ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ
بے شک تمہارا پروردگار وہ خدا ہے
الَّذِيْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ
جس نے آسمان و زمین کو
فِي سِتَّةِ اَيَّامٍ
چھ دنوں میں پیدا کیا ہے
ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ
عرش پر اس کا اقتدار ہے۔
يُغْشِيْ اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيْثًا
رات کو دن پر غالب بنادیتا ہے اور وہ اس کی تلاش میں رہتا ہے۔
وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرَاتٍ بِاَمْرِهِ ۗ
شمس و قمر اور ستارے اس کے حکم کے آگے مسخّر ہیں۔
اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ ۗ
خلق و امر اسی کے ہیں۔
تَبَارَكَ اللهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ اُدْعُوْا
وہ بابرکت عالمین کا پروردگار ہے۔
رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ۚ
اپنے خدا سے دعا مانگو خاموشی کے ساتھ گڑگڑا کر
اِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ
وہ ظلم کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے
وَلَا تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا
خبردار اصلاح کے بعد زمین میں فساد نہ کرنا
وَادْعُوْهُ خَوْفًا وَطَمَعًا ۚ اِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِيْنَ۔
اپنے خدا سے مانگو خوف کے ساتھ، طمع کے ساتھ کہ اس کی رحمت نیک بندوں سے ہمیشہ قریب رہتی ہے