صلوات بر امیرالمومنین علیہ السلام
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰىۤ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
خدایا رحمت نازل فرما امیرالمومنین علیؑ بن ابی طالبؑ پر جو تیرے نبی کے بھائی، ولی، مخلص، وزیر اور ان کے علم کے خزانہ دار اور ان کے راز کے ہمراز، ان کی حکمت کے باب، ان کی حجت کے ترجمان، ان کی شریعت کی طرف داعی، امت مین ان کے خلیفہ اور ان کی ذات کے ہر رنج و غم کو دور کرنے والے تھے، کافروں کی کمر توڑنے والے، فاجروں کی ناک رگڑنے والے جن کو تو نے پیغمبر کے لئے ہارون و موسیٰ کی منزلت عطا فرمائی۔ خدایا ان کے دوستوں سے محبت فرما اور ان کے دشمنوں سےدشمنی فرما۔ ان کی مددگاروں کی مدد فرما اور انھیں چھوڑ دینے والوں کو چھوڑ دے۔ اولین و آخرین میں ان کے دشمنوں پر لعنت فرما۔ خدایا ان پر رحمت نازل فرما بہترین رحمت جو تو نے انبیاء کے اوصیاء میں کسی پر بھی نازل کی ہے اے رب العالمین۔
عَلِيِّ بْنِ اَبِيْ طَالِبٍ
اَخِيْ نَبِيِّكَ وَ وَلِيِّهِ
وَ صَفِيِّهِ [وَ وَصِيِّهِ] وَ وَزِيْرِهِ
وَ النَّاطِقِ بِحُجَّتِهِ
وَ الدَّاعِيْۤ اِلٰى شَرِيْعَتِهِ
وَ خَلِيْفَتِهِ فِيۤ اُمَّتِهِ
وَ مُفَرِّجِ الْكُرَبِ [الْكَرْبِ] عَنْ وَجْهِهِ
الَّذِيْ جَعَلْتَهُ مِنْ نَبِيِّكَ
بِمَنْزِلَةِ هَارُوْنَ مِنْ مُوْسٰىۤ
اَللّٰهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ
وَ الْعَنْ مَنْ نَصَبَ لَهُ
مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ
وَ صَلِّ عَلَيْهِ اَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ
عَلٰىۤ اَحَدٍ مِنْ اَوْصِيَاۤءِ اَنْبِيَاۤئِكَ
يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔