بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالْعٰدِيٰتِ ضَبْحًا ۙ(1)
(1) فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم
فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًا ۙ(2)
(2) جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں
فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا ۙ(3)
(3) پھر صبح دم حملہ کرنے والے ہیں
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا ۙ(4)
(4) پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا ۙ(5)
(5) اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ ۚ(6)
(6) بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے
وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيْدٌ ۚ(7)
(7) اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ ؕ(8)
(8) اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے
اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِى الْقُبُوْرِۙ(9)
(9) کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مردوں کو قبروں سے نکالا جائے گا
وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوْرِۙ(10)
(10) اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيْرٌ(11)
(11) تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگا