اَللّٰـهُمَّ اِنَّ هٰذَا الشَّهْرَ الْمُبَارَكَ الَّذِيْ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ …
خدایا یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے ۔۔۔
اَللّٰهُمَّ يَا مَنْ يَمْلِكُ التَّدْبِيْرَ
اے وہ جو تدبیر کا مالک ہے
وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ،
اور ہر شئے پر قادر ہے۔
يَا مَنْ يَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْيُنِ
اے وہ خدا جو آنکھوں کی خیانت
وَمَا تُخْفِيْ الصُّدُوْرِ وَتُجِنُّ الضَّمِيْرُ
اور دلوں کے راز اور ضمیروں کے اسرار کو جانتا ہے
وَهُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ،
اور وہ لطیف و خبیر ہے۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ نَوٰى فَعَمِلَ،
خدایا مجھے ان میں قرار دے جو نیّت کریں تو عمل بھی کریں۔
وَلَا تَجْعَلْنَا مِمَّنْ شَقِيَ فَكَسِلَ،
ان میں نہیں جو شقاوت کی بنا پر سستی سے کام لیں
وَلَا مِمَّنْ هُوَ عَلٰى غَيْرِ عَمَلِ يَتَّكِلُ،
اور نہ ان میں جو عمل کے علاوہ کسی اور چیز پر بھروسہ کریں۔
اَللّٰهُمَّ صَحِّحْ اَبْدَانَنَا مِنَ الْعِلَلِ،
خدایا ہمارے جسموں کو بیماریوں سے تندرست رکھنا
وَاَعِنَّا عَلٰى مَا افْتَرَضْتَ عَلَيْنَا مِنَ الْعَمَلِ،
اور ہماری اس عمل پر مدد کرنا جو تو نے واجب قرار دیا ہے۔
حَتّٰى يَنْقَضِيَ عَنَّا شَهْرُكَ هَذَا وَقَدْ اَدَّيْنَا مَفْرُوْضَكَ فِيْهِ عَلَيْنَا،
یہاں تک کہ جب یہ مہینہ گذرے تو تیرے فرائض کو ادا کرچکے ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اَعِنَّا عَلٰى صِيَامِهِ،
خدایا ہماری مدد فرما اس کے صیام پر
وَوَفِّقْنَا لِقِيَامِهِ،
اور توفیق دے قیام کی
وَنَشِّطْنَا فِيْهِ لِلصَّلَاةِ،
اور نشاط عطا فرما اس کی نماز کے لیے
وَلَا تَحْجُبْنَا مِنَ الْقِرَاۤءَةِ،
اور مجھے قرأت سے محروم نہ رکھنا
وَسَهِّلْ لَنَا فِيْهِ اِيْتَاۤءَ الزَّكَاةِ،
اور ہمارے لیے زکوٰۃ کی ادائیگی کو آسان بنا دینا۔
اَللّٰهُمَّ لَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا وَصَبًا وَلَا تَعَبًا
خدایا ہم پر رنج، درد
وَلَا سَقَمًا وَلَا عَطَبًا،
اور ہلاکت کو مسلّط نہ کرنا۔
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنَا الْاِفْطَارَ مِنْ رِزْقِكَ الْحَلَالِ،
خدایا ہمیں رزقِ حلال سے افطار کی توفیق دینا
اَللّٰهُمَّ سَهِّلْ لَنَا فِيْهِ مَا قَسَمْتَهُ مِنْ رِزْقِكَ،
اور جو رزق ہمارے لیے معیّن کیا ہے اُسے آسان کردینا۔
وَيَسِّرْ مَا قَدَّرْتَهُ مِنْ اَمْرِكَ،
اور جو امر مقدّر کیے ہیں انھیں سہل بنا دینا۔
وَاجْعَلْهُ حَلَالًا طَيِّبًا نَقِيًّا مِنَ الْاٰثَامِ
رزق کو حلالِ پاکیزہ، برائیوں سے پاک
خَالِصًا مِنَ الْاٰصَارِ وَالْاَجْرَامِ،
اور جرائم سے خالص قرار دینا۔
اَللّٰهُمَّ لَا تُطْعِمْنَا اِلَّا طَيِّبًا غَيْرَ خَبِيْثٍ وَلَا حَرَامٍ،
خدایا ہمیں سوائے پاکیزہ چیز کے نہ کوئی خبیث شئے کھلانا اور نہ کوئی حرام۔
وَاجْعَلْ رِزْقَكَ لَنَا حَلَالًا لَا يَشُوْبُهُ دَنَسٌ وَلَا اَسْقَامٌ
ہمارے رزق کو ایسا حلال بنا دینا جس میں کسی گندگی اور بیماری کا شائبہ نہ ہو۔
يَا مَنْ عِلْمُهُ بِالسِّرِّ كَعِلْمِهِ بِالْاِعْلَانِ،
اے وہ خدا جو باطن کو ظاہر کی طرح جانتا ہے۔
يَا مُتَفَضِّلًا عَلٰى عِبادِهِ بِالْاِحْسَانِ،
اے وہ جو اپنے بندوں پر احسان کرنے والا ہے۔
يَا مَنْ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اے وہ جو ہر شئے پر قادر ہے
وَبِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ
اور ہر شئے کا جاننے والا ہے
اَلْهِمْنَا ذِكْرَكَ
ہمیں اپنے ذکر کا الہام،
وَجَنِّبْنَا عُسْرَكَ،
تنگی سے نجات،
وَاَنِلْنَا يُسْرَكَ،
آسانی کا عطیہ عطا فرمانا۔
وَاَهْدِنَا لِلرَّشَادِ،
ہمیں نیک راستہ کی ہدایت
وَوَفِّقْنَا لِلسَّدَادِ،
اور سیدھی راہ کی توفیق عطا فرما۔
وَاعْصِمْنَا مِنَ الْبَلَايَا،
تمام گناہوں اور
وَصُنَّا مِنَ الْاَوْزَارِ وَالْخَطَايَا،
خطاؤں سے محفوظ کردے۔
يَا مَنْ لَا يَغْفِرُ عَظِيْمَ الذُّنُوْبِ غَيْرُهُ،
اے وہ جس کے علاوہ کوئی عظیم گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا ہے
وَلَا يَكْشِفُ السُّوٓءَ اِلَّا هُوَ،
اور کوئی برائیوں کو دور نہیں کرسکتا ہے۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اے بہترین رحم کرنے والے
وَاَكْرَمَ الْاََكْرَمِيْنَ،
اے بہترین کرم کرنے والے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِهِ الطَّيِّبِيْنَ،
حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیتِ اطہارؑ پر رحمت نازل فرما۔
وَاجْعَلْ صِيَامَنَا مَقْبُوْلًا،
ہمارے روزوں کو مقبول
وَبِالْبِرِّ وَالتَّقْوٰى مَوْصُوْلًا،
اور نیکی و تقویٰ سے متّصل کردے۔
وَكَذٰلِكَ فَاجْعَلْ سَعْيَنَا مَشْكُوْرًا
ہماری سعی کو مشکور،
وَقِيَامَنَا مَبْرُوْرًا،
ہمارے قیام کو پسندیدہ،
وَقُرْاٰنَنَا مَرْفُوْعًا،
ہماری قرائتِ قرآن کو اپنی بارگاہ تک آنے کے قابل
وَدُعَاۤءَنَا مَسْمُوْعًا،
اور ہماری دعا کو قابلِ قبول بنادے۔
وَاهْدِنَا لِلْحُسْنٰى،
ہمیں نیکی کی ہدایت عطا فرما
وَجَنِّبْنَا الْعُسْرٰى،
اور تنگیوں سے محفوظ بنادے۔
وَيَسِّرْنَا لِلْيُسْرٰى،
آسانیوں کی توفیق دے
وَاَعِلْ لَنَا الدَّرَجَاتِ،
اور ہمارے درجات کو بلند فرمادے۔
وَضَاعِفْ لَنَا الْحَسَنَاتِ،
نیکیوں کو دو چند بنا دے
وَاقْبَلْ مِنَّا الصَّوْمَ وَالصَّلَاةَ،
اور ہمارے صوم و صلوٰۃ کو قبول فرمالے۔
واسْمَعْ مِنَّا الدَّعَوَاتِ،
ہماری دعاؤں کو سن لے
وَاغْفِرْ لَنَا الْخَطِيْئَاتِ،
اور ہماری خطاؤں کو معاف کردے۔
وَتَجَاوَزْ عَنَّا السَّيِّئَاتِ،
ہماری برائیوں سے درگزر فرما
وَاجْعَلْنَا مِنَ الْعَامِلِيْنَ الْفَاۤئِزِيْنَ،
اور ہمیں ان با عمل لوگوں میں قرار دے جو کامیاب ہوں۔
وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّيْنَ،
ان میں نہیں جن پر غضب نازل ہو یا جو گمراہ ہوں
حَتّٰى يَنْقَضِيَ شَهْرُ رَمَضَانَ عَنَّا
یہاں تک کہ ماہِ رمضان یوں گذرے کہ
وَقَدْ قَبِلْتَ فِيْهِ صِيَامَنَا وَقِيَامَنَا،
ہمارے روزے اور ہماری نمازیں مقبول ہوں۔
وَزَكَّيْتَ فِيْهِ اَعْمَالَنَا،
ہمارے اعمال پاکیزہ ہوں۔
وَغَفَرْتَ فِيْهِ ذُنُوْبَنَا،
ہمارے گناہ بخشے ہوئے ہوں
وَاَجْزَلْتَ فِيْهِ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ نَصِيْبَنَا،
اور ہمیں ہر خیر میں بہترین حصّہ عطا ہو۔
فَاِنَّكَ الْاِلـٰهُ الْمُجِيْبُ،
اے خدائے مجیب،
وَالرَّبُّ الْقَرِيْبُ،
اے ربِّ قریب،
وَاَنْتَ بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيْطٌ۔
تو ہر شئے پر احاطہ رکھنے والا ہے۔
اَللّٰہُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضَانَ،
اے خدا اے ماہِ رمضان کے مالک،
مُنَزِّلَ الْقُرْاٰنِ،
قرآن کے نازل کرنے والے
هٰذَا شَهْرُ رَمَضَانَ
یہ وہ ماہِ رمضان ہے
الَّذِيْ اَنْزَلْتَ فِيْهِ الْقُرْاٰنَ،
جس میں تو نے قرآن کو نازل کیا ہے
وَاَنْزَلْتَ فِيْهِ اٰيَاتٍ بَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدٰى وَالْفُرْقَانِ،
اور اس میں ہدایت اور تمیز حق و باطل کی واضح نشانیاں نازل کی ہیں۔
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنَا صِيَامَهُ،
خدایا ہمیں روزہ کی توفیق عطا فرما
وَاَعِنَّا عَلٰى قِيَامِهِ،
اور نمازوں پر ہماری مدد فرما۔
اَللّٰهُمَّ سَلِّمْهُ لَنَا
خدایا اس کو ہمارے لیے
وَسَلِّمْنَا فِيْهِ
اور ہم کو اس کے لیے سالم قرار دے دے
وَتَسَلَّمْهُ مِنَّا فِيْ يُسْرٍ مِنْكَ وَمُعَافَاةٍ،
اور سہولت و عافیت کے ساتھ اسے ہم سے قبول فرمالے۔
وَاجْعَلْ فِيْـمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ
اور جو تونے حتمی فیصلے کیے ہیں
مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ
اور جو تیرے محکم امور
وَفِيْـمَا تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَكِيْمِ
منتشر ہوتے ہیں
فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ
شبِ قدر میں
مِنَ الْقَضَاۤءِ الَّذِيْ لَا يُرَدُّ وَلَا يُبَدَّلُ،
اور جو بدلے نہیں جاسکتے۔
اَنْ تَكْتُبَنِيْ مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ
ان میں یہ بھی قرار دے دے کہ ہمیں اپنے گھر کے حاجیوں میں لکھ لے
الْمَبْرُوْرِ حَجُّهُمُ،
جن کا حج قبول ہو
الْمَشْكُوْرِ سَعْيُهُمُ،
اور جن کی سعی مشکور ہو
الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُهُمُ،
جن کے گناہ معاف ہوں
الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئَاتُهُمْ،
اور جن کی خطائیں بخش دی جائیں
وَاجْعَلْ فِيْـمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ
اور اپنی قضا و قدر میں ہمارے لیے
اَنْ تُطِيْلَ فِيْ عُمْرِيْ
طولِ عمر
وَتُوَسِّعَ عَليَّ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلَالِ۔
اور وسعتِ رزقِ حلال بھی قرار دے دے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ هَدَانَا لِحَمْدِهِ۔۔۔
تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنی حمد ۔۔۔۔۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ هٰذَا شَهْرُ رَمَضَانَ۔۔۔
خدایا یہ وہ ماہِ رمضان ہے ۔۔۔۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّهُ قَدْ دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ
خدایا یہ ماہِ رمضان آگیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضَانَ،
اے ماہِ رمضان کے مالک
الَّذِيْ اَنْزَلْتَ فِيْهِ الْقُرْاٰنَ،
جس میں تو نے قرآن نازل کیا ہے
وَجَعَلْتَهُ بَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدٰى وَالْفُرْقَانِ،
اور اسے ہدایت اور تفرقۂ حق و باطل کی نشانی قرار دیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَبَارِكْ لَنَا فِيْ شَهْرِ رَمَضَانَ،
خدایا ہمیں ماہِ رمضان کی برکت عنایت فرما
وَاَعِنَّا عَلٰى صِيَامِهِ وَصَلَوَاتِهِ
اور اس کے صلوٰۃ و صیام میں ہماری مدد فرما
وَتَقَبَّلْهُ مِنَّا۔
اور اسے ہم سے قبول فرما لے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَكْرَمَنَا بِكَ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے اے ماہِ مبارک،
اَيُّهَا الشَّهْرُ الْمُبَارَكُ،
تیرے ذریعہ ہم کو صاحبِ کرامت بنایا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَقَوِّنَا عَلٰى صِيَامِنَا وَقِيَامِنَا،
اے پروردگار ہمیں اس کے صیام و قیام کی طاقت دینا،
وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا
ثباتِ قدم دینا
وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِيْنَ،
اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْوَاحِدُ فَلَا وَلَدَ لَكَ،
خدایا تو واحد ہے تیرا کوئی فرزند نہیں ہے۔
وَاَنْتَ الصَّمَدُ فَلَا شِبْهَ لَكَ،
تو بے نیاز ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔
وَاَنْتَ الْعَزِيْزُ فَلَا يُعِزُّكَ شَيْءٌ،
تو عزیز ہے کسی کے عزّت دینے کا محتاج نہیں ہے۔
وَاَنْتَ الْغَنِيُّ وَاَنَا الْفَقِيْرُ،
تو غنی ہے اور میں فقیر ہوں۔
وَاَنْتَ الْمَوْلٰى وَاَنَا الْعَبْدُ،
تو مولا ہے اور میں بندہ ہوں۔
وَاَنْتَ الْغُفُوْرُ وَاَنَا الْمُذْنِبُ،
تو غفور ہے اور میں گنہگار ہوں۔
وَاَنْتَ الرَّحِيْمُ وَاَنَا الْمُخْطِئُ،
تو رحیم ہے اور میں خطاکار ہوں۔
وَاَنْتَ الْخَالِقُ وَاَنَا الْمَخْلُوْقُ،
تو خالق ہے اور میں مخلوق ہوں۔
وَاَنْتَ الْحَيُّ وَاَنَا الْمَيِّتُ،
تو زندہ ہے اور میں مُردہ ہوں۔
اَسْاَلُكَ بِرَحْمَتِكَ
میرا سوال تیری رحمت سے یہ ہے
اَنْ تَغْفِرَ لِيْ وَتَرْحَمَنِيْ وَتَجَاوَزَ عَنِّي
کہ مجھے معاف کردے، مجھ پر رحم کر اور مجھ سے درگذر فرما
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۔
کہ تو ہر شئے پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَشْهَدُ اَنَّ هٰذَا كِتَابُكَ الْمُنْزَلُ مِنْ عِنْدِكَ
خدایا میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ تیری کتاب ہے۔
عَلٰى رَسُوْلِكَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِاللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ واٰلِهِ،
یہ تیری طرف سے تیرے رسول محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ و آلہ پر نازل ہوئی ہے۔
وَكَلَامُكَ النَّاطِقُ عَلٰى لِسَانِ نَبِيِّكَ،
یہ تیرا کلام ہے جو تیرے نبی کی زبان سے جاری ہوا ہے
جَعَلْتَهُ هَادِيًا مِنْكَ اِلٰى خَلْقِكَ،
جسے تو نے مخلوقات کا ہادی بنایا ہے
وَحَبْلًا مُتَّصِلًا فِيْـمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ عِبَادِكَ،
اور جسے اپنے اور بندوں کے درمیان مسلسل ریسمانِ ہدایت قرار دیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي نَشَرْتُ عَهْدَكَ وَكِتابَكَ،
خدایا میں نے تیرے عہد اور تیری کتاب کو کھول لیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَاجْعَلْ نَظَرِيْ فِيْهِ عِبَادَةً،
لہٰذا خدایا اب میری نظر کو عبادت ،
وَقِرَاۤءَتِي فِيْهِ فِكْرًا،
میری قرأت کو فکر
وَفِكْرِيْ فِيْهِ اعْتِبَارًا،
اور میری فکر کو وسیلۂ عبرت بنادے۔
وَاجْعَلْنِيْ مِمَّنْ اِتَّعَظَ بِبَيَانِ مَوَاعِظِكَ فِيْهِ،
مجھے ان لوگوں میں قرار دے دے جو تیرے مواعظ سے نصیحت حاصل کرتے ہیں
وَاجْتَنَبَ مَعَاصِيْكَ،
اور معصیتوں سے پرہیز کرتے ہیں،
وَلَا تَطْبَعْ عِنْدَ قِرَاۤءَتِيْ عَلٰى سَمْعِيْ،
وقتِ قرائت میری سماعت پر مُہر نہ لگا دینا
وَلَا تَجْعَلْ عَلٰى بَصَرِيْ غِشَاوَةً،
اور میری آنکھوں پر پردہ نہ ڈال دینا۔
وَلَا تَجْعَلْ قِرَاۤءَتِي قِرَاۤءَةً لَا تَدَبُّرَ فِيْهَا،
میری قرائت بلا فکر نہ ہونے پائے
بَلِ اجْعَلْنِيْ اَتَدَبَّرُ اٰيَاتِهِ وَاَحْكَامَهُ،
بلکہ میں اس کے آیات و احکام میں فکر کروں
اٰخِذًا بِشَرَايِعِ دِيْنِكَ،
اس کے احکام و قوانین کو اختیار کروں۔
وَلَا تَجْعَلْ نَظَرِيْ فِيْهِ غَفْلَةً،
میری نگاہ نگاہِ غفلت نہ ہو
وَلَا قِرَاۤءَتِيْ هَذَرًا،
اور میری قرائت بے فائدہ نہ ہو
اِنَّكَ اَنْتَ الرَّؤُوْفُ الرَّحِيْمُ۔
کہ تو بہرحال مہربان اور رحیم ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي قَدْ قَرَأْتُ مَا قَضَيْتَ مِنْ كِتَابِكَ الَّذِيْ اَنْزَلْتَهُ عَلٰى نَبِيِّكَ الصَّادِقِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ، فَلَكَ الْحَمْدُ رَبَّنَا، اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِمَّنْ يُحِلُّ حَلَالَهُ، وَيُحَرِّمُ حَرَامَهُ، وَيُؤْمِنُ بِمُحْكَمِهِ وَمُتَشَابِهِهِ، وَاجْعَلْهُ لِيْ اُنْسًا فِيْ قَبْرِيْ، وَاُنْسًا فِيْ حَشْرِيْ، وَاجْعَلْنِيْ مِمَّنْ تُرْقِيْهِ بِكُلِّ اٰيَةٍ قَرَاهَا دَرَجَةً فِيْ اَعْلَا عِلِّيِّيْنَ، اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
خدایا میں نے ان فیصلوں کو پڑھا ہے جن کو تو نے اس کتاب میں
الَّذِيْ اَنْزَلْتَهُ عَلٰى نَبِيِّكَ الصَّادِقِ
نازل کیا ہے اپنے نبی صادق
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ،
صلی اللہ علیہ و آلہ پر
فَلَكَ الْحَمْدُ رَبَّنَا،
لہٰذا تیرے لیے حمد ہے
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِمَّنْ يُحِلُّ حَلَالَهُ،
پروردگار مجھے ان لوگوں میں قرار دے دے جو اس کے حلال کو حلال
وَيُحَرِّمُ حَرَامَهُ،
اور حرام کو حرام سمجھیں۔
وَيُؤْمِنُ بِمُحْكَمِهِ وَمُتَشَابِهِهِ،
اس کے محکم و متشابہ سب پر ایمان لے آئیں
وَاجْعَلْهُ لِيْ اُنْسًا فِيْ قَبْرِيْ،
اور اُسے میرے لیے قبر میں انس
وَاُنْسًا فِيْ حَشْرِيْ،
اور حشر میں وسیلۂ انس بنا دے
وَاجْعَلْنِيْ مِمَّنْ تُرْقِيْهِ بِكُلِّ اٰيَةٍ قَرَاهَا دَرَجَةً فِيْ اَعْلَا عِلِّيِّيْنَ،
اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے دے جن کو تو ہر آیت کے عوض اعلیٰ علیّین میں درجہ عنایت فرماتا ہے۔
اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
آمین ، ربّ العالمین۔