(یہ بھی انتہائی معتبر دعاؤں میں ہے جس کے نسخوں میں کافی اختلاف ہے لیکن ہم یہاں ایسے مصباح شیخ سے نقل کر رہے ہیں اور مستحب ہے کہ اس کے صبح و شام پڑھا جائے اور اس کا بہترین وقت جمعہ کے دن عصرکے بعد ہے۔)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدائے مہربان ورحیم کے نام سے
سُبْحَانَ اللّٰهِ
خدا پاکیزہ ہے۔
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
ساری حمد اس کے لئے ہے۔
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَ اللهُ اَكْبَرُ
اور وہ ہر شئے سے بزرگ تر ہے۔
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ
اس خدائے عالیٰ و عظیم کے علاوہ کوئی قوت اور طاقت نہیں ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ اٰنَاۤءَ اللَّيْلِ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ
اس کی تسبیح رات کے اوقات میں اور دن کے اطراف میں ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ
اس کی تسبیح صبح وشام ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ بِالْعَشِيِّ وَ الْاِبْكَارِ
اس کی تسبیح اوّل شب اور اوّل صبح ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِيْنَ تُصْبِحُوْنَ
اس کی تسبیح ہر شام اور صبح ہے وہ قابل تسبیح ہے جب بھی شام یا صبح ہوتی ہے۔
وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرْضِ
اس کے لئے حمد ہے آسمانوں میں اور زمینوں میں
وَ عَشِيَّا وَ حِيْنَ تُظْهِرُوْنَ
شب کے وقت اور ظہر کے وقت کہ
يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ
وہ زندہ کو مردہ سے
وَ يُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ
اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے
وَ يُحْيِيْ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
اور مردہ زمینوں کو زندہ بنا دیتا ہے
وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
اور یوں ہی تمہیں بھی زمین سے نکالا جائے گا۔
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَ،
پاکیزہ ہے تمہارا پروردگار جو صاحب عزت اورہر تو صیف سے بلندتر ہے۔
وَ سَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِيْنَ
سلام ہے مرسلین پر
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور حمد ہے خدائےرب العالمین کے لئے۔
سُبْحَانَ ذِي الْمُلْكِ وَ الْمَلَكُوْتِ
پاکیزہ ہے وہ جو صاحب ملک و ملکوت ہے۔
سُبْحَانَ ذِي الْعِزَّةِ وَ الْجَبَرُوْتِ
پاکیزہ ہے وہ جو صاحب عزت و جبروت ہے۔
سُبْحَانَ ذِي الْكِبْرِيَاۤءِ وَ الْعَظَمَةِ
پاکیزہ ہے وہ جو صاحب کبریائی و عظمت ہے۔
الْمَلِكِ الْحَقِّ الْمُهَيْمِنِ [الْمُبِيْنِ] الْقُدُّوْسِ
وہ بادشاہ جو برحق ہے ہر شئے کا نگراں ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ الْمَلِكِ الْحَيِّ الَّذِيْ لَا يَمُوْتُ
پاکیزہ صفات ہے وہ جو بادشاہ حی ہے جس کے لئے موت نہیں ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ الْمَلِكِ الْحَيِّ الْقُدُّوْسِ
پاکیزہ ہے وہ بادشاہ حی جوقدوس ہے۔
سُبْحَانَ الْقَاۤئِمِ الدَّاۤئِمِ
پاکیزہ ہے وہ جو قائم اور دائم ہے۔
سُبْحَانَ الدَّاۤئِمِ الْقَاۤئِمِ
پاکیزہ ہے وہ جو دائم اور قائم ہے۔
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ
پاکیزہ ہے خدائے عظیم۔
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْاَعْلٰى
پاکیزہ ہے خدائے اعلیٰ۔
سُبْحَانَ الْحَيِّ الْقَيُّوْمِ
پاکیزہ ہے خدائے حی و قیوم۔
سُبْحَانَ الْعَلِيِّ الْاَعْلٰى
پاکیزہ ہے خدائے علی و اعلیٰ۔
سُبْحَانَهُ وَ تَعَالٰى
پاکیزگی ہے اس خدا کے لئے جو بلند
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ،
اور انتہائی پاکیزہ صفات ہے
رَبُّنَا وَ رَبُّ الْمَلَاۤئِكَةِ وَ الرُّوْحِ
ہمارا رب جو ملائکہ اور روح کا بھی پروردگار ہے۔
سُبْحَانَ الدَّاۤئِمِ غَيْرِ الْغَافِلِ
پاکیزگی ہے اس کے لئے جو دائم ہے اور غافل نہیں ہے۔
سُبْحَانَ الْعَالِمِ بِغَيْرِ تَعْلِيْمٍ
عالم ہے اور تعلیم کا محتاج نہیں ہے۔
سُبْحَانَ خَالِقِ مَا يُرٰى وَ مَا لَا يُرٰى
پاکیزگی اس کے لئے ہے جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ
پاکیزگی اس کے لئے جو نگاہوں کو دیکھتا ہے
وَ لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ
اور نگاہیں اسے نہیں دیکھ سکتی ہیں کہ
وَ هُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ
وہ لطیف بھی ہے اور خبیر بھی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَصْبَحْتُ مِنْكَ فِي نِعْمَةٍ وَ خَيْرٍ
خدایا میں نے تیری طرف سے نعمت و خیر
وَ بَرَكَةٍ وَ عَافِيَةٍ
و برکت و عافیت میں صبح کی ہے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
لہٰذا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَتْمِمْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ وَ خَيْرَكَ
اور مجھ پر اپنی نعمت، اپنے خیر،
وَ بَرَكَاتِكَ وَ عَافِيَتَكَ
اپنی برکات اور اپنی عافیت کو یوں مکمل کر دے کہ
بِنَجَاةٍ مِنَ النَّارِ
مجھے جہنم سے نجات دے دے
وَ ارْزُقْنِيْ شُكْرَكَ وَ عَافِيَتَكَ
اور مجھے شکر کی توفیق
وَ فَضْلَكَ وَ كَرَامَتَكَ اَبَدًا مَا اَبْقَيْتَنِيْ
اور فضل و کرامت عنایت فرما دے جب تک اس دنیا میں زندہ رکھے۔
اَللّٰهُمَّ بِنُوْرِكَ اهْتَدَيْتُ
خدایا میں نے تیرے نور سے ہدایت پائی
وَ بِفَضْلِكَ اسْتَغْنَيْتُ
اور تیرے فضل کے ذریعہ بے نیاز ہوگیا
وَ بِنِعْمَتِكَ اَصْبَحْتُ وَ اَمْسَيْتُ،
اور تیری نعمت میں صبح و شام کی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اُشْهِدُكَ وَ كَفٰى بِكَ شَهِيْدًا
خدایا میں تجھی کو گواہ بناتا ہوں اور تیری گواہی کافی ہے۔
وَ اُشْهِدُ مَلَاۤئِكَتَكَ وَ اَنْبِيَاۤءَكَ وَ رُسُلَكَ
اور گواہ بناتا ہوں تیرے ملائکہ، انبیاء و مرسلین،
وَ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَ سُكَّانَ سَمَاوَاتِكَ وَ اَرْضِكَ [اَرَضِيْكَ]
حاملانِ عرش، سکان سماوات و ارض
وَ جَمِيْعَ خَلْقِكَ
اور تمام مخلوقات کو
بِاَنَّكَ اَنْتَ اللهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
کہ تو یقیناً اللہ ہے، تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ
اکیلا ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔
وَ اَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ عَبْدُكَ وَ رَسُوْلُكَ
حضرت محمدؐ صلی اللہ علیہ و آلہ تیرے بندے اور رسول ہیں۔
وَ اَنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
تو ہر شئے پر قادر ہے۔
تُحْيِيْ وَ تُمِيْتُ وَ تُمِيْتُ وَ تُحْيِيْ
حیات اور موت، موت و زندگی سب تیرے ہاتھ میں ہے۔
وَ اَشْهَدُ اَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ
میں گواہی دیتا ہوں کہ جنّت حق ہے،
وَ اَنَّ النَّارَ حَقٌّ
جہنّم حق ہے،
وَ [اَنَّ] النُّشُوْرَ حَقٌّ
حشر و نشر حق ہے،
وَ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيْهَا،
قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے
وَ اَنَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُوْرِ
اور اللہ سب کو قبروں سے اٹھانے والا ہے
وَ اَشْهَدُ اَنَّ عَلِيَّ بْنَ اَبِيْ طَالِبٍ اَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ حَقًّا حَقًّا
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت علیؑ بن ابی طالبؑ یقیناً مومنین کے امیر ہیں۔
وَ اَنَّ الْاَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِهِ هُمُ الْاَئِمَّةُ الْهُدَاةُ الْمَهْدِيُّوْنَ
اور ان کی اولاد کے ائمہ ہادیؑ اور مہدیؑ ہیں۔
غَيْرُ الضَّآلِّيْنَ وَ لَا الْمُضِلِّيْنَ
نہ گمراہ ہیں اور نہ گمراہ کرنے والے
وَ اَنَّهُمْ اَوْلِيَاۤؤُكَ الْمُصْطَفُوْنَ
وہ تیرے منتخب اولیاء ہیں
وَ حِزْبُكَ الْغَالِبُوْنَ
اور تیری غالب آنے والی جماعت میں ہیں۔
وَ صَفْوَتُكَ وَ خِيَرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ
تیرے خاص مخلوقات میں چنے ہوئے
وَ نُجَبَاۤؤُكَ الَّذِيْنَ انْتَجَبْتَهُمْ لِدِيْنِكَ
اور تیرے خالص بندے ہیں جن کو تو نے دین کے لئے چنا ہے۔
وَ اخْتَصَصْتَهُمْ مِنْ خَلْقِكَ
مخلوقات میں مخصوص قرار دیا ہے،
وَ اصْطَفَيْتَهُمْ عَلٰى عِبَادِكَ
بندوں میں سے منتخب بنایا ہے
وَ جَعَلْتَهُمْ حُجَّةً عَلَى الْعَالَمِيْنَ،
اور عالمین پر اپنی حجت قرار دیا ہے۔
صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِمْ وَ السَّلَامُ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
صلوات ہو ان سب پر اور سلام اور رحمت اوربرکات ہو۔
اَللّٰهُمَّ اكْتُبْ لِيْ هٰذِهِ الشَّهَادَةَ عِنْدَكَ
خدایا میرے لئے اس شہادت کو اپنے یہاں درج کرلے
حَتّٰى تُلَقِّنَنِيْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ اَنْتَ عَنِّيْ رَاضٍ
تاکہ روز قیامت مجھے اس کی تلقین کردے اور تو مجھ سے راضی رہے
اِنَّكَ عَلٰى مَا تَشَاۤءُ قَدِيْرٌ
اس لئے کہ تو ہر شئے پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا يَصْعَدُ اَوَّلُهُ وَ لَا يَنْفَدُ اٰخِرُهُ
خدایا تیرے لئے وہ حمد ہے جس کی ابتدا بلند اور جس کی انتہا نہ ہونے والی ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا تَضَعُ لَكَ السَّمَاۤءُ كَنَفَيْهَا [كَتِفَيْهَا]
خدایا تیرے لئے حمد ہے وہ حمد جس کے سامنے آسمان جھک گئے ہیں
وَ تُسَبِّحُ لَكَ الْاَرْضُ وَ مَنْ عَلَيْهَا
اور جس کی بنا پر زمین اور اہلِ زمین تیری تسبیح کر رہے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا سَرْمَدًا اَبَدًا
خدایا تیرے لئے سرمدی ابدی حمد ہے
لَا انْقِطَاعَ لَهُ وَ لَا نَفَادَ
جو نہ ختم ہونے والی اور نہ فنا ہونے والی ہے۔
وَ لَكَ يَنْبَغِيْ وَ اِلَيْكَ يَنْتَهِيْ
تیرے شایان شان ہے اور تیری ہی طرف پلٹ کہ آنے والی ہے،
فِيَّ وَ عَلَيَّ وَ لَدَيَّ
جو ظاہر ہوتی ہے میرے اندر،
وَ مَعِيْ وَ قَبْلِيْ وَ بَعْدِيْ
میرے ساتھ، مجھ سے پہلے، میرے بعد،
وَ اَمَامِيْ وَ فَوْقِي وَ تَحْتِيْ
میرے سامنے، میرے اوپر، میرے نیچے،
وَ اِذَا مِتُّ وَ بَقِيْتُ فَرْدًا وَحِيْدًا ثُمَّ فَنِيْتُ،
میرے مرنے کے بعد اور پھر جب میں تن تنہا رہ جاؤں اور فنا ہو جاؤں۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ اِذَا نُشِرْتُ وَ بُعِثْتُ
تیرے لئے حمد ہے جب میں قبر سے اٹھایا جاؤں۔
يَا مَوْلَايَ اَللّٰهُمَّ وَ لَكَ الْحَمْدُ
میرے پروردگار تیرے لئے حمد ہے
وَ لَكَ الشُّكْرُ بِجَمِيْعِ مَحَامِدِكَ كُلِّهَا
اور تیرے لئے شکر ہے
عَلٰى جَمِيْعِ نَعْمَاۤئِكَ كُلِّهَا
تمام نعمتوں پر۔ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں
حَتّٰى يَنْتَهِيَ الْحَمْدُ اِلٰى مَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَ تَرْضَى
یہاں تک کہ یہ حمد اس منزل تک پہنچ جائے جس کو تو پسند کرتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰى كُلِّ اَكْلَةٍ وَ شَرْبَةٍ
خدایا تیرے لئے حمد ہے ہر کھانے پر۔ پینے پر،
وَ بَطْشَةٍ وَ قَبْضَةٍ
طاقت پر، بست و کشاد پر
وَ بَسْطَةٍ وَ فِي كُلِّ مَوْضِعِ شَعْرَةٍ
اور ہر موئے بدن کی منزل پر۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا خَالِدًا مَعَ خُلُوْدِكَ
خدایا تیرے لئے حمد ہے جو ہمیشہ رہنے والی ہے
وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَا مُنْتَهٰى لَهُ دُوْنَ عِلْمِكَ
اور تیرے لئے حمد ہے جس کی کوئی انتہا نہیں ہے تیرے علم سے پہلے
وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَا اَمَدَ لَهُ دُوْنَ مَشِيَّتِكَ
تیرے لئے وہ حمد ہے جس کی تیری مشیت کے علاوہ کوئی انتہا نہیں ہے
وَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَا اَجْرَ لِقَاۤئِلِهِ اِلَّا رِضَاكَ
اور تیرے لئے وہ حمد ہے جس کے حمد گزاروں کی کوئی اجرت تیری رضا کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰى حِلْمِكَ بَعْدَ عِلْمِكَ،
تیرے لئے حمد ہے کہ تو علم کے بعد بھی حکم رکھتا ہے
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰى عَفْوِكَ بَعْدَ قُدْرَتِكَ
اور قیامت کے بعد بھی معاف کر دیتا ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ بَاعِثَ الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہے کہ تو حمد کا موجد ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ وَارِثَ الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہے کہ تو حمد کا وارث ہے
وَ لَكَ الْحَمْدُ بَدِيعَ الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہے کہ تو حمد کا موجد ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ مُنْتَهَى الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہےاور آخری درجہ کی حمد ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ مُبْتَدِعَ الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہے اے حمد کے موجد
وَ لَكَ الْحَمْدُ مُشْتَرِيَ الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہے اے حمد کے خریدار و قدرداں
وَ لَكَ الْحَمْدُ وَلِيَّ الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہے اے حمد کے ولی۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ قَدِيْمَ الْحَمْدِ
تیرے لئے حمد ہے جو ہمیشہ سے ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ صَادِقَ الْوَعْدِ وَفِيَّ الْعَهْدِ
تیرے لئے حمد ہے کہ تو صادق الوعد ہے۔ عہد کا پورا کرنے والا ہے
عَزِيْزَ الْجُنْدِ قَاۤئِمَ الْمَجْدِ
تیرا لشکر غالب اور تیری بزرگی دائمی ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ رَفِيْعَ الدَّرَجَاتِ مُجِيْبَ الدَّعَوَاتِ
تیرے واسطے حمد ہے کہ تو درجات کا بلند کرنے والا ہے دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے
مُنْزِلَ [مُنَزِّلَ] الْاٰيَاتِ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَاوَاتٍ،
ساتوں آسمانوں کی بلندی سے آیات کا نازل کرنے والا،
عَظِيْمَ الْبَرَكَاتِ
عظیم برکتوں والا۔
مُخْرِجَ النُّوْرِ مِنَ الظُّلُمَاتِ
نور کو ظلمتوں سے نکالنے والا
وَ مُخْرِجَ مَنْ فِي الظُّلُمَاتِ اِلَى النُّوْرِ
اور ظلمتوں میں مبتلا کو نور تک پہنچانے والا ہے۔
مُبَدِّلَ السَّيِّئَاتِ حَسَنَاتٍ
برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کرنے والا
وَ جَاعِلَ الْحَسَنَاتِ دَرَجَاتٍ
اور نیکیوں کو درجات میں تبدیل کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ غَافِرَ الذَّنْبِ وَ قَابِلَ التَّوْبِ
خدایا تیرے لئے حمد ہے کہ تو گناہوں کا بخشنے والا توبہ کا قبول کرنے والا،
شَدِيْدَ الْعِقَابِ ذَا الطَّوْلِ
سخت عذاب کرنے والا اور بہترین مہربان ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اِلَيْكَ الْمَصِيْرُ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تیرے ہی طرف سب کی بازگشت ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِي اللَّيْلِ اِذَا يَغْشٰى
خدایا تیرے ہی لئے حمدہے جب رات چھا جائے
وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي النَّهَارِ اِذَا تَجَلَّى
اور تیرے ہی لئے حمد ہے جب دن روشن ہو جائے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ فِي الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰى
تیرے ہی لئے حمد ہے ابتدا میں اور انتہا میں۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ كُلِّ نَجْمٍ وَ مَلَكٍ فِي السَّمَاۤءِ
تیرے ہی لئے حمد ہے ہر آسمان کے ستاروں اور فرشتوں کے عدد کے برابر۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ الثَّرٰى وَ الْحَصٰى وَ النَّوٰى
تیرے لئے حمد ہے زمین، ذرات ریگ اور دانوں کے برابر۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا فِي جَوِّ السَّمَاۤءِ
تیرے لئے حمد ہے فضائے آسمان کی مخلوقات کے عدد کے برابر۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا فِي جَوْفِ الْاَرْضِ،
تیرے لئے حمد ہے زمین کے اندر رہنے والی مخلوقات کے برابر۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ اَوْزَانِ مِيَاهِ الْبِحَارِ
تیرے لئے حمد ہے سمندر کے وزن کے برابر۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ اَوْرَاقِ الْاَشْجَارِ
تیرے لئے حمد ہے درختوں کے پتوں کے برابر۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا عَلٰى وَجْهِ الْاَرْضِ
تیرے لئے حمد ہے تمام زمین کی مخلوقات کے برابر۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا اَحْصٰى كِتَابُكَ
اور تیرے لئے حمد ہے ان تمام چیزوں کے برابر جن کو لوح محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا اَحَاطَ بِهِ عِلْمُكَ
تیرے لئے حمد ہے اتنی جس پر تیرے علم محیط ہے۔
وَ لَكَ الْحَمْدُ عَدَدَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ
تیرے لئے حمد ہے تمام انسان، جنات،
وَ الْهَوَآمِّ وَ الطَّيْرِ وَ الْبَهَاۤئِمِ وَ السِّبَاعِ
جانور۔پرندے، سب کے اعداد کے برابر
حَمْدًا كَثِيْرًا طَيِّبًا
بے شمار حمد۔
مُبَارَكًا فِيْهِ كَمَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَ تَرْضٰى
طیب و پاکیزہ و مبارک حمد۔ جیسی حمد تو چاہتا ہے اور پسند کرتا ہے
وَ كَمَا يَنْبَغِي لِكَرَمِ وَجْهِكَ وَ عِزِّ جَلَالِكَ
اور جیسی حمد تیری شان کرم اور عزت و جلال کے شایان شان ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ
اس خدا کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اسی کے لئے ملک ہے اور اسی کے لئے حمد ہے وہ لطیف بھی ہے اور خبیر بھی ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ وَ يُمِيْتُ وَ يُحْيِيْ وَ هُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
خدا کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اسی کے لئے ملک ہے اور اسی کے حمد ہے۔ وہ زندگی اور موت اور موت اور زندگی دینے والا ہے وہ زندہ ہے جس کے لئے موت نہیں ہے اس کے قبضہ میں خیر ہے اور وہ ہر شئے پر قادر ہے۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ
میں استغفار کرتا ہوں اس اللہ کی بارگاہ میں جس کے علا وہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ حی و قیوم ہے اور اسی سے توبہ کرتا ہوں۔
يَا اَللهُ يَا اَللهُ
اے اللہ اے اللہ
يَا رَحْمَانُ يَا رَحْمَانُ
اے رحمٰن اے رحمٰن
يَا رَحِيْمُ يَا رَحِيْمُ
اے رحیم اے رحیم
يَا بَدِيْعَ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرْضِ
اے آسمان و زمین کے خالق
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
اے صاحب جلا ل و اکرام
يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ
اے مہربان اے محسن
يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ
اے حی اے قیوم
يَا حَيُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
اے زندہ جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
يَا اَللهُ يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
اے اللہ اے تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان ورحیم
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
بارالہٰا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ افْعَلْ بِي مَا اَنْتَ اَهْلُهُ
خدایا میرے ساتھ وہ برتاؤ کرنا جس کا تو اہل ہے۔
اٰمِيْنَ اٰمِيْنَ۔
آمین آمین
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ۔۔۔۔
اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ احد ہے۔
اَللّٰهُمَّ اصْنَعْ بِيْ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ
پروردگار میرے ساتھ وہ سلوک کرنا جس کا تو اہل ہے
وَ لَا تَصْنَعْ بِيْ مَا اَنَا اَهْلُهُ
اور وہ سلوک نہ کرنا جس کا میں اہل ہوں
فَاِنَّكَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
اس لئے کہ تو اہل تقویٰ اور اہل مغفر ت ہے
وَ اَنَا اَهْلُ الذُّنُوْبِ وَ الْخَطَايَا
اور میں اہل ذنوب و معاصی ہوں۔
فَارْحَمْنِيْ يَا مَوْلَايَ
خدایا مجھ پر رحم فرما۔
وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ۔
کہ تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔
لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
خدا کے علاوہ کوئی قوت و طاقت نہیں ہے۔
تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِيْ لَا يَمُوْتُ
میرا اعتماد اس خدائے زندہ پر ہے جس کے لئے موت نہیں ہے۔
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس نے کسی کو فرزند نہیں بنایا،
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ
اس کے ملک میں کوئی شریک نہیں ہے۔
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ
اس کی کمزوری میں کوئی مددگار نہیں ہے
وَ كَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا۔
اس کی مسلسل تکبیر ہونی چاہئے۔