اِنَّ اللّٰهَ يُمْسِكُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا
بے شک اللہ نے آسمانوں اور زمین کو تھام رکھا ہے کہ سَرک نہ جائیں اگر وہ سَرک جائیں
وَ لَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِهِ
تو پھر ان کو سوائے اس کے کوئی بھی نہیں تھام سکتا
اِنَّهُ كَانَ حَلِيْمًا غَفُوْرًا۔
یقیناً وہ بڑا بردبار بہت بخشنے والا ہے۔
قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ ؕ
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو
اَ يًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ
جس طرح بھی پکارو گے اس کے تمام نام بہترین ہیں
وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا
اور اپنی نمازوں کو نہ چلاکر پڑھو اور نہ بہت آہستہ آہستہ
وَابْتَغِ بَيْنَ ذٰ لِكَ سَبِيْلًا(110)
بلکہ دونوں کا درمیانی راستہ نکالو
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
اور کہو کہ ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا ہے
وَّلَمْ يَكُنْ لَّهٗ شَرِيْكٌ فِى الْمُلْكِ
اور نہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے
وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ وَلِىٌّ مِّنَ الذُّلِّ
اور نہ کوئی اس کی کمزوری کی بناپر اس کا سرپرست ہے
وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا(111)
اور پھر باقاعدہ اس کی بزرگی کا اعلان کرتے رہو