ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
دعائے فرج حضرت حجۃ عجل اللہ تعالیٰ فرجہٗ
(کفعمیؒ نے بلد الامین میں فرمایا ہے کہ یہ دعا حضرت صاحب الامر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہے جس کو آپ نے ایک قیدی کو تعلیم دیا اور وہ اس کے نتیجہ میں آزاد ہو گیا۔)
خدایا۔ بلاءومصیبت بہت عظیم ہیں اور میری بے چارگی بھی واضح ہے۔ سارے پردے اٹھ چکے ہیں اور ساری امیدیں ٹوٹ چکی ہیں۔ زمین تنگ ہو گئی ہے اور آسمان کے راستے بندہو گئے ہیں اب تو ہی مددگار ہے اور تیری ہی طرف فریاد ہے اور ہر سختی و نرمی میں تیرے ہی اوپر بھروسہ ہے۔ خدایا حضرت محمدؐ اور ان کی اس آل پر رحمت نازل فرما جو صاحبان امر ہیں۔ جن کی اطاعت کو تو نے فرض قرار دیا ہے۔اور اسی اطاعت سے تو نے ان کے مرتبہ کو پہچنوایا ہے۔ ان کے حق کے واسطے سے ہم سے فوراً اس مصیبت کو پلک جھپکتے میں یا اس سے بھی کم وقفہ میں۔ اے محمدؐ اے علیؑ۔ اے علیؑ اے محمدؐ۔ آپ ہمارے لئے کافی ہوجائیں کہ آپ کافی ہیں۔ آپ ہماری مدد کریں کہ آپ مددگار ہیں۔ اے حضرت صاحب الزماںؑ فریاد ہے۔ فریاد ہے۔ فریاد ہے۔ میری مدد کریں۔ میری مدد کریں۔ میری مدد کریں۔ ابھی، ابھی، ابھی۔ فوراً، فوراً، فوراً۔ اے خدائے ارحم الراحمین۔ بحق محمدؐ و آل محمدؐ ہماری مدد فرما۔
اِلٰهِيْ عَظُمَ الْبَلَاۤءُ
خدایا۔ بلاء ومصیبت بہت عظیم ہیں
وَ بَرِحَ الْخَفَاۤءُ
اور میری بے چارگی بھی واضح ہے۔
وَ انْكَشَفَ الْغِطَاۤءُ
سارے پردے اُٹھ چکے ہیں
وَ انْقَطَعَ الرَّجَاۤءُ
اور ساری امیدیں ٹوٹ چکی ہیں۔
وَ ضَاقَتِ الْاَرْضُ
زمین تنگ ہو گئی ہے
وَ مُنِعَتِ السَّمَاۤءُ
اور آسمان کے راستے بند ہوگئے ہیں
وَ اَنْتَ الْمُسْتَعَانُ
اب تو ہی مددگار ہے
وَ اِلَيْكَ الْمُشْتَكٰى
اور تیری ہی طرف فریاد ہے
وَ عَلَيْكَ الْمُعَوَّلُ فِيْ الشِّدَّةِ وَ الرَّخَاۤءِ
اور ہر سختی و نرمی میں تیرے ہی اُوپر بھروسہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا حضرت محمدؐ اور ان کی اُس آل پر رحمت نازل فرما
اُوْلِيْ الْاَمْرِ الَّذِيْنَ فَرَضْتَ عَلَيْنَا طَاعَتَهُمْ
جو صاحبان امر ہیں۔ جن کی اطاعت کو تو نے فرض قرار دیا ہے۔
وَ عَرَّفْتَنَا بِذٰلِكَ مَنْزِلَتَهُمْ
اور اسی اطاعت سے تو نے ان کے مرتبہ کو پہچنوایا ہے۔
فَفَرِّجْ عَنَّا بِحَقِّهِمْ
ان کے حق کے واسطے سے
فَرَجًا عَاجِلًا قَرِيْبًا
ہم سے فوراً اس مصیبت کو پلک جھپکتے میں ختم کردے
كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ
یا اس سے بھی کم وقفہ میں۔
يَا مُحَمَّدُ يَا عَلِيُّ
اے محمدؐ اے علیؑ۔
يَا عَلِيُّ يَا مُحَمَّدُ
اے علیؑ اے محمدؐ۔
اِكْفِيَانِيْ فَاِنَّكُمَا كَافِيَانِ
آپ ہمارے لئے کافی ہوجائیں کہ آپ کافی ہیں۔
وَ انْصُرَانِيْ فَاِنَّكُمَا نَاصِرَانِ
آپ ہماری مدد کریں کہ آپ مددگار ہیں۔
يَا مَوْلَانَا يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ
اے حضرت صاحب الزماںؑ
اَلْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ
فریاد ہے۔ فریاد ہے۔ فریاد ہے۔
اَدْرِكْنِيْۤ اَدْرِكْنِيْۤ اَدْرِكْنِيْ
میری مدد کریں۔ میری مدد کریں۔ میری مدد کریں۔
اَلسَّاعَةَ السَّاعَةَ السَّاعَةَ
ابھی، ابھی، ابھی۔
اَلْعَجَلَ الْعَجَلَ الْعَجَلَ
فوراً، فوراً، فوراً۔
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے خدائے ارحم الراحمین۔
بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ الطَّاهِرِيْنَ۔
بحق محمدؐ و آل محمدؐ ہماری مدد فرما۔