يَامَفْزَعِيْ عِنْدَ كُرْبَتِي
اے رنج و غم میں پناہ گاہ،
وَيَاغَوْثِيْ عِنْدَ شِدَّتِي،
اے سختیوں میں فریادرس،
إِلَيْكَ فَزِعْتُ
میں تیری پناہ میں آیا ہوں
وَبِكَ اسْتَغَثْتُ
اور تجھ سے فریاد کررہا ہوں۔
وَبِكَ لُذْتُ
اور تیری پناہ چاہتا ہوں
لَا اَلُوْذُ بِسِوَاكَ
تیرے علاوہ نہ کسی کی پناہ چاہتا ہوں
وَلَا اَطْلُبُ الْفَرَجَ اِلَّا مِنْكَ؛
اور نہ کسی سے طالبِ وسعت ہوں۔
فَاَغِثْنِي وَفَرِّجْ عَنِّي
میری فریاد رسی فرما اور میرے رنج کو دور فرمادے۔
يَا مَنْ يَّقْبَلُ الْيَسِيْرَ
اے وہ جو تھوڑے سے عمل کو قبول کرتا ہے
وَيَعْفُوْ عَنِ الْكَثِيْرِ
اور زیادہ گناہوں کو معاف کردیتا ہے
اِقْبَلْ مِنِّي الْيَسِيْرَ
میرے تھوڑے عمل کو قبول کرلے
وَاعْفُ عَنِّي الْكَثِيْرَ
اور میرے کثیر گناہوں کو معاف کردے کہ
إِنَّكَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۔
تو غفور بھی ہے رحیم بھی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ اِيْمَانًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِي
خدایا میں تجھ سے اس ایمان کا سوال کرتا ہوں جو دل سے پیوست ہو
وَيَقِيْنًا حَتَّى اَعْلَمَ اَنَّهُ لَنْ يُصِيْبَنِي اِلَّا مَاكَتَبْتَ لِيْ
اور وہ یقین چاہتا ہوں جس سے مجھے علم ہوجائے کہ مجھ تک وہی پہنچے گا جو تو نے میرے لیے لکھ دیا ہے
وَرَضِّنِيْ مِنَ الْعَيْشِ بِمَا قَسَمْتَ لِي
اور پھر مجھے اسی معیشت سے راضی کردے جو تو نے میرے لیے مقدّر کیا ہے
يَااَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے بہترین رحم کرنے والے۔
يَاعُدَّتِيْ فِي كُرْبَتِي
اے رنج و غم کے ذخیرے۔
وَيَاصَاحِبِي فِي شِدَّتِي
اے سختیوں کے ساتھی
وَيَاوَلِـيِّی فِي نِعْمَتِي
اور نعمتوں کے ولی۔
وَيَاغايَتِي فِي رَغْبَتِي
اے رغبتوں کی انتہا،
اَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِيْ
تو ہی ہر عیب کا چھپانے والا۔
وَالْاٰمِنُ رَوْعَتِيْ
ہر خوف میں امن دینے والا
وَالْمُقِيْلُ عَثْرَتِيْ،
اور ہر لغزش میں بچانے والا ہے۔
فَاغْفِرْ لِي خَطِيْئَتِي
لہٰذا میری خطا کو معاف کردے
يَآاَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے ارحم الراحمین۔