بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
اللہ کے نام سے اللہ کے سہارے سے
بِسْمِ اللّٰهِ وَ مَاشَاۤءَ اللّٰهُ
اللہ کے نام سے اور جو کچھ اللہ نے چاہا
بِسْمِ اللّٰهِ وَ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اللہ کے نام سے اور کوئی طاقت اللہ کے علاوہ نہیں۔
قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ
موسیٰؑ نے آواز دی کہ تم نے جادو کیا ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهُ
اللہ اس جادو کو باطل کردے گا
اِنَّ اللّٰهَ لَايُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ
اس لیے کہ وہ مفسدوں کے اعمال کی اصلاح نہیں کرتا۔
فَوَقَعَ الْحَقُّ
نتیجہ یہ ہوا کہ حق ثابت ہوگیا
وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اور جادوگروں کے اعمال باطل ہوگئے
فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صَاغِرِيْنَ۔
وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوگئے۔