ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
دعائے جوشن کبیر
(یہ دعا بلدالامین اور مصباح کفعمیؒ میں نقل کی گئی ہے اور اس کی روایت امام زین العابدین علیہ السلام سے ان کے پدر بذرگوار کے حوالہ سے پیغمبر اسلامؐ سے کی گئی ہے کہ اس دعا کو جبرئیل امین کسی جنگ کے موقعہ پر پیغمبر اسلامؐ کی خدمت میں لائے تھے جب آپ کے جسم پر ایک وزنی زرہ تھی جس سے آپ خستہ حال ہو رہے تھے تو جبرئیل نے عرض کیا کہ پیغمبر! پروردگار آپ کو سلام کہلواتا ہے اور فرماتا ہے کہ اس جوشن کو اتار دیں اور اس دعا کو پڑھیں جو آپ کے لئے اور آپ کی امّت کے لئے امن وامان کا وسیلہ ہے۔اس کے بعد ان حضرت نے اس دعا کے بے شمار فضائل نقل کئے ہیں جن کے نقل کرنے کا یہ موقعہ نہیں ہے۔ ان میں سے ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص دعا کو اپنے کفن پر لکھ لے تو پروردگار فرماتا ہے کہ مجھے اس بندہ پر عذاب کرتے ہوئے حیا آتی ہے اور جو شخص بھی اس دعا کو خلوص کے ساتھ ماہ رمضان کی پہلی رات میں پڑھ لےپروردگار اسے شب قدر کی توفیق عنایت کرتا ہے اور اس کے لئے ستّر ہزار فرشتے خلق کرتا ہے جو اس کی طرف سے تسبیح و تقدیس کرتے رہتے ہیں اور اسے ثواب ملتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ روایت میں یہ بھی ہے اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں اسے تین مرتبہ پڑھ لے تو پروردگار اس کے جسم کو جہنم پر حرام کر دیتا ہے اور جنت اس کے لئے لازم قرار دے دیتا ہے اور دو ملک معین کر دیتا ہے جواسے زندگی بھر گناہوں سے بچاتے رہیں اور امن و امان میں رکھے۔آخر روایت میں ہے کہ اما م حسینؑ نے فرمایا کہ مجھ سے میرے پدر بذرگوار نے اس دعا کو حفظ کرنے کی وصیت فرمائی ہے اور فرمایا ہے کہ اسے کفن پر لکھا جائے اور اپنے اہل و عیال کو اس کی تعلیم دی جائے اور اس کے پڑھنے کی ترغیب دلائی جائے۔ اس دعا میں پروردگار کے ہزار نام ہیں جن میں اسم اعظم بھی ہے۔
مؤلف: ان دونوں روایتوں سے دو باتوں کا استفادہ ہوتا ہے۔(۱) اس دعا کا کفن پر لکھنا مستحب ہے جیسا کہ علامہ بحر العلوم نے اپنی کتاب دُرّہ میں اس کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔)
کہ کفن پر شہادت اسلام و ایمان اور قرآن اور جوشن کا لکھنا مستحب ہے جس کی صفت یہ ہے کہ باعث امن و امان ہے۔
(۲)اوّل ماہ رمضان میں اس دعا کو پڑھنا مستحب ہے شبہائے قدر میں بالخصوص اس دعا کے پڑھنے کا اس روایت میں کوئی ذکر نہیں ہے لیکن علامہ مجلسیؒ نے زادلمعاد میں شب قدر کے اعمال میں تحریر فرمایا ہے کہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ تینوں شبہائے قدر میں اس دعا کو پڑھنا چاہئے اور ظاہر ہے کہ ان کا فرما دینا ہی بہت کافی ہے کہ ان کا مطالعہ بے حد وسیع تھا۔
بہرحال اس دعا میں سو فصلیں ہیں اورہر فصل میں دس اسمائے الٰہیہ ہے اور ہر فصل کے آخر میں یہ فقرہ پڑھے)
وَسُنَّ اَنْ يُكْتَبَ بِالْاَكْفَانِ
کہ کفن پر شہادت
شَهَادَةُ الْاِسْلَامِ وَالْاِيْمَانِ
اسلام و ایمان اور
وَهٰكَذَا كِتَابَةُ الْقُرْاٰنِ
قرآن اور جوشن کا لکھنا مستحب ہے
وَالْجَوْشَنُ الْمَنْعُوْتُ بِالْاَمَانِ
جس کی صفت یہ ہے کہ باعث امن و امان ہے۔
دعائے جوشن کبیر
(۱)خدایا میں تجھ سے تیرے نام کے وسیلہ سے طلب کرتا ہوں اے اللہ اے مہربانی اے دائمی مہرابنی کرنے والے اے کریم اے ہمیشہ رہنے والے اے صاحب عظمت سے خدائے ازلی اے علیم و دانا اے حلیم و بردبار اے صاحب حکمت اے پاکیزہ صفات جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں فریاد ہے۔ فریاد ہمیں آتش جہنم سے آزاد کردے اے پروردگار۔
(۲)اے آقاؤں کے آقا اے دعاؤں کے قبول کرنے والے اے درجات کوبلند کرنے والے اے نیکیوں کے مالک اے خطاؤں کے بخشنے والے۔ اے مطلوبات کے عطا کرنے والے۔ اے توبہ کے قبول کرنے والے اے آوازوں کے سننے والے۔ اے پوشیدہ امور کے جاننے والے۔ اے بلاؤں کے دفع کر نے والے۔
سُبْحَانَكَ يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو پاک و بے نیاز ہے اے پروردگار جس کے علا وہ کوئی خدا نہیں ہے۔
اَلْغَوْثَ اَلْغَوْثَ اَلْغَوْثَ
فریاد ہے فریاد ہے فریاد ہے
خَلِّصْنَا مِنَ النَّارِ يَا رَبِّ
مجھے آتش جہنم سے نجات دے دے
(۶)اے وہ جس کی عظمت کے سامنے ہر شئے سر جھکائے ہوئے ہے۔ اے وہ جس کی قدرت کے لئے ہر شے سراپا تسلیم ہے اے وہ جس کی عزت کے لئے ہر شے ذلیل ہے۔ اے وہ جس کی ہیبت کے سامنے ہر شے خاضع ہے۔ اے وہ جس کے خوف سے ہر شے محو اطاعت ہے اے وہ جس کے خوف سے پہاڑ شق ہو جاتے ہیں۔ اے وہ جس کے امر سے آسمانوں کا قیام ہے۔اے وہ جس کے اذن سے زمینوں کا قرار ہے۔ اے وہ جس کی حمد سے رعد کی تسبیح ہے۔ اے وہ جو اپنے اہل مملکت پر کسی طرح کا ظلم نہیں کرتا ہے۔
سُبْحَانَكَ يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو پاک و بے نیاز ہے اے پروردگار جس کے علا وہ کوئی خدا نہیں ہے۔
اَلْغَوْثَ اَلْغَوْثَ اَلْغَوْثَ
فریاد ہے فریاد ہے فریاد ہے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ خَلِّصْنَا مِنَ النَّارِ يَا رَبِّ
اور ہم کو آتش جہنم سے نجات دے دے
يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
اے صاحب جلال و اکرام
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اور سب سے زیادہ مہربانی کرنے والے۔
(۱۳)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی ناموں کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں۔ اے جلیل، اے جمیل، اے ذمہ دار، اے کفالت کرنے والے، اے راہنما، اے ساتھی اے حکومت بخشنے والے اے عطیہ دینے والے، اے لغزشوں سے بچانے والے۔ اے طاقت دینے والے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
(1) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا اَللهُ، يَا رَحْمٰنُ، يَا رَحِيْمُ، يَا كَرِيْمُ، يَا مُقِيْمُ، يَا عَظِيْمُ، يَا قَدِيْمُ، يَا عَلِيْمُ، يَا حَلِيْمُ، يَا حَكِيْمُ، سُبْحَانَكَ، يَا لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ، الْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ، خَلِّصْنَا مِنَ النَّارِ، يَا رَبِّ۔
(۱)خدایا میں تجھ سے تیرے نام کے وسیلہ سے طلب کرتا ہوں اے اللہ اے مہربانی اے دائمی مہربانی کرنے والے اے کریم اے ہمیشہ رہنے والے اے صاحب عظمت سے خدائے ازلی اے علیم و دانا اے حلیم و بردبار اے صاحب حکمت اے پاکیزہ صفات جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں فریاد ہے۔ فریاد ہمیں آتش جہنم سے آزاد کردے اے پروردگار۔
(2) يَا سَيِّدَ السَّادَاتِ، يَا مُجِيْبَ الدَّعَوَاتِ، يَا رَافِعَ الدَّرَجَاتِ، يَا وَلِيَّ الْحَسَنَاتِ، يَاغَافِرَ الْخَطِيْئَاتِ، يَا مُعْطِيَ الْمَسْاَلَاتِ، يَا قَابِلَ التَّوْبَاتِ، يَا سَامِعَ الْاَصْوَاتِ، يَا عَالِمَ الْخَفِيَّاتِ، يَا دَافِعَ الْبَلِيَّاتِ۔
(۲)اے آقاؤں کے آقا اے دعاؤں کے قبول کرنے والے اے درجات کو بلند کرنے والے اے نیکیوں کے مالک اے خطاؤں کے بخشنے والے۔ اے مطلوبات کے عطا کرنے والے۔ اے توبہ کے قبول کرنے والے اے آوازوں کے سننے والے۔ اے پوشیدہ امور کے جاننے والے۔ اے بلاؤں کے دفع کر نے والے۔
(3) يَا خَيْرَ الْغَافِرِيْنَ، يَا خَيْرَ الْفَاتِحِيْنَ، يَا خَيْرَ النَّاصِرِيْنَ، يَا خَيْرَ الْحَاكِمِيْنَ، يَا خَيْرَ الرَّازِقِيْنَ، يَا خَيْرَ الْوَارِثِيْنَ، يَا خَيْرَ الْحَامِدِيْنَ، يَا خَيْرَ الذَّاكِرِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمُنْزِلِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمُحْسِنِيْنَ۔
(۳)اے بہترین بخشنے والے۔ اے بہترین آغاز کرنے والے۔ اے بہترین مدد کرنے والے۔ اے بہترین فیصلہ کرنےوالے اے بہترین رزق دینے والے۔ اے بہترین وارث۔ اے بہترین تعریف کرنے والے۔ اے بہترین یاد کرنے والے۔ اے بہترین نازل کرنے والے۔ اے بہترین احسان کرنے والے۔
(4) يَا مَنْ لَهُ الْعِزَّةُ وَالْجَمَالُ، يَا مَنْ لَهُ الْقُدْرَةُ وَالْكَمَالُ، يَا مَنْ لَهُ الْمُلْكُ وَالْجَلَالُ، يَا مَنْ هُوَ الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالِ، يَا مُنْشِيَ السَّحَابِ الثِّقَالِ، يَا مَنْ هُوَ شَدِيْدُ الْمِحَالِ، يَا مَنْ هُوَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ، يَا مَنْ هُوَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ، يَا مَنْ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ، يَا مَنْ عِنْدَهُ اُمُّ الْكِتَابِ۔
(۴)اے وہ جس کہ قبضے میں عزت و جمال ہے۔ اے وہ جس کے ہاتھوں میں قدرت و کمال ہے۔ اے وہ جس کے لئے ملک و جلال ہے۔ اے وہ جو بزرگ و بلند تر ہے۔ اے وہ جو بوجھل بادلوں کا موجد ہے۔ اے وہ جس کی طاقت مضبوط تر ہے۔ اے وہ جو بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔ اے وہ جو بہت سخت عذاب کرنے والا ہے۔ اے وہ جس کے پاس بہترین ثواب ہے اور اے وہ جس کے پاس علم کتاب ہے۔
(5) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا حَنَّانُ، يَا مَنَّانُ، يَا دَيَّانُ، يَا بُرْهَانُ، يَا سُلْطَانُ، يَا رِضْوَانُ، يَا غُفْرَانُ، يَا سُبْحَانُ، يَا مُسْتَعَانُ، يَا ذَا الْمَنِّ وَالْبَيَانِ۔
(۵)خدایا میں تجھ سے تیرے نام کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں۔ اے مہربان اے احسان کرنے والے۔ اے جزا دینے والے۔ اے دلیل روشن۔ اے صاحب سلطنت۔ اے عین رضا۔ اے صاحب مغفرت۔ اے پاکیزہ صفات۔ اے مددگار۔ اے صاحب احسان وبیان۔
(6) يَـا مَنْ تَـوَاضَـعَ كُلُّ شَيْئٍ لِعَظَمَتِهِ، يَا مَنِ اسْتَسْلَمَ كُلُّ شَيْئٍ لِقُدْرَتِهِ، يَا مَنْ ذَلَّ كُلُّ شَيْئٍ لِعِزَّتِهِ، يَا مَنْ خَضَعَ كُلُّ شَيْئٍ لِهَيْبَتِهِ، يَا مَنِ انْقَادَ كُلُّ شَيْئٍ مِّنْ خَشْيَتِهِ، يَا مَنْ تَشَقَّقَتِ الْجِبَالُ مِنْ مَخَافَتِهِ، يَا مَنْ قَامَتِ السَّمَاوَاتُ بِاَمْرِهِ، يَا مَنِ اسْتَقَرَّتِ الْاَرَضُوْنَ بِاِذْنِهِ، يَا مَنْ يُّسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ، يَا مَنْ لَّا يَعْتَدِي عَلىٰ اَهْلِ مَمْلَكَتِهِ۔
(۶)اے وہ جس کی عظمت کے سامنے ہر شئے سر جھکائے ہوئے ہے۔ اے وہ جس کی قدرت کے لئے ہر شے سراپا تسلیم ہے اے وہ جس کی عزت کے لئے ہر شئے ذلیل ہے۔ اے وہ جس کی ہیبت کے سامنے ہر شئے خاضع ہے۔ اے وہ جس کے خوف سے ہر شئے محو اطاعت ہے اے وہ جس کے خوف سے پہاڑ شق ہوجاتے ہیں۔ اے وہ جس کے امر سے آسمانوں کا قیام ہے۔ اے وہ جس کے اذن سے زمینوں کا قرار ہے۔ اے وہ جس کی حمد سے رعد کی تسبیح ہے۔ اے وہ جو اپنے اہل مملکت پر کسی طرح کا ظلم نہیں کرتا ہے۔
(7) يَا غَافِرَ الْخَطَايَا، يَا كَاشِفَ الْبَلَايَا، يَا مُنْتَهَى الرَّجَايَا، يَا مُجْزِلَ الْعَطَايَا، يَا وَاهِبَ الْهَدَايَا، يَا رَازِقَ الْبَرَايَا، يَا قَاضِيَ الْمَنَايَا، يَا سَامِعَ الشَّكَايَا، يَا بَاعِثَ الْبَرَايَا، يَا مُطْلِقَ الْاُسَارىٰ۔
(۷)اے خطاؤں کے معاف کرنے والے۔ اے بلاؤں کے دور کرنے والے۔ اے امیدوں کی آخری منزل۔ اے عظیم عطیہ عطا کرنے والے اے ہدایا دینے والے۔ اے مخلوقات کے روزی دینے والے۔ اے موت کا فیصلہ کرنے والے۔ اے فریادوں کے سننے والے۔ اے مخلوقات کے دوبارہ اٹھانے والے۔ اے قیدیوں کے آزاد کرنے والے۔
(8) يَا ذَا الْحَمْدِ وَالثَّنَاۤءِ، يَا ذَا الْفَخْرِ وَالْبَهَاۤءِ، يَا ذَا الْمَجْدِ وَالسَّنَاۤءِ، يَا ذَا الْعَهْدِ وَالْوَفَاۤءِ، يَا ذَا الْعَفْوِ وَالرِّضَاۤءِ، يَا ذَا الْمَنِّ وَالْعَطَاۤءِ، يَا ذَا الْفَضْلِ وَالْقَضَاۤءِ، يَا ذَا الْعِزِّ وَالْبَقَاۤءِ، يَا ذَا الْجُوْدِ وَالسَّخَاۤءِ، يَا ذَا الْاٰلَاۤءِ وَالنَّعْمَاۤءِ۔
(۸)اے حمد وثنا کے مالک۔ اے بزرگی اور بلندی کے مالک۔ اے صاحب بزرگی و بلندی۔ اے عہد و وفا کے مالک۔ اے عفو اور رضا کے صاحبِ اختیار۔ اے احسان و عطایا والے۔ اے صاحبِ فضل و کرم اور فیصلہ کرنے والے۔ اے عزت و بقا کے مالک۔ اے جود وکرم کے پروردگار۔ اے نعمتوں اور رحمتوں کے مالک۔
(9) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا مَانِعُ، يَا دَافِعُ، يَا رَافِعُ، يَا صَانِعُ، يَا نَافِعُ، يَا سَامِعُ، يَا جَامِعُ، يَا شَافِعُ، يَا وَاسِعُ، يَا مُوْسِعُ۔
(۹)خدایا میں تیرے نام کے واسطے سے سوال کرتا ہوں اے روکنے والے۔ اے دفع کرنے والے۔ اے درجات کے بلند کرنے والے۔ اے ایجاد کرنے والے۔ اے فائدہ دینے والے، اے فریادیوں کے سننے والے اے جمع کرنے والے، اے معاف کرنے والے۔ اے صاحب وسعت اور اے وسعت دینے والے۔
(10) يَا صَانِعَ كُلِّ مَصْنُوْعٍ، يَا خَالِقَ كُلِّ مَخْلُوْقٍ، يَا رَازِقَ كُلِّ مَرْزُوْقٍ، يَا مَالِكَ كُلِّ مَمْلُوْكٍ، يَا كَاشِفَ كُلِّ مَكْرُوْبٍ، يَا فَارِجَ كُلِّ مَهْمُوْمٍ، يَا رَاحِمَ كُلِّ مَرْحُوْمٍ، يَا نَاصِرَ كُلِّ مَخْذُوْلٍ، يَا سَاتِرَ كُلِّ مَعْيُوْبٍ، يَا مَلْجَاَ كُلِّ مَطْرُوْدٍ۔
(۱۰)اے ہر مصنوع کے صانع اے ہر مخلوق کے خالق۔ اے ہر مرزوق کے رازق۔ اے ہرمملوک کے مالک اور ہر رنجیدہ کے رنج کو دور کرنے والے۔ اے ہر مہموم کے ہم وغم کو دور کرنے والے۔ اے ہر قابل رحم پر رحم کرنے والے۔ اے ہر لا وارث کے مددگار۔ اے ہر معیوب کی عیب پوشی کرنے والے۔ اور ہر ٹھکرائے ہوئے کہ پناہ گاہ۔
(11) يَا عُدَّتِيْ عِنْدَ شِدَّتِيْ، يَا رَجَآئِـيْ عِنْدَ مُصِيْبَتِي، يَا مُوْنِسِيْ عِنْدَ وَحْشَتِيْ، يَا صَاحِبِيْ عِنْدَ غُرْبَتِيْ، يَا وَلِيِّيْ عِنْدَ نِعْمَتِيْ، يَا غِيَاثِيْ عِنْدَ كُرْبَتِيْ، يَا دَلِيْلِيْ عِنْدَ حَيْرَتِيْ، يَا غِنَاۤئِي عِنْدَ افْتِقَارِيْ، يَا مَلْجَاۤئِيْ عِنْدَ اضْطِرَارِيْ، يَا مُعِيْنِيْ عِنْدَ مَفْزَعِيْ۔
(۱۱)اے سختیوں میں میرے سہارے۔ اے مصیبتوں میں میری امید۔ اے وحشت کے مونس۔ اے غربت کے ساتھی۔ اے نعمتوں میں میرے مالک اے رنج و غم کے فریاد رس۔ اے حیرانی کے رہنما۔ اے فقر وفاقہ کے وسیلہ بے نیازی۔ اے اضطراب میں میری پناہ گاہ۔ اے رنج و غم میں میرے مددگار۔
(12) يَا عَلَّا مَ الْغُيُوْبِ، يَا غَفَّارَ الذُّنُوْبِ، يَا سَتَّارَ الْعُيُوْبِ، يَا كَاشِفَ الْكُرُوْبِ، يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ، يَا طَبِيْبَ الْقُلُوْبِ، يَا مُنَوِّرَ الْقُلُوْبِ، يَا اَنِيْسَ الْقُلُوْبِ، يَا مُفَرِّجَ الْهُمُوْمِ، يَا مُنَفِّسَ الْغُمُوْمِ۔
(۱۲)اے ہر غیب کے جاننے والے اے گناہ کے بخشنے والے۔ اے ہر عیب کے پردہ پوش۔ اے ہر رنج کے دور کرنے والے۔ اے دلوں کو پلٹ دینے والے۔ اے دلوں کے علاج کرنے والے۔ اے دلوں کو روشن کرنے والے۔ اے دلوں کے مونس۔ اے ہم و غم کے دفع کرنے والے۔ اے رنج وغم میں سکون بخشنے والے۔
(13) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا جَلِيْلُ، يَا جَمِيْلُ، يَا وَكِيْلُ، يَا كَفِيْلُ، يَا دَلِيْلُ، يَا قَبِيْلُ، يَا مُدِيْلُ، يَا مُنِيْلُ، يَا مُقِيْلُ، يَا مُحِيْلُ۔
(۱۳)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی ناموں کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں۔ اے جلیل، اے جمیل، اے ذمہ دار، اے کفالت کرنے والے، اے راہنما، اے ساتھی اے حکومت بخشنے والے اے عطیہ دینے والے، اے لغزشوں سے بچانے والے۔ اے طاقت دینے والے۔
(14) يَا دَلِيْلِ المُتَحَيِّرِيْنَ، يَا غِيَاثَ المُسْتَغِيْثِيْنَ، يَا صَرِيْخَ المُسْتَصْرِخِيْنَ، يَا جَارَ المُسْتَجِيْرِيْنَ، يَا اَمَانَ الْخَآئِفِيْنَ، يَا عَوْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ، يَا رَاحِمَ المَسَاكِيْنَ، يَا مَلْجَاَ الْعَاصِيْنَ، يَا غَافِرَ الْمُذْنِبِيْنَ، يَا مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ۔
(۱۴)اے متحیر افراد کے راہنما۔ اے فریادیوں کے فریاد رس۔ اے نالہ و شیون کرنے والوں کے مددگار۔ اے پناہ کے طلبگاروں کے پناہ بخش۔ اے خوفزدہ لوگوں کے امان دینے والے۔ اے صاحبان ایمان کے مددگار۔ اے مسکینوں پر رحم کرنے والے۔ اے گنہگاروں کے پناہ دینے والے۔ اے خطاکاروں کے بخشنے والے۔ اے بیکسوں کے دعاؤں کے قبول کرنے والے۔
(15) يَا ذَا الْجُوْدِ وَالْاِحْسَانِ، يَا ذَا الْفَضْلِ وَالْاِمْتِنَانِ، يَا ذَا الْاَمْنِ وَالْاَمَانِ، يَا ذَا الْقُدْسِ وَالسُّبْحَانِ، يَا ذَا الْحِكْمَةِ وَالْبَيَانِ، يَا ذَا الرَّحْمَةِ وَالرِّضْوَانِ، يَا ذَا الْحُجَّةِ وَالْبُرْهَانِ، يَا ذَا الْعَظَمَةِ وَالسُّلْطَانِ، يَا ذَا الرَّأْفَةِ وَالْمُسْتَعَانِ، يَا ذَا الْعَفْوِ وَالْغُفْرَانِ۔
(۱۵)اے صاحبِ جود و احسان۔ اے صاحبِ فضل و کرم۔ اے مالک امن وامان۔ اے صاحبِ قدس و پاکیزگی۔ اے صاحبِ حکمت و بیان۔ اے صاحبِ رحمت و رضوان۔ اے صاحبِ دلیل و برہان۔ اے صاحبِ عظمت و سلطنت۔ اے صاحبِ رحمت و اعانت اے صاحبِ عفو مغفرت۔
(16) يَا مَنْ هُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ اِلٰهُ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ خَالِقُ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ صَانِعُ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ قَبْلَ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ بَعْدَ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ فَوْقَ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ عَالِمٌ بِكُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ قَادِرٌ عَلىٰ كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ هُوَ يَبْقىٰ وَيَفْنىٰ كُلُّ شَيْئٍ ۔
(۱۶)اے ہر شئے کے پروردگار۔ اے ہر شئے کے معبود۔ اے ہر شئے کے خلق کرنے والے۔ اے ہر شئے کے ایجاد کرنے والے۔ اے ہر شئے کہ پہلے رہنے والے۔اے ہر شئے کے بعد رہنے والے۔ اے ہر شئے سے بلند تر اے ہر شئے کے جاننے والے۔ اے ہر شئے پر قدرت رکھنے والے۔ اے ہر شئے کی فنا کے بعد باقی رہ جانے والے۔
(17) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا مُؤْمِنُ، يَا مُهَيْمِنُ، يَا مُكَوِّنُ، يَا مُلَقِّنُ، يَا مُبَيِّنُ، يَا مُهَوِّنُ، يَا مُمَكِّنُ، يَا مُزَيِّنُ، يَا مُعْلِنُ، يَا مُقَسِّمُ۔
(۱۷)خدایا میں تیرے ناموں کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں اے امان دینے والے، اے بیان کرنے والے، اے احسان کردینے والے، اے طاقت دینے والے، اے زینت دینے والے، اے اعلان کرنے والے، اے تقسیم کرنے والے۔
(18) يَا مَنْ هُوَ فِيْ مُلْكِهِ مُقِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِي سُلْطَانِهِ قَدِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ جَلَالِهِ عَظِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ عَلىٰ عِبَادِهِ رَحِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ بِكُلِّ شَيْئٍ عَلِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ بِمَنْ عَصَاهُ حَلِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ بِمَنْ رَجَاهُ كَرِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ صُنْعِهِ حَكِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ حِكْمَتِهِ لَطِيْفٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ لُطْفِهِ قَدِيْمٌ۔
(۱۸)اے وہ خدا جو اپنے ملک میں مستحکم ہے۔ اے وہ خدا جو اپنی سلطنت کے اعتبار سے قدیم ہے۔ اے وہ خدا جو اپنی جلالت میں عظیم ہے۔ اے وہ خدا جو اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ اے وہ خدا جو ہر شئے کا جاننے والا ہے۔ اے وہ خدا جو گنہگار کو برداشت کرنے والا ہے۔ اے وہ خدا جو امیدواروں پر کرم کرنے والا ہے۔ اے وہ خدا جو اپنی صنعت میں صاحب حکمت ہے۔ اے وہ مالک جو اپنی حکمت میں لطیف ہے۔ اے وہ خدا جو لطف میں قدیم ہے۔
(19) يَا مَنْ لَايُرْجىٰ اِلَّا فَضْلُهُ، يَا مَنْ لَايُسْاَلُ اِلَّا عَفْوُهُ، يَا مَنْ لَايُنْظَرُ اِلَّا بِرُّهُ، يَا مَنْ لَا يُخَافُ اِلَّا عَدْلُهُ، يَا مَنْ لَا يَدُوْمُ اِلَّا مُلْكُهُ، يَا مَنْ لَاسُلْطَانَ اِلَّا سُلْطَانُهُ، يَا مَنْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْئٍ رَحْمَتُهُ، يَا مَنْ سَبَقَتْ رَحْمَتُهُ غَضَبَهُ، يَا مَنْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْئٍ عِلْمُهُ، يَا مَنْ لَيْسَ اَحَدٌ مِثْلَهُ۔
(۱۹)اے وہ خدا جس سے صرف فضل و کرم کی امید کی جاتی ہے۔ اور اس سے صرف معافی کا سوال کیا جاتا ہے اور نیکیوں کو دیکھا جاتا ہے اور اس کی عدالت سے ڈرا جاتا ہے۔ اور صرف اس کے مُلک کو دوام ہے اور اس کے علاوہ کسی کی سلطنت نہیں ہے۔ اس کی رحمت ہر شئے کو محیط ہے اور اس کی مہربانی اس کے غضب سے آگے آگے چلتی ہے۔ اس کا علم ہر شئے کو گھیرے میں لئے ہوئے ہے اور اس کے جیسا کوئی نہیں ہے۔
(20) يَا فَارِجَ الْهَمِّ، يَا كَاشِفَ الْغَمِّ، يَا غَافِرَ الذَّنْبِ، يَا قَابِلَ التَّوْبِ، يَا خَالِقَ الْخَلْقِ، يَا صَادِقَ الْوَعْدِ، يَا مُوْفِيَ الْعَهْدِ، يَا عَالِمَ السِّرِّ، يَا فَالِقَ الْحَبِّ، يَا رَازِقَ الْاَنَامِ۔
(۲۰)اے رنج کو دور کرنے والے، غم کو دفع کرنے والے، گناہ کو بخشنے والے، توبہ کو قبول کرنے والے، مخلوقات کو پیدا کرنے والے۔ وعدہ کے سچّے،عہد کے پورا کرنے والے، رازوں کے جاننے والے، دانا کو شگافتہ کرنے والے اور مخلوقات کو روزی دینے والے۔
(21) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا عَلِيُّ، يَا وَفِيُّ، يَا غَنِيُّ، يَا مَلِيُّ، يَا حَفِيُّ، يَا رَضِيُّ، يَا زَكِيُّ، يَا بَدِيُّ، يَا قَوِيُّ، يَا وَلِيُّ۔
(۲۱)خدایا میں تجھ سے تیرے ناموں کے واسطے سے سوال کر رہا ہوں اے بلند مرتبہ اے وفا شعار، اے بے نیاز، اے بھرے خزانوں کے مالک، اے سزاوار کرم، اے پسندیدہ صفات، اے پاکیزہ اوصاف، اے ابتدا کرنے والے، اے صاحبِ قوّت، اے صاحبِ ولایت۔
(22) يَا مَنْ اَظْهَرَ الْجَمِيْلَ، يَا مَنْ سَتَرَ الْقَبِيْحَ، يَا مَنْ لَمْ يُؤَاخِذْ بِالْجَرِيْرَةِ، يَا مَنْ لَمْ يَهْتِكِ السِّتْرَ، يَا عَظِيْمَ الْعَفْوِ، يَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ، يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ، يَا بَاسِطَ اليَّدَيْنِ بِالرَّحْمَةِ، يَا صَاحِبَ كُلِّ نَجْوىٰ، يَا مُنْتَهىٰ كُلِّ شَكْوىٰ۔
(۲۲)اے وہ جس نے نیکیوں کا اظہا ر کیا اور برائیوں پر پردہ ڈال دیا۔ اے وہ جس نے جرائم پر مواخذہ نہیں کیا اور پردہ گناہ کوچاک نہیں کیا، اے عظیم معافی کرنے والے، اے بہترین درگذر کرنے والے، اے وسیع ترین مغفرت والے۔ اے دونوں ہاتھوں سے مہربانی کرنے والے، اے ہر حرف راز کے ساتھی۔ اے فریاد کی آخری منزل۔
(23) يَا ذَا النِّعْمَةِ السَّابِغَةِ، يَا ذَا الرَّحْمَةِ الْوَاسِعَةِ، يَا ذَا الْمِنَّةِ السَّابِقَةِ، يَا ذَا الْحِكْمَةِ الْبَالِغَةِ، يَا ذَا الْقُدْرَةِ الْكَامِلَةِ، يَا ذَا الْحُجَّةِ الْقَاطِعَهِ، يَا ذَا الْكَرَامَةِ الظَّاهِرَةِ، يَا ذَا الْعِزَّةِ الدَّآئِمَةِ، يَا ذَا الْقُوَّةِ الْمَتِيْنَةِ، يَا ذَا الْعَظَمَةِ الْمَنِيْعَةِ۔
(۲۳)اے کامل نعمتوں والے۔ اے وسیع رحمتوں کے مالک۔ اے سبقت کرنے والے احسانات کے مالک۔ اے بلیغ حکمت والے۔ اے کامل قدرت والے۔ اے قاطع دلیل والے۔ اے واضح کرامت والے۔ اے دائمی عزت والے، مستحکم قوّت والے، اے محافظ عظمت والے۔
(24) يَا بَدِيْعَ السَّمَاوَاتِ، يَا جَاعِلَ الظُّلُمَاتِ، يَا رَاحِمَ الْعَبَرَاتِ، يَا مُقِيْلَ الْعَثَرَاتِ، يَا سَاتِرَ الْعَوْرَاتِ، يَا مُحْيِيَ الْاَمْوَاتِ، يَا مُنْزِلَ الْاٰيَاتِ، يَا مُضَعِّفَ الْحَسَنَاتِ، يَا مَاحِيَ السَّيِّئَاتِ، يَا شَدِيْدَ النَّقِمَاتِ۔
(۲۴)اے آسمانوں کو ایجاد کرنے والے، اے تاریکیوں کے مقرّر کرنے والے، اے آنسوؤں پر رحم کرنے والے، اے لغزشوں کے معاف کرنے والے۔ اے عیوب کی پردہ پوشی کرنے والے۔ اے مُردوں کو زندہ کرنے والے۔ اے آیتوں کے نازل کرنے والے۔ اے نیکیوں میں اضافہ کرنے والے۔ اے برائیوں کو محو کردینے والے۔ اے شدید عذاب کرنے والے۔
(25) اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا مُصَوِّرُ، يَا مُقَدِّرُ، يَا مُدَبِّرُ، يَا مُطَهِّرُ، يَا مُنَوِّرُ، يَا مُيَسِّرُ، يَا مُبَشِّرُ، يَا مُنْذِرُ، يَا مُقَدِّمُ، يَا مُؤَخِّرُ۔
(۲۵)خدایا میں تجھ سے تیرے ناموں کے طفیل میں سوال کررہا ہوں۔ اے تصویر بنانے والے۔ اے تقدیر ساز۔ اے تدبیر کرنے والے۔ اے پاک کرنے والے۔ اے روشن کرنے والے۔ اے احسان کرنے والے۔ اے بشارت دینے والے۔ اے ڈرانے والے۔ اے آگے بڑھانے والے۔ اے پیچھے ہٹا دینے والے۔
(26) يَا رَبَّ الْبَيْتِ الْحَرَامِ، يَا رَبَّ الشَّهْرِ الْحَرَامِ، يَا رَبَّ الْبَلَدِ الحَرَامِ، يَا رَبَّ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، يَا رَبَّ الْمَشْعَرِ الحَرَامِ، يَا رَبَّ الْمَسْجِدِ الحَرَامِ، يَا رَبَّ الْحِلِّ وَالحَرَامِ، يَا رَبَّ النُّوْرِ وَالظَّلَامِ، يَا رَبَّ التَّحِيَّةِ وَالسَّلَامِ، يَا رَبَّ الْقُدْرَةِ فِيْ الْاَنَامِ۔
(۲۶)اے بیت الحرام کے مالک۔ اے محترم مہینہ کے مالک۔ اے محترم شہر کے مالک۔ اے رکن و مقام کے پروردگار۔ اے مشعر الحرام کے مالک۔ اے مسجد الحرام کے مالک۔ اے حل و حرم کے مالک۔ اے نور و ظلمت کے مالک۔ اے تحیۃ و سلام کے مالک۔ اے مخلوقات کی قدرت کے مالک۔
(27) يَا اَحْكَمَ الْحَاكِمِيْنَ، يَا اَعْدَلَ الْعَادِلِيْنَ، يَا اَصْدَقَ الصَّادِقِيْنَ، يَا اَطْهَرَ الطَّاهِرِيْنَ، يَا اَحْسَنَ الْخَالِقِيْنَ، يَا اَسْرَعَ الْحَاسِبِيْنَ، يَا اَسْمَعَ السَّامِعِيْنَ، يَا اَبْصَرَ النَّاظِرِيْنَ، يَا اَشْفَعَ الشَّافِعِيْنَ، يَا اَكْرَمَ الْاَكْرَمِيْنَ۔
(۲۷)اے بہترین فیصلہ کرنے والے بہترین انصاف کرنے والے۔ سب سے زیادہ سچ بولنے والے۔ سب سے زیادہ پاکیزہ صفات بہترین پیدا کرنے والے۔ تیز ترین حساب کرنے والے۔ سب سے زیادہ سننے والے۔ سب سے بہتر نگاہ رکھنے والے۔ سب سے زیادہ بخشنے والے۔ سب سے بلند تر کریم۔
(28) يَا عِمَادَ مَنْ لَا عِمَادَ لَهُ، يَا سَنَدَ مَنْ لَا سَنَدَ لَهُ، يَا ذُخْرَ مَنْ لَا ذُخْرَ لَهُ، يَا حِرْزَ مَنْ لَا حِرْزَ لَهُ، يَا غِيَاثَ مَنْ لَا غِيَاثَ لَهُ، يَا فَخْرَ مَنْ لَا فَخْرَ لَهُ، يَا عِزَّ مَنْ لَا عِزَّ لَهُ، يَا مُعِيْنَ مَنْ لَا مُعِيْنَ لَهُ، يَا اَنِيْسَ مَنْ لَا اَنِيْسَ لَهُ، يَا اَمَانَ مَنْ لَا اَمَانَ لَهُ۔
(۲۸)اے بے سہاروں کے سہارے، بے آسراؤں کے آسرا۔ اے بے ذخیروں کے ذخیرہ۔ بے پناہ کے محافظ۔ بے کسوں کے فریاد رس۔ جس کا کوئی فخر نہیں ہے اس کے لئے باعث فخر۔جس کی کوئی عزت نہیں ہے اس کی عزت۔ جس کا کوئی مددگار اس کے مددگار اور جس کا کوئی مونس نہیں ہے اس کے انیس۔ جس کے لئے کوئی امان نہیں ہے اس کے لئے مرکزِ امن وامان۔
(29) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا عَاصِمُ، يَا قَآئِمُ، يَا دَآئِمُ، يَا رَاحِمُ، يَا سَالِمُ، يَا حَاكِمُ، يَا عَالِمُ، يَا قَاسِمُ، يَا قَابِضُ، يَا بَاسِطُ۔
(۲۹)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی ناموں کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں، اے محافظ، اے قائم و دائم، اے مہربانی کرنے والے، اے سلامتی والے، حکومت کرنے والے، جاننے والے، تقسیم کرنے والے۔ اے رزق میں کمی اور زیادتی کرنے والے۔
(30) يَا عَاصِمَ مَنِ اسْتَعْصَمَهُ، يَا رَاحِمَ مَنِ اسْتَرْحَمَهُ، يَا غَافِرَ مَنِ اسْتَغْفَرَهُ، يَا نَاصِرَ مَنِ اسْتَنْصَرَهُ، يَا حَافِظَ مَنِ اسْتَحْفَظَهُ، يَا مُكْرِمَ مَنِ اسْتَكْرَمَهُ، يَا مُرْشِدَ مَنِ اسْتَرْشَدَهُ، يَا صَرِيْخَ مَنِ اسْتَصْرَخَهُ، يَا مُعِيْنَ مَنِ اسْتَعَانَهُ، يَا مُغِيْثَ مَنِ اسْتَغَاثَهُ۔
(۳۰)اے حفاظتوں کے طلبگاروں کے محافظ، اے طالبانِ رحم پر رحم کرنے والے۔ اے طالبانِ مغفرت کے بخشنے والے۔ اے طالبانِ امداد کے مددگار۔ اے طالبانِ حفاظت کے محافظ۔ اے طالبانِ کرامت کو کرامت بخشنے والے۔ طالبانِ ہدایت کے مرشد۔ اے طالبانِ فریاد رسی کے فریاد رس۔ اے طالبانِ اعانت کے معیّن اور اے طالبانِ امداد کی فریاد کو پہنچنے والے۔
(31) يَا عَزِيْزًا لَا يُضَامُ، يَا لَطِيْفًا لَا يُرَامُ، يَا قَيُّوْمًا لَا يَنَامُ، يَا دَآئِمًا لَا يَفُوْتُ، يَا حَيًّا لَا يَمُوْتُ، يَا مَلِكًا لَا يَزُوْلُ، يَا بَاقِيًا لَا يَفْنىٰ، يَا عَالِمًا لَا يَجْهَلُ، يَا صَمَدًا لَا يُطْعَمُ، يَا قَوِيًّا لَا يَضْعُفُ۔
(۳۱)اے وہ صاحب عزّت جسے ذلیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اے لطیف جہاں تک کسی کی رسائی نہیں ہے۔ وہ نگراں جو سوتا نہیں ہے۔ وہ دائم جس کے لئے فنا نہیں ہے۔ وہ زندہ جس کے لئے موت نہیں ہے۔ وہ بادشاہ جس کی سلطنت کو زوال نہیں ہے۔ وہ باقی جسے فنا نہیں ہے۔ وہ عالم جو جاہل نہیں ہے۔ وہ بےنیاز جو محتاج غذا نہیں ہے۔ وہ قوی جو کمزور نہیں ہو سکتا ہے۔
(32) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا اَحَدُ، يَا وَاحِدُ، يَا شَاهِدُ، يَا مَاجِدُ، يَا حَامِدُ، يَا رَاشِدُ، يَا بَاعِثُ، يَا وَارِثُ، يَا ضَارُّ، يَا نَافِعُ۔
(۳۲)خدایا میں تجھ سے تیرے ناموں کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں اے یکتا، اے اکیلے، اے گواہ، اے بزرگ و برتر، اے صاحبِ حمد، اے راہنما، اے مُردوں کو زندہ کرنے والے، اے کائنات کے وارث، اے نفع و نقصان کے مالک۔
(33) يَا اَعْظَمَ مِنْ كُلِّ عَظِيْمٍ، يَا اَكْرَمَ مِنْ كُلِّ كَرِيْمٍ، يَا اَرْحَمَ مِنْ كُلِّ رَحِيْمٍ، يَا اَعْلَمَ مِنْ كُلِّ عَلِيْمٍ، يَا اَحْكَمَ مِنْ كُلِّ حَكِيْمٍ، يَا اَقْدَمَ مِنْ كُلِّ قَدِيْمٍ، يَا اَكْبَرَ مِنْ كُلِّ كَبِيْرٍ، يَا اَلْطَفَ مِنْ كُلِّ لَطِيْفٍ، يَا اَجَلَّ مِنْ كُلِّ جَلِيْلٍ، يَا اَعَزَّ مِنْ كُلِّ عَزِيْزٍ۔
(۳۳)اے ہر صاحبِ عظمت سے عظیم تر اور ہر مہربان سے زیادہ مہربانی کرنے والے۔ ہر رحیم سے زیادہ رحیم اور ہر عالم سے زیادہ علیم ودانا۔ ہر صاحبِ حکمت سے زیادہ حکیم اور ہر قدیم سے زیادہ قدیم۔ ہر بزرگ سے زیادہ بزرگ۔ اور ہر لطیف سے زیادہ مہربان۔ ہر جلیل سے زیادہ جلیل القدر اور ہر عزیز سے زیادہ صاحب عزّت۔
(34) يَا كَرِيْمَ الصَّفْحِ، يَا عَظِيْمَ الْمَنِّ، يَا كَثِيْرَ الْخَيْرِ، يَا قَدِيْمَ الْفَضْلِ، يَا دَآئِمَ اللُّطْفِ، يَا لَطِيْفَ الصُّنْعِ، يَا مُنَفِّسَ الْكَرْبِ، يَا كَاشِفَ الضُّرِّ، يَا مَالِكَ المُلْكِ، يَا قَاضِيَ الحَقِّ۔
(۳۴)اے درگذر کرنے والے کریم، اے عظیم احسان کرنے والے۔ اے کثیر خیر والے۔ اے ہمیشہ سے فضل کرنے والے۔ اے دائمی لطف کرنے والے۔ اے لطیف صنعت والے۔ اے رنج وغم کو دور کرنے والے۔ اے مصیبتوں کے دور کرنے والے۔ اے ملک کے مالک اور اے حق کا فیصلہ کرنے والے۔
(35) يَا مَنْ هُوَ فِيْ عَهْدِهِ وَفِيٌّ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ وَفَآئِهِ قَوِيٌّ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ قُوَّتِهِ عَلِيٌّ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ عُلُوِّهِ قَرِيْبٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ قُرْبِهِ لَطِيْفٌ، يَا مَنْ هُوَ فِي لُطْفِهِ شَرِيْفٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ شَرَفِهِ عَزِيْزٌ، يَا مَنْ هُوَ فِي عِزِّهِ عَظِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ عَظَمَتِهِ مَجِيْدٌ، يَا مَنْ هُوَ فِيْ مَجْدِهِ حَمِيْدٌ۔
(۳۵)اے وہ پروردگار جو اپنے عہد کا پورا کرنے والا اور اپنی وفا کی طاقت رکھنے والا ہے۔ اپنے قوّت میں بلند تر ہے اور اپنی بلندی کے باوجود کریم تر ہے۔ اپنی قربت میں مہربان ہے اور اپنی مہربانی میں صاحبِ شرف ہے۔ اپنے شرف میں صاحبِ عزّت ہے اور اپنی عزّت میں صاحبِ عظمت ہے۔ اپنی عظمت میں بزرگ ہے اور اپنی بزرگی میں صاحبِ حمد و ثنا ہے۔
(36) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا كَافِيْ، يَا شَافِيْ، يَا وَافِيْ، يَا مُعَافِيْ، يَا هَادِيْ، يَا دَاعِيْ، يَا قَاضِيْ، يَا رَاضِيْ، يَا عَالِيْ، يَا بَاقِيْ۔
(۳۶)خدایا میں تجھ سے تیرے ناموں کے صدقہ میں سوال کررہا ہوں، اے کافی، اے شفا دینے والے، اے وفا کرنے والے۔ اے عافیت دینے والے، اے ہدایت کرنے والے، اے دعوت دینے والے، اے فیصلہ کرنے والے، اے راضی ہونے والے، اے بلند و برتر، اے ہمیشہ رہنے والے۔
(37) يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ خَاضِعٌ لَهُ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ خَاشِعٌ لَهُ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ كَاۤئِنٌ لَهُ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ مَوْجُوْدٌ بِهِ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ مُنِيْبٌ اِلَيْهِ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ خَآئِفٌ مِنْهُ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ قَآئِمٌ بِهِ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ صَآئِرٌ اِلَيْهِ، يَا مَنْ كُلُّ شَيْئٍ یُسَبِّحُ بِحَمْدِہِ یَا مَنْ كُلُّ شَیْئٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهُ۔
(۳۷)اے وہ جس کے لئے ہر شئے خاضع ہے اور ہر شئے خاشع ہے۔ ہر شئے اس کے لیے ہے۔ اور ہر شئے کا وجود اسی سے ہے۔ ہر شئے کا رجوع اسی کی طرف ہے۔ اور ہر شئے اس سے خوف زدہ ہے۔ ہر شئے اس کے ارادہ سے قائم ہے اور ہر شئے کی بازگشت اسی کی طرف ہے۔ ہر شئے اس کی حمد کی تسبیح کررہی ہے اور ہر شئے اس کی ذاتِ اقدس کے علاوہ ہلاک ہونے والی ہے۔
(38) يَا مَنْ لَامَفَرَّ اِلَّا اِلَيْهِ، يَا مَنْ لَا مَقْصَدَ اِلَّا اِلَيْهِ، يَا مَنْ لَامَنْجىٰ مِنْهُ اِلَّا اِلَيْهِ، يَا مَنْ لَايُرْغَبُ اِلَّا اِلَيْهِ، يَا مَنْ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِهِ، يَا مَنْ لَايُسْتَعَانُ اِلَّا بِهِ، يَا مَنْ لَايُتَوَكَّلُ اِلَّا عَلَيْهِ، يَا مَنْ لَايُرْجىٰ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَايُعْبَدُ اِلَّا هُوَ۔
(۳۸)اے وہ پروردگار جس کے علاوہ کوئی جائے فرار نہیں ہے۔ اس کے ما سوا کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ہے اور اس کے علاوہ کوئی مرکزِ نجات نہیں ہے۔ اس کے سوا کسی کی طرف رغبت نہیں کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ کوئی طاقت کا سہارا نہیں ہے۔ اس کے ما سوا کسی سے مدد نہیں طلب کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کے سوا کسی سے امید نہیں کی جاتی ہے اور اس کے ما سوا کوئی قابلِ پرستش نہیں ہے۔
(39) يَا خَيْرَ الْمَرْهُوْبِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمَرْغُوْبِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمَطْلُوْبِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمَسْؤُوْلِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمَقْصُوْدِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمَذْكُوْرِيْنَ، يَا خَيْرَ المَشْكُوْرِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمَحْبُوْبِيْنَ، يَا خَيْرَ الْمَدْعُوِّيْنَ، يَا خَيْرَ الْمُسْتَأْنِسِيْنَ۔
(۳۹)اے خوف و رغبت دونوں کی بہترین منزل۔ اے بہترین مطلوب اور بہترین مسئول، بہترین مقصود اور بہترین قابلِ ذکر، بہترین قابلِ تشکر اور بہترین محبوب۔ بہترین مرکز دعا اور بہترین وسیلۂ انس۔
(40) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا غَافِرُ، يَا سَاتِرُ، يَا قَادِرُ، يَا قَاهِرُ، يَا فَاطِرُ، يَا كَاسِرُ، يَا جَابِرُ، يَا ذَاكِرُ، يَا نَاظِرُ، يَا نَاصِرُ۔
(۴۰)خدایا میں تیرے ہی نام کے سہارے سوال کررہا ہوں۔ اے بخشنے والے، اے پردہ پوش، اے صاحبِ قدرت، اے صاحبِ غلبہ، اے موجد، اے توڑنے والے، اے جوڑنے والے، اے یاد رکھنے والے، اے نظر رکھنے والے، اے مدد کرنے والے۔
(41) يَا مَنْ خَلَقَ فَسَوّٰى، يَا مَنْ قَدَّرَ فَهَدٰى، يَا مَنْ يَكْشِفُ الْبَلْوٰى، يَا مَنْ يَسْمَعُ النَّجْوٰى، يَا مَنْ يُنْقِذُالْغَرْقٰى، يَا مَنْ يُنْجِي الْهَلْكٰى، يَا مَنْ يَشْفِي الْمَرْضٰى، يَا مَنْ اَضْحَكَ وَاَبْكىٰ، يَا مَنْ اَمٰاتَ وَاَحْيٰا، يَا مَنْ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰى۔
(۴۱)اےوہ جس نے پیدا کیا اور درست بنا دیا۔ اے وہ جس نے تقدیر معین کی اور ہدایت بھی دی۔ اے وہ جو بلاؤں کو دور کرتا ہے اور راز کی باتوں کو سنتا ہے۔ اے وہ جو ڈوبنے والے کو بچاتا ہے اور ہلاک ہونے والے کو نجات دیتا ہے اور مریضوں کو شفاء دیتا ہے۔ اے وہ جس نے ہنسایا بھی ہے اور رُلایا بھی ہے، جس نے موت بھی دی ہے اور حیات بھی دی ہے۔ جس نے نر مادہ ہر جوڑے کو پیدا کیا ہے۔
(42) يَا مَنْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ سَبِيْلُهُ، يَا مَنْ فِي الْاٰفَاقِ اٰيَاتُهُ، يَا مَنْ فِي الْاٰيَاتِ بُرْهَانُهُ، يَا مَنْ فِي الْمَمَاتِ قُدْرَتُهُ، يَا مَنْ فِي الْقُبُوْرِ عِبْرَتُهُ، يَا مَنْ فِي الْقِيَامَةِ مُلْكُهُ، يَا مَنْ فِي الْحِسَابِ هَيْبَتُهُ، يَا مَنْ فِي الْمِيْزَانِ قَضَآؤُهُ، يَا مَنْ فِي الْجَنَّةِ ثَوَابُهُ، يَا مَنْ فِي النَّارِ عِقَابُهُ۔
(۴۲)اے وہ جس کا راستہ خُشکی میں بھی ہے اور سمندر میں بھی ہے۔ جس کی نشانیاں تمام کائنات میں ہیں اور ہر نشانی میں اس کی ایک دلیل ہے۔ موت پر اس کا اقتدار ہے اور قبروں میں اس کا سامانِ عبرت ہے۔ قیامت میں اس کی حکومت ہے اور حساب میں اس کی ہیبت ہے۔ میزانِ عدالت پر اس کا فیصلہ ہے اور جنّت میں اس کا ثواب ہے اور جہنّم میں اس کا عذاب ہے۔
(43) يَا مَنْ اِلَيْهِ يَهْرَبُ الْخَآئِفُوْنَ، يَا مَنْ اِلَيْهِ يَفْزَعُ الْمُذْنِبُوْنَ، يَا مَنْ اِلَيْهِ يَقْصِدُ الْمُنِيْبُوْنَ، يَا مَنْ اِلَيْهِ يَرْغَبُ الزَّاهِدُوْنَ، يَا مَنْ اِلَيْهِ يَلْجَأُ الْمُتَحَيِّرُوْنَ، يَا مَنْ بِهِ يَسْتَأْنِسُ الْمُرِيْدُوْنَ، يَا مَنْ بِهِ يَفْتَخِرُ الْمُحِبُّوْنَ، يَا مَنْ فِيْ عَفْوِهِ يَطْمَعُ الْخَاطِئُوْنَ، يَا مَنْ اِلَيْهِ يَسْكُنُ الْمُوْقِنُوْنَ، يَا مَنْ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۔
(۴۳)اے وہ جس کی طرف بھاگنے والے بھاگتے ہیں اور گنہگار پناہ لیتے ہیں۔ توبہ کرنے والے ادھر توبہ کرتے ہیں اور دنیا سے کنارہ کشی کرنے والے رغبت کرتے ہیں۔ متحیّر افراد پناہ تلاش کرتے ہیں اور چاہنے والے اس سے انس حاصل کرتے ہیں اور چاہنے والے اس کی محبت پر فخر کرتے ہیں۔ اے وہ جس کی معافی کی طمع تمام خطاکاروں کے دل میں ہے اور اس کے پاس سامانِ سکون تمام یقین والوں کے لئے ہے اور اس پر بھروسہ تمام توکّل کرنے والے کرتے ہیں۔
(44) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا حَبِيْبُ، يَا طَبِيْبُ، يَا قَرِيْبُ، يَا رَقِيْبُ، يَا حَسِيْبُ، يَا مَهِيْبُ، يَا مُثِيْبُ، يَا مُجِيْبُ، يَا خَبِيْرُ، يَا بَصِيْرُ۔
(۴۴)خدایا میں تیرے نام کے سہارے تجھ سے سوال کرتا ہوں اے حبیب اے طبیب اے قریب اے نگرانی کرنے والے، حساب رکھنے والے، صاحبِ ہیبت، ثواب دینے والے، دعا قبول کرنے والے، خبر رکھنے والے اور دیکھنے والے۔
(45) يَآ اَقْرَبَ مِنْ كُلِّ قَرِيْبٍ، يَآ اَحَبَّ مِنْ كُلِّ حَبِيْبٍ، يَآ اَبْصَرَ مِنْ كُلِّ بَصِيْرٍ، يَآ اَخْبَرَ مِنْ كُلِّ خَبِيْرٍ، يَآ اَشْرَفَ مِنْ كُلِّ شَرِيْفٍ، يَآ اَرْفَعَ مِنْ كُلِّ رَفِيْعٍ، يَآ اَقْوٰى مِنْ كُلِّ قَوِيٍّ، يَآ اَغْنٰى مِنْ كُلِّ غَنِيٍّ، يَآ اَجْوَدَ مِنْ كُلِّ جَوَادٍ، يَآ اَرْاَفَ مِنْ كُلِّ رَؤُوْفٍ۔
(۴۵)اے ہر قریب سے زیادہ قریب تر، ہر محبوب سے زیادہ محبوب تر، ہر دیکھنے والے سے زیادہ بصیر۔ اے ہر باخبر سے زیادہ خبیر۔ ہر شریف سے زیادہ اشرف اور ہر بلند سے زیادہ بلند تر۔ ہر قوی سے زیادہ قوی تر۔ ہر غنی سے زیادہ بے نیاز۔ اے ہر کریم سے زیادہ کریم اور ہر مہربان سے زیادہ مہربانی کرنے والے۔
(46) يَا غَالِبًا غَيْرَ مَغْلُوْبٍ، يَا صَانِعًا غَيْرَ مَصْنُوْعٍ، يَا خَالِقًا غَيْرَ مَخْلُوْقٍ، يَا مَالِكًا غَيْرَ مَمْلُوْكٍ، يَا قَاهِرًا غَيْرَ مَقْهُوْرٍ، يَا رَافِعًا غَيْرَ مَرْفُوْعٍ، يَا حَافِظًا غَيْرَ مَحْفُوْظٍ، يَا نَاصِرًا غَيْرَ مَنْصُوْرٍ، يَا شَاهِدًا غَيْرَ غَآئِبٍ، يَا قَرِيْبًا غَيْرَ بَعِيْدٍ۔
(۴۶)اے وہ غالب جو مغلوب نہیں۔ اے وہ صانع جو خود کسی کی مصنوع نہیں۔ وہ خالق جو کسی کی مخلوق نہیں۔ وہ مالک جو کسی کی مملوک نہیں۔ وہ قاہر جو کسی سے مغلوب نہیں۔ وہ بلند جسے کسی نے بلند نہیں بنایا۔ وہ محافظ جو کسی تحفّظ کا محتاج نہیں۔ وہ ناصر جو کسی مدد کا طلبگار نہیں۔ وہ حاضر جو کبھی غائب نہیں ہوتا اور وہ قریب جو کبھی دور نہیں ہوتا ہے۔
(47) يَا نُوْرَ النُّوْرِ، يَا مُنَوِّرَ النُّوْرِ، يَا خَالِقَ النُّوْرِ، يَا مُدَبِّرَ النُّوْرِ، يَا مُقَدِّرَ النُّوْرِ، يَا نُوْرَ كُلِّ نُوْرٍ، يَا نُوْرًا قَبْلَ كُلِّ نُوْرٍ، يَا نُوْرًا بَعْدَ كُلِّ نُوْرٍ، يَا نُوْرًا فَوْقَ كُلِّ نُوْرٍ، يَا نُوْرًا لَيْسَ كَمَثْلِهِ نُوْرٌ۔
(۴۷)اے نوروں کے نور، اے نور کے روشنی بخش، اے نور کے مالک۔ اے نور کی تدبیرکرنے والے۔ اے نور کی تقدیر معیّن کرنے والے۔ اے ہر نور کے نور، اے ہر نور کے پہلے کے نور اور ہر نور کے بعد کے نور۔ اے ہر نور سے بالاتر نور اور وہ نور جس کا مثل کوئی نور نہیں۔
(48) يَا مَنْ عَطَآؤُهُ شَرِيْفٌ، يَا مَنْ فِعْلُهُ لَطِيْفٌ، يَا مَنْ لُطْفُهُ مُقِيْمٌ، يَا مَنْ اِحْسَانُهُ قَدِيْمٌ، يَا مَنْ قَوْلُهُ حَقٌّ، يَا مَنْ وَعْدُهُ صِدْقٌ، يَا مَنْ عَفْوُهُ فَضْلٌ، يَا مَنْ عَذَابُهُ عَدْلٌ، يَا مَنْ ذِكْرُهُ حُلْوٌ، يَا مَنْ فَضْلُهُ عَمِيْمٌ۔
(۴۸)اے وہ جس کی عطا شریف، اس کا فعل لطیف، اس کا لطف قائم و دائم، اس کا احسان ہمیشہ، اس کا قول حق، اس کا وعدہ سچّا، اس کی معافی اس کا فضل وکرم، اس کاعذاب اس کا عدل، اس کا ذکر شیریں اور اس کا فضل ہر ایک کو شامل ہے۔
(49) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا مُسَهِّلُ، يَا مُفَصِّلُ، يَا مُبَدِّلُ، يَا مُذَلِّلُ، يَا مُنَزِّلُ، يَا مُنَوِّلُ، يَا مُفَضِّلُ، يَا مُجْزِلُ، يَا مُمْهِلُ، يَا مُجْمِلُ۔
(۴۹)خدایا میں تجھ سے تیرے نام کے سہارے سوال کررہا ہوں۔ اے آسان کرنے والے۔ سب کو ایک دوسرے سے الگ کرنے والے، تبدیل کرنے والے۔ قابو میں رکھنے والے۔ نازل کرنے والے، عطا کرنے والے، فضل کرنے والے، بہت عطا کرنے والے، مہلت دینے والے اور اچھا کرنے والے۔
(50) يَا مَنْ يَرٰى وَلَا يُرٰى، يَا مَنْ يَخْلُقُ وَلَايُخْلَقُ، يَا مَنْ يَهْدِيْ وَلَايُهْدٰى، يَا مَنْ يُّحْيِيْ وَلَا يُحْيٰى، يَا مَنْ يَّسْاَلُ وَلَايُسْاَلُ، يَا مَنْ يُطْعِمُ وَلَايُطْعَمُ، يَا مَنْ يُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ، يَا مَنْ يَقْضِيْ وَلَا يُقْضٰى عَلَيْهِ، يَا مَنْ يَّحْكُمُ وَلَا يُحْكَمُ عَلَيْهِ، يَا مَنْ لَّمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفْوًا اَحَدٌ۔
(۵۰)اے وہ جو دیکھتا ہے اور دکھائی نہیں دیتا ہے۔ پیدا کرتا ہے اور مخلوق نہیں ہے۔ ہدایت دیتا ہے اور محتاجِ ہدایت نہیں ہے۔ زندگی دیتا ہے اور کسی سے لینے کا محتاج نہیں ہے۔ وہ سب سے سوال کر سکتا ہے اس سے بازپُرس کوئی نہیں کرسکتا ہے۔ وہ سب کو کھلاتا ہے اور اسے نہیں کھلایا جاتا ہے۔ وہ سب کو پناہ دیتا ہے اور خود کسی کی پناہ میں نہیں ہے۔ وہ سارے فیصلے کرتا ہے اور اس پر کسی کا فیصلہ نافذ نہیں ہے۔ وہ ہر ایک پر حکومت کرتا ہے اس پر کسی کی حکومت نہیں ہے۔ وہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔
(51) يَا نِعْمَ الْحَسِيْبُ، يَا نِعْمَ الطَّبِيْبُ، يَا نِعْمَ الرَّقِيْبُ، يَا نِعْمَ الْقَرِيْبُ، يَا نِعْمَ الْمُجِيْبُ، يَا نِعْمَ الْحَبِيْبُ، يَا نِعْمَ الْكَفِيْلُ، يَا نِعْمَ الْوَكِيْلُ، يَا نِعْمَ الْمَوْلٰى، يَا نِعْمَ النَّصِيْرُ۔
(۵۱)اے بہترین حساب کرنے والے۔ اے بہترین علاج کرنے والے۔ اے بہترین نگرانی کرنے والے۔ اے بہترین قربت رکھنے والے، اے بہترین قبول کرنے والے، اے بہترین محبوب، اے بہترین کفیل۔ اے بہترین ذمّہ دار، اے بہترین مولا، اے بہترین مددگار۔
(52) يَا سُرُوْرَ العَارِفِيْنَ، يَا مُنَى الْمُحِبِّيْنَ، يَا اَنِيْسَ الْمُرِيْدِيْنَ، يَا حَبِيْبَ التَّوَّابِيْنَ، يَا رَازِقَ الْمُقِلِّيْنَ، يَا رَجَاۤءَ الْمُذْنِبِيْنَ، يَا قُرَّةَ عَيْنِ الْعَابِدِيْنَ، يَا مُنَفِّسَ عَنِ الْمَكْرُوْبِيْنَ، يَا مُفَرِّجَ عَنِ الْمَغْمُوْمِيْنَ، يَا اِلٰهَ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ۔
(۵۲)اے صاحبانِ معرفت کے وجہِ سرور۔ چاہنے والوں کے مرکزِ امید، مریدوں کے انیس۔ توبہ کرنے والوں کے دوست۔ فاقہ کشوں کے رازق۔ گنہگاروں کے امید۔ عبادت گزاروں کی خُنکیٔ چشم۔ ستم رسیدہ لوگوں کے رنج کو دور کرنے والے۔ مغموم افراد کو مطمئن بنانے والے اور اوّلین وآخرین کے پروردگار۔
(53) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا رَبَّنَا، يَا اِلٰهَنَا، يَا سَيِّدَنَا، يَا مَوْلَانَا، يَا نَاصِرَنَا، يَا حَافِظَنَا، يَا دَلِيْلَنَا، يَا مُعِيْنَنَا، يَا حَبِيْبَنَا، يَا طَبِيْبَنَا۔
(۵۳)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی نام کا سہارا طلب کررہا ہوں۔ اے پروردگار، معبود، سردار، آقا، مددگار، محافظ، رہنما، مددگاہ محبوب اور معالج۔
(54) يَا رَبَّ النَّبِيِّيْنَ وَالْاَبْرَارِ، يَا رَبَّ الصِّدِّيْقِيْنَ وَالْاَخْيَارِ، يَا رَبَّ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، يَا رَبَّ الصِّغَارِ وَالْكِبَارِ، يَا رَبَّ الْحُبُوْبِ وَالثِّمَارِ، يَا رَبَّ الْاَنْهَارِ وَالْاَشْجَارِ، يَا رَبَّ الصَّحَارِي وَالْقِفَارِ، يَا رَبَّ الْبَرَارِيْ وَالْبِحَارِ، يَا رَبَّ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، يَا رَبَّ الْاَعْلَانِ وَالْاَسْرَارِ۔
(۵۴)اے انبیاء و ابرار کے پروردگار صدّیقین اور نیک کرداروں کے مالک۔ جنّت و جہنّم کے مالک اور صغار و کبار کے پروردگار۔ دانوں اور پھول کے مالک اور نہروں اور درختوں کے پروردگار صحراؤں اور بیابانوں کے مالک اور میدانوں اور سمندروں کے پروردگار۔ لیل و نہار کے مالک اور علانیہ اور خفیہ سب کے صاحبِ اختیار۔
(55) يَا مَنْ نَفَذَ فِي كُلِّ شَيْئٍ اَمْرُهُ، يَا مَنْ لَحَقَ بِكُلِّ شَيْئٍ عِلْمُهُ، يَا مَنْ بَلَغَتْ اِلٰى كُلِّ شَيْئٍ قُدْرَتُهُ، يَا مَنْ لَاتُحْصِي الْعِبَادُ نِعَمَهُ، يَا مَنْ لَاتَبْلُغُ الْخَلَآئِقُ شُكْرَهُ، يَا مَنْ لَاتُدْرِكُ الْاَفْهَامُ جَلَالَهُ، يَا مَنْ لَاتَنَالُ الْاَوْهَامُ كُنْهَهُ، يَا مَنِ الْعَظَمَةُ وَالْكِبْرِيَاۤءُ رِدَآؤُهُ، يَا مَنْ لَا تَرُدُّ الْعِبَادُ قَضَآئَهُ، يَا مَنْ لَا مُلْكَ اِلَّا مُلْكُهُ، يَا مَنْ لَا عَطَاۤءَ اِلَّاعَطَآؤُهُ۔
(۵۵)اے وہ جس کا امر ہر شئے میں نافذ اس کا علم ہر شئے کے ساتھ ہے۔ اس کی قدرت ہر چیز تک پہونچی ہوئی ہے۔ بندے اس کی نعمتوں کا شمار نہیں کر سکتے ہیں۔ مخلوقات اس کی منزلِ شکر تک پہنچ نہیں سکتے ہیں۔ خیالات اس کے جلال کو پا نہیں سکتے ہیں۔ اوہام اس کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ عظمت اور کبریائی اس کی رداء ہے۔ اس کے علاوہ کسی کا کوئی ملک نہیں ہے اور اس کی عطا کے علاوہ کسی کی کوئی عطا نہیں ہے۔
(56) يَا مَنْ لَهُ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى، يَا مَنْ لَهُ الصِّفَاتُ الْعُلْيَا، يَا مَنْ لَهُ الْاٰخِرَةُ وَالْاُوْلىٰ، يَا مَنْ لَهُ الْجَنَّةُ الْمَاْوٰى، يَا مَنْ لَهُ الْاٰيَاتُ الْكُبْرٰى، يَا مَنْ لَهُ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى، يَا مَنْ لَهُ الْحُكْمُ وَالْقَضَاۤءُ، يَا مَنْ لَهُ الْهَوَاۤءُ وَالْفَضَاۤءُ، يَا مَنْ لَهُ الْعَرْشُ وَالثَّرٰى، يَا مَنْ لَهُ السَّمَاوٰاتُ الْعُلٰى۔
(۵۶)اے وہ جس کے لیے بہترین مثالیں ہیں۔ اے وہ جس کے لیے بلند ترین صفات ہیں۔ اے وہ جس کے لیے دنیا و آخرت ہے۔ اے وہ جس کے لیے جنّت النعیم ہے۔ اے وہ جس کے لیے بلند ترین نشانیاں ہیں۔ اے وہ جس کے لیے حسین ترین نام ہیں۔ اے وہ جسے فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ اے وہ جس کے قبضے میں ہوا اور فضا ہے۔ اے وہ جس کے اختیار میں آسمان و زمین ہے۔ اے وہ جو بلند ترین آسمانوں کا مالک ہے۔
(57) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا عَفُوُّ، يَا غَفُوْرُ، يَا صَبُوْرُ، يَا شَكُوْرُ، يَا رَؤُوْفُ، يَا عَطُوْفُ، يَا مَسْؤُوْلُ، يَا وَدُوْدُ، يَا سُبُّوْحُ، يَا قُدُّوْسُ۔
(۵۷)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی نام کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں اے معاف کرنے والے، بخشنے والے، صبر کرنے والے، اور قدردانی کرنے والے۔ اے مہربان، اے رحم کرنے والے،اے جس سے مانگا جاتا ہے۔ اے محبّت کرنے والے۔ اے پاکیزہ صفات اور اے مقدّس ذات والے۔
(58) يَا مَنْ فِي السَّمَاۤءِ عَظَمَتُهُ، يَا مَنْ فِي الْاَرْضِ اٰيَاتُهُ، يَا مَنْ فِي كُلِّ شَيْئٍ دَلَآئِلُهُ، يَا مَنْ فِي الْبِحَارِ عَجَآئِبُهُ، يَا مَنْ فِي الْجِبَالِ خَزَآئِنُهُ، يَا مَنْ يُبْدَ اُلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهُ، يَا مَنْ اِلَيْهِ يَرْجِعُ الْاَمْرُ كُلُّهُ، يَا مَنْ اَظْهَرَ فِي كُلِّ شَيْئٍ لُطْفَهُ، يَا مَنْ اَحْسَنَ كُلَّ شَيْئٍ خَلْقَهُ، يَا مَنْ تَصَرَّفَ فِي الْخَلَآئِقِ قُدْرَتُهُ۔
(۵۸)اے وہ جس کی عظمت آسمانوں میں ہے اور اس کی نشانیاں زمین میں ہیں ہر شئے میں اس کے دلائل ہیں اور سمندروں میں اس کے عجائبات ہیں اور پہاڑوں میں اس کے خزانے ہیں۔ اے وہ جو تخلیق کو ایجاد کرتا ہے اور پھر دوبارہ واپس بھی لاتا ہے اے وہ جس کی طرف تمام امور کی بازگشت ہے۔ اے وہ جس نے ہر شئے پر اپنے لطف کا اظہار کیا ہے اور ہر شئے کی خلقت کو حسین ترین بنایا ہے اور اس کی قدرت تمام مخلوقات پر تصرّف کر رہی ہے۔
(59) يَا حَبِيْبَ مَنْ لَاحَبِيْبَ لَهُ، يَا طَبِيْبَ مَنْ لَا طَبِيْبَ لَهُ، يَا مُجِيْبَ مَنْ لَا مُجِيْبَ لَهُ، يَا شَفِيْقَ مَنْ لَا شَفِيْقَ لَهُ، يَا رَفِيْقَ مَنْ لَا رَفِيْقَ لَهُ، يَا مُغِيْثَ مَنْ لَا مُغِيْثَ لَهُ، يَا دَلِيْلَ مَنْ لَا دَلِيْلَ لَهُ، يَا اَنِيْسَ مَنْ لَا اَنِيْسَ لَهُ، يَا رَاحِمَ مَنْ لَا رَاحِمَ لَهُ، يَا صَاحِبَ مَنْ لَا صَاحِبَ لَهُ۔
(۵۹)اے اس کے دوست جس کا کوئی دوست نہیں ہے۔ اے اس کے طبیب جس کا کوئی معالج نہیں ہے۔ جس کی کوئی نہ سنے اس کی سننے والا اور جس پر کوئی مہربانی نہ کرے اس پر مہربان ہے۔ ہر بے سہارا کا ساتھی ہےاور ہر بے آسرا کا فریاد رس ہے۔ ہر بے رہنما کا راہنما ہے اور ہر بے انیس کا انیس وہ مونس ہے۔ جس پر کوئی رحم نہ کرے اس پر رحم کرنے والا ہے اور جس کا کوئی ساتھی نہ ہو اس کا ساتھی ہے۔
(60) يَا كَافِيَ مَنِ اسْتَكْفَاهُ، يَا هَادِيَ مَنِ اسْتَهْدَاهُ، يَا كَالِيَ مَنِ اسْتَكْلَاهُ، يَا رَاعِيَ مَنِ اسْتَرْعَاهُ، يَا شَافِيَ مَنِ اسْتَشْفَاهُ، يَا قَاضِيَ مَنِ اسْتَقْضَاهُ، يَا مُغْنِيَ مَنِ اسْتَغْنَاهُ، يَا مُوْفِيَ مَنِ اسْتَوْفَاهُ، يَا مُقَوِّيَ مَنِ اسْتَقْوَاهُ، يَا وَلِيَّ مَنِ اسْتَوْلَاهُ۔
(۶۰)اے طلبِ امداد کرنے والے کے لئے کافی اور طلبِ ہدایت کرنے والے کے ہادی، طلبِ حفاظت کرنے والے کے محافظ اور طلبِ رعایت کرنے والے کے نگران۔ طلبِ شفا کرنے والے کے شافی اور طلبِ قضاوت کرنے والے کے قاضی۔ طلبِ استغناء کرنے والے کے بے نیاز بنانے والے اور طلبِ کمال کرنے والے کو سب کچھ عطا کرنے والے۔ طاقت کے طلبگاروں کو طاقت دینے والے اور ولایت کے خواہانوں کے ولی و سرپرست۔
(61) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا خَالِقُ، يَا رَازِقُ، يَا نَاطِقُ، يَا صَادِقُ، يَا فَالِقُ، يَا فَارِقُ، يَا فَاتِقُ، يَا رَاتِقُ، يَا سَابِقُ، يَا سَامِقُ۔
(۶۱)خدایا میں تجھ سے تیرے نام ہی کے وسیلے سے سوال کررہا ہوں۔ اے خالق، اے رازق، اے ناطق، اے صادق، اے دانا کو شگافتہ کرنے والے، مخلوقات کو الگ کرنے والے۔ توڑنے اور جوڑنے، سب پر سبقت رکھنے والے اور بلند و بالا ہستی والے۔
(62) يَا مَنْ يُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ، يَا مَنْ جَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَالْاَنْوَارَ، يَا مَنْ خَلَقَ الظِّلَّ وَالْحَرُوْرَ، يَا مَنْ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ، يَا مَنْ قَدَّرَ الْخَيْرَ وَالشَّرَّ، يَا مَنْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ، يَا مَنْ لَهُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ، يَا مَنْ لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا، يَا مَنْ لَيْسَ لَهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ، يَا مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيُّ مِنَ الذُّلِّ۔
(۶۲)اے دن اور رات کو گردش دینے والے، اے ظلمت و نور کے مقدّر کرنے والے۔ اے دھوپ چھاؤں کے پیدا کرنے والے۔ اے آفتاب و ماہتاب کی تسخیر کرنے والے۔اے میرے خیر و شر کے فیصلہ کرنے والے۔ اے موت و حیات کے خالق۔ اے خلق و امر کے صاحبِ اختیار۔ اے جس کی نہ کوئی شریک زندگی ہے اور نہ فرزند۔ اے جس کا نہ کوئی شریک ہے اور نہ کمزوری کا سہارا۔
(63) يَا مَنْ يَعْلَمُ مُرَادَ الْمُرِيْدِيْنَ، يَا مَنْ يَعْلَمُ ضَمِيْرَ الصَّامِتِيْنَ، يَا مَنْ يَسْمَعُ اَنِيْنَ الْوَاهِنِيْنَ، يَا مَنْ يَرٰى بُكَاۤءَ الْخَاۤئِفِيْنَ، يَا مَنْ يَمْلِكُ حَوَآئِجَ السَّآئِلِيْنَ، يَا مَنْ يَقْبَلُ عُذْرَ التَّآئِبِيْنَ، يَا مَنْ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ، يَا مَنْ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ، يَا مَنْ لَايَبْعُدُ عَنْ قُلُوْبِ الْعَارِفِيْنَ، يَا اَجْوَدَ الْاَجْوَدِيْنَ۔
(۶۳)اے وہ کہ جو مریدوں کی مراد اور خاموش رہنے والوں کے ضمیر کا علم رکھتا ہے۔ اے وہ جو کمزوروں کی آہوں کو سنتا ہے اور خوف زدہ لوگوں کے گریہ کو دیکھتا رہتا ہے۔ اے وہ جو ساحلوں کی ضرورتوں کا خیال رکھتا ہے اور توبہ کرنے والوں کے عذر کو قبول کرتا ہے اے وہ جو مفسدین کے اعمال کو صالح نہیں قرار دیتا ہے اور نیک کرداروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ہے۔ اے وہ جو عارفوں کے دل سے دور نہیں ہوتا ہے اور تمام کریموں سے بڑا کریم ہے۔
(64) يَا دَآئِمَ الْبَقَاۤءِ، يَا سَامِعَ الدُّعَاۤءِ، يَا وَاسِعَ الْعَطَاۤءِ، يَا غَافِرَ الْخَطَاۤءِ، يَا بَدِيْعَ السَّمَاۤءِ، يَا حَسَنَ الْبَلَاۤءِ، يَا جَمِيلَ الثَّنَاۤءِ، يَا قَدِيْمَ السَّنَاۤءِ، يَا كَثِيْرَ الْوَفَاۤءِ، يَا شَرِيْفَ الْجَزَاۤءِ۔
(۶۴)اے ہمیشہ رہنے والے اے ہر دعا کے سننے والے اے وسیع عطا کرنے والے اے ہر خطاؤں کے بخشنے والے، اے آسمانوں کے موجد، اے بہترین عطاؤں والے۔ اے بہترین ثناء کے مالک، اے قدیم ترین بلندی والے، اے بہت زیادہ وفا کرنے والے اور بہترین جزا دینے والے۔
(65) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا سَتَّارُ، يَا غَفَّارُ، يَا قَهَّارُ، يَا جَبَّارُ، يَا صَبَّارُ، يَا بَآرُّ، يَا مُخْتَارُ، يَا فَتَّاحُ، يَا نَفَّاحُ، يَا مُرْتَاحُ۔
(۶۵)اے خدا میں تیرے ہی نام کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں، اے پردہ پوش اے بخشنے والے، اے غالب، اے صاحبِ اقتدار، اے صبر کرنے والے، اے نیکی کرنے والے، اے صاحبِ اختیار، اے آغاز کرنے والے، اے راحت دینے والے،اے آرام بخشنے والے۔
(66) يَا مَنْ خَلَقَنِي وَسَوَّانِي، يَا مَنْ رَزَقَنِي وَرَبَّانِي، يَا مَنْ اَطْعَمَنِي وَسَقَانِي، يَا مَنْ قَرَّبَنِي وَاَدْنَانِي، يَا مَنْ عَصَمَنِي وَكَفَانِي، يَا مَنْ حَفَظَنِيْ وَكَلَانِيْ، يَا مَنْ اَعَزَّنِيْ وَاَغْنَانِي، يَا مَنْ وَفَّقَنِي وَهَدَانِي، يَا مَنْ اٰنَسَنِي وَاٰوَانِيْ، يَا مَنْ اَمَاتَنِيْ وَاَحْيَانِي۔
(۶۶)اے وہ جس نے بنایا اور درست بنایا اے وہ جس نے روزی دی اور تربیت کی، اے وہ جس نے کھلایا اور پلایا۔ اے وہ جس نے قربت دی اور تقریب کا شرف بخشا۔ اے وہ جس نے حفاظت و حمایت کی۔ اے وہ جس نے تحفّظ و رعایت کا کام انجام دیا۔ اے وہ جس نے عزّت اور مالداری عنایت کی۔ اے وہ جس نے توفیق اور ہدایت دی۔ اے وہ جس نے انس اور پناہ عنایت کی۔ اے وہ جس نے موت و حیات عطا کی۔
(67) يَا مَنْ يُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ، يَا مَنْ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ، يَا مَنْ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ، يَا مَنْ لَاتَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا بِاِذْنِهِ، يَا مَنْ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ، يَا مَنْ لَامُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ، يَا مَنْ لَا رَآدَّ لِقَضَآئِهِ، يَا مَنِ انْقَادَ كُلُّ شَيْئٍ لِاَمْرِهِ، يَا مَنِ السَّمَاوٰاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِيْنِهِ، يَا مَنْ يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ۔
(۶۷)اے وہ جو اپنے کلمات سے حق کو ثابت کردیتا ہے اور اپنے بندوں کی توبہ کو قبول کر لیتا ہے۔ اے وہ جو انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے اور اس کی اجازت کے بغیر کسی کی شفاعت کام نہیں آسکتی ہے۔ اے وہ جو بہک جانے والوں کو خوب پہچانتا ہے اور اسے وہ جس کے حکم کا کوئی بدلنے والا نہیں ہے۔ اے وہ جس کے فیصلے کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور ہر شئے اس کے حکم کے سامنے سراپا تسلیم ہے۔ اے وہ جس کے ہاتھوں میں آسمان لپٹے ہوئے ہیں اور ہواؤں کو رحمت کی بشارت دے کر روانہ کرتا ہے۔
(68) يَا مَنْ جَعَلَ الْاَرْضَ مِهَادًا، يَا مَنْ جَعَلَ الْجِبَالَ اَوْتَادًا، يَا مَنْ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا، يَا مَنْ جَعَلَ الْقَمَرَ نُوْرًا، يَا مَنْ جَعَلَ اللَّيْلَ لِبَاسًا، يَا مَنْ جَعَلَ النَّهَارَ مَعَاشًا، يَا مَنْ جَعَلَ النَّوْمَ سُبَاتًا، يَا مَنْ جَعَلَ السَّمَاۤءَ بِنَاۤءً، يَا مَنْ جَعَلَ الْاَشْيَاۤءَ اَزْوَاجًا، يَا مَنْ جَعَلَ النَّارَ مِرْصَادًا۔
(۶۸)اے وہ جس نے زمین کو گہوارہ بنایا ہے۔ اے وہ جس نے پہاڑوں کو میخ میں قرار دیا ہے۔ اے وہ جس نے آفتاب کو چراغ بنایا ہے اور ماہتاب کو نور قرار دیا ہے۔ اے وہ جس نے رات کو پوشش کا ذریعہ بنایا ہے اور دن کو وسیلۂ روزی قرار دیا ہے۔ اور وہ جس نے نیند کو آرام دہ قرار دیا ہے اور آسمان کو شامیانہ بنا دیا ہےاور ہر چیز کو جوڑا قرار دیا ہے۔ اور جہنّم کو بے دینوں کی تاک میں رکھ دیا ہے۔
(69) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا سَمِيْعُ، يَا شَفِيْعُ، يَا رَفِيْعُ، يَا مَنِيْعُ، يَا سَرِيْعُ، يَا بَدِيْعُ، يَا كَبِيْرُ، يَا قَدِيْرُ، يَا خَبِيْرُ، يَا مُجِيْرُ۔
(۶۹)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی نام کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں اے سننے والے اے سفارش قبول کرنے والے، اے بلند مرتبہ، اے محافظ، اے جلدی حساب کرنے والے، اے موجد، اے بزرگ، اے قادر، اے باخبر اور اے پناہ دینے والے۔
(70) يَا حَيًّا قَبْلَّ كُلِّ حَيٍّ، يَا حَيًّا بَعْدَ كُلِّ حَيٍّ، يَا حَيُّ الَّذِيْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ حَيٌّ، يَا حَيُّ الَّذِيْ لَا يُشَارِكُهُ حَيُّ، يَا حَيُّ الَّذِيْ لَايَحْتَاجُ اِلٰى حَيٍّ، يَا حَيُّ الَّذِيْ يُمِيْتُ كُلَّ حَيٍّ، يَا حَيُّ الَّذِيْ يَرْزُقُ كُلَّ حَيٍّ، يَا حَيًّا لَمْ يَرِثِ الْحَيَاةَ مِنْ حَيٍّ، يَا حَيُّ الَّذِيْ يُحْيِيْ الْمَوْتٰى، يَا حَيُّ يَاقَيُّوْمُ لَاتَاْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَانَوْمٌ۔
(۷۰)اے ہر زندہ سے قبل صاحبِ حیات اور اے ہر زندہ کے بعد زندہ رہنے والے، اے وہ زندہ جس کا کوئی مثل نہیں ہے۔ اے وہ زندہ جس کی حیات میں کوئی شریک نہیں ہے۔ اے وہ زندہ جو کسی زندہ کا محتاج نہیں ہے۔ اے وہ زندہ جو زندہ کو موت دینے والا ہے۔ اے وہ زندہ جو ہر زندہ کو روزی دینے والا ہے۔ اے وہ زندہ جس کی زندگی کسی کا ترکہ نہیں ہے۔ اور اے وہ زندہ جو ہر مُردہ کو زندگی دیتا ہے۔ اے زندہ۔ اے قائم رہنے والے جس پر نہ کسی نیند کا غلبہ ہوتا ہے اور نہ کسی اونگھ کا۔
(71) يَا مَنْ لَهُ ذِكْرٌ لَايُنْسٰى، يَا مَنْ لَهُ نُوْرٌ لَا يُطْفٰى، يَا مَنْ لَهُ نِعَمٌ لَا تُعَدُّ، يَا مَنْ لَهُ مُلْكٌ لَا يَزُوْلُ، يَا مَنْ لَهُ ثَنَاۤءٌ لَا يُحْصٰى، يَا مَنْ لَهُ جَلَالٌ لَا يُكَيَّفُ، يَا مَنْ لَهُ كَمَالٌ لَا يُدْرَكُ، يَا مَنْ لَهُ قَضَاۤءٌ لَا يُرَدُّ، يَا مَنْ لَهُ صِفَاتٌ لَا تُبَدَّلُ، يَا مَنْ لَهُ نُعُوْتٌ لَا تُغَيَّرُ۔
(۷۱)اے وہ جس کی فریاد فراموش ہونے والی نہیں ہے اے وہ جس کا نور بُجھنے والا نہیں ہے۔ اے وہ جس کی نعمتوں کا شمار نہیں ہے۔ اے وہ جس کے ملک کو زوال نہیں ہے۔ اے وہ جس کی ثنا کا احصاء نہیں ہو سکتا ہے۔ اور اے وہ جس کے جلال کی کوئی کیفیت معیّن نہیں ہے۔ اے وہ جس کے کمال کا ادراک نہیں ہو سکتا ہے اور اس کے فیصلہ کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اے وہ جس کے صفات ناقابل تبدیلی ہیں۔ اور اس کے اوصاف نا قابل تغیّر ہیں۔
(72) يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ، يَا مَالِكَ يَوْمِ الدِّيْنِ، يَا غَايَةَ الطَّالِبِيْنَ، يَا ظَهْرَ الْلَاجِيْنَ، يَا مُدْرِكَ الْهَارِبِيْنَ، يَا مَنْ يُحِبُّ الصَّابِرِيْنَ، يَا مَنْ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ، يَا مَنْ يُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِيْنَ، يَا مَنْ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ، يَا مَنْ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ۔
(۷۲)اے عالمین کے پروردگار، اے روز جزا کے مالک اے طلبگاروں کی آخری منزل، اے پناہ کے طلبگاروں کے سہارے، اے بھاگنے والوں کو پکڑ لینے والے۔اے صابروں سے محبت کرنے والے، اے توبہ کرنے والوں کو دوست رکھنے والے، اے پاکیزہ رہنے والوں سے محبت کرنے والے۔ اے نیک کرداروں کے چاہنے والے اور ہدایت یافتہ افراد کے بخوبی جاننے والے۔
(73) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا شَفِيْقُ، يَا رَفِيْقُ، يَا حَفِيْظُ، يَا مُحِيْطُ، يَا مُقِيْتُ، يَا مُغِيْثُ، يَا مُعِزُّ، يَا مُذِلُّ، يَا مُبْدِيُ، يَا مُعِيْدُ۔
(۷۳)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی نام کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں۔ اے شفیق، اے رفیق، اے حفیظ، اے احاطہ کرنے والے، اے وقت معیّن کرنے والے، اے فریاد رس، اے عزّت و ذلّت کے مالک اے آغاز و انجام کے صاحبِ اختیار۔
(74) يَا مَنْ هُوَ اَحَدٌ بِلَا ضِدٍّ، يَا مَنْ هُوَ فَرْدٌ بِلَا نِدٍّ، يَا مَنْ هُوَ صَمَدٌ بِلَا عَيْبٍ، يَا مَنْ هُوَ وِتْرٌ بِلَا كَيْفٍ، يَا مَنْ هُوَ قَاضٍ بِلَا حَيْفٍ، يَا مَنْ هُوَ رَبُّ بِلَا وَزِيْرٍ، يَا مَنْ هُوَ عَزِيْزٌ بِلَا ذُلٍّ، يَا مَنْ هُوَ غَنِيٌّ بِلَا فَقْرٍ، يَا مَنْ هُوَ مَلِكٌ بِلَا عَزْلٍ، يَا مَنْ هُوَ مَوْصُوْفٌ بِلَا شَبِيْهٍ۔
(۷۴)اے وہ جو اکیلا ہے اور اس کی کوئی ضد نہیں ہے۔ تنہا ہے اور اس کا کوئی مثل نہیں ہے۔ وہ صمد ہے اور اس میں کوئی عیب نہیں ہے۔ وہ دیکھتا ہے اور اس کی کوئی کیفیت نہیں ہے۔ وہ فیصلہ کرنے والا ہے اور اس کے فیصلے میں کوئی ظلم نہیں ہے۔ وہ مالکِ بلا وزیر ہے اور عزیزِ بلا ذلّت ہے۔ وہ غنیِ بلا فقیر ہے اور بادشاہِ بلا عزل ہے۔ وہ ایسا موصوف ہے جس کی کوئی شبیہ نہیں ہے۔
(75) يَا مَنْ ذِكْرُهُ شَرَفُ لِلذَّاكِرِيْنَ، يَا مَنْ شُكْرُهُ فَوْزٌ لِلشَّاكِرِيْنَ، يَا مَنْ حَمْدُهُ عِزُّ لِلْحَامِدِيْنَ، يَا مَنْ طَاعَتُهُ نَجَاةٌ لِلْمُطِيْعِيْنَ، يَا مَنْ بَابُهُ مَفْتُوْحٌ لِلطَّالِبِيْنَ، يَا مَنْ سَبِيْلُهُ وَاضِحٌ لِلْمُنِيْبِيْنَ، يَا مَنْ اٰيَاتُهُ بُرْهَانٌ لِلْنَّاظِرِيْنَ، يَا مَنْ كِتَابُهُ تَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِيْنَ، يَا مَنْ رِزْقُهُ عُمُوْمٌ لِلطَّاۤئِعِيْنَ وَالْعَاصِيْنَ، يَا مَنْ رَحْمَتُهُ قَرِيْبٌ مِنَ المُحْسِنِيْنَ۔
(۷۵)اے وہ پروردگار جس کا ذکر ذاکرین کے لیے شرف اور اس کا شکر شاکرین کے لیے وسیلۂ کامرانی ہے۔ اس کی حمد حمد کرنے والوں کی عزّت ہے اور اس کی اطاعت اطاعت گذاروں کی نجات ہے۔ اس کا دروازہ طلبگاروں کے لیے کھلا ہوا ہے اور اس کا راستہ اس کی طرف جانے والوں کے لیے واضح ہے۔ اس کی نشانیاں ناظرین کے لیے برہان ہیں اور اس کی کتاب متّقین کے لیے وسیلۂ یاد دہانی ہے۔ اس کا رزق اطاعت گزاروں اور گناہگاروں سب کے لیے عام ہیں اور اس کی رحمت نیک کرداروں سے قریب تر ہے۔
(76) يَا مَنْ تَبَارَكَ اسْمُهُ، يَا مَنْ تَعَالٰى جَدُّهُ، يَا مَنْ لَا اِلٰهَ غَيْرُهُ، يَا مَنْ جَلَّ ثَنَآؤُهُ، يَا مَنْ تَقَدَّسَتْ اَسْمَآؤُهُ، يَا مَنْ يَدُوْمُ بَقَآؤُهُ، يَا مَنِ الْعَظَمَةُ بَهَآؤُهُ، يَا مَنِ الْكِبْرِيَاۤءُ رِدَآؤُهُ، يَا مَنْ لَاتُحْصٰى اٰلَآؤُهُ، يَا مَنْ لَا تُعَدُّ نَعْمَآؤُهُ۔
(۷۶)اے وہ پروردگار جس کا نام مبارک اور اس کی عظمت بلند ہے۔ اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ اس کی ثناء جلیل ہے۔ اس کے نام پاکیزہ ہیں اور اس کی بقاء دائمی ہے۔ عظمت اس کی نشانی ہے اور کبریائی اس کی ردا ہے۔ اے وہ جس کی بخششوں کا احصاء نہیں ہے اور جس کی نعمتوں کا شمار نہیں ہے۔
(77) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا مُعِيْنُ، يَا اَمِيْنُ، يَا مُبِيْنُ، يَا مَتِيْنُ، يَا مَكِيْنُ، يَا رَشِيْدُ، يَا حَمِيْدُ، يَا مَجِيْدُ، يَا شَدِيْدُ، يَا شَهِيْدُ۔
(۷۷)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی ناموں کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں اے مددگار، اے دیانتدار، اے واضح کرنے والے، اے صاحبِ قوّت، اے صاحبِ منزلت، اے رشید، اے حمید، اے مجید، اے شدید اے شہید۔
(78) يَا ذَا الْعَرْشِ الْمَجِيْدِ، يَا ذَا الْقَوْلِ السَّدِيْدِ، يَا ذَا الْفِعْلِ الرَّشِيْدِ، يَا ذَا الْبَطْشِ الشَّدِيْدِ، يَا ذَا الْوَعْدِ وَالْوَعِيْدِ، يَا مَنْ هُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيْدُ، يَا مَنْ هُوَ فَعَّالٌ لِمَا يُرِيْدُ، يَا مَنْ هُوَ قَرِيْبٌ غَيْرُ بَعِيْدٍ، يَا مَنْ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ شَهِيْدٌ، يَا مَنْ هُوَ لَيْسَ بِظَلَامٍ لِلْعَبِيْدِ۔
(۷۸)اے عرش مجید والے، اے حرف صحیح والے، اے عملِ رشید والے اے حملہ شدید والے،اے وعدہ و وعید والے۔ اے وہ جو ولی بھی ہے اور حمید بھی ہے۔ اے وہ جو ہرارادہ کا مکمل کرنے والا ہے۔ اے وہ جو قریب ہے بعید نہیں ہے۔ اے وہ جو ہر شئے کا گواہ ہے اور اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔
(79) يَا مَنْ لَا شَرِيْكَ لَهُ وَلَا وَزِيْرَ، يَا مَنْ لَا شَبِيْهَ لَهُ وَلَا نَظِيْرَ، يَا خَالِقَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ الْمُنِيْرِ، يَا مُغْنِيَ الْبَآئِسِ الْفَقِيْرِ، يَا رَازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِيْرِ، يَا رَاحِمَ الشَّيْخِ الْكَبِيْرِ، يَا جابِرَ الْعَظْمِ الْكَسِيْرِ، يَا عِصْمَةَ الْخَآئِفِ الْمُسْتَجِيْرِ، يَا مَنْ هُوَ بِعِبَادِهِ خَبِيْرٌ بَصِيْرٌ، يَا مَنْ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ۔
(۷۹)اے وہ جس کا نہ شریک ہے نہ وزیر، نہ شبیہ ہے نہ مثل و نظیر۔ اے آفتاب و ماہتاب درخشاں کے خالق۔ اے فقیر و تنگ دست کے غنی بنانے والے۔ اے طفلِ صغیر کی روزی دینے والے۔ اے پیر کبیر پر رحم کرنے والے، اے استخوانِ شکستہ کے جوڑنے والے۔ اے خوف زدہ طالبِ پناہ کے محافظ۔ اے وہ جو اپنے بندوں سے باخبر ہے اور ہر شئے پر قدرت رکھنے والا ہے۔
(80) يَا ذَا الْجُوْدِ وَالنِّعَمِ، يَا ذَا الْفَضْلِ وَالْكَرَمِ، يَا خَالِقَ اللَّوْحِ وَالْقَلَمِ، يَا بَارِيَ الذَّرِّ وَالنَّسَمِ، يَا ذَا الْبَاْسِ وَالنِّقَمِ، يَا مُلْهِمَ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ، يَا كَاشِفَ الضُّرِّ وَالْالَمِ، يَا عَالِمَ السِّرِّ وَالْهِمَمِ، يَا رَبَّ الْبَيْتِ وَالْحَرَمِ، يَا مَنْ خَلَقَ الْاَشْيَاۤءَ مِنَ الْعَدَمِ۔
(۸۰)اے صاحبِ جود و نعمت اے صاحبِ فضل و کرم اے خالقِ لوح و قلم۔ اے ہر جاندار کے پیدا کرنے والے۔ اے صاحبِ عذاب و عتاب۔ اے عرب و عجم کے الہام کرنے والے۔ اے رنج و غم کے دور کرنے والے۔ اے مخفی رازوں اور ارادوں کے جاننے والے۔ اے خانۂ کعبہ اور حرم کے مالک اور اے اشیاء کے عدم سے وجود میں لانے والے۔
(81) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا فَاعِلُ، يَا جَاعِلُ، يَا قَابِلُ، يَا كَامِلُ، يَا فَاصِلُ، يَا وَاصِلُ، يَا عَادِلُ، يَا غَالِبُ، يَا طَالِبُ، يَا وَاهِبُ۔
(۸۱)خدایا میں تجھ سے تیرے نام کے وسیلہ سے دعا کررہا ہوں۔ اے کام کرنے والے مقدّر ساز، قبول کرنے والے کامل، الگ کرنے والے اور ملانے والے، انصاف کرنے والے۔ غالب، طالب اور عطا کرنے والے۔
(82) يَا مَنْ اَنْعَمَ بِطَوْلِهِ، يَا مَنْ اَكْرَمَ بِجُوْدِهِ، يَا مَنْ جَادَ بِلُطْفِهِ، يَا مَنْ تَعَزَّزَ بِقُدْرَتِهِ، يَا مَنْ قَدَّرَ بِحِكْمَتِهِ، يَا مَنْ حَكَمَ بِتَدْبِيْرِهِ، يَا مَنْ دَبَّرَ بِعِلْمِهِ، يَا مَنْ تَجَاوَزَ بِحِلْمِهِ، يَا مَنْ دَنَا فِي عُلُوِّهِ، يَا مَنْ عَلَا فِي دُنُوِّهِ۔
(۸۲)اے وہ جس نے اپنے کرم سے نعمتیں دیں۔ اپنے جود سے نوازا، اپنے لطف سے کرم کیا۔ اپنی قدرت کی بنا پر صاحب عزّت ہے۔ اپنی حکمت سے تقدیر سازی کی ہے اور اپنی تدبیر سے فیصلہ کیا ہے۔ اے وہ جس نے اپنے علم سے تدبیر کی ہے اور اپنے حلم سے معاف کیا ہے۔ اے وہ جو ہر بلندی کے باوجود قریب ہے اور قریب ہونے کے باوجود بلند ہے۔
(83) يَا مَنْ يَخْلُقُ مَا يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يَفْعَلُ مَا يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يَهْدِيْ مَنْ يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يُضِلُّ مَنْ يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يُعِزُّ مَنْ يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يُذِلُّ مَنْ يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يُصَوِّرُ فِي الْاَرْحَامِ مَا يَشَاۤءُ، يَا مَنْ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاۤءُ۔
(۸۳)اے وہ جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے جو چاہے وہ کرنے والا ہے۔ جس کو چاہے ہدایت دینے والا ہے جس کو چاہے گمراہی میں چھوڑ دینے والا ہے۔ جس پر چاہے عذاب کرنے والا ہے۔ اور جس کو چاہے بخش دینے والاہے۔ جسے چاہتا ہے عزّت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے اور ارحام میں جسے چاہے ویسی تصویر بناتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لیے مخصوص کر لیتا ہے۔
(84) يَا مَنْ لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا، يَا مَنْ جَعَلَ لِكُلِّ شَيْئٍ قَدْرًا، يَا مَنْ لَا يُشْرِكُ فِي حُكْمِهِ اَحَدًا، يَا مَنْ جَعَلَ الْمَلَآئِكَةِ رُسُلًا، يَا مَنْ جَعَلَ فِي السَّمَاۤءِ بُرُوْجًا، يَا مَنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا، يَا مَنْ خَلَقَ مِنَ الْمَاۤءِ بَشَرًا، يَا مَنْ جَعَلَ لِكُلِّ شَيْئٍ اَمَدًا، يَا مَنْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْئٍ عِلْمًا، يَا مَنْ اَحْصٰى كُلَّ شَيْئٍ عَدَدًا۔
(۸۴)اے وہ جس نے نہ شریک زندگی بنائی نہ اولاد۔ ہر شئے کی ایک مقدار معین کردی اور اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں بنایا۔ ملائکہ کو اپنا نمائندہ قرار دیا۔ آسمان میں بروج قائم کیے۔ زمین کو مستقر قرار دیا۔ پانی سے آدمی پیدا کیا۔ ہر شئے کی ایک انتہا معیّن کی۔ ہر شئے پر اپنے علم سے محیط رہا۔ اور ہر شئے کا حساب اپنے ہاتھ میں لکھا۔
(85) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا اَوَّلُ، يَا اٰخِرُ، يَا ظَاهِرُ،یَابَاطِنُ، يَا بَرُّ، يَا حَقُّ، يَا فَرْدُ، يَا وِتْرُ، يَا صَمَدُ، يَا سَرْمَدُ۔
(۸۵)خدایا میں تجھ سے تیرے نام کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں۔ اے اوّل، اے آخر، اے ظاہر، اے باطن، اے نیک، اے حق، اے یکتا، اے تنہا، اے بے نیاز اور اے ہمیشہ رہنے والے۔
(86) يَا خَيْرَ مَعْرُوْفٍ عُرِفَ، يَا اَفْضَلَ مَعْبُوْدٍ عُبِدَ، يَا اَجَلَّ مَشْكُوْرٍ شُكِرَ، يَا اَعَزَّ مَذْكُوْرٍ ذُكِرَ، يَا اَعْلٰى مَحْمُوْدٍ حُمِدَ، يَا اَقْدَمَ مَوْجُوْدٍ طُلِبَ، يَا اَرْفَعَ مَوْصُوْفٍ وُصِفَ، يَا اَكْبَرَ مَقْصُوْدٍ قُصِدَ، يَا اَكْرَمَ مَسْؤُوْلٍ سُئِلَ، يَا اَشْرَفَ مَحْبُوْبٍ عُلِمَ۔
(۸۶)اے بہترین معروف جسے پہچانا گیا اور ہر بلند ترین معبود کی جس کی عبادت کی گئی۔ جلیل ترین مشکور جس کا شکر ادا کیا گیا اور عزیز ترین مذکور جس کا ذکر کیا گیا۔ اعلیٰ محمود جس کی حمد کی گئی اور قدیم ترین موجود جسے طلب کیا گیا۔ بلند ترین موصوف جس کی توصیف کی گئی اور بزرگ ترین مقصود جس کا ارادہ کیا گی۔ کریم ترین مسئول جس سے سوال کیا گیا اور شریف ترین محبوب جس سے لوگ با خبر ہوئے۔
(87) يَا حَبِيْبَ الْبَاكِيْنَ، يَا سَيِّدَ الْمُتَوَكِّلِيْنَ، يَا هَادِيَ الْمُضِلِّيْنَ، يَا وَلِيَّ الْمُؤْمِنِيْنَ، يَا اَنِيْسَ الذَّاكِرِيْنَ، يَا مَفْزَعَ الْمَلْهُوْفِيْنَ، يَا مُنْجِيَ الصَّادِقِيْنَ، يَا اَقْدَرَ الْقَادِرِيْنَ، يَا اَعْلَمَ الْعَالِمِيْنَ، يَا اِلٰهَ الْخَلْقِ اَجْمَعِيْنَ۔
(۸۷)اے رونے والوں کے محبوب، اے توکل والوں کے آقا۔ اے گمراہوں کے ہادی۔ اے مومنین کے ولی۔ اے ذکر کرنے والے کے انیس۔ اے پریشان حال کی پناہ گاہ۔ اے صادقین کے نجات دینے والے۔ اے قادرین پر بھی قدرت رکھنے والے۔ اے صاحبانِ علم سے بہترین جاننے والے اور تمام مخلوقات کے معبود۔
(88) يَا مَنْ عَلَا فَقَهَرَ، يَا مَنْ مَلَكَ فَقَدَرَ، يَا مَنْ بَطَنَ فَخَبَرَ، يَا مَنْ عُبِدَ فَشَكَرَ، يَا مَنْ عُصِيَ فَغَفَرَ، يَا مَنْ لَاتَحْوِيْهِ الْفِكَرُ، يَا مَنْ لَايُدْرِكُهُ بَصَرٌ، يَا مَنْ لَايَخْفٰى عَلَيْهِ اَثَرٌ، يَا رَازِقَ الْبَشَرِ، يَا مُقَدِّرَ كُلِّ قَدَرٍ۔
(۸۸)اے وہ جس کی بلندی نے سب کو دبا دیا اور اس کے مِلک نے سب پر قدرت حاصل کرلی۔ وہ اندر تک کی خبر رکھتا ہے اور اپنے عبادت گزاروں کی قدردانی کرتا ہے۔ اس کا گناہ کیا جائے تو معاف کردیتا ہے۔ اور فکریں اس کا احاطہ نہیں کر سکتی ہیں۔ نگاہیں اسے دیکھ نہیں سکتی ہیں اور کوئی نشان قدم اس پر مخفی نہیں ہے۔ ہر بشر کا رازق ہے اور ہر تقدیر کا تقدیر ساز۔
(89) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا حَافِظُ، يَا بَارِيُ، يَا ذَارِيُ، يَا بَاذِخُ، يَا فَارِجُ، يَا فَاتِحُ، يَا كَاشِفُ، يَا ضَامِنُ، يَا اٰمِرُ، يَا نَاهِيْ۔
(۸۹)خدایا میں تیرے نام کے سہارے تجھ سے سوال کرتا ہوں۔ اے محافظ، اے موجد، اے خالق، اے بلند و برتر، اے راحت رساں، اے آغاز کرنے والے، اے رنج و غم کے دور کرنے والے، اے ضمانت دینے والے، اے امر و نہی کرنے والے۔
(90) يَا مَنْ لَايَعْلَمُ الْغَيْبَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَا يَصْرِفُ السُّوٓءَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَايَخْلُقُ الْخَلْقَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَايَغْفِرُ الذَّنْبَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَايُتِمُّ النِّعْمَةَ اِلَّا هُوَ،يَا مَنْ لَا يُقَلِّبَ الْقُلُوْبَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَا يُدَبِّرُ الْاَمْرَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَايُنَزِّلُ الْغَيْثَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَايَبْسُطُ الرِّزْقَ اِلَّا هُوَ، يَا مَنْ لَايُحْيِى الْمَوْتٰى اِلَّا هُوَ۔
(۹۰)اے وہ جس کے علاوہ کوئی غیب کا عالم نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی برائی کا رفع کرنے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی خالق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی گناہوں کا بخشنے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی نعمت کا تمام کرنے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دلوں کا پلٹانے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی امور کی تدبیر کرنے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی پانی کا برسانے والا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی رزق میں وسعت دینے والا نہیں ہے۔ اور اس کے علاوہ کوئی مُردوں کا زندہ کرنے والا نہیں ہے۔
(91) يَا مُعِيْنَ الضُّعَفَاۤءِ، يَا صَاحِبَ الْغُرَبَاۤءِ، يَا نَاصِرَ الْاَوْلِيَاۤءِ، يَا قَاهِرَ الْاَعْدَاۤءِ، يَا رَافِعَ السَّمَاۤءِ، يَا اَنِيْسَ الْاَصْفِيَاۤءِ، يَا حَبِيْبَ الْاَتْقِيَاۤءِ، يَا كَنْزَ الْفُقَرَاۤءِ، يَا اِلٰهَ الْاَغْنِيَاۤءِ، يَا اَكْرَمَ الْكُرَمَاۤءِ۔
(۹۱)اے کمزوروں کے مددگار اے غریبوں کے ساتھی، اے دوستوں کے ناصر۔ اے دشمنوں کے دبانے والے۔ اے آسمان کے بلند کرنے والے۔اے مخلصوں کے انیس۔ اے متّقیوں کے دوست اے فقیروں کے خزانے۔ اے اغنیاء کے معبود اور تمام کریموں سے زیادہ کریم۔
(92) يَا كَافِيًا مِنْ كُلِّ شَيْئٍ، يَا قَاۤئِمًا عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ لَا يَشْبِهُهُ شَيْئٌ، يَا مَنْ لَايَزِيْدُ فِي مُلْكِهِ شَيْئٌ، يَا مَنْ لَايَخْفٰى عَلَيْهِ شَيْئٌ، يَا مَنْ لَا يَنْقُصُ مِنْ خَزَآئِنِهِ شَيْئٌ، يَا مَنْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْئٌ، يَا مَنْ لَايَعْزُبُ عَنْ عِلْمِهِ شَيْئٌ، يَا مَنْ هُوَ خَبِيْرٌ بِكُلِّ شَيْئٍ، يَا مَنْ وَسِعَتْ رَحْمَتُهُ كُلِّ شَيْئٍ ۔
(۹۲)اے ہر شئے سے کفایت کرنے والے۔ ہر شئے کی نگرانی کرنے والے۔ اے وہ جس کی کوئی شبیہ نہیں ہے۔ کوئی اس کے ملک میں اضافہ کرنے والا نہیں ہے اس پر کوئی شے مخفی نہیں ہے۔ اس کے خزانہ میں کمی ہونے والی نہیں ہے۔ اس کا جیسا کوئی نہیں ہے۔ اس کے علم سے کوئی شئے بعید نہیں ہے۔ وہ ہر شئے سے باخبر ہے اور اس کی رحمت ہر شئے پر وسعت رکھنے والی ہے۔
(93) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا مُكْرِمُ، يَا مُطْعِمُ، يَا مُنْعِمُ، يَا مُعْطِيْ، يَا مُغْنِيْ، يَا مُقْنِيْ، يَا مُفْنِيْ، يَا مُحْيِيْ، يَا مُرْضِيْ، يَا مُنْجِيْ۔
(۹۳)خدایا میں تجھ سے تیرے نام کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں۔ اے کرامت دینے والے، اے کھلانے والے، اے نعمت دینے والے، اے عطا کرنے والے، اے غنی بنانے والے، اے مالدار بنانے والے، اے فنا کرنے والے، اے زندگی دینے والے، اے راضی کرنے والے، اے نجات دینے والے۔
(94) يَا اَوَّلَ كُلِّ شَيْئٍ وَاٰخِرَهُ، يَا اِلٰهَ كُلِّ شَيْئٍ وَمَلِيْكَهُ، يَا رَبَّ كُلِّ شَيْئٍ وَصَانِعَهُ، يَا بَارِيَ كُلِّ شَيْئٍ وَخَالِقَهُ، يَا قَابِضَ كُلِّ شَيْئٍ وَبَاسِطَهُ، يَا مُبْدِيَ كُلِّ شَيْئٍ وَمُعِيْدَهُ، يَا مُنْشِيَ كُلِّ شَيْئٍ وَمُقَدِّرَهُ، يَا مُكَوِّنَ كُلِّ شَيْئٍ وَمُحَوِّلَهُ، يَا مُحْيِيْ كُلِّ شَيْئٍ وَمُمِيْتَهُ، يَا خَالِقَ كُلِّ شَيْئٍ وَوَارِثَهُ۔
(۹۴)اے ہر شئے سے اوّل و آخر۔ اے ہر شئے کہ معبود و مالک، اے ہر شئے کے پروردگار اور صانع۔ اے ہر شئے کے موجد اور خالق۔ اے ہر شئے میں وسعت دینے والے اور سمٹنے والے۔ اے ہر شئے کی ابتدا اور انتہا کے مالک۔ اے ہر شئے کہ موجد اور تقدیر ساز۔ اے ہر شئے کہ بنانے والے اور بدلنے والے۔ اے ہر ایک کو موت و حیات دینے والے۔ اے ہر شئے کے خالق اور وارث۔
(95) يَا خَيْرَ ذَاكِرٍ وَمَذْكُوْرٍ، يَا خَيْرَ شَاكِرٍ وَمَشْكُوْرٍ، يَا خَيْرَ حَامِدٍ وَمَحْمُوْدٍ، يَا خَيْرَ شَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ، يَا خَيْرَ دَاعِ وَمَدْعُوٍّ، يَا خَيْرَ مُجِيْبٍ وَمُجَابٍ، يَا خَيْرَ مُؤْنِسٍ وَاَنِيْسٍ، يَا خَيْرَ صَاحِبٍ وَجَلِيْسٍ، يَا خَيْرَ مَقْصُوْدٍ وَمَطْلُوْبٍ، يَا خَيْرَ حَبِيْبٍ وَمَحْبُوْبٍ۔
(۹۵)اے بہترین یاد کرنے والے اور جسے یاد کیا جائے۔ بہترین قدردانی کرنے والے اور جس کا شکر ادا کیا جائے۔ بہترین تعریف کرنے والے اور جس کی حمد کی جائے۔ بہترین شاہد اور بہترین مشہود۔ بہترین بلانے والے اور جسے پکارا جائے۔ بہترین قبول کرنے والے اور جس کی بات قبول کی جائے۔ بہترین انیس اور مونس، بہترین ساتھی اور ہم نشین۔ بہترین مطلوب و مقصود۔ بہترین حبیب اور بہترین محبوب۔
(96) يَا مَنْ هُوَ لِمَنْ دَعَاهُ مُجِيْبٌ، يَا مَنْ هُوَ لِمَنْ اَطَاعَهُ حَبِيْبٌ، يَا مَنْ هُوَ اِلٰى مَنْ اَحَبَّهُ قَرِيْبٌ، يَا مَنْ هُوَ بِمَنِ اسْتَحْفَظَهُ رَقِيْبٌ، يَا مَنْ هُوَ بِمَنْ رَجَاهُ كَرِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ بِمَنْ عَصَاهُ حَلِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِي عَظَمَتِهِ رَحِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِي حِكْمَتِهِ عَظِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ فِي اِحْسَانِهِ قَدِيْمٌ، يَا مَنْ هُوَ بِمَنْ اَرَادَهُ عَلِيْمٌ۔
(۹۶)اے دعا کرنے والوں کی دعا قبول کرنے والے۔ اے اطاعت گذاروں کے دوست۔ اے چاہنے والوں سے قریب رہنے والے۔ اے طالب حفاظت کی نگرانی کرنے والے۔ اے امیدواروں پر کرم کرنے والے۔ اے گنہگاروں کو برداشت کرنے والے۔ اے عظمت کے باوجود مہربانی کرنے والے۔ اے حکمتوں کے ساتھ عظمتوں والے۔ اے وہ جس کا احسان قدیم ہے اور جو ہر مقصود سے باخبر ہے۔
(97) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ، يَا مُسَبِّبُ، يَا مُرَغِّبُ، يَا مُقَلِّبُ، يَا مُعَقِّبُ، يَا مُرَتِّبُ، يَا مُخَوِّفُ، يَا مُحَذِّرُ، يَا مُذَكِّرُ، يَا مُسَخِّرُ، يَا مُغَيِّرُ۔
(۹۷)خدایا میں تجھ سے تیرے ہی نام کے وسیلہ سے سوال کر رہا ہوں۔ اے اسباب فراہم کرنے والے، رغبت دلانے والے دلوں کو پلٹ دینے والے۔ آخر تک نظر رکھنے والے۔ امور کی ترتیب دینے والے۔ خوف دلانے والے۔ ڈرانے والے۔ یاد دلانے والے۔ قابو رکھنے والے۔ تغیّر و تبدیلی پیدا کرنے والے۔
(98) يَا مَنْ عِلْمُهُ سَابِقٌ، يَا مَنْ وَعْدُهُ صَادِقٌ، يَا مَنْ لُطْفُهُ ظَاهِرٌ، يَا مَنْ اَمْرُهُ غَالِبٌ، يَا مَنْ كِتَابُهُ مُحْكَمٌ، يَا مَنْ قَضَآؤُهُ كَاۤئِنٌ، يَا مَنْ قُرْاٰنَهُ مَجِيْدٌ، يَا مَنْ مُلْكُهُ قَدِيْمٌ، يَا مَنْ فَضْلُهُ عَمِيْمٌ، يَا مَنْ عَرْشُهُ عَظِيْمٌ۔
(۹۸)اے وہ جس کا علم سابق ہے اور اس کا وعدہ صادق ہے۔ اس کا لُطف ظاہر ہے اور اس کا امر غالب ہے۔ اس کی کتاب محکم ہے اور اس کا فیصلہ بہرحال ہونے والا ہے۔ اس کا قرآن مجید ہے اور اس کا ملک قدیم ہے۔ اس کا فضل عام ہے اور اس کا عرش عظیم ہے۔
(99) يَا مَنْ لَايَشْغَلُهُ سَمْعٌ عَنْ سَمْعٍ، يَا مَنْ لَايَمْنَعُهُ فِعْلٌ عَنْ فِعْلٍ، يَا مَنْ لَا يُلْهِيْهِ قَوْلٌ عَنْ قَوْلٍ، يَا مَنْ لَا يُغْلِطُهُ سُؤَالٌ عَنْ سُؤَالٍ، يَا مَنْ لَايَحْجُبُهُ شَيْئٌ عَنْ شَيْئٍ، يَا مَنْ لَا يُبْرِمُهُ اِلْحَاحُ الْمُلِحِّيْنَ، يَا مَنْ هُوَ غايَةُ مُرَادِ الْمُرِيْدِيْنَ، يَا مَنْ هُوَ مُنْتَهٰى هِمَمِ الْعَارِفِيْنَ، يَا مَنْ هُوَ مُنْتَهٰى طَلَبِ الطَّالِبِيْنَ، يَا مَنْ لَا يَخْفٰى عَلَيْهِ ذَرَّةٌ فِي الْعَالَمِيْنَ۔
(۹۹)اے وہ جس کی ایک آواز کا سننا دوسری سے غافل نہیں بناتا ہے اور ایک عمل دوسرے سے روکتا نہیں ہے۔ اسے کوئی قول دوسرے قول سے غافل نہیں کرتا ہے۔ اور کوئی سوال دوسرے سوال سے مشتبہ نہیں بناتا ہے۔ اس کے لئے کوئی شئے دوسرے سے حاجب نہیں ہے اور اسے فریادیوں کی فریاد تنگ دل نہیں بناتی ہے۔ وہ تمام مریدوں کی آخری مراد ہے اور تمام اہل معرفت کے خیالات کی آخری حد ہے۔ وہ تمام طلب گاروں کی آخری منزل ہے اور اس پر کائنات کا کوئی ذرّہ مخفی نہیں ہے۔
(100) يَا حَلِيمًا لَا يَعْجَلُ، يَا جَوْادًا لَا يَبْخَلُ، يَا صَادِقًا لَا يُخْلِفُ، يَا وَهَّابًا لَا يَمَلُّ، يَا قَاهِرًا لَا يُغْلَبُ، يَا عَظِيْمًا لَا يُوْصَفُ، يَا عَدْلًا لَا يَحِيْفُ، يَا غَنِيًّا لَا يَفْتَقِرُ، يَا كَبِيْرًا لَا يَصْغَرُ، يَا حَافِظًا لَا يَغْفَلُ سُبْحَانَكَ، يَا لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ خَلِّصْنَا مِنَ النَّارِ يَارَبِّ۔
(۱۰۰)اے وہ حلیم جو سزا میں عجلت نہیں کرتا ہے۔ وہ جواد جو بخل نہیں کرتا ہے۔ وہ صادق جو خلاف وعدہ نہیں کرتا ہے۔ وہ عطا کرنے والا جو خستہ حال نہیں ہوتا ہے۔ وہ قاہر جو مغلوب نہیں ہوتا ہے۔ وہ صاحب عظمت جس کی عظمت کی توصیف نہیں ہوسکتی ہے۔ وہ عادل جس کے عدل میں ظلم کا امکان نہیں ہے۔ وہ غنی جو فقیر نہیں ہو سکتا ہے۔ وہ کبیر جو چھوٹا نہیں ہو سکتا ہے اور وہ محافظ جو کبھی غافل نہیں ہو سکتاہے تو پاک و بے نیاز تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ فریاد ہے فریاد۔ مالک ! ہمیں آتش جہنّم سے آزاد کردے۔