ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
صلوات بر علی بن الحسینؑ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت علی بن الحسینؑ سید العابدین پر، جن کو تو نے اپنے لئے خالص قرار دیا ہے اور ان کے ذریعہ ان ائمہ ہدایت کو قرار دیاہے جو حق کی دعوت دینے والے اورانصاف کرنے والے ہیں جن کو تو نے اپنے لئے منتخب بنایا ہے اور ہر رجس سے پاک کیاہے اور برگزیدہ قرار دیا ہے اور ہادی و مہدی بنایا ہے۔ خدایا ان پر رحمت نازل فرماوہ بہترین رحمت جو تو نے انبیاء کی ذریت میں کسی پر بھی نازل فرمائی ہے تاکہ انھیں اس منزل تک پہونچا دے جس کے ذریعہ انھیں دنیا و آخرت میں آنکھوں میں ٹھنڈک حاصل ہو کہ تو خدائے عزیز بھی ہے اور خدائے حکیم بھی ہے۔
سَيِّدِ الْعَابِدِيْنَ
الَّذِي اسْتَخْلَصْتَهُ لِنَفْسِكَ
وَ جَعَلْتَ مِنْهُ اَئِمَّةَ الْهُدَى
الَّذِيْنَ يَهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهِ يَعْدِلُوْنَ
اخْتَرْتَهُ لِنَفْسِكَ
وَ طَهَّرْتَهُ مِنَ الرِّجْسِ
وَ اصْطَفَيْتَهُ وَ جَعَلْتَهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلَيْهِ
اَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰىۤ اَحَدٍ
مِّنْ ذُرِّيَّةِ اَنْبِيَاۤئِكَ
حَتّٰى يَبْلُغَ بِهِ مَا تَقَرُّ بِهِ عَيْنُهُ فِي الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
اِنَّكَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ۔