اَللّٰهُمَّ قَدْ حَضَرَ شَهْرُ رَمَضَانَ،
خدایا ماہِ رمضان آگیا
وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَيْنَا صِيَامَهُ،
اور تو نے اس میں روزہ واجب کردیا ہے
وَاَنْزَلْتَ فِيْهِ الْقُرَاٰنَ
اور قرآن نازل کیا ہے
هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدٰى وَالْفُرْقَانِ،
جو لوگوں کے لیے ہدایت اور تمیزِ حق و باطل کی نشانی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَعِنَّا عَلٰى صِيَامِهِ،
خدایا ان روزوں پر ہماری امداد فرما
وَتَقَبَّلْهُ مِنَّا
اور انھیں قبول کرلے۔
وَتَسَلَّمْهُ مِنَّا
اسے ہمارے لیے سلامتی قرار دے دے
وَسَلِّمْهُ لَنَا في يُسْرٍ مِنَكَ وَعَافِيَةٍ
اور ہمیں سہولت و عافیت کے ساتھ سلامت رکھنا
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۔
کہ تو ہر شئے پر قدرت رکھنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاِسْمِكَ الَّذِيْ دَانَ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ،
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس نام کے سہارے جس کے لیے ہر شئے اطاعت گذار ہے۔
وَبِرَحْمَتِكَ الَّتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ،
اس رحمت کے ذریعہ جو ہر شئے پر حاوی ہے۔
وَبِعَظَمَتِكَ الَّتِيْ تَوَاضَعَ لَهَا كُلُّ شَيْءٍ،
اس عظمت کے ذریعہ جس کے سامنے ہر شئے متواضع ہے۔
وَبِعِزَّتِكَ الَّتِيْ قَهَرَتْ كُلَّ شَيْءٍ،
اس عزّت کے ذریعہ جو ہر شئے پر غالب ہے۔
وَبِقُوَّتِكَ الَّتِيْ خَضَعَ لَهَا كُلُّ شَيْءٍ،
اس قوّت کے ذریعہ جس کے لیے ہے شئے خاضع ہے
وَبِجَبَرُوْتِكَ الَّتِيْ غَلَبَتْ كُلَّ شَىْءٍ،
اس جبروت کے ذریعہ جو ہر شئے پر غالب ہے۔
وَبِعِلْمِكَ الَّذِيْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ،
اس علم کے ذریعہ جو ہر شئے پر محیط ہے۔
يَا نُوْرُ يَا قُدُّوْسُ،
اے نورِ کامل، اے پاکیزہ صفات
يَا اَوَّلَ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ،
جو ہر شئے کے پہلے سے ہے
وَيَا بَاقِيًا بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ،
اور ہر شئے کے بعد تک رہنے والا ہے۔
يَا اَللهُ يَا رَحْمٰنُ،
اے اللہ اے رحمٰن
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُغَيِّرُ النِّعَمَ،
اور ہمارے ان گناہوں کو معاف کردے جو نعمتوں کو بدل دیتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُنْزِلُ النِّقَمَ،
اور عذاب نازل کرادیتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تَقْطَعُ الرَّجَاۤءَ،
اور امیدوں کو منقطع کردیتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ لذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُدِيْلُ الْاَعْدَاۤءَ،
اور دشمنوں کو غالب بنادیتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِىْ تَرُدُّ الدُّعَاۤءَ،
اور دعاؤں کو رد کردیتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ يُسْتَحَقُّ بِهَا نُزُوْلُ الْبَلَاۤءِ
اور نزولِ بلا کا مستحق بنا دیتے ہیں۔
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تَحْبِسُ غَيْثَ السَّمَاۤءِ،
آسمان کی بارش کو روک دیتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تَكْشِفُ الْغِطَاۤءَ،
اور پردوں کو اُٹھا دیتے ہیں۔
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُعَجِّلُ الْفَنَاۤءَ،
فنا میں عجلت کا سبب بنتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُوْرِثُ النَّدَمَ،
اور شرمندگی کا باعث ہوجاتے ہیں
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تَهْتِكُ الْعِصَمَ،
اور عزّت و آبرو کو برباد کردیتے ہیں۔
وَاَلْبِسْنِيْ دِرْعَكَ الْحَصِيْنَةَ الَّتِيْ لَا تُرَامُ،
خدایا مجھے وہ محکم ذرہ پہنادے جس پر کسی کا اثر نہ ہو
وَعَافِنِيْ مِنْ شَرِّ مَا اُحَاذِرُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِيْ مُسْتَقْبِلِ سَنَتِيْ هٰذِهِ،
اور مجھے ہر اس شر سے محفوظ رکھنا جس کا مجھے خوف ہے چاہے دن میں ہو یا رات میں اس پورے سال میں۔
اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ،
اے ساتوں آسمان،
وَرَبَّ الْاَرَضِيْنَ السَّبْعِ وَمَا فِيْهِنَّ وَما بَيْنَهُنَّ،
ساتوں زمین اور ان کے درمیان کی تمام اشیاء
وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ،
اور عرشِ عظیم کے پروردگار۔
وَرَبَّ السَبْعِ الْمَثَانِيْ، وَالْقُرْاٰنِ الْعَظِيْمِ،
اے سبعِ مثانی اور قرآنِ عظیم کے مالک۔
وَرَبَّ اِسْرَافِيْلَ وَمِيْكَاۤئِيْلَ وَجَبْرَاۤئِيْلَ،
اسرافیل، میکائیل اور جبرئیل کے پروردگار
وَرَبَّ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ سَيِّدِ الْمُرْسَلِيْنَ وَخَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ،
اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ سید المرسلین، خاتم النبیین کے رب
اَسْاَلُكَ بِكَ وَبِمَا سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ
میں تجھ سے تیرے اسماء کے ذریعہ سے سوال کرتا ہوں۔
يَا عَظِيْمُ اَنْتَ الَّذِيْ تَمُنَّ بِالْعَظِيْمِ،
اے خدائے عظیم تو وہ ہے جو عظیم احسانات کرتا ہے
وَتَدْفَعُ كُلَّ مَحْذُوْرٍ،
ہر برائی کو دور کردیتا ہے۔
وَتُعْطِيْ كُلَّ جَزِيْلٍ،
کثیر عطیے عطا کرتا ہے۔
وَتُضَاعِفُ الْحَسَنَاتِ بِالْقَلِيْلِ وَبِالْكَثِيْرِ،
قلیل حسنات میں اضافہ کردیتا ہے
وَتَفْعَلُ مَا تَشَاۤءُ
اور جو چاہتا ہے وہ کردیتا ہے۔
يَا قَدِيْرُ يَا اَللهُ يَا رَحْمٰنُ،
اے خدائے قدیر، اے اللہ، اے رحمٰن،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِهِ،
حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت نازل فرما
وَاَلْبِسْنِيْ فِيْ مُسْتَقْبَلِ سَنَتِيْ هٰذِهِ سِتْرَكَ،
اور مجھے آنے والے سال میں لباسِ عافیت عنایت فرما۔
وَنَضِّرْ وَجْهِيْ بِنُوْرِكَ،
ہمارے چہرہ کو اپنے نور سے تازگی دے دے۔
وَاَحِبَّنِيْ بِمَحَبَّتِكَ،
ہمیں اپنی محبّت عنایت فرما
وَبَلِّغْنِيْ رِضْوَانَكَ،
اور پہنچا دے اپنی رضا بزرگی ،
وَشَرِيْفَ كَرَامَتِكَ،
اور عظیم کرامت ،
وَجَسِيْمَ عَطِيَّتِكَ،
اور بزرگ نعمتوں تک ۔
وَاَعْطِنِيْ مِنْ خَيْرِ مَا عِنْدَكَ
ہمیں اپنی بارگاہ سے ہر خیر عطا فرما
وَمِنْ خَيْرِ مَا اَنْتَ مُعْطِيْهِ اَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ،
اور جو خیر بھی تو نے کسی کو بھی دیا ہو
وَاَلْبِسْنِيْ مَعَ ذٰلِكَ عَافِيَتَكَ
اور ان سب کے ساتھ لباسِ عافیت عطا فرما۔
يَا مَوْضِعَ كُلِّ شَكْوٰى،
اے ہر فریاد کی منزل،
وَيَا شَاهِدَ كُلِّ نَجْوٰى،
ہر راز کے رازدار،
وَيَا عَالِمَ كُلِّ خَفِيَّةِ،
ہر مخفی کے عالم،
وَيَا دَافِعَ مَا تَشَاۤءُ مِنْ بَلِيَّةٍ،
ہر بلا کے دفع کرنے والے،
يَا كَرِيْمَ الْعَفْوِ،
اے عفو کرنے والے،
يَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ،
اے بہترین درگذر کرنے والے،
تَوَفَّنِيْ عَلٰى مِلَّةِ اِبْرَاهِيْمَ وَفِطْرَتِهِ،
ہمیں ملّت و فطرتِ ابراہیم
وَعَلٰى دِيْنِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ وَسُنَّتِهِ،
اور دین و سنّتِ پیغمبر پر دنیا سے اُٹھانا
وَعَلٰى خَيْرِ الْوَفَاةِ، فَتَوَفَّنِيْ مُوَالِيًا لِاَوْلِيَآئِكَ،
اور بہترین وفات دینا، جہاں میں تیرے اولیاء کا دوست
وَمُعَادِيًا لِاَعْدَآئِكَ،
اور تیرے دشمنوں کا دشمن ہوں۔
اَللّٰهُمَّ وَجَنِّبْنِيْ فِيْ هٰذِهِ السَّنَةِ
خدایا اس سال مجھے ہر اس
كُلَّ عَمَلٍ اَوْ قَوْلٍ اَوْ فِعْلٍ يُبَاعِدُنِيْ مِنْكَ،
عمل اور قول وفعل سے محفوظ رکھنا جو تجھ سے دور بنادے
وَاَجْلِبْنِيْ اِلَى كُلِّ عَمَلٍ اَوْ قَوْلٍ اَوْ فِعْلٍ
اور مجھے ہر اس قول و عمل و فعل کی طرف کھینچ لے
يُقَرِّبُنِيْ مِنْكَ فِيْ هٰذِهِ السَّنَةِ
جو تجھ سے قریب تر بنادے۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اے بہترین رحم کرنے والے
وَامْنَعْنِيْ مِنْ كُلِّ عَمَلٍ اَوْ قَوْلٍ اَوْ فِعْلٍ
ہمیں ہر اس عمل، قول یا فعل سے بچالینا
يَكُوْنُ مِنِّي اَخَافُ ضَرَرَ عَاقِبَتِهِ،
جن کے انجام کے خوف سے
وَاَخَافُ مَقْتَكَ اِيَّايَ عَلَيْهِ
میں خوف زدہ ہوں
حِذَارَ اَنْ تَصْرِفَ وَجْهَكَ الْكَرِيْمَ عَنِّيْ
اور جس پر تیرے عذاب سے ڈرتا ہوں، ایسا نہ ہو کہ تو مجھ سے منہ موڑلے
فَاَسْتَوْجِبَ بِهِ نَقْصًا مِنْ حَظٍّ لِيْ عِنْدَكَ
تو میں اپنے حصّہ میں کسی کا سزاوار ہوجاؤں۔
يَا رَؤُوْفُ يَا رَحِيْمُ،
اے رؤف، اے رحیم۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ فِيْ مُسْتَقْبَلِ سَنَتِيْ هٰذِهِ فِيْ حِفْظِكَ
خدایا مجھے اس سال کے مستقبل میں اپنی حفاظت،
وَفِيْ جِوَارِكَ وَفِيْ كَنَفِكَ،
اپنے جوار، اپنی پناہ میں رکھنا۔
وَجَلِّلْنِيْ سِتْرَ عَافِيَتِكَ،
ہمیں لباسِ عافیت
وَهَبْ لِيْ كَرَامَتَكَ،
و کرامت عطا فرما۔
عَزَّ جَارُكَ
یقیناً میرا ہمسایہ با عزّت
وَجَلَّ ثَنَآؤُكَ
اور تیری ثنا جلیل ہے۔
وَلَا اِلـٰهَ غَيْرُكَ،
اے اللہ تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ تَابِعًا لِصَالِحِيْ مَنْ مَضٰى مِنْ اَوْلِيَآئِكَ،
خدایا ہمیں اپنے گذشتہ نیک اولیاء کا تابع بنا دینا
وَاَلْحِقْنِيْ بِهِمْ
اور انھیں سے ملحق کردینا
وَاجْعَلْنِيْ مُسْلِمًا لِمَنْ قَالَ بِالصِّدْقِ عَلَيْكَ مِنْهُمْ،
اور جو بھی کلمۂ صدق کہنے والے ہیں ان کے لیے سراپا تسلیم بنا دینا۔
وَاَعُوْذُ بِكَ اَللّٰهُمَّ اَنْ تُحِيْطَ بِيْ خَطِيْئَتِيْ وَظُلْمِيْ
خدایا میں اس بات سے پناہ چاہتا ہوں کہ میری خطائیں، میرا ظلم،
وَاِسْرَافِيْ عَلٰى نَفْسِيْ، وَاتِّبَاعِيْ لِهَوَايَ،
میری نفس پر زیادتی، میری خواہشات کا اتباع،
وَاشْتِغَالِيْ بِشَهَوَاتِيْ،
میری شہوت پرستی مجھ پر غالب آجائے
فَيَحُوْلُ ذٰلِكَ بَيْنِيْ وَبَيْنَ رَحْمَتِكَ وَرِضْوَانِكَ
اور میرے اور تیری رحمت و رضا کے درمیان حائل ہوجائے
فَاَكُوْنُ مَنْسِيًّا عِنْدَكَ،
تو میں تیری بارگاہ میں بھلا دیا جاؤں
مُتَعَرِّضًا لِسَخَطِكَ وَنِقْمَتِكَ،
یا تیری ناراضگی اور عذاب کا نشانہ بن جاؤں۔
اَللّٰهُمَّ وَفِّقْنِيْ لِكُلِّ عَمَلٍ صَالِحٍ تَرْضٰى بِهِ عَنِّي،
خدایا مجھے ہر اس عمل نیک کی توفیق دے جس سے تو راضی ہوجائے
وَقَرِّبْنِي اِلَيْكَ زُلْفِى،
اور مجھے اپنے سے قریب تر بنالے۔
اَللّٰهُمَّ كَمَا كَفَيْتَ نَبِيَّكَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ هَوْلَ عَدُوِّهِ،
مالک جس طرح تو نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ کو دشمن کے ہول سے بچایا ہے
وَفَرَّجْتَ هَمَّهُ،
اور ہم و
وَكَشَفْتَ غَمَّهُ،
غم کو دور کیا ہے۔
وَصَدَقْتَهُ وَعْدَكَ،
اپنے وعدہ کو ان سے پورا کیا ہے
وَاَنْجَزْتَ لَهُ عَهْدَكَ،
اور اپنے عہد کو وفا کیا ہے
اَللّٰهُمَّ فَبِذٰلِكَ فَاكْفِنِيْ هَوْلَ هٰذِهِ السَّنَةِ
خدایا اسی طرح میرے واسطے بھی اس سال کے ہول،
وَاٰفَاتِهَا وَاَسْقَامَهَا
آفات، امراض،
وَفِتْنَتَهَا وَشُرُوْرَهَا
فتنہ اور شر،
وَاَحْزَانَهَا وَضِيْقَ الْمَعَاشِ فِيْهَا،
رنج و غم، تنگیٔ معاش سے بچنے کے لیے تو کافی ہوجا۔
وَبَلِّغْنِيْ بِرَحْمَتِكَ كَمَالَ الْعَافِيَةِ
اپنی رحمت سے ہمیں کمالِ عافیت
بِتَمَامِ دَوَامِ النِّعْمَةِ عِنْدِيْ اِلٰى مُنْتَهٰى اَجَلِيْ،
اور تمام نعمت تک پہنچا دے یہاں تک کہ میں دنیا سے چلا جاؤں۔
اَسْاَلُكَ سُؤَالَ مَنْ اَسَاۤءَ وَظَلَمَ وَاسْتَكَانَ وَاعْتَرَفَ،
خدایا میرا سوال اس بندہ کا سوال ہے جو بد عمل، ظالم، ذلیل اور گناہوں کا معترف ہے
وَاَسْاَلُكَ اَنْ تَغْفِرَ لِيْ مَا مَضٰى مِنَ الذُّنُوْبِ
اور سوال یہ ہے کہ میرے ان تمام گناہوں کو معاف کردے
الَّتِيْ حَصْرَتَهَا حَفَظَتُكَ
جن کو تیرے فرشتوں نے محفوظ کیا ہے
وَاَحْصَتْهَا كِرَامُ مَلَآئِكَتِكَ عَلَيَّ،
اور محترم ملائکہ نے لکھ لیا ہے
وَاَنْ تَعْصِمَنِيْ اِلـٰهِيْ مِنَ الذُّنُوْبِ
اور گناہوں سے محفوظ رکھنا
فِيْـمَا بَقِيَ مِنْ عُمْرِيْ اِلٰى مُنْتَهٰى اَجَلِيْ،
مجھے آئندہ عمر میں آخرِ حیات تک ۔
يَا اَللهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ،
اے اللہ، اے رحمٰن، اے رحیم
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ،
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاٰتِنِيْ كُلَّ مَا سَاَلْتُكَ وَرَغِبْتُ اِلَيْكَ فِيْهِ،
اور میرے سوال کو اور میری ہر خواہش کو عطا فرمادے۔
فَاِنَّكَ اَمَرْتَنِيْ بِالدُّعَاۤءِ
اس لیے کہ تو نے دعا کا حکم دیا ہے
وَتَكَفَّلْتَ لِيْ بِالْاِجَابَةِ
اور قبولیت کی ذمّہ داری لی ہے۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے خدائے رحمٰن و رحیم۔