(مولف: یہ دعا رزق کی دعاؤں میں سے ہے اور مستحب ہے کہ نماز عشاء کے بعد سات مرتبہ سورہ انا انزلنا پڑھا جائے اور نافلۂ عشاء جس میں قرآن مجید کی سو (۱۰۰)آیتیں ہیں پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ سو آیتوں کے بدلے پہلی رکعت میں سورہ واقعہ اور دوسری رکعت میں سورہ قل ھو اللہ پڑھے(کہ سورۂ واقعہ میں ۹۶ آیتیں ہیں اور سورہ قل ھواللہ میں چار آیتیں ہیں۔)
اَللّٰهُمَّ اِنَّهُ لَيْسَ لِيْ عِلْمٌ بِمَوْضِعِ رِزْقِيْ
خدایا مجھے نہیں معلوم ہے کہ میرے رزق کی منزل کیا ہے۔
وَ اِنَّمَا اَطْلُبُهُ بِخَطَرَاتٍ تَخْطُرُ عَلٰى قَلْبِيْ
میں تو صرف ان خیالات کے پیچھے دوڑتا رہا جو میرے دل میں پیدا ہوتے ہیں،
فَاَجُوْلُ فِي طَلَبِهِ الْبُلْدَانَ
چنانچہ اس راہ میں شہر شہر کے چکر لگاتا ہوں
فَاَنَا فِيْمَا اَنَا طَالِبٌ كَالْحَيْرَانِ
اور میں اپنے مقصود کے لئے حیران و پریشان ہوں۔
لَاۤ اَدْرِيْ اَ فِي سَهْلٍ هُوَ اَمْ فِيْ جَبَلٍ
مجھے نہیں معلوم ہے کہ میرا رزق صحرا میں ہے یا پہاڑ پر،
اَمْ فِي اَرْضٍ اَمْ فِي سَمَاۤءٍ
زمین میں ہے یا آسمان پر،
اَمْ فِي بَرٍّ اَمْ فِي بَحْرٍ
خشکی میں ہے یا دریا میں
وَ عَلٰى يَدَيْ مَنْ
کس کے ہاتھوں میں ہے،
وَ مِنْ قِبَلِ مَنْ
کس کی طرف سے آنے والا ہے۔
وَ قَدْ عَلِمْتُ اَنَّ عِلْمَهُ عِنْدَكَ
ہاں یہ جانتا ہوں کہ اس کا علم تیرے پاس ہے
وَ اَسْبَابَهُ بِيَدِكَ
اور اس کے سباب بھی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے۔
وَ اَنْتَ الَّذِيْ تَقْسِمُهُ بِلُطْفِكَ
تو ہی اپنے لطف سے اسے تقسیم کرتا ہے
وَ تُسَبِّبُهُ بِرَحْمَتِكَ
اور اپنی رحمت سے اس کے اسباب پیدا کرتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اجْعَلْ يَا رَبِّ رِزْقَكَ لِيْ وَاسِعًا
اور اپنے رزق کو میرے لئے وسیع بنا دے،
وَ مَطْلَبَهُ سَهْلًا
اس کے طلب کو آسان کر دے۔
وَ مَأْخَذَهُ قَرِيْبًا
اس کے مرکز کو قریب تر بنا دے
وَ لَا تُعَنِّنِي بِطَلَبِ مَا لَمْ تُقَدِّرْ لِي فِيْهِ رِزْقًا
اور مجھے ایسے کسی رزق کی جستجو کی زحمت میں نہ ڈال دینا جو تو نے میرے لئے مقرر نہیں کیا ہے
فَاِنَّكَ غَنِيٌّ عَنْ عَذَابِيْ [عَنَاۤئِي]
اس لئے کہ تو میرے عذاب سے بےنیاز ہے
وَ اَنَا فَقِيْرٌ اِلٰى رَحْمَتِكَ
اور میں تیری رحمت کا محتاج ہوں۔
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ جُدْ عَلٰى عَبْدِكَ بِفَضْلِكَ
اور فضل و کرم سے اپنے بندہ پر مہربانی فرما
اِنَّكَ ذُوْ فَضْلٍ عَظِيْمٍ۔
کہ تو صاحب فضل عظیم ہے۔