ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
سورة المرسلات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا ۙ‏(1)
(1) ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا ۙ‏(2)
(2) پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا ۙ‏(3)
(3) اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا ۙ‏(4)
(4) پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں
فَالْمُلْقِيٰتِ ذِكْرًا ۙ‏(5)
(5) پھر ذ کر کو نازل کرنے والی ہیں
عُذْرًا اَوْ نُذْرًا ۙ‏(6)
(6) تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌ ؕ‏(7)
(7) جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ‏(8)
(8) پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ‏(9)
(9) اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے
وَاِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ‏(10)
(10) اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ‏(11)
(11) اور جب سارے پیغمبر علیھ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں
لِاَىِّ يَوْمٍ اُجِّلَتْؕ‏(12)
(12) بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے
لِيَوْمِ الْفَصْلِ‌ۚ‏(13)
(13) فیصلہ کے دن کے لئے
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِؕ‏(14)
(14) اور آپ کیاجانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(15)
(15) اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِيْنَؕ‏(16)
(16) کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِيْنَ‏(17)
(17) پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِيْنَ‏(18)
(18) ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(19)
(19) اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِيْنٍۙ‏(20)
(20) کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے
فَجَعَلْنٰهُ فِىْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍۙ‏(21)
(21) پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ‏(22)
(22) ایک معین مقدار تک
فَقَدَرْنَاۖ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ‏(23)
(23) پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(24)
(24) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا ۙ‏(25)
(25) کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے
اَحْيَآءً وَّاَمْوَاتًا ۙ‏(26)
(26) جس میں زندہ مردہ سب کو جمع کریں گے
وَّجَعَلْنَا فِيْهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَيْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًا ؕ‏(27)
(27) اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(28)
(28) آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ‌ۚ‏(29)
(29) جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ‏(30)
(30) جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں
لَّا ظَلِيْلٍ وَّلَا يُغْنِىْ مِنَ اللَّهَبِؕ‏(31)
(31) نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنمّ کی لپٹ سے بچانے والا سہارا
اِنَّهَا تَرْمِىْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ‌ۚ‏(32)
(32) وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ ؕ‏(33)
(33) جیسے زرد رنگ کے اونٹ
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(34)
(34) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنمّ ہے
هٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُوْنَۙ‏(35)
(35) آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُوْنَ‏(36)
(36) اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(37)
(37) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ّہے
هٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ‌ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَالْاَوَّلِيْنَ‏(38)
(38) یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيْدُوْنِ‏(39)
(39) اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(40)
(40) آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ّہے
اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ ظِلٰلٍ وَّعُيُوْنٍۙ‏(41)
(41) بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُوْنَؕ‏(42)
(42) اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے
كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ‏(43)
(43) اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِيْنَ‏(44)
(44) ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(45)
(45) آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
كُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِيْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ‏(46)
(46) تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(47)
(47) آج کے دن تکذیب کرنے والوں کے لئے ویل ہے
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا يَرْكَعُوْنَ‏(48)
(48) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ‏(49)
(49) تو آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
فَبِاَىِّ حَدِيْثٍۢ بَعْدَهٗ يُؤْمِنُوْنَ‏(50)
(50) آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے