EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
یَا عُدَّتِيْ فِيْ كُرْبَتِيْ،
اے رنج و غم میں میرے ذخیرے،
وَيَا صَاحِبِيْ فِيْ شِدَّتِيْ،
اے سختیوں میں میرے ساتھی،
وَيَا وَلِيِّيْ فِيْ نِعْمَتِيْ،
اے میری نعمتوں کے مالک،
وَيَا غَايَتِيْ فِيْ رَغْبَتـِيْ،
اے میری رغبتوں کی انتہا،
اَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِيْ،
تو میرے عیوب کو پردہ پوش ہے۔
وَالْمُؤْمِنُ رَوْعَتِيْ،
مجھے خوف میں امان دینے والا ہے
وَالْمُقِيْلُ عَثْرَتِيْ،
اور میری لغزشوں کا سنبھالنے والا ہے،
فَاغْفِرْ لِيْ خَطِيٓئَتِيْ،
میری خطاؤں کو معاف کردے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ خُشُوْعَ الْاِيْمَانِ
خدایا ایمان کا خشوع چاہتا ہوں
قَبْلَ خُشُوْعِ الذُّلِّ فِي النَّارِ،
جہنّم میں ذلّت کے خشوع سے پہلے
یَا وَاحِدُ یَا اَحَدُ یَا صَمَدُ
اے خدائے واحدِ یکتا، اے بے نیاز،
یَا مَنْ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ
اے وہ جس کا کوئی باپ ہے
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ،
نہ بیٹا اور نہ ہمسر۔
یَا مَنْ يُعْطِيْ مَنْ سَاَلَهُ
اے وہ خدا جو ہر سائل کو
تَحَنُّنًا مِنْهُ وَرَحْمَةً،
اپنے فضل و کرم سے عطا کرتا ہے
وَيَبْتَدِئُ بِالْخَيْرِ مَنْ لَمْ يَسْاَلْهُ
اور اگر کوئی سوال نہیں بھی کرتا ہے
تَفَضُّلًا مِنْهُ وَكَرَمًا،
تو اپنے تفضّل سے خود ابتداء کرتا ہے
بِكَرَمِكَ الدَّاۤئِمِ
تیرے دائمی کرم کا واسطہ
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَهَبْ لِيْ رَحْمَةً وَاسِعَةً جَامِعَةً
اور مجھے جامع ترین اور وسیع رحمت عطا فرما دے
اَبْلُغُ بِهَا خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ،
جس کے ذریعہ میں خیر دنیا و آخرت تک پہنچ جاؤں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تُبْتُ اِلَيْكَ مِنْهُ ثُمَّ عُدْتُ فِيْهِ،
خدایا میں جن گناہوں سے پلٹ کر تیری طرف آیا تھا اور پھر دوبارہ ان میں مبتلا ہوگیا ہوں
وَاَسْتَغْفِرُكَ لِكُلِّ خَيْرٍ اَرَدْتُ بِهِ وَجْهَكَ
ان سب کے لیے استغفار کررہا ہوں اور ان نیکیوں کے بارے میں بھی استغفار کررہا ہوں
فَخَالَطَنِيْ فِيْهِ مَا لَيْسَ لَكَ،
جن میں ارادہ تیری ذات کا تھا لیکن دوسرے خیالات بھی شامل ہوگئے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاعْفُ عَنْ ظُلْمِيْ وَجُرْمِيْ
اور میرے ظلم اور جرم کو معاف کردے
بِحِلْمِكَ وَجُوْدِكَ یَا كَرِيْمُ،
اپنے حلم و کرم سے تو کریم ہے
مَنْ لَا يَخِيْبُ سَآئِلُهُ،
اور تیرا سائل ناکام نہیں ہوتا ہے۔
وَلَا يَنْفَدُ نَآئِلُهُ،
تیری عطا ختم نہیں ہوتی ہے۔
یَا مَنْ عَلَا فَلَا شَيْءَ فَوْقَهُ،
اے وہ جو اتنا بلند ہے کہ اس سے بلند تر کوئی نہیں
وَدَنَا فَلَا شَيْءَ دُوْنَهُ،
اور اتنا قریب ہے کہ اس سے قریب تر کوئی نہیں ہے۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَارْحَمْنِيْ،
اور ہم پر رحم کر
یَا فَالِقَ الْبَحْرِ لِمُوسَى،
اے موسیٰؑ کے لیے دریا کو شگافتہ کرنے والے۔
اللَّيْلَةَ اللَّيْلَةَ اللَّيْلَةَ،
آج ہی کی رات، آج ہی کی رات، آج ہی کی رات۔
السَّاعَةَ السَّاعَةَ السَّاعَةَ،
ابھی، ابھی، ابھی۔
اَللّٰهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِيْ مِنَ النِّفَاقِ،
خدایا میرے دل کو نفاق سے،
وَعَمَلِيْ مِنَ الرِّيَاۤءِ،
میرے عمل کو ریاکاری سے،
وَلِسَانِيْ مِنَ الْكِذْبِ،
میری زبان کو جھوٹ سے ،
وَعَيْنِيْ مِنَ الْخِيَانَةِ،
اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کردے
فَاِنَّكَ تَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُوْرُ
کہ تو نگاہوں کی خیانت اور دلوں کے رازوں کو بھی جانتا ہے۔
یَا رَبِّ هٰذَا مَقَامُ الْعَاۤئِذِ بِكَ مِنَ النَّارِ،
خدایا تیرے سامنے وہ بندہ کھڑا ہے جو جہنّم
هٰذَا مَقَامُ الْمُسْتَجِيْرِ بِكَ مِنَ النَّارِ،
سے تیری پناہ چاہنے والا ہے
هٰذَا مَقَامُ الْمُسْتَغِيْثِ بِكَ مِنَ النَّارِ،
اور آتشِ جہنّم سے تیری بارگاہ میں فریاد کرنے والا ہے۔
هٰذَا مَقَامُ الْهَارِبِ اِلَيْكَ مِنَ النَّارِ،
جہنّم سے بھاگ کر تیری طرف آنے والا ہے۔
هٰذَا مَقَامُ مَنْ يَبُوْءُ لَكَ بِخَطِيْئَتِهِ
خدایا یہ وہ بندہ ہے جو اپنی خطاؤں کی منزل میں ہے
وَيَعْتَرِفُ بِذَنْبِهِ
اور اپنے گناہوں کا معترف ہے
وَيَتُوْبُ اِلٰى رَبِّهِ،
اور اپنے رب سے توبہ کررہا ہے۔
هٰذَا مَقَامُ الْبَاۤئِسِ الْفَقِيْرِ،
تیرے سامنے اک بندۂ فقیر و مسکین ہے۔
هٰذَا مَقَامُ الْخَاۤئِفِ الْمُسْتَجِيْرِ،
تیرے سامنے اک بندۂ خائف و طالبِ پناہ ہے
هٰذَا مَقَامُ الْمَحْزُوْنِ الْمَكْرُوْبِ،
تیرے سامنے اک بندۂ محزون و رنجیدہ ہے۔
هٰذَا مَقَامُ الْمَغْمُوْمِ الْمَهْمُوْمِ،
تیرے سامنے اک بندۂ مغموم و مہموم ہے۔
هٰذَا مَقَامُ الْغَرِيْبِ الْغَرِيْقِ،
تیرے سامنے ایک غریب جو غرقِ گناہ ہے۔
هٰذَا مَقَامُ الْمُسْتَوْحِشِ الْفَرِقِ،
تیرے سامنے اک وحشت زندہ ہے جو خوف زدہ ہے۔
هٰذَا مَقَامُ مَنْ لَا يَجِدُ لِذَنْبِهِ غَافِرًا غَيْرَكَ،
تیری بارگاہ میں وہ کھڑا ہے جو گناہوں کے لیے تیرے علاوہ کوئی بخشنے والا،
وَلَا لِضَعْفِهِ مُقَوِّيًا اِلَّاا اَنْتَ،
کمزوریوں میں تیرے علاوہ کوئی قوّت دینے والا،
وَلَا لِهَمِّهِ مُفَرِّجًا سِوَاكَ،
رنج و غم میں تیرے علاوہ کوئی وسعت و راحت دینے والا نہیں پارہا ہے۔
یَا اَللهُ یَا كَرِيْمُ،
اے خدائے کریم
لَا تُحْرِقْ وَجْهِيْ بِالنَّارِ بَعْدَ سُجُوْدِيْ لَكَ وَتَعْفِيْرِيْ
میں سجدہ گزار ہوں میرے چہرے کو جہنّم سے جلا نہ دینا۔ میں تیری بارگاہ میں اپنا سرخاک پر ملتا ہوں
بِغَيْرِ مَنٍّ مِنِّي عَلَيْكَ،
اور یہ میرا کوئی احسان نہیں ہے
بَلْ لَكَ الْحَمْدُ وَالْمَنُّ وَالتَّفَضُّلُ عَليَّ
بلکہ تیرا ہی احسان ہے اور تیرا ہی فضل ہے۔
ارْحَمْ اَيْ رَبِّ اَيْ رَبِّ
لہٰذا اے خدا اے میرے مالک اے میرے پروردگار مجھ پر رحم فرما۔
ضَعْفِيْ
رحم فرما ہماری کمزوری پر،
وَقِلَّةَ حِيْلَتِيْ
ہماری بے چارگی پر،
وَرِقَّةَ جِلْدِيْ
ہماری جلد کی نرمی پر،
وَتَبَدُّدَ اَوْصَالِيْ
ہمارے جوڑوں کے بکھر جانے پر،
وَتَنَاثُرَ لَحْمِيْ وَجِسْمِيْ وَجَسَدِيْ،
ہمارے گوشت و جسم کے منتشر ہوجانے پر،
وَوَحْدَتِيْ وَوَحْشَتِيْ فِيْ قَبْرِيْ،
ہماری قبر کی تنہائی و وحشت میں،
وَجَزَعِيْ مِنْ صَغِيْرِ الْبَلَاۤءِ،
ہماری ہر بلاء اور پریشانی پر۔
اَسْاَلُكَ یَا رَبِّ قُرَّةَ الْعَيْنِ وَالْاِغْتِبَاطَ
خدایا میں تجھ سے آنکھوں کی ٹھنڈک
يَوْمَ الْحَسْرَةِ وَالنَّدَامَةِ،
اور راحت روزِ حسرت و ندامت چاہتا ہوں۔
بَيِّضْ وَجْهِيْ یَا رَبِّ يَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوْهُ،
میرے چہرے کو اس دن روشن کردے جس دن تمام چہرے سیاہ ہوں گے۔
اٰمِنَّي مِنَ الْفَزَعِ الْاَكْبَرِ،
مجھے قیامت کے ہولناک رنج سے امان دے دے۔
اَسْاَلُكَ الْبُشْرٰى يَوْمَ تُقَلَّبُ الْقُلُوْبُ وَالْاَبْصَارُ،
خدایا میں تجھ سے اس دن بشارت کا مطالبہ کرتا ہوں جس دن دل و نظر پلٹ دئیے جائیں گے
وَالْبُشْرٰى عِنْدَ فِرَاقِ الدُّنْيَا،
اور اس وقت بھی بشارت چاہتا ہوں جب سب دنیا کو چھوڑ رہے ہوں گے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَرْجُوْهُ عَوْنًا فِيْ حَيَاتِيْ،
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس کو میں اپنی زندگی کا مددگار بناکر اس سے امید کرتا ہوں
وَاُعِدُّهُ ذُخْرًا لِيَوْمِ فَاقَتِيْ،
اور روزِ فقر و فاقہ کے لیے اسے ذخیرہ سمجھ کر مہیّا کررہا ہوں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَدْعُوهُ وَلَا اَدْعُوْ غَيْرَهُ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس کے علاوہ میں کسی کو نہیں پکارتا ہوں
وَلَوْ دَعَوْتُ غَيْرَهُ لَخَيَّبَ دُعَاۤئِيْ،
اور پکاروں گا بھی تو وہ میری دعاؤں کو نا امید کر دے گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَرْجُوْهُ وَلَا اَرْجُوْ غَيْرَهُ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس سے امید رکھتا ہوں اور اس کے غیر سے امید نہیں رکھتا ہوں
وَلَوْ رَجَوْتُ غَيْرَهُ لَاَخْلَفَ رَجَاۤئِي،
کہ اگر رکھوں گا بھی تو امیدوں کو پورا نہ کرے گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الْمُنْعِمِ الْمُحْسِنِ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جو منعم ہے محسن ہے
الْمُجْمِلِ الْمُفْضِلِ
بہترین برتاؤ کرنے والا فضل و کرم کرنے والا
ذِي الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
اور صاحبِ جلال و اکرام ہے۔
وَلِيُّ كُلِّ نِعْمَةٍ،
ہر نعمت کا مالک،
وَصَاحِبُ كُلِّ حَسَنَةٍ،
ہر نیکی کا ساتھی،
وَمُنْتَهٰى كُلِّ رَغْبَةٍ،
ہر رغبت کی انتہا
وَقَاضِيْ كُلِّ حَاجَةٍ،
اور ہر حاجت کا پورا کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَارْزُقْنِي الْيَقِيْنَ وَحُسْنَ الظَّنِّ بِكَ،
اور مجھے یقین اور حُسنِ ظن عطا فرما۔
وَاَثْبِتْ رَجَاۤءِكَ فِيْ قَلْبِيْ،
میرے دل میں امید کو ثابت کردے
وَاقْطَعْ رَجَآئِي عَمَّنْ سِوَاكَ،
اور میری امید کو اپنے علاوہ ہر ایک سے قطع کردے
حَتّٰى لَا اَرْجُوْ غَيْرَكَ وَلَا اَثِقَ اِلَّا بِكَ
تاکہ میں تیرے علاوہ کسی سے امید نہ کروں اور کسی پر بھروسہ نہ کروں۔
یَا لَطِيْفًا لِمَا تَشَاۤءُ
اے وہ مہربان جو چاہتا ہے کرسکتا ہے۔
اُلْطُفْ لِي فِيْ جَمِيْعِ اَحْوَالِيْ بِمَا تُحِبُّ وَتَرْضِىْ،
مجھ پر تمام حالات میں وہ مہربانی فرما جو تو چاہتا ہے اور پسند کرتا ہے۔
یَا رَبِّ اِنّي ضَعِيْفٌ عَلَى النَّارِ فَلَا تُعَذِّبْنِيْ بِالنَّارِ،
خدایا میں جہنّم کی طاقت نہیں رکھتا ہوں لہٰذا مجھے جہنّم کا عذاب نہ دینا۔
یَا رَبِّ ارْحَمْ دُعَاۤئِي وَتَضَرُّعِيْ
مالک میری دعا، میری تضرّع،
وَخَوْفِي وَذُلِّي وَمَسْكَنَتِي
میرے خوف، میرے فقر و فاقہ
وَتَعْوِيْذِي وَتَلْوِيْذِيْ،
اور میری پناہ طلبی پر رحم فرما۔
یَا رَبِّ اِنّي ضَعِيْفٌ عَنْ طَلَبِ الدُّنْيَا
خدایا میں طلبِ دنیا سے بھی کمزور ہوں
وَاَنْتَ وَاسِعٌ كَرِيْمٌ،
اور تو صاحبِ وسعت وکرم ہے۔
اَسْاَلُكُ یَا رَبِّ بِقُوَّتِكَ عَلٰى ذٰلِكَ
مالک میں سوال کرتا ہوں تیری قوّت کے سہارے،
وَقُدْرَتِكَ عَلَيْهِ
تیری قدرت کے سہارے،
وَغِنَاكَ عَنْهُ
اور بے نیازی کے سہارے،
وَحَاجَتِيْ اِلَيْهِ
اور اپنی محتاجی کی وجہ سے
اَنْ تَرْزُقَنِيْ فِيْ عَامِيْ هٰذَا
کہ مجھے اسی سال
وَشَهْرِي هٰذَا
اور اسی مہینہ میں
وَيَوْمِيْ هٰذَا
اور آج ہی کے دن
وَسَاعَتِيْ هٰذِهِ
اور اسی ساعت میں
رِزْقًا تُغْنِيْنِيْ بِهِ عَنْ تَكَلُّفُ مَا فِي اَيْدِي النَّاسِ
وہ رزق عطا فرما جس کے ذریعہ سے تمام لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بے نیاز بنادے۔
مِنْ رِزْقِكَ الْحَلَالِ الطَّيِّبِ،
اپنا رزق حلال و طیب عطا فرمادے۔
اَيْ رَبِّ مِنْكَ اَطْلُبُ
اے خدا میں تجھ ہی سے طلب کرتا ہوں
وَاِلَيْكَ اَرْغَبُ
اور تیری ہی طرف متوجہ ہوں۔
وَاِيَّاكَ اَرْجُوْ
تیرا ہی امیدوار ہوں
وَاَنْتَ اَهْلَ ذٰلِكَ،
اور تو ہی اس بات کا اہل ہے۔
لَا اَرْجُوْ غَيْرَكَ
نہ تیرے علاوہ کسی سے امید ہے
وَلَا اَثِقُ اِلَّا بِكَ
اور نہ کسی پر بھروسہ ہے۔
یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمينَ،
اے ارحم الراحمین۔
اَيْ رَبِّ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ
میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے۔
فَاغْفِرْ لِيْ وَارْحَمْنِيْ وَعَافِنِيْ،
مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے
یَا سَامِعَ كُلِّ صَوْتٍ،
اے ہر آواز کے سننے والے۔
وَيَا جَامِعَ كُلِّ فَوْتٍ،
اے ہر گمشدہ کے جمع کرنے والے۔
وَيَا بَارِئَ النُّفُوْسِ بَعْدَ الْمَوْتِ،
موت کے بعد ہر نفس کو زندگی دینے والے۔
یَا مَنْ لَا تَغْشَاهُ الظُّلُمَاتُ،
اے وہ جس پر تاریکیاں حاوی نہیں ہوتیں،
وَلَا تَشْتَبِهُ عَلَيْهِ الْاَصْوَاتُ،
آوازیں مشتبہ نہیں ہوتیں
وَلَا يَشْغَلُهُ شَيْءٌ عَنْ شَيْءٍ،
اور کوئی شئے دوسری چیز سے مشغول نہیں بناتی ہے۔
اَعْطِ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ واٰلِهِ اَفْضَلَ مَا سَاَلَكَ
محمدؐ و آل محمدؐ کو وہ بہترین شئے عطا کردے جس کا انھوں نے سوال کیا ہے
وَاَفْضَلَ مَا سُئِلْتَ لَهُ،
اور جس کا تجھ سے سوال کیا گیا ہے۔
وَاَفْضَلَ مَا اَنْتَ مَسْؤُوْلٌ لَهُ اِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ،
اور جس کا روزِ قیامت تک تجھ سے سوال کیا جائے گا۔
وَهَبْ لِيَ الْعَافِيَةَ حَتّٰى تُهَنِّئَنِيْ الْمَعِيْشَةَ،
مجھے عافیت عنایت فرما تا کہ زندگی خوشگوار ہوجائے
وَاخْتِمْ لِيْ بِخَيْرٍ حَتّٰى لَا تَضُرَّنيِ الذُّنُوْبُ،
اور میرا خاتمہ خیر پر فرما تا کہ گناہ نقصان نہ پہنچا سکیں۔
اَللّٰهُمَّ رَضِّنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ حَتّٰى لَا اَسْاَلَ اَحَدًا شَيْئًا،
خدایا جو کچھ تو نے دیا ہے اسی سے مجھے راضی کردے تا کہ میں کسی اور سے کچھ نہ مانگوں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَافْتَحْ لِيْ خَزَآئِنَ رَحْمَتِكَ،
اور میرے لیے اپنی رحمت کے خزانے کھول دے
وَارْحَمْنِيْ رَحْمَةً لَا تُعَذِّبُنِيْ بَعْدَهَا اَبَدًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ،
مجھ پر وہ مہربانی فرما جس کے بعد کبھی عذاب نہ ہوسکے نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں۔
وَارْزُقْنِيْ مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ رِزْقًا حَلَالًا طَيِّبًا
اپنے فضلِ وسیع سے رزقِ حلال و پاکیزہ عطا فرما
لَا تُفْقِرُنِيْ اِلى اَحَدٍ بَعْدَهُ سِوَاكَ،
جس کے بعد تیرے علاوہ کسی کا محتاج نہ ہوسکوں
تَزِيْدُنِي بِذٰلِكَ شُكْرًا
اس ذریعہ سے مزید شکر دے
وَاِلَيْكَ فَاقَةً وَفَقْرًا،
اور اپنی بارگاہ میں فقیری کی توفیق عنایت فرما
وَبِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ غِنًا وَتَعَفُّفًا،
اور اپنے علاوہ ہر ایک سے بے نیازی اور عفّت عطا فرما۔
یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ،
اے محسن، اے نیک برتاؤ کرنے والے،
یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ،
اے انعام دینے والے، اے فضل و کرم کرنے والے،
یَا مَلِيْكُ یَا مُقْتَدِرُ
اے صاحبِ ملک و اقتدار،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاكْفِنِيْ الْمُهِمَّ كُلَّهُ،
اور میری ہر مہم کے لیے کافی ہوجا
وَاقْضِ لِيْ بِالْحُسْنٰى،
اور ہر نیکی کا فیصلہ کردے۔
وَبَارِكْ لِي فِيْ جَمِيْعِ اُمُوْرِيْ،
تمام امور میں مجھے برکت دے
وَاقْضِ لِيْ جَمِيْعَ حَوَآئِجِيْ،
اور میری تمام حاجتوں کو پورا کردے۔
اَللّٰهُمَّ يَسِّرْ لِيْ مَا اَخَافُ تَعْسِيْرَهُ،
خدایا جس دشواری سے میں ڈرتا ہوں اسے آسان بنادے کہ
فَاِنَّ تَيْسِيْرَ مَا اَخَافُ تَعْسِيْرَهُ عَلَيْكَ سَهْلٌ يَسِيْرٌ،
تیرے لیے بہت آسان ہے اور جس پریشانی سے میں خوف زدہ ہوں
وَسَهِّلْ لِيْ مَا اَخَافُ حُزُوْنَتَهُ،
اسے زائل کردے دور فرمادے اور جس تنگی کا مجھے خوف ہے
وَنَفِّسْ عَنِّي مَا اَخَافُ ضَيْقَهُ،
اور جس ہم و غم کا اندیشہ ہے
وَكُفَّ عَنّي مَا اَخَافُ هَمَّهُ،
اُسے مجھ سے دور فرما دے
وَاصْرِفْ عَنِّي مَا اَخافُ بَلِيَّتَهُ،
اور ہر بلا کو دور کردے
یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اے بہترین رحم کرنے والے۔
اَللّٰهُمَّ امْلَا قَلْبِيْ حُبًّا لَكَ،
خدایا میرے دل کو اپنی محبّت
وخَشْيَةً مِنْكَ،
اور اپنے خوف سے
وَتَصْدِيْقًا لَكَ،
اپنی تصدیق
وَاِيْمَانًا بِكَ،
اور ایمان سے
وفَرَقًا مِنْكَ،
اپنے خشیّت
وَشَوْقًا اِلَيْكَ
اور شوق سے لبریز کردے
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ،
اے صاحبِ جلال و اکرام۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ لَكَ حُقُوْقًا فَتَصَدَّقْ بِهَا عَلَيَّ،
خدایا بہت سے حقوق میرے اوپر ہیں تو انھیں معاف کردے۔
وَلِلنَّاسِ قِبَلِيْ تَبِعَاتٌ فَتَحَمَّلْهَا عَنِّي،
اور لوگوں کو بہت سے حقوق میرے ذمّہ ہیں تو ان کی ذمّہ داری لے لے
وَقَدْ اَوْجَبْتَ لِكُلِّ ضَيْفٍ قِرَىً،
تو نے ہر مہمان کی میزبانی کو واجب قرار دیا ہے
وَاَنَا ضَيْفُكَ، فَاجْعَلْ قِرَايَ اللَّيْلَةَ الْجَنَّةَ،
اور تیرا مہمان ہوں لہٰذا آج کی رات میری میزبانی جنّت کو قرار دے دے
یَا وَهَّابَ الْجَنَّةِ
اے جنّت عطا کرنے والے۔
یَا وَهَّابَ الْمَغْفِرَةِ،
اے مغفرت دینے والے،
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِكَ۔
تیرے علاوہ کوئی قوّت و طاقت نہیں ہے۔