ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
وَ اللهُ اَكْبَرُ۔
وہ سب سے بزرگ ہے۔
اَعْدَدْتُ لِكُلِّ هَوْلٍ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ لِكُلِّ هَمٍّ وَ غَمٍّ مَا شَاۤءَاللّٰهُ وَ لِكُلِّ نِعْمَةٍ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ لِكُلِّ رَخَاۤءٍ الشُّكْرُ لِلّٰهِ وَ لِكُلِّ اُعْجُوْبَةٍ سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ لِكُلِّ ذَنْبٍ اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ وَ لِكُلِّ مُصِيْبَةٍ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ وَ لِكُلِّ ضَيْقٍ حَسْبِىَ اللّٰهُ وَ لِكُلِّ قَضَاۤءٍ وَ قَدَرٍ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ وَ لِكُلِّ عَدُوٍّ اَعْتَصَمْتُ بِاللّٰهِ وَ لِكُلِّ طَاعَةٍ وَ مَعْصِيَةٍ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
میں نے ہر مصیبت کے لیے لا الہ الا اللہ کو مہیّا کیا ہے اور ہر ہم و غم کے لیے ماشاءاللہ کا انتظام کیا ہے۔ ہر نعمت پر الحمد للہ ہے اور ہر سہولت پر شکرِ خدا ہے۔ ہر عجیب چیز پر سبحان اللہ کہتا ہوں اور ہر گناہ پر استغفار کرتا ہوں۔ ہر مصیبت میں انّا للہِ و انّا الیہِ راجعون کہتا ہوں، ہر تنگی میں میرا ورد حَسبِیَ اللہُ اور ہر قضا و قدر میں میرا اعتماد اللہ پر ہے۔ ہر دشمن کے مقابلہ میں اللہ سے وابستہ ہوں اور ہر اطاعت یا معصیت کے موقعے پر یہ اقرار رکھتا ہوں کہ ساری طاقت و قوّت پروردگار میں ہے۔ وہی اطاعت کی طاقت دیتا ہے اور وہی معصیت سے بچاتا ہے۔
اَشْهَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْكَ لَهُ اِلٰهًا وَاحِدًا اَحَدًا صَمَدًا لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَ لَا وَلَدًا۔
میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی نہیں معبود سوائے اﷲکے وہ یکتا ہے کہ اس کا کوئی شریک نہیں وہ معبود ہے اکیلا یگانہ بے نیاز کہ جس کی نہ کوئی زوجہ ہے اور نہ کوئی فرزند۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ حَقًّا حَقًّا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ اِيْمَانًا وَ تَصْدِيْقًا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عُبُوْدِيَّةً وَرِقًّا۔
اﷲ کے سوائے کوئی معبود نہیں اور یہی حق ہے اﷲکے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایمان بھی ہے اور تصدیق بھی اﷲکے سوا کوئی معبود نہیں اُسی کی عبدیت اور غلامی ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ۔
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ۔
اور حمد اسی کے لیے ہے۔
اَللهُ اَكْبَرُ۔
وہ سب سے بزرگ ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ۔
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
وَالْحَمْدُلِلّٰهِ
اور حمد اسی کے لیے ہے۔
وَلَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَاللّٰهُ اَكْبَرُ
وہ سب سے بزرگ ہے۔
وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو خدا سے ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ كَثِيْرًا عَلٰى كُلِّ حَالٍ۔
حمد ہے ﷲ کے لیے جو جہانوں کا رب ہے ہر حال میں بہت بہت حمد۔