمِيْثَاقِ
روزِ میثاق ان کا
الْمُصْطَفٰى فِي الظِّلَالِ
انتخاب ہوا ہے۔
الْمُطَهَّرِ مِنْ كُلِّ اٰفَةٍ
ہر آفت سے پاکیزہ،
الْبَرِيۤ‏ءِ مِنْ كُلِّ عَيْبٍ
ہر عیب سے بری،
الْمُؤَمَّلِ لِلنَّجَاةِ
نجات کے لیے مرکزِ امید،
الْمُرْتَجٰى لِلشَّفَاعَةِ
شفاعت کے لیے منزل توقع ہیں
الْمُفَوَّضِ اِلَيْهِ دِيْنُ اللّٰهِ
اور دینِ خدا ان کے حوالہ کردیا گیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ شَرِّفْ بُنْيَانَهُ
خدایا ان کی بنیادوں کو بلند تر فرمادے۔
وَ عَظِّمْ بُرْهَانَهُ
ان کے برہان کو عظیم تر بنادے۔
وَ اَفْلِجْ حُجَّتَهُ
ان کی دلیل کو کامیاب کردے۔
وَ ارْفَعْ دَرَجَتَهُ
ان کے درجہ کو بلند فرما۔
وَ اَضِئْ نُوْرَهُ
ان کے نور کو تابانی عطا فرما۔
وَ بَيِّضْ وَجْهَهُ
ان کے چہرہ کو روشن فرما
وَ اَعْطِهِ الْفَضْلَ وَ الْفَضِيْلَةَ
اور انھیں فضل و فضیلت و
وَ الْمَنْزِلَةَ وَ الْوَسِيْلَةَ
منزلت و وسیلہ
وَ الدَّرَجَةَ الرَّفِيْعَةَ
و درجۂ رفیعہ عطا فرما
وَ ابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُوْدًا
اور اس مقامِ محمود تک پہنچادے
يَغْبِطُهُ بِهِ الْاَوَّلُوْنَ وَ الْاٰخِرُوْنَ
جس پر اوّلین و آخرین غبطہ کریں۔
وَ صَلِّ عَلٰى اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
خدایا رحمت نازل فرما مومنین کے امیر۔
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ قَاۤئِدِ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِيْنَ
روشن پیشانی افراد کے قائد،
وَ سَيِّدِ الْوَصِيِّيْنَ
اوصیاء کے سردار
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت پر۔
وَ صَلِّ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت حسن بن علیؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت حسین بن علیؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت علیؑ بن الحسینؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ،
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت محمدؑ بن علیؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلٰى جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت جعفرؑ بن محمدؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلٰى مُوْسَى بْنِ جَعْفَرٍ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت موسیٰؑ بن جعفرؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ مُوْسٰى
خدایا رحمت نازل فرما حضرت علیؑ بن موسیٰؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت محمدؑ بن علیؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت علیؑ بن محمدؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت حسنؑ بن علیؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور رب العالمین کی حجّت تھے۔
وَ صَلِّ عَلَى الْخَلَفِ الْهَادِي الْمَهْدِيِّ
خدایا رحمت نازل فرما فرزندِ رسول ہادی مہدیؑ پر
اِمَامِ الْمُؤْمِنِيْنَ
جو مومنین کے امام
وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِيْنَ
مرسلین کے وارث
وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
اور رب العالمین کی حجّت ہیں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اَهْلِ بَيْتِهِ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر
الْاَئِمَّةِ الْهَادِيْنَ
جو امام، ہادی،
الْعُلَمَاۤءِ الصَّادِقِيْنَ
علماء، صادقین
الْاَبْرَارِ الْمُتَّقِيْنَ
ابرار اور متقی ہیں،
دَعَاۤئِمِ دِيْنِكَ
تیرے دین کے ستون،
وَ اَرْكَانِ تَوْحِيْدِكَ
تیری توحید کے ارکان
وَ تَرَاجِمَةِ وَحْيِكَ
اور تیری وحی کے ترجمان ہیں۔
وَ حُجَجِكَ عَلٰى خَلْقِكَ
مخلوقات پر تیری حجّت
وَ خُلَفَاۤئِكَ فِي اَرْضِكَ
اور زمین پر تیرے خلفاء ہیں۔
الَّذِيْنَ اخْتَرْتَهُمْ لِنَفْسِكَ
انھیں تو نے اپنے لیے منتخب کیا ہے
وَ اصْطَفَيْتَهُمْ عَلٰى عِبَادِكَ
اور اپنے بندوں میں برگزیدہ قرار دیا ہے
وَ ارْتَضَيْتَهُمْ لِدِيْنِكَ
اور اپنے دین کے لیے پسند کیا ہے
وَ خَصَصْتَهُمْ بِمَعْرِفَتِكَ
اور اپنی معرفت کے لیے مخصوص کردیا ہے
وَ جَلَّلْتَهُمْ بِكَرَامَتِكَ
اور اپنی کرامت سے عظیم تر بنادیا ہے
وَ غَشَّيْتَهُمْ بِرَحْمَتِكَ
اور اپنی دریائے رحمت میں غرق کردیا ہے۔
وَ رَبَّيْتَهُمْ بِنِعْمَتِكَ
انھیں اپنی نعمت سے پالا ہے
وَ غَذَّيْتَهُمْ بِحِكْمَتِكَ
اور اپنی حکمت کی غذا دی ہے،
وَ اَلْبَسْتَهُمْ نُورَكَ
اپنے نور کا لباس پہنایا ہے
وَ رَفَعْتَهُمْ فِي مَلَكُوْتِكَ
اور اپنے ملکوت میں بلند بنایا ہے۔
وَ حَفَفْتَهُمْ بِمَلَاۤئِكَتِكَ
انھیں ملائکہ کے حلقہ میں رکھا ہے
وَ شَرَّفْتَهُمْ بِنَبِيِّكَ
اور اپنے نبیؐ کے ذریعہ شرافت و کرامت عطا فرمائی ہے۔
صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
محمدؐ و اور ان کی آلؑ پر تیری رحمت پر
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ عَلَيْهِمْ
خدایا حضرت محمدؐ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما۔
صَلَاةً زَاكِيَةً نَامِيَةً،
وہ رحمت جو دائمی
كَثِيْرَةً دَاۤئِمَةً طَيِّبَةً
اور طیب و طاہر ہو
لَا يُحِيْطُ بِهَا اِلَّا اَنْتَ
اور جس کا احاطہ تیرے علاوہ کوئی دوسرا نہ کرسکتا ہو
وَ لَا يَسَعُهَا اِلَّا عِلْمُكَ
اور جس کا علم تیرے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے
وَ لَا يُحْصِيْهَا اَحَدٌ غَيْرُكَ
اور اس کا شمار بھی کسی کے لیے ممکن نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ وَ صَلِّ عَلٰى وَلِيِّكَ
خدایا رحمت نازل فرما اپنے ولی پر
الْمُحْيِيْ سُنَّتَكَ
جو تیری سنّت کا زندہ کرنے والا،
الْقَاۤئِمِ بِاَمْرِكَ
تیرے امر کے ساتھ قیام کرنے والا،
الدَّاعِيْ اِلَيْكَ
تیری طرف دعوت دینے والا
الدَّلِيْلِ عَلَيْكَ
اور تیرے دین کے لیے رہنما ہے۔
حُجَّتِكَ عَلٰى خَلْقِكَ
وہ مخلوقات پر تیری حجّت،
وَ خَلِيْفَتِكَ فِي اَرْضِكَ
زمین میں تیرا خلیفہ
وَ شَاهِدِكَ عَلٰى عِبَادِكَ
اور بندوں کے درمیان تیرا گواہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَعِزَّ نَصْرَهُ
خدایا اسے باعزّت نصرت عطا فرما
وَ مُدَّ فِي عُمْرِهِ
اور طول عمر عطا فرما
وَ زَيِّنِ الْاَرْضَ بِطُوْلِ بَقَاۤئِهِ
اور اس کے طول بقا سے زمین کو زینت عطا فرما۔
اَللّٰهُمَّ اكْفِهِ بَغْيَ الْحَاسِدِيْنَ
خدایا اسے حاسدوں کے ظلم
وَ اَعِذْهُ مِنْ شَرِّ الْكَاۤئِدِيْنَ
اور مکّاروں کے شر سے اپنی پناہ میں رکھنا۔
وَ ازْجُرْ عَنْهُ اِرَادَةَ الظَّالِمِيْنَ
ظالموں کے ارادوں کو رد کردینا
وَ خَلِّصْهُ مِنْ اَيْدِي الْجَبَّارِيْنَ،
اور جابروں کے ہاتھوں سے اُسے محفوظ رکھنا۔
اَللّٰهُمَّ اَعْطِهِ فِي نَفْسِهِ وَ ذُرِّيَّتِهِ
خدایا اپنے ولی کو اس کی ذات، ذرّیت،
وَ شِيْعَتِهِ وَ رَعِيَّتِهِ
اس کے شیعہ، اس کی رعایا،
وَ خَاصَّتِهِ وَ عَامَّتِهِ
اس کے خواص و عوام
وَ عَدُوِّهِ وَ جَمِيْعِ اَهْلِ الدُّنْيَا
اور اس کے دشمنوں اور تمام اہل دنیا کے بارے میں
مَا تُقِرُّ بِهِ عَيْنَهُ
وہ عنایت فرما جو اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہو
وَ تَسُرُّ بِهِ نَفْسَهُ
اور جس سے اس کے دل کو سرور حاصل ہو۔
وَ بَلِّغْهُ اَفْضَلَ مَاۤ اَمَّلَهُ
اسے دنیا اور
فِي الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
آخرت کی تمام بہتری عطا فرما کہ
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ
تو ہر شئے پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ جَدِّدْ بِهِ مَا امْتَحٰى [مُحِيَ‏] مِنْ دِيْنِكَ
خدایا جس قدر دین محو ہوگیا ہے اس کے ذریعہ اس کی تجدید فرما۔
وَ اَحْيِ بِهِ مَا بُدِّلَ مِنْ كِتَابِكَ
کتاب کے احکام جو بدل گئے ہیں انھیں زندہ فرما
وَ اَظْهِرْ بِهِ مَا غُيِّرَ مِنْ حُكْمِكَ
اور جن احکام کو تبدیل کردیا گیا ہے انھیں ظاہر فرما دے
حَتّٰى يَعُوْدَ دِيْنُكَ بِهِ وَ عَلٰى يَدَيْهِ
تا کہ اس کے ذریعہ اور اس کے ہاتھوں پر دین
غَضَّا جَدِيْدًا
پھر تر و تازہ
خَالِصًا مُخْلِصًا
اور خالص ہوکر سامنے آئے
لَا شَكَّ فِيْهِ وَ لَا شُبْهَةَ مَعَهُ
جس میں نہ کوئی شک ہو نہ کوئی شبہ ہو
وَ لَا بَاطِلَ عِنْدَهُ وَ لَا بِدْعَةَ لَدَيْهِ
نہ کوئی حرفِ باطل ہو اور نہ کوئی بدعت ہو
اَللّٰهُمَّ نَوِّرْ بِنُوْرِهِ كُلَّ ظُلْمَةٍ
خدایا اس کے نور سے ہر تاریکی کو روشن بنادے
وَ هُدَّ بِرُكْنِهِ كُلَّ بِدْعَةٍ
ہر بدعت کو منہدم کردے،
وَ اهْدِمْ بِعِزِّهِ كُلَّ ضَلَالَةٍ
اس کی عزّت سے ہر ضلالت کو ختم کردے
وَ اقْصِمْ بِهِ كُلَّ جَبَّارٍ
اس کے ذریعہ ہر جابر کی کمر توڑ دے
وَ اَخْمِدْ بِسَيْفِهِ كُلَّ نَارٍ
اور اس کی تلوار سے ہر آگ کو خاموش کردے۔
وَ اَهْلِكْ بِعَدْلِهِ جَوْرَ كُلِّ جَاۤئِرٍ
اس کے عدل سے ہر ظالم کے ظلم کو فنا کردے
وَ اَجْرِ حُكْمَهُ عَلٰى كُلِّ حُكْمٍ
اور اس کے حکم کو ہر حکم پر نافذ کردے۔
وَ اَذِلَّ بِسُلْطَانِهِ كُلَّ سُلْطَانٍ۔
اس کی حکومت کے لیے ہر سلطنت کو رام کردے۔
اَللّٰهُمَّ اَذِلَّ كُلَّ مَنْ نَاوَاهُ
خدایا اس کے ہر مخالف کو ذلیل کردے
وَ اَهْلِكْ كُلَّ مَنْ عَادَاهُ
اور ہر دشمن کو ہلاک کردے۔
وَ امْكُرْ بِمَنْ كَادَهُ
جو اس سے مکّاری کرے اس سے بدلہ لے لے
وَ اسْتَأْصِلْ مَنْ جَحَدَهُ حَقَّهُ
اور جو اس کے حق کا انکار کرے
وَ اسْتَهَانَ بِاَمْرِهِ
یا اس کے امر کی توہین کرے
وَ سَعٰى فِي اِطْفَاۤءِ نُوْرِهِ
یا اس کے نور کو بجھانا چاہے
وَ اَرَادَ اِخْمَادَ ذِكْرِهِ
یا اس کے ذکر کو خاموش کرنا چاہے اسے جڑ سے اُکھاڑ کر پھینک دے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفٰى
خدایا حضرت محمد مصطفیٰؐ،
وَ عَلِيٍّ الْمُرْتَضٰى
علی مرتضیٰؑ ،
وَ فَاطِمَةَ الزَّهْرَاۤءِ
فاطمہ زہراؑ،
وَ الْحَسَنِ الرِّضَا
حسن رضاؑ
وَ الْحُسَيْنِ الْمُصَفّٰى
اور حسینؑ منتخب
وَ جَمِيْعِ الْاَوْصِيَاۤءِ مَصَابِيْحِ الدُّجٰى
اور تمام اوصیاء پر رحمت نازل فرما جو اندھیروں کے چراغ،
وَ اَعْلَامِ الْهُدٰى
ہدایت کے پرچم،
وَ مَنَارِ التُّقٰى
تقویٰ کے منارے،
وَ الْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى
ریسمانِ ہدایت،
وَ الْحَبْلِ الْمَتِيْنِ
حبل المتین
وَ الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِيْمِ
اور صراط مستقیم ہیں۔
وَ صَلِّ عَلٰى وَلِيِّكَ وَ وُلَاةِ عَهْدِكَ
خدایا اپنے والی اور اپنے امام، اولیاء عہد
وَ الْاَئِمَّةِ مِنْ وُلْدِهِ
اور ان ائمہ پر جو اس کی اولاد میں ہیں رحمت نازل فرما
وَ مُدَّ فِي اَعْمَارِهِمْ
انھیں طولِ حیات عطا فرما
وَ زِدْ فِي اٰجَالِهِمْ
اور ان کی مدّت حیات میں اضافہ فرما
وَ بَلِّغْهُمْ اَقْصٰى اٰمَالِهِمْ
اور انھیں تمام
دِيْنًا وَ دُنْيَا وَ اٰخِرَةً
دینی، دنیوی اور اخروی مقاصد تک پہنچادے کہ
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ۔
تو ہر شئی پر قدرت رکھنے والا ہے۔