بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
كَاَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوْعَدُوْنَ
جب یہ لوگ وعدہ شدہ قیامت دیکھیں گے
لَمْ يَلْبَثُوْا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَهَارٍ
وہ سمجھیں گے کہ یہاں دن کا کچھ حصّہ رہے ہیں
كَاَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا
جب وہ اس دن کو دیکھیں گے تو جانیں گے کہ
لَمْ يَلْبَثُوْا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْ ضُحَاهَا
یہاں ایک صبح و شام رہے ہیں
اِذْ قَالَتِ اَمْرَاَتُ عِمْرَانَ
جب عمران کی زوجہ نے کہا کہ
رَبِّ اِنّى نَذَرْتُ لَكَ مَا فِىْ بَطْنِىْ مُحَرَّرًا
پروردگارا! میرے پیٹ میں جو بچّہ ہے میں اُسے آزاد کرکے تیری نذر کرتی ہوں
فَتَقَبَّلْ مِنِّىْ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔
پس میری طرف سے قبول فرما کہ بے شک تو سننے والا ہے۔
فَاَجَاۤئَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِ ۔۔ رُطْبًا جَنِيًّا۔
پھر وضع حمل کا وقت انہیں ایک کھجور کی شاخ کے قریب لے آیا ۔۔۔ اس سے تازہ تازہ خرمے گر پڑیں گے
وَاللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُوْنِ اُمَّهَاتِكُمْ
اور اللہ ہی نے تمہیں شکم مادر سے اس طرح نکالا ہے
لَاتَعْلَمُوْنَ شَيْئًا
کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے
وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ
اور اسی نے تمہارے لئے کان آنکھ اور دل قرار دئیے ہیں
لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
کہ شاید تم شکر گزار بن جاؤ
كَذٰلِكَ اُخْرُجْ اَيُّهَا الطِّلْقُ
اسی طرح پیٹ میں رہنے والے بچے
اُخْرُجْ بِاِذْنِ اللّٰهِ۔
تو حکمِ خدا سے باہر آجا
اَللّٰهُمَّ فَارِجَ الْهَمِّ
اے ہم و غم کو
وَ كَاشِفَ الْغَمِّ
دور کرنے والے
وَ رَحْمٰنَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَ رَحِيْمَهُمَا
دنیا و آخرت میں رحم و کرم کرنے والے اس عورت پر
رَحْمَةً تُغْنِيْهَا بِهَا عَنْ رَّحْمَةِ جَمِيْعِ خَلْقِكَ
ایسی مہربانی جس کے ذریعے وہ تمام مخلوقات کی مہربانی سے بے نیاز ہوجائے۔
تُفَرِّجُ بِهَا كُرْبَتَهَا
خدایا اس کے رنج کو دور فرما،
وَ تَكْشِفُ بِهَا غَمَّهَا
اس کے غم کا ازالہ فرما
وَ تُيَسِّرُ بِهَا وِلَادَتَهَا
اور اس کے لیے ولادت کو آسان کردے
وَ قُضِىَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَايُظْلَمُوْنَ
اللہ کا فیصلہ برحق ہے وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا۔
وَ قِيْلَ الْحَمْدُلِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
ساری حمد اللہ کے لیے ہے جو رب العالمین ہے۔