وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً
اور تم دیکھو گے تو سمجھو گے کہ جیسے پہاڑ اپنی جگہ پر جامد ہیں
وَ هِىَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ
حالانکہ یہ بادلوں کی طرح چل رہے ہوں گے
صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِىْ اَتْقَنَ كُلَّ شَيْئٍ
یہ اس خدا کی صنعت ہے جس نے ہر چیز کو محکم بنایا ہے
اِنَّهُ خَبِيْرٌ بِمَا تَفْعَلُوْنَ۔
اور وہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے
بِسْمِ اللّٰهِ
خدا کے نام کے ساتھ
وَالشَّافِىْ اَللهُ
اور اللہ شفا دینے والا ہے
وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اور نہیں کوئی طاقت و قوّت
الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
وَ لَهُ مَا سَكَنَ فِى اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
اللہ ہی کے لیے شب و روز ساکن ہے۔
وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
وہ خدائے سمیع و علیم ہے۔
قُلْنَا يَا نَارُ كُوْنِىْ بَرْدًا
اس کا حکم ہے اے آگ سرد ہوجا
وَ سَلَامًا عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ
اور ابراہیمؑ کے لیے سلامتی بن جا۔
وَ اَرَادُوْا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْاَخْسَرِيْنَ
لوگوں نے ان کے لیے مکر کرنا چاہا اللہ نے ان کو خسارہ والا بنادیا
نُوْدِىَ اَنْ بُوْرِكَ مَنْ فِى النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَا
اور آواز دی کہ برکت اسی کے لیے جو اس آگ کے اطراف میں ہے۔
وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جو رب العالمین ہے۔
اَللّٰهُمَّ يَا كَافِيًا مِّنْ كُلِّ شَيْئٍ
اے ہر شئی کے کفایت کرنے والے
وَ لَا يَكْفِىْ مِنْكَ شَيْئٌ
اور اس کے مقابلے میں کوئی چیز باقی نہیں ہے۔
اِكْفِ عَبْدَكَ وَابْنَ اَمَتِكَ
اپنے بندے اپنی کنیز کے فرزند کے لیے کافی ہوجا
مِنْ شَرِّ مَا يُخَافُ وَ يُحْذَرُ
ہر اس چیز کے شر سے جس کا خوف اس کے دل میں ہے
وَ مِنْ شَرِّ الْوَجَعِ الَّذِىْ يَشْكُوْهُ اِلَيْكَ۔
اور ہر اس درد سے جس کی فریاد لے کر تیری بارگاہ میں حاضر ہوا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
اللہ کے نام سے اللہ کے سہارے سے۔
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ
محمدؐ اللہ کے رسول ہیں
وَ اِبْرَاهِيْمُ خَلِيْلُ اللّٰهِ
ابراہیمؑ خلیل ہیں۔
اُسْكُنْ بِالَّذِىْ سَكَنَ لَهُ مَا فِى اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ بِاۤءِذْنِهِ
اے درد ٹھہر جا اس کے نام پر جس کے لیے شب و روز ٹھہرے ہوئے ہیں
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
اَلْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ
عجب اور مکمل عجب
دُوْدَةٌ تَكُوْنُ فِى الْفَمِ
ایک کیڑا دہن کے اندر پیدا ہوجائے
تَاْكُلُ الْعَظْمَ
جو ہڈّی کھا جائے،
وَ تُنْزِلُ الدَّمَ
خون بہادے
وَ اللّٰهُ الشَّافِىْ وَ الْكَافِىْ
خدائے کافی و شافی موجود ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں۔
وَالْحَمْدُلِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
ساری حمد اسی کے لیے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے
وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادَّارَ اْتُمْ فِيْهَا
اور جب بنی اسرائیل نے کسی کو بے گناہ قتل کیا
وَاللهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ۔
تو پروردگار عالم نے اس کے راز کو فاش کردیا۔
فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَا
تو ہم نے کہا کہ مقتول کو گائے کے ٹکڑے سے مس کردو
كَذَالِكَ يُحْيِيْ اللهُ الْمَوْتَيٰ
خدا اسی طرح مردوں کو زندہ کرتا ہے
وَيُرِيْكُمْ اٰيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۔
اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے کہ شاید تمہیں عقل آجائے