ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اس وحدۂ لا شریک کے علاوہ
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
کوئی خدا نہیں ہے۔
لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے حمد ہے،
يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ وَ يُمِيْتُ وَ يُحْيِيْ
وہی زندگی اور موت کا دینے والا ہے اور موت کے بعد زندگی دینے والا ہے۔
وَ هُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ
وہ ایسا زندہ ہے جس کے لیے موت نہیں ہے
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
سارا خیر اس کے ہاتھوں میں ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ ۔
اور وہ ہر شئے پر قادر ہے۔
اَعُوْذُ بِاللّٰهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ
میں اس خدا کی پناہ چاہتا ہوں جو سننے والا اور جاننے والا ہے۔
مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ
تمام شیاطین کے وسوسوں سے
وَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ يَحْضُرُوْنِ
اور ان کے حاضر ہونے سے،
اِنَّ اللهَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔
اللہ ہی سب کی سننے والا اور سب کے حال دل کا جاننے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ وَ الْاَبْصَارِ
اے پروردگار، دل و نظر کے پلٹ دینے والے،
ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلٰى دِيْنِكَ
میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا
وَ لَا تُزِغْ قَلْبِيْ بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنِيْ
اور ہدایت کے بعد مجھے گمراہ نہ ہونے دینا،
وَ هَبْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً
اپنی رحمت عنایت فرمانا کہ
اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
تو بہترین عطا کرنے والا ہے۔
وَ اَجِرْنِي مِنَ النَّارِ بِرَحْمَتِكَ
اپنی رحمت سے مجھے جہنم سے بچالینا،
اَللّٰهُمَّ امْدُدْ لِي فِي عُمْرِيْ
خدایا ! مجھے طول عمر،
وَ اَوْسِعْ عَلَيَّ فِي رِزْقِيْ
وسعتِ رزق
وَ انْشُرْ عَلَيَّ رَحْمَتَكَ
اور اپنی رحمتِ عالم عطا فرما،
وَ اِنْ كُنْتُ عِنْدَكَ فِيْ اُمِّ الْكِتَابِ شَقِيًّا
اگر میں لوحِ محفوظ میں بدبخت ہوں تو
فَاجْعَلْنِيْ سَعِيْدًا
مجھے نیک بخت بنادے کہ
فَاِنَّكَ تَمْحُوْ مَا تَشَاۤءُ وَ تُثْبِتُ
ہر چیز کو مٹادینا یا ثابت بنا دینا تیرے ہی اختیار میں ہے
وَ عِنْدَكَ اُمُّ الْكِتَابِ۔
اور لوحِ قضاء و قدر بھی تیرے ہی پاس ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يَفْعَلُ مَا يَشَاۤءُ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے کہ وہ جو کچھ بھی چاہے کرسکتا ہے
وَ لَا يَفْعَلُ مَا يَشَاۤءُ غَيْرُهُ
اور اس کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا،
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ كَمَا يُحِبُّ اللهُ اَنْ يُّحْمَدَ
ساری حمد اللہ کے لیے ہے جس طرح وہ چاہتا ہے کہ اس کی حمد کی جائے،
الْحَمْدُ لِلّٰهِ كَمَا هُوَ اَهْلُهُ
ساری حمد اللہ کے لیے ہے جس طرح کہ وہ اس کا اہل ہے،
اَللّٰهُمَّ اَدْخِلْنِيْ فِي كُلِّ خَيْرٍ اَدْخَلْتَ فِيْهِ مُحَمَّدًا وَ اٰلَ مُحَمَّدٍ
خدایا! مجھے ہر اس خیر میں داخل کردے جس میں محمدؐ و آل محمدؐ کو داخل کیا ہے
وَ اَخْرِجْنِيْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اَخْرَجْتَ مِنْهُ مُحَمَّدًا وَ اٰلَ مُحَمَّدٍ
اور اس برائی سے نکال لے جس سے محمدؐ و آل محمدؐ کو نکال لیا ہے۔
صَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اللہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرمائے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
ساری حمد اس کے لیے ہے
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَ اللهُ اَكْبَرُ ۔
اور وہی سب سے بزرگ تر ہے۔