اَللّٰهُمَّ اِنَّ خِيَرَتَكَ فِيْمَا اسْتَخَرْتُكَ فِيْهِ
اے معبود! تیری پسند وہ ہے جس کام کے لئے میں نے تجھ سے خیر طلب کی
تُنِيْلُ الرَّغَاۤئِبَ وَ تُجْزِلُ الْمَوَاهِبَ
تو آرزوؤں تک پہنچاتا ہے بڑی بڑی عطائیں کرتا ہے
وَ تُغْنِمُ الْمَطَالِبَ وَتُطَيِّبُ الْمَكَاسِبَ
مطالب میں فائدہ دیتا ہے کاروبار کو پاک کردیتا ہے
وَ تَهْدِىْۤ اِلٰۤى اَجْمَلِ الْمَذَاهِبِ
بہترین راستے پر چلاتا ہے
وَ تَسُوْقُ اِلٰۤى اَحْمَدِ الْعَوَاقِبِ
قابلِ تعریف انجام تک لے جاتا ہے
وَتَقِىْ مَخُوْفَ النَّوَاۤئِبِ
اور پُر خطر مصیبتوں سے بچاتا ہے
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْۤ اَسْتَخِيْرُكَ فِيْمَا عَزَمَ رَاْيِىْ عَلَيْهِ
اے معبود! تجھ سے طالب ِخیر ہوں اس کام کے لیے جس کا میں نے ارادہ کیا
وَ قَادَنِىْ عَقْلِىْ اِلَيْهِ
اور میری عقل مجھے اس تک لے گئی
وَ سَهِّلِ اللّٰهُمَّ فِيْهِ مَا تَوَعَّرَ
اے معبود! اس میں جو مشکل ہے آسان کردے
وَ يَسِّرْ مِنْهُ مَا تَعَسَّرَ
جومشکل ہے ہموار کردے
وَاكْفِنِىْ فِيْهِ الْمُهِمَّ
سخت کام میں میری مدد فرما
وَادْفَعْ بِهِ عَنِّىْ كُلَّ مُلِمٍّ
برے انجام سے محفوظ رکھ
وَاجْعَلْ يَا رَبِّ عَوَاقِبَهُ غُنْمًا
اور اے پروردگار اس کے نتائج بہتر بنادے
وَ مَخُوْفَهُ سِلْمًا
خطرے میں سلامتی دے
وَ بُعْدَهُ قُرْبًا
دور کو نزدیک
وَجَدْبَهُ خِصْبًا
اور تنگی کو آسانی میں بدل دے
وَ اَرْسِلِ اللّٰهُمَّ اِجَابَتِىْ
اے معبود! میری دعا قبول فرما
وَاَنْجِحْ طَلِبَتِىْ
میری خواہش پوری کر
وَاقْضِ حَاجَتِىْ
میری حاجت پوری کر
وَاقْطَعْ عَنِّىْ عَوَاۤئِقَهَا
اس کام کی تکلیفیں مجھ سے دور کر
وَامْنَعْ عَنِّىْ بَوَاۤئِقَهَا
اس کی برائیوں کو دور فرما
وَاَعْطِنِىْ اللّٰهُمَّ لِوَاۤءَ الظَّفَرِ
اور اے معبود! اس میں مجھے کامیابی کے پرچم دے
وَالْخِيَرَةَ فِيْمَا اسْتَخَرْتُكَ
وہ بھلائی دے جو تجھ سے چاہی ہے
وَ وُفُوْرَ الْمَغْنَمِ فِيْمَا دَعَوْتُكَ
جو دعا کی ہے اس میں زیادہ حصّہ دے
وَ عَوَاۤئِدَ الْاِفْضَالِ فِيْمَا رَجَوْتُكَ
وہ فائدے عطا کر جن کی تجھ سے آرزو کی ہے
وَاقْرِنْهُ اللّٰهُمَّ بِالنَّجَاحِ
اس مقصد میں کامیابی سے ہم کنار فرما
وَ خُصَّهُ بِالصَّلَاحِ
اس میں بہتری پیدا کر
وَاَرِنِىْۤ اَسْبَابَ الْخِيَرَةِ فِيْهِ وَاضِحَةً
اس میں مجھے خوشی کے اسباب نمایاں کر کے دکھا
وَاَعْلَامَ غُنْمِهَا لَاۤئِحَةً
کہ ان میں بہرہ مندی کے نشان ظاہر ہوں
وَاشْدُدْ خِنَاقَ تَعْسِيْرِهَا
ان میں دشواری کا راستہ بند کر دے
وَانْعَشْ صَرِيْعَ تَيْسِيْرِهَا
اس کو آسانی کے قریب کردے
وَ بَيِّنِ اللّٰهُمَّ مُلْتَبَسَهَا
اس میں مدہم چیز کو روشن کردے
وَاَطْلِقْ مُحْتَبَسَهَا
اس میں بندھے ہوئے کو کھول دے
وَ مَكِّنْ اُسَّهَا
اس کی بنیاد مضبوط بنا کہ
حَتّٰى تَكُوْنَ خِيَرَةً مُقْبِلَةً بِالْغُنْمِ
مجھے خیر ہی خیر حاصل ہو جس میں فوائد ہوں
مُزِيْلَةً لِلْغُرْمِ
نقصان کو ہٹا
عَاجِلَةً لِلنَّفْعِ
جلد نفع عطا فرما
بَاقِيَةَ الصُّنْعِ
عمل میں پاکیزگی دے
اِنَّكَ مَلِیْۤءٌ بِالْمَزِيْدِ
کیوں کہ تو زیادہ دینے والا
مُبْتَدِءٌ بِالْجُوْدِ
عطا میں پہل کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ الرَّجَاۤءَ لِسَعَةِ رَحْمَتِكَ
اے معبود! تیری رحمت کی وسعت نے مجھے گناہوں کی معافی مانگنے کی طاقت دی ہے
اَنْطَقَنِىْ بِاسْتِقَالَتِكَ
تیری طرف سے مہلت
وَالْاَمَلَ لِاَنَاتِكَ وَ رِفْقِكَ
اور نرمی کی امید نے مجھے تجھ سے امان لینے
شَجَّعَنِىْ عَلٰى طَلَبِ اَمَانِكَ
اور معافی مانگنے کا حوصلہ دیا
وَ عَفْوِكَ وَلِىْ يَا رَبِّ ذُنُوْبٌ
اے پروردگار! میرے گناہ ایسے ہیں
قَدْ وَاجَهَتْهَاۤ اَوْجُهُ الْاِنْتِقَامِ
جن کے سامنے انتقام کا چہرہ ہے
وَ خَطَايَا قَدْ لَاحَظَتْهَاۤ اَعْيُنُ الْاِصْطِلَامِ
میری ایسی خطائیں ہیں جو اچک لینے پر تیار ہیں
وَاسْتَوْجَبْتُ بِهَا عَلٰى عَدْلِكَ اَلِيْمَ الْعَذَابِ
جن کےباعث میں تیرے عدل کے پیش ِنظر سخت عذاب کے قابل ہوں
وَاسْتَحْقَقْتُ بِاجْتِرَاحِهَا مُبِيْرَ الْعِقَابِ
اور تیری طرف سے سخت سزا کا مستحق بن چکا ہوں
وَ خِفْتُ تَعْوِيْقَهَا لِاِجَابَتِىْ
مجھے ڈر ہے کہ یہ قبولیت ِدعا میں دیر کرائیں گی
وَ رَدَّهَاۤ اِيَّاىَ عَنْ قَضَاۤءِ حَاجَتِىْ
اور حاجتیں پوری ہونے میں رکاوٹ بنیں گی
بِاِبْطَالِهَا لِطَلِبَتِىْ
میرے طلب کرنےکی وجہ سے،
وَ قَطْعَهَا لِاَسْبَابِ رَغْبَتِىْ
فائدہ بنانے اور میرے شوق کو کم کرنے کے لیے
مِنْ اَجْلِ مَا قَدْ اَنْقَضَ ظَهْرِىْ مِنْ ثِقْلِهَا
کیوں کہ گناہوں اور خطاؤں کے بوجھ سے میری کمر جھکی ہوئی ہے
وَ بَهَظَنِىْ مِنَ الْاِسْتِقْلَالِ بِحَمْلِهَا
اور میں مجبوری سے ان کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں
ثُمَّ تَرَاجَعْتُ رَبِّ اِلٰى حِلْمِكَ عَنِ الْخَاطِئِيْنَ
لیکن اے پروردگار! جب میں نے خطا کاروں سے تیری نرمی،
وَ عَفْوِكَ عَنِ الْمُذْنِبِيْنَ
گنہگاروں کے بارے میں تیری معافی و در گزر
وَ رَحْمَتِكَ لِلْعَاصِيْنَ
اور نافرمانوں پر تیری مہربانی کو دیکھا
فَاَقْبَلْتُ بِثِقَتِىْ مُتَوَكِّلًا عَلَيْكَ
تو میں تجھ پر اعتماد کے ساتھ تیری طرف بڑھا
طَارِحًا نَفْسِىْ بَيْنَ يَدَيْكَ
اور خود کو تیرے آستانے پر ڈال دیا
شَاكِيًا بَثِّىْ اِلَيْكَ
تجھ سے اپنا دردِ دل کہتے ہوئے
سَاۤئِلًا مَالَاۤ اَسْتَوْجِبُهُ مِنْ تَفْرِيْجِ الْهَمِّ
ایسی چیز کا سوال کیا جس کا اہل نہیں ہوں یعنی اندیشے مٹائے جانے کا
وَلَاۤ اَسْتَحِقُّهُ مِنْ تَنْفِيْسِ الْغَمِّ
اور وہ جس کا حق دار نہیں ہوں یعنی غم دور کیے جانے کا
مُسْتَقِيْلًا لَكَ اِيَّاىَ
تجھ سے در گزر کا طالب ہوں
وَاثِقًا مَوْلَاىَ بِكَ،
میرے مولا مجھے تجھی پر بھروسہ ہے
اَللّٰهُمَّ فَامْنُنْ عَلَىَّ بِالْفَرَجِ
اے معبود! پس مجھ پر احسان فرما کر کشائش و آسائش دے
وَ تَطَوَّلْ بِسُهُوْلَةِ الْمَخْرَجِ وَادْلُلْنِىْ
مشکلوں سےآسانی کے ساتھ نکال
بِرَاْفَتِكَ عَلٰى سَمْتِ الْمَنْهَجِ
اپنی مہربانی سے میری رہنمائی کر
وَ اَزْلِقْنِىْ بِقُدْرَتِكَ عَنِ الطَّرَيْقِ الْاَعْوَجِ
سیدھی راہ کی طرف اور اپنی قدرت سے مجھے گمراہی کے راستے سے ہٹا لے
وَ خَلِّصْنِىْ مِنْ سِجْنِ الْكَرْبِ بِاِقَالَتِكَ
اپنی در گزر سے کام لے کر مجھے دُکھوں کی قید سے چھڑا دے
وَاَطْلِقْ اَسْرِىْ بِرَحْمَتِكَ
اپنی رحمت سے میری اسیری کو ختم کر دے
وَ طُلْ عَلَىَّ بِرِضْوَانِكَ
اپنی خشنودی عطا فرما مجھ پر
وَجُدْ عَلَىَّ بِاِحْسَانِكَ
اپنا احسان و کرم کر
وَاَقِلْنِىْ عَثْرَتِىْ
میرے گناہ بخش دے
وَ فَرِّجْ كُرْبَتِىْ
مصیبت دور کر دے
وَارْحَمْ عَبْرَتِىْ
میرے گریہ و زاری پر رحم عطا کر
وَلَاتَحْجُبْ دَعْوَتِىْ
میری دعا کو نظر انداز نہ کر
وَ اشْدُدْ بِالْاِقَالَةِ اَزْرِىْ
مجھےمعافی دے کر مجھے قوی بنا
وَ قَوِّبِهَا ظَهْرِىْ
اس سے میری کمر مضبوط فرما
وَ اَصْلِحْ بِهَاۤ اَمْرِىْ
اس سے میرے کام سنوار دے
وَ اَطِلْ بِهَا عُمْرِىْ
اس سے میری عمر میں طول دے
وَارْحَمْنِىْ يَوْمَ حَشْرِىْ وَ وَقْتَ نَشْرِىْۤ
روزِ حشر اور قبر سے اٹھنےکے وقت رحم فرما
اِنَّكَ جَوَادٌ كَرِيْمٌ
بے شک تو سخی، عطا کرنے والا،
غَفُوْرٌ رَحِيْمٌ۔
بخشنے والا اور مہربان ہے۔
وَ صَلِّى عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهٖ
اور رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْۤ اُرِيْدُ سَفَرًا
اے معبود! میں نے سفر کا ارادہ کیاہے
فَخِرْلِىْ فِيْهِ
اس میں بہتری پیدا کر
وَاَوْضِحْ لِىْ فِيْهِ سَبَيْلَ الرَّاْىِ وَ فَهِّمْنِيْهِ
اس میں میرے لیے پختہ ارادے کی راہ کھول دے اور سمجھا دے
وَافْتَحْ لِىْ عَزْمِىْ بِالْاِسْتِقَامَةِ
اس میں میرے لیے ثابت قدمی کا راستہ کھول
وَاشْمُلْنِىْ فِىْ سَفَرِىْ بِالسَّلَامَةِ
مجھے اس سفر میں سلامتی سے بہرہ مند فرما
وَاَفِدْنِىْ جَزِيْلَ الْحَظِّ وَالْكَرَامَةِ
مجھے بہت زیادہ آمدنی اور عزّت عطا فرما
وَ اكْلَانِىْ بِحُسْنِ الْحِفْظِ وَالْحَرَاسَةِ
مجھے اپنی بہترین حفاظت اور نگرانی میں قرار دے
وَ جَنِّبْنِى اللّٰهُمَّ وَ عْثَاۤءَ الْاَسْفَارِ
اے معبود! مجھے سفر کی تھکاوٹوں سے محفوظ فرما
وَ سَهِّلْ لِىْ حُزُوْنَةَ الْاَوْعَارِ
بیابانوں کی سختیاں میرے لیے آسان کردے
وَاطْوِلِىْ بِسَاطَ الْمَرَاحِلِ
دور کی منزلوں کو میرے لئے لپیٹ دے
وَ قَرِّبْ مِنِّىْ بُعْدَ نَاْىِ الْمَنَاهِلِ
پانی کے دور کے گھاٹ میرے لئے نزدیک کردے
وَ بَاعِدْ فِى الْمَسِيْرِ بَيْنَ خُطَى الرَّوَاحِلِ
دورانِ سفربارکشوں کے قدموں کو دراز فرما
حَتّٰى تُقَرِّبَ نِيَاطَ الْبَعِيْدِ
تاکہ دور کے فاصلے قریب
وَ تُسَهِّلَ وُ عُوْرَ الشَّدِيْدِ
اور بیابانوں کی سختیاں آسان ہوجائیں
وَلَقِّنِى اللّٰهُمَّ فِىْ سَفَرِىْ نُجْحَ طَاۤئِرِ الْوَاقِيَةِ
اور اے معبود! اس سفر میں بابرکت پرندے کو میرے ہمراہ کردے
وَهَبْنِىْ فِيْهِ غُنْمَ الْعَافِيَةِ
اس میں سلامتی سے بہرہ مند فرما
وَ خَفِيْرَ الْاِسْتِقْلَالِ
ثابت قدمی کو نگہبان بنا
وَ دَلِيْلَ مُجَاوَزَةِ الْاَهْوَالِ
اور راستے کے خطروں کے لیے راہنما
وَ بَاعِثَ وُفُوْرِ الْكِفَايَةِ
کفایت عطا فرما،
وَ سَانِحَ خَفِيْرِ الْوِلَايَةِ
اور سرپرستی کرنے والا پاسدار عطا کر
وَاجْعَلْهُ اللّٰهُمَّ سَبَبَ عَظِيْمِ السِّلْمِ
اے معبود! میرے سفر کو سلامتی والا
حَاصِلَ الْغُنْمِ
اور منافع بخش قرار دے
وَاجْعَلِ اللَّيْلَ عَلَىَّ سِتْرًا مِنَ الْاٰفَاتِ
رات کو میرے لیے آفات سے پردہ بنادے۔
وَالنَّهَارَ مَانِعًا مِنَ الْهَلَكَاتِ
اور دن کو خطرات میں رکاوٹ کا ذریعہ بنا دے
وَاقْطَعْ عَنِّىْ قِطَعَ لُصُوْصِهِ بِقُدْرَتِكَ
اپنی قدرت سے راہزنوں کی ٹولیوں کو مجھ سے ہٹائے رکھ
وَاحْرُسْنِىْ مِنْ وُحُوْشِهِ بِقُوَّتِكَ
اپنی طاقت سے مجھے درندوں سے بچائے رکھ
حَتّٰى تَكُوْنَ السَّلَامَةُ فِيْهِ مُصَاحِبَتِىْ
یہاں تک کہ اس میں سلامتی میری ہم دم
وَالْعَافِيَةُ فِيْهِ مُقَارِنَتِىْ
اور حفاظت میرے ساتھ ساتھ رہے
وَ الْيُمْنُ سَاۤئِقِىْ
برکت میرے پیچھے،
وَ الْيُسْرُ مُعَانِقِىْ
آسانی میرے ہمراہ،
وَ الْعُسْرُ مُفَارِقِىْ
تنگی مجھ سے دور،
وَ الْفَوْزُ مُوَافِقِىْ
کامیابی میرے ساتھ
وَالْاَمْنُ مُرَافِقِىْ
اور امن میرا ساتھی ہو
اِنَّكَ ذُوْالطَّوْلِ وَ الْمَنِّ
بے شک تو بخشش و احسان کا مالک
وَالْقُوَّةِ وَ الْحَوْلِ
اور قوت و طاقت والا ہے
وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّشَىْءٍ قَدِيْرٌ
تو ہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَ بِعِبَادِكَ بَصِيْرٌ خَبِيْرٌ
اور اپنے بندوں کو دیکھتا جانتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَرْسِلْ عَلَىَّ سِجَالَ رِزْقِكَ مِدْرَارًا
پروردگار میرے اوپر رزق کے بادلوں کو برسا دے
وَاَمْطِرْ عَلَىَّ سَحَاۤئِبَ اِفْضَالِكَ غِزَارًا
اور فضل و کرم کی بارش کردے اور اس بارش کو دوام عطا فرما
وَ اَدِمْ غَيْثَ نَيْلِكَ اِلَىَّ سِجَالًا
میری ضرورتوں کے علاوہ اضافی نعمتوں کا سایہ کردے
وَاَسْبِلْ مَزِيْدَ نِعَمِكَ عَلٰى خَلَّتِىْۤ اِسْبَالًا
اپنی سخاوت سے مجھے اپنا ہی محتاج رکھ
وَاَفْقِرْنِىْ بِجُوْدِكَ اِلَيْكَ
مجھے اس شخص سے بے نیاز رکھ جو تجھ سے مانگتا ہے
وَ اَغْنِنِىْ عَمَّنْ يَطْلُبُ مَالَدَيْكَ
اپنے فضل کو میری ناداری کی دوا بنا
وَ دَاوِدَاۤءَ فَقْرِىْ بِدَوَاۤءِ فَضْلِكَ
اپنی عطا سے میری حاجت کو بیدار فرما
وَانْعَشْ صَرْعَةَ عَيْلَتِىْ بِطَوْلِكَ
میری تنگ دستی کو اپنی بہت عطاؤں کا
وَ تَصَدَّقْ عَلٰۤى اِقْلَالِىْ بِكَثْرَةِ عَطَاۤئِكَ
اور میری بے نوائی وفقیری کو
وَ عَلَى اخْتِلَالِىْ بِكَرِيْمِ حِبَاۤئِكَ
اپنی بخشش کا صدقہ دے
وَ سَهِّلْ رَبِّ سَبِيْلَ الرِّزْقِ اِلَىَّ
اے پروردگار! میرے لئے رزق کی راہ آسان کر دے
وَ ثَبِّتْ قَوَاعِدَهُ لَدَىَّ
میرے لیے اس کی بنیادیں مضبوط بنا دے
وَ بَجِّسْ لِىْ عُيُوْنَ سَعَتِهِ بِرَحْمَتِكَ
اپنی رحمت سے میرے لیے فراوانی کے چشمے جاری کردے
وَ فَجِّرْ اَنْهَارَ رَغَدِ الْعَيْشِ قِبَلِىْ بِرَاْفَتِكَ
اپنی مہربانی سے میری زندگی میں خوشیوں کی نہریں رواں کردے
وَاَجْدِبْ اَرْضَ فَقْرِىْ
میرے فقر کی زمین کو بنجرکردے
وَاَخْصِبْ جَدْبَ ضُرِّىْ
میری بدحالی کے قحط کو فراوانی میں بدل دے
وَاصْرِفْ عَنِّىْ فِى الرِّزْقِ الْعَوَاۤئِقَ
میری روزی میں جو رکاوٹیں ہیں وہ دور کردے
وَاقْطَعْ عَنِّىْ مِنَ الضَّيْقِ الْعَلَاۤئِقَ
مجھ سے تنگی کے نشان الگ کر دے
وَارْمِنِىْ مِنْ سَعَةِ الرِّزْقِ اللّٰهُمَّ بِاَخْصَبِ سِهَامِهِ
اور مجھے وسعت ِرزق کا ہدف بنا اے معبود! روزی کی بوچھار کردے
وَاحْبُنِىْ مِنْ رَغَدِ الْعَيْشِ بِاَكْثَرِ دَوَامِهِ
میری زندگی کو زیادہ سے زیادہ پُر مسرت بنا
وَاكْسُنِىْ اللّٰهُمَّ سَرَابِيْلَ السَّعَةِ وَ جَلَابِيْبَ الدَّعَةِ
اور اے معبود! مجھ کو آسائش کا جامہ پہنا اور خوشی کی چادر اوڑھا دے
فَاِنِّىْ يَا رَبِّ مُنْتَظِرٌ لِاِنْعَامِكَ بِحَذْفِ الضَّيْقِ
پس اے پروردگار! میں منتظر ہوں کہ تنگی دور ہو اور مجھے تیری نعمتیں نصیب ہوں
وَلِتَطَوُّلِكَ بِقَطْعِ التَّعْوِيْقِ،
تاخیر ختم ہو
وَ لِتَفَضُّلِكَ بِاِزَالَةِ التَّقْتِيْرِ
اور تیری عطا مل جائے روزی کی تنگی دور ہو
وَ لِوُصُوْلِ حَبْلِىْ بِكَرَمِكَ بِالتَّيْسِيْرِ
اور تو فضل سے نواز دے میرا رشتہ تیرے کرم سے جڑے
وَ اَمْطِرِ اللّٰهُمَّ عَلَىَّ سَمَاۤءَ رِزْقِكَ بِسِجَالِ الدِّيَمِ
اور آسانی نصیب ہو اور برسا دے اے معبود! روزی کے آسمان سے لگاتار بارش
وَاَغْنِنِىْ عَنْ خَلْقِكَ بِعَوَاۤئِدِ النِّعَمِ
مجھے نعمتوں سے زیادہ حصہ دے مخلوق سے بے نیاز کردے
وَارْمِ مَقَاتِلَ الْاِقْتَارِ مِنِّىْ
میری ناداری کے گلے پر تیر مار دے
وَاحْمِلْ كَشْفَ الضُّرِّ عَنِّىْ
اور میری تنگی دور کرکے اس کا بوجھ
عَلٰى مَطَايَا الْاِعْجَالِ
تیز تر بار کشوں پر لاد دے
وَاضْرِبْ عَنِّىْ الضَّيْقَ بِسَيْفِ الْاِسْتِيْصَالِ
میری عسرت و تنگی کی گردن پر نابودی کی تلوار چلا دے
وَاَتْحِفْنِىْ رَبِّ مِنْكَ بِسِعَةِ الْاِفْضَالِ
اے پروردگار! مجھے اپنی وسیع نعمتوں کا تحفہ عطا کر
وَامْدُدْنِىْ بِنُمُوِّ الْاَمْوَالِ
اور مال میں اضافے سے میری مدد کر
وَاحْرُسْنِىْ مِنْ ضِيْقِ الْاِقْلَالِ
مجھے تنگ دستی کی اذیّت سے محفوظ فرما
وَاقْبِضْ عَنِّىْ سُوْۤءَ الْجَدْبِ
اور قحط کی تکلیف مجھ سے دور رکھ
وَابْسُطْ لِىْ بِسَاطَ الْخِصْبِ
میرے لیے نعمتوں کی بساط بچھا دے
وَ اسْقِنِىْ مِنْ مَاۤءِ رِزْقِكَ غَدَقًا
اور مجھے اپنی روزی کے خوش گوار پانی سے سیراب کر
وَ انْهَجْ لِىْ مِنْ عَمِيْمِ بَذْلِكَ طُرُقًا
میرے لئے اپنی عمومی عطا کے دروازے کھول دے
وَ فَاجِئْنِىْ بِالثَّرْوَةِ وَالْمَالِ
مجھے غیر متوقع دولت عنایت فرما
وَانْعَشْنِىْ بِهِ مِنَ الْاِقْلَالِ
اور اس کے ذریعے مجھے تنگی سے نکال
وَ صَبِّحْنِىْ بِالْاِسْتِظْهَارِ
صبح کے وقت میری مدد فرما
وَ مَسِّنِىْ بِالتَّمَكُّنِ مِنَ الْيَسَارِ
اور خوش حالی کا مالک بنادے
اِنَّكَ ذُوْ الطَّوْلِ الْعَظِيْمِ
بے شک تو بہت بڑی بخشش
وَالْفَضْلِ الْعَمِيْمِ
عام فضل وکرم،
وَالْمَنِّ الْجَسِيْمِ
گراں قدر احسان کا مالک
وَ اَنْتَ الْجَوَادُ الْكَرِيْمُ۔
اور بہت دینے والا سخی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ مُلِمَّاتِ نَوَازِلِ الْبَلَاۤءِ
اے معبود! میں تیری پناہ لیتا ہوں نازل ہونے والی بلاؤں کے نازل ہونے
وَاَهْوَالِ عَظَاۤئِمِ الضَّرَّاۤءِ
اور بڑی بڑی تکلیفوں کے خطروں سے
فَاَعِذْنِىْ رَبِّ مِنْ صَرْعَةِ الْبَاْسَاۤءِ
پس اے میرے رب مجھے پناہ دے بے سامانی کی سختیوں سے
وَ احْجُبْنِىْ مِنْ سَطَوَاتِ الْبَلَاۤءِ
مجھے مصیبتوں کے حملوں سے بچائے رکھ
وَ نَجِنِّىْ مِنْ مُفَاجَاةِ النِّقَمِ
مجھے ناگہانی عذاب سے نجات دے
وَاَجِرْنِىْ مِنْ زَوَالِ النِّعَمِ
نعمتوں کے زوال
وَ مِنْ زَلَلِ الْقَدَمِ
اور قدموں کی لغزش سے پناہ دے مجھے
وَاجْعَلْنِىْ اللّٰهُمَّ فِىْ حِيَاطَةِ عِزِّكَ
اے معبود! اپنی عزّت کے احاطے
وَ حِفَاظِ حِرْزِكَ
اور بچاؤ کی حفاظت میں
مِنْ مُبَاغَتَةِ الدَّوَاۤئِرِ
ناگہانی آفتوں سے
وَ مُعَاجَلَةِ الْبَوَادِرِ
اور جلد آنے والی پریشانیوں سے پناہ دے
اَللّٰهُمَّ رَبِّ وَ اَرْضَ الْبَلَاۤءِ فَاخْسِفْهَا
اے معبود! اے رب تو بلاؤں کی سرزمین کو نیچے دھنسا دے
وَعَرْصَةَ الْمِحَنِ فَارْجُفْهَا
سختیوں کے میدان کو اکھاڑ دے
وَ شَمْسَ النَّوَاۤئِبِ فَاكْسِفْهَا
مصیبتوں کے سورج کو گہنا دے
وَ جِبَالَ السُّوْۤءِ فَانْسِفْهَا
برائی کے پہاڑوں کو توڑدے
وَ كُرَبَ الدَّهْرِ فَاكْشِفْهَا،
زمانے کےکرب کو دور کردے
وَ عَوَاۤئِقَ الْاُمُوْرِ فَاصْرِفْهَا
کاموں کی رکاوٹوں کو ہٹا دے
وَ اَوْرِدْنِىْ حِيَاضَ السَّلَامَةِ
مجھے سلامتی کے حوضوں میں پہنچا دے
وَاحْمِلْنِىْ عَلٰى مَطَايَا الْكَرَامَةِ
مجھے آبرو کی سواریوں پر سوار کردے
وَاصْحَبْنِىْ بِاِقَالَةِ الْعَثْرَةِ
گناہوں سے بچنے میں میرا ساتھ دے
وَاشْمَلْنِىْ بِسَتْرِ الْعَوْرَةِ
مجھے پردہ پوشی میں شامل کرلے
وَ جُدْ عَلَىَّ يَا رَبِّ بِاٰلَاۤئِكَ
مجھ پر سخاوت فرما اے رب اپنی نعمتوں کی
وَ كَشْفِ بَلَاۤئِكَ
بلائیں دور کرنے کی
وَ دَفْعِ ضَرَّاۤئِكَ
اور اپنی سختیاں دور رکھنے کی
وَادْفَعْ عَنِّىْ كَلَاكِلَ عَذَابِكَ
مجھ سے اپنے تمام عذاب دور فرما
وَاصْرِفْ عَنِّىْۤ اَلِيْمَ عِقَابِكَ
اپنی سخت سزاؤں کا رخ موڑ دے
وَاَعِذْنِىْ مِنْ بَوَاۤئِقِ الدُّهُوْرِ
مجھے زمانے کی بدحالیوں سے پناہ دے
وَاَنْقِذْنِىْ مِنْ سُوْۤءِ عَوَاقِبِ الْاُمُوْرِ
مجھے ہر کام کے بُرے انجام سے نجات دے
وَاحْرُسْنِىْ مِنْ جَمِيْعِ الْمَحْذُوْرِ
ہر خطرے سے میری حفاظت فرما
وَاصْدَعْ صَفَاةَ الْبَلَاۤءِ عَنْ اَمْرِىْ
میرے معاملوں میں ہر مصیبت کے پتھر توڑ دے
وَاشْلُلْ يَدَهُ عَنِّىْ مَدٰى عُمْرِىْ
اور جب تک زندہ ہوں ان کے ہاتھ شل کردے
اِنَّكَ الرَّبُّ الْمَجِيْدُ
بے شک تو رب ہے بزرگی والا
الْمُبْدِئُ الْمُعِيْدُ
آغاز کرنے والا لوٹانے والا
الْفَعَّالُ لِمَا تُرِيْدُ۔
جو چاہے کرنے والا۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ قَصَدْتُ اِلَيْكَ بِاِخْلَاصِ تَوْبَةِ نَصُوْحٍ
اے معبود! میں نے سچّے دل سے سچّی وحقیقی توبہ کرنے کے لیے تیری طرف رُخ کیا
وَ تَثْبِيْتِ عَقْدٍ صَحِيْحٍ
پکا عہد وپیمان باندھنے
وَ دُعَاۤءِ قَلْبٍ قَرِيْحٍ
رنجیدہ دل کے ساتھ پکارنے
وَ اِعْلَانِ قَوْلٍ صَرِيْحٍ
اور واضح بات کرنے کے لیے
اَللّٰهُمَّ فَتَقَبَّلْ مِنِّىْ مُخْلَصَ التَّوْبَةِ
اے معبود! مجھ سے قبول فرما خالص توبہ
وَ اِقْبَالَ سَرِيْعِ الْاَوْبَةِ
جلد باز آجانے کا قول
وَ مَصَارِعَ تَخَشُّعِ الْحَوْبَةِ
گناہوں کے خوف سے گرپڑنے کو
وَ قَابِلْ رَبِّ تَوْبَتِىْ بِجَزِيْلِ الثَّوَابِ
اے رب میری توبہ قبول کر بہت بڑے ثواب
وَ كَرِيْمِ الْمَاٰبِ
بہتر بازگشت کے ساتھ
وَ حَطِّ الْعِقَابِ
عذاب کی بخشش،
وَصَرْفِ الْعَذَابِ
سزا میں در گزر
وَ غُنْمِ الْاِيَابِ
واپسی کی غنیمت
وَ سِتْرِ الْحِجَابِ
گناہوں کی پردہ پوشی فرما
وَامْحُ اللّٰهُمَّ مَا ثَبَتَ مِنْ ذُنُوْبِىْ
اور اے معبود! میرے جو گناہ تو نے لکھے وہ مٹا دے
وَاغْسِلْ بِقَبُوْلِهَا جَمِيْعَ عُيُوْبِىْ
میری توبہ قبول کرکے میرے گناہ دھو دے
وَاجْعَلْهَا جَالِيَةً لِقَلْبِىْ
اس توبہ کو میرے دل میں روشن کرنے والی
شَاخِصَةً لِبَصِيْرَةِ لُبِّىْ
میری عقل کو بصیرت کا مقام دینے والی
غَاسِلَةً لِدَرَنِىْ
میری میل کو دور کرنے والی
مُطَهِّرَةً لِنِجَاسَةِ بَدَنِىْ
میرے بدن سے ناپاکی ہٹانے والی
مُصَحِّحَةً فِيْهَا ضَمِيْرِىْ
میرے قلب وضمیر کو درست کرنے والی
عَاجِلَةً اِلَى الْوَفَاۤءِ بِهَا بَصِيْرَتِىْ،
میری عقل و سمجھ کو بصیرت سے ہم کنار کرنے والی بنادے
وَاقْبَلْ يَا رَبِّ تَوْبَتِىْ
اور اے پروردگار! میری توبہ قبول فرما
فَاِنَّهَا تَصْدُرُ مِنْ اِخْلَاصِ نِيَّتِىْ
کہ یہ میری خالص نیت
وَ مَحْضٍ مِنْ تَصْحِيْحِ بَصِيْرَتِىْ
اور سمجھ بوجھ کے ساتھ انجام پارہی ہے
وَاحْتِفَالً فِىْ طَوِيَّتِىْ
میرے باطن کے ہر پہلوسے ہو رہی ہے
وَاجْتِهَادٍ فِىْ نَقَاۤءِ سَرِيْرَتِىْ
دل کے چھپے گوشوں کی توجہ سے ہوئی ہے
وَ تَثْبِيْتً لِاِنَابَتِىْ
تیرے حضور میری بازگشت
وَ مُسَارِعَةً اِلٰۤى اَمْرِكَ بِطَاعَتِىْ
اور تیرے حکم پر جلد تر عمل کے ساتھ ہو رہی ہے
وَاجْلُ اللّٰهُمَّ بِالتَّوْبَةِ عَنِّىْ ظُلْمَةَ الْاِصْرَارِ
اے معبود! اس توبہ کے ذریعے مجھ سے گناہوں پر اصرار کی تاریکی دور کردے
وَامْحُ بِهَا مَا قَدَّمْتُهُ مِنَ الْاَوْزَارِ
اور اس سے پہلے جو گناہ کرچکا ہوں وہ مٹادے
وَاكْسُنِىْ لِبَاسَ التَّقْوٰى
مجھے پرہیز گاری کا لباس پہنا
وَ جَلَابِيْبَ الْهُدٰى
اور ہدایت کی چادر اوڑھا دے
فَقَدْ خَلَعْتُ رِبْقَ الْمَعَاصِىْ عَنْ جَلَدِىْ
کیوں کہ میں نے اپنے اوپر سے گناہوں کا لبادہ اتار دیا
وَ نَزَعْتُ سِرْبَالَ الذُّنُوْبِ عَنْ جَسَدِىْ
اور خطاؤں کا پیراہن اپنے بدن سے کاٹ پھینکا ہے
مُسْتَمْسِكًا رَبِّ بِقُدْرَتِكَ
اے پروردگار! میں نے اپنے نفس کے خلاف تیری قدرت
مُسْتَعِيْنًا عَلٰى نَفْسِىْ بِعِزَّتِكَ
تیری عزّت سے مدد حاصل کرکے
مُسْتَوْدِعًا تَوْبَتِىْ مِنَ النَّكْثِ بِخَفْرَتِكَ
اپنی توبہ کو بچانے کے لیے تیرے سپرد کررہا ہوں
مُعْتَصِمًا مِنَ الْخِذْلَانِ بِعِصْمَتِكَ
اسے رسوائی سے محفوظ رکھنے کے لیے تیری نگہبانی میں دے رہا ہوں
مُقَارِنًا بِهِ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِكَ
یہ کہہ کر کہ نہیں ہے طاقت و قوّت مگر تجھ سے۔
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِى الْحَجَّ
اے معبود! مجھے وہ حج نصیب فرما
الَّذِى افْتَرَضْتَهُ عَلٰى مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَيْهِ سَبِيْلًا
جو تو نے ان لوگوں پر فرض کیا ہے جو آنے جانے کا خرچ اٹھا سکتے ہیں
وَاجْعَلْ لِىْ فِيْهِ هَادِيًا وَ اِلَيْهِ دَلِيْلًا
اس میں میری ہدایت کا وسیلہ قرار دے اس کی طرف رہنمائی فرما
وَ قَرِّبْ لِىْ بُعْدَ الْمَسَالِكِ
اور دور کے راستے میرے لیے قریب کر دے
وَ اَعِنِّىْ عَلٰى تَاْدِيَةِ الْمَنَاسِكِ
اعمالِ حج ادا کرنے میں میری اعانت ومدد فرما
وَ حَرِّمْ بِاِحْرَامِىْ عَلَى النَّارِ جَسَدِىْ
میرے احرام باندھنےسے میرے بدن کو آگ پر حرام کر دے
وَ زِدْ لِلسَّفَرِ قُوَّتِىْ وَ جَلَدِىْ
سفر کے لیے میری ہمّت و قوّت بڑھا دے
وَارْزُقْنِىْ رَبِّ الْوُقُوْفَ بَيْنَ يَدَيْكَ
اے معبود! تو مجھے اپنے سامنے کھڑے ہونے
وَالْاِفَاضَةَ اِلَيْكَ
اور وہاں تک آنے کی توفیق عطا فرما
وَاَظْفِرْنِىْ بِالنُّجْحِ بِوَافِرِ الرِّبْحِ
اس میں مجھے بہت سے فائدے اور کامیابی دے
وَاَصْدِرْنِىْ رَبِّ مِنْ مَوْقِفِ الْحَجِّ الْاَكْبَرِ
اور اے پروردگار! مجھے حج اکبر کے وقوف سے مشعر میں مقام ِ تقرب تک پہنچا
اِلٰى مُزْدَلِفَةِ الْمَشْعَرِ
جو مزدلفہ میں ہے
وَاجْعَلْهَا زُلْفَةً اِلٰى رَحْمَتِكَ
تیری رحمت سے قریب
وَ طَرِيْقًا اِلٰى جَنَّتِكَ
اور تیری رحمت میں جانے کا ذریعہ بنے
وَقِفْنِىْ مَوْقِفَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ
مجھے مشعر الحرام کی جگہ
وَ مَقامَ وُقُوْفِ الْاِ حْرَامِ
اور وقوف حرام کے مقام پر کھڑا کر
وَاَهِلَّنِىْ لِتَاْدِيَةِ الْمَناسِكِ،
مجھے اس کا اہل بنا کہ اعمال حج ادا کروں
وَنَحْرِ الْهَدْىِ التَّوَامِكِ
اور ان اونٹوں کو ذبح کر کے
بِدَمٍ يَثُجُّ وَاَوْدَاجٍ تَمُجُّ
جو بڑی کوہان والے،
وَ اِرَاقَةِ الدِّمَاۤءِ الْمَسْفُوْحَةِ
جوش مارتے خون والے
وَالْهَدَايَا الْمَذْبُوْحَةِ
اور بہتے خون والی رگیں رکھتے ہیں
وَ فَرْىِ اَوْدَاجِهَا عَلٰى مَاۤ اَمَرْتَ
بہت سی قربانیاں کروں اور ان کی شہ رگیں کاٹوں
وَ التَّنَفُّلِ بِهَا كَمَا وَسَمْتَ
تیرے حکم کے مطابق وہ فریضہ ادا کروں جو تو نے عائد کیا
وَاَحْضِرْنِىْ اللّٰهُمَّ صَلٰوةَ الْعِيْدِ
اے معبود! مجھے توفیق دے کہ نمازعید ادا کروں
رَاجِيًا لِلْوَعْدِ
تیرے وعدے کی امید پر
خَاۤئِفًا مِنَ الْوَعِيْدِ
تیری دھمکی سے ڈرتے ہوئے
حَالِقًا شَعْرَ رَاْسِىْ وَ مُقَصِّرًا
اپنے سر کے بالوں کو منڈوائے
وَ مُجْتَهِدًا فِىْ طَاعَتِكَ مُشَمِّرًا
یا کم کیے ہوئے تیری فرماں برداری کی کوشش پر کمر باندھے ہوئے
رَامِيًا لِلْجِمَارِ
جمروں کو
بِسَبْعٍ بَعْدَ سَبْعٍ مِنَ الْاَحْجَارِ
سات سات کنکریاں مارتے ہوئے تیرا حکم بجا لاؤں
وَاَدْخِلْنِىْ اللّٰهُمَّ عَرْصَةَ بَيْتِكَ وَ عَقْوَتِكَ
اور مجھے داخل کر اے معبود! اپنے گھر کے احاطہ
وَ مَحَلَّ اَمْنِكَ وَ كَعْبَتِكَ
و اطراف میں جو امن کی جگہ اور تیرا کعبہ ہے
وَ مَسَاكِيْنِكَ وَ سُؤَّالِكَ وَ مَحَاوِيْجِكَ
مجھے اپنے محتاجوں اور سائلوں میں رکھ
وَجُدْ عَلَىَّ اللّٰهُمَّ بِوَافِرِ الْاَجْرِ
اے معبود! مجھے بہت زیادہ اجر دے
مِنَ الْاِنْكِفَاۤءِ وَالنَّفْرِ
میری واپسی اور میرے کوچ کرنے پر
وَاخْتِمِ اللّٰهُمَّ مَنَاسِكَ حَجِّىْ
اور کامل فرما اے معبود !میرے اعمال ِحج کو
وَانْقِضَاۤءِ عَجِّىْ
اور اپنی بارگاہ میں مجھ پر
بِقَبُوْلٍ مِنْكَ لِىْ
عنایت کرتے ہوئے
وَ رَاْفَةٍ مِنْكَ بِىْ
آہ وزاری کو قبول کر
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ ظُلْمَ عِبَادِكَ قَدْ تَمَكَّنَ فِىْ بِلَادِكَ
اے معبود! تیرے شہروں میں تیرے بعض بندوں کا ظلم یوں پھیلا ہوا ہے
حَتّٰىۤ اَمَاتَ الْعَدْلَ
کہ اس سے عدل ختم ہو گیا ہے
وَ قَطَعَ السُّبُلَ
راستے کٹ گئے
وَ مَحَقَ الْحَقَّ
حق مٹ گیا
وَ اَبْطَلَ الصِّدْقَ
اور صدق باطل ہو گیاہے
وَاَخْفَى الْبِرَّ
نیکی ماند پڑ گئی
وَاَظْهَرَ الشَّرَّ
برائی سامنے آگئی
وَاَخْمَدَ التَّقْوٰى
پرہیزگاری ختم
وَ اَزَالَ الْهُدٰى
اور ہدایت نابود ہو گئی
وَ اَزَاحَ الْخَيْرَ
اچھائی مٹ گئی
وَ اَثْبَتَ الضَّيْرَ
بُرائی اُبھر آئی
وَ اَنْمَى الْفَسَادَ
بگاڑ بڑھ گیا
وَ قَوَّى الْعِنَادَ
دشمنی عام ہو گئی
وَ بَسَطَ الْجَوْرَ
ظلم پھیل گیا
وَ عَدَى الطَّوْرَ
اورزیادتی حد سے بڑھ گئی ہے
اَللّٰهُمَّ يَا رَبِّ لَا يَكْشِفُ ذٰلِكَ اِلَّا سُلْطَانُكَ
اے معبود! اے رب اسے کوئی دور نہیں کر سکتا مگر تیری قوت کوئی اس سے بچا نہیں سکتا
وَ لَايُجِيْرُ مِنْهُ اِلَّا امْتِنَانُكَ
مگر تیرا احسان
اَللّٰهُمَّ رَبِّ فَابْتُرِ الظُّلْمَ
اے معبود! میرے رب ظلم کی جڑ کاٹ دے
وَ بُثَّ جِبَالَ الْغَشْمِ
ظلم کے پہاڑ ڈھا دے
وَ اَخْمِدْ سُوْقَ الْمُنْكَرِ
بدی کا بازار ٹھنڈا کر دے
وَ اَعِزَّ مَنْ عَنْهُ يَنْزَ جِرُ
اور جو ظلم کو روکے اُسے قوّت دے
وَاحْصُدْ شَاْفَةَ اَهْلِ الْجَوْرِ،
ظلم کرنے والوں کے بازو توڑ دے
وَ اَلْبِسْهُمُ الْحَوْرَ بَعْدَ الْكَوْرِ
انہیں منتشر کرنے کے بعد پریشانی میں ڈال دے
وَ عَجِّلِ اللّٰهُمَّ اِلَيْهِمُ الْبَيَاتَ
اور اے معبود!ان پر جلد تر دشمنوں کو چڑھا دے
وَ اَنْزِلْ عَلَيْهِمُ الْمَثُلَاتِ
جو ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالیں
وَاَمِتْ حَيٰوةَ الْمُنْكَرِ
برائی کی مہلت ختم کر دے
لِيُؤْ مَنَ الْمَخُوْفُ
تاکہ خوف زدہ لوگ امن پائیں
وَ يَسْكُنَ الْمَلْهُوْفُ
مظلوم کو راحت ملے
وَ يَشْبَعَ الْجَاۤئِعُ
بھوکوں کو طعام ملے
وَ يُحْفَظَ الضَّاۤئِعُ
اجڑے ہوئے آباد ہوں
وَ يَاْوَى الطَّرِيْدُ
بے وطنوں کو پناہ ملے
وَ يَعُوْدَ الشَّرِيْدُ
بھاگے ہوئے واپس آئیں
وَ يُغْنَى الْفَقِيْرُ
بے نواؤں وفقیروں کو مال ملے
وَ يُجَارَ الْمُسْتَجِيْرُ
اور پناہ لینے والے پناہ پائیں
وَ يُوَقَّرَ الْكَبِيْرُ
بزرگوں کی عزّت ہو
وَ يُرْحَمَ الصَّغِيْرُ
اور چھوٹوں کو پیار ملے
وَ يُعَزَّ الْمَظْلُوْمُ
مظلوم کو قوت حاصل ہو
وَ يُذَلَّ الظَّالِمُ
اور ظالم پست ہو جائے
وَ يُفَرَّجَ الْمَغْمُوْمُ
غم زدہ کا غم مٹے
وَ تَنْفَرِجَ الْغَمَّاۤءُ
مکمل اندھیرا ختم ہو جائے
وَ تَسْكُنُ الدَّهْمَاۤءُ
ہنگامہ ختم ہو
وَ يَمُوْتَ الْاِخْتِلَافُ
اور بےاتفاقی ختم ہو جائے
وَ يَعْلُوَالْعِلْمُ
علم کا فروغ ہو
وَ يَشْمُلَ السِّلْمُ
سلامتی عام ہو
وَ يُجْمَعَ الشَّتَاتُ
اختلاف دور ہو جائے
وَ يَقْوَى الْاِ يْمَانُ
ایمان کو بڑھاوا ملے
وَ يُتْلَى الْقُرْاٰنُ
اور قرآن پڑھا جائے
اِنَّكَ اَنْتَ الدَّيَانُ الْمُنْعِمُ الْمَنَّانُ
بے شک تو جزا دینے والا نعمت عطا کرنے والااحسان کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ
اے معبود! تیرے لیے حمد ہے
عَلٰى مَرَدِّ نَوَازِلِ الْبَلَاۤءِ
آنے والی بلاؤں کو دور کرنے پر
وَ مُلِمَّاتِ الضَّرَّاۤءِ
ناگوار مصیبتیں ہٹانے پر
وَ كَشْفِ نَوَاۤئِبِ اللَاْوَاۤءِ
در پیش آنے والے خطرات کو ٹالنے پر
وَ تَوَالِىْ سُبُوْغِ النَّعْمَاۤءِ
اور پے در پے نعمتیں بخشنے پر
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰى هَنِيْۤئِ عَطَاۤئِكَ
تیرے لیے حمد ہے تیری بہترین عطاؤں پر
وَ مَحْمُوْدِ بَلَاۤئِكَ
تیری خوب تر آزمائش پر
وَ جَلِيْلِ اٰلَاۤ ئِكَ
اور تیری شان دار نعمتوں پر
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰۤى اِحْسَانِكَ الْكَثِيْرِ
اور تیرے لیے حمد ہے تیرے بہت زیادہ احسان پر
وَ خَيْرِكَ الْغَزِيْرِ
تیری جوش مارتی خیر پر
وَ تَكْلِيْفِكَ الْيَسِيْرِ
تیری طرف سے آسان فریضے پر
وَ دَفْعِ الْعَسِيْرِ
اور تنگی دور رکھنے پر
وَ لَكَ الْحَمْدُ يَا رَبِّ
اور تیرے لیے حمد ہے اے رب
عَلٰى تَثْمِيْرِكَ قَلِيْلَ الشُّكْرِ
کہ توتھوڑے سے شکر کا پھل دیتا ہے
وَ اِعْطَاۤئِكَ وَ افِرَ الْاَجْرِ
تیرے لیے حمد ہے کہ زیادہ اجر عطا کرتا ہے
وَ حَطِّكَ مُثْقَلَ الْوِزْرِ
گناہوں کا بوجھ اتار دیتا ہے
وَ قَبُوْلِكَ ضَيِّقَ الْعُذْرِ
بے موقع سا عذر بھی قبول کرتا ہے
وَ وَضْعِكَ بَاهِضَ الْاِصْرِوَ
تو سخت فریضے کا بوجھ اتارتا ہے
تَسْهِيْلِكَ مَوْضِعَ الْوَعْرِ
تو دشواری کے مقام کو آسان کرتا ہے
وَ مَنْعِكَ مُفْظِعَ الْاَمْرِ
اوردل ہلا دینے والے امور کو روکے ہوئے ہے
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلَى الْبَلَاۤءِ الْمَصْرُوْفِ
تیرے لیے حمد ہے اس پر جو بلا ٹل چکی ہے
وَ وَ افِرِ الْمَعْرُوْفِ
نیکی میں اضافے پر
وَ دَفْعِ الْمَخُوْفِ
خوف دور ہونے پر
وَ اِذْلَا لِ الْعَسُوْفِ
سر کشی کو رام کرنے پر
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلى قِلَّةِ التَّكْلِيْفِ
اور تیرے لیے حمد ہے کم فریضہ عائد کرنے پر
وَ كَثْرَةِ التَّخْفِيْفِ
اور اس میں زیادہ کمی کرنے پر
وَ تَقْوِيَةِ الضَّعِيْفِ
کمزور کو قوت دینے پر
وَ اِغاثَةِ اللَّهِيْفِ
اور بے کس کی فریاد رسی پر
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰى سَعَةِ اِمْهَالِكَ
اور تیرے لیے حمد ہے وسیع مہلت دینے پر
وَ دَوَامِ اِفْضالِكَ
ہمیشہ نعمتیں عطا کرنے پر
وَ صَرْفِ اِمْحَالِكَ
عذاب کو ٹال دینے پر
وَ حَمِيْدِ اَفْعَالِكَ
تیرے اچھےاچھے کاموں پر
وَ تَوَالِىْ نَوَالِكَ
اور تیری لگاتار رعنائیوں پر
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰى تَاْخِيْرِ مُعَاجَلَةِ الْعِقَابِ
اور تیرے لیے حمد ہے، عذاب کی جلدی کو تاخیر کرنےپر
وَ تَرْكِ مُغَافَصَةِ الْعَذَابِ
اور عذاب میں جلدی نہ کرنے پر
وَ تَسْهِيْلِ طَرِيْقِ الْمَاٰبِ
توبہ کی راہ کو آسان کرنے پر
وَ اِنْزَالِ غَيْثِ السَّحَابِ
اور ابرِ رحمت سے بارش برسانے پر
اِنَّكَ الْمَنَّانُ الْوَهَّابُ
بے شک تو احسان و عطا کرنے والا ہے۔
جَدِيْرٌ مَنْ اَمَرْتَهُ بِالدُّعَاۤءِ اَنْ يَدْعُوْكَ
جس کو تو نے دعا کا حکم دیا وہ تجھ پکارنے کا حق دار ہے
وَ مَنْ وَعَدْتَهُ بِالْاِجَابَةِ اَنْ يَرْجُوْكَ
جس سے تو نے قبولیت کا وعدہ کیا وہ تجھ سے امید لگا سکتا ہے
وَلِىَ اللّٰهُمَّ حَاجَةٌ
اور اے معبود! میری کچھ حاجات ہیں
قَدْ عَجَزَتْ عَنْهَا حِيْلَتِىْ
کہ ان میں میری ہمت جواب دے گئی
وَكَلَّتْ فِيْهَا طَاقَتِىْ
میری طاقت کمزور ہوگئی
وَ ضَعُفَ عَنْ مَرَامِهَا قُوَّتِىْ
اس کے حصول میں میری قوّت نرم پڑگئی
وَ سَوَّلَتْ لِىْ نَفْسِىَ الْاَمَّارَةُ بِالسُّوْۤءِ
میرے مارنے والے نفس نے بدی کو میرے لیے آراستہ کیا
وَ عَدُوِّى الْغَرُوْرُ الَّذِىْۤ اَنَا مِنْهُ مَبْلُوٌ
اور فریب کار دشمن نے جس کے چنگل میں ہوں
اَنْ اَرْغَبَ اِلَيْكَ فِیْهَا،
مجھے تیری طرف آنے سے روکا ہوا ہے
اَللّٰهُمَّ وَاَنْجِحْهَا بِاَيْمَنِ النَّجَاحِ
اے معبود! میرے نفس کوامن کے ساتھ کامیابی دے
وَاهْدِهَا سَبِيْلَ الْفَلَاحِ
اسےنجات پانے کا راستہ دکھا
وَاشْرَحْ بِالرَّجَاۤءِ لِاِسْعَافِكَ صَدْرِىْ
میرے سینے کو ان حاجات کے پور اہونے کی امید سے کشادہ فرما
وَ يَسِّرْ فِىْۤ اَسْبَابِ الْخَيْرِ اَمْرِىْ
مجھے زیادہ اسباب عطا کر
وَ صَوِّرْ اِلَىَّ الْفَوْزَ بِبُلُوْغِ مَا رَجَوْتُهُ
اور اس آرزو تک پہنچنے کی صورت پیدا کر دے
بِالْوُصُوْلِ اِلٰى مَاۤ اَمَّلْتُهُ
اور وہ چیز پاؤں جس کی امید ہے
وَ وَفِّقْنِى اللّٰهُمَّ فِىْ قَضَاۤءِ حَاجَتِىْ
اے معبود! حاجات کے پورا ہونے میں میری مدد فرما
بِبُلُوْغِ اُمْنِيَّتِىْ
میرے شوق کو
وَ تَصْدِيْقِ رَغْبَتِىْ
سچّا ثابت فرما
وَاَعِذْنِىْ اللّٰهُمَّ بِكَرَمِكَ مِنَ الْخَيْبَةِ وَالْقُنُوْطِ
اور اے معبود! مجھے بچائے رکھ اپنے کرم سے کہ ناکامی مایوسی تاخیر
وَالْاَنَاةِ وَالتَّثْبِيْطِ
اور درماندگی وعاجزی میں پڑجاؤں
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ مَلِىْۤءٌ بِالْمَنَاۤئِحِ الْجَزِيْلَةِ
اے معبود!بے شک تو بہت بڑی عطاؤں کا مالک اور عطا کرنے والا ہے
وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ
ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
بِعِبَادِكَ خَبِيْرٌ بَصِيْرٌ۔
تو اپنے بندوں کو جانتا دیکھتا ہے۔